512کلو پیاز محض 2روپے میں !
مہاراشٹر سمیت پورے دیش میں گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پر شولہ پور کے کسان راجیندر چوہان کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منڈی میں 512کلو پیاز بیچنے کے بعد بھی انہیں صرف دو روپے کا چیک ملا اور اسے کیش کروانے کیلئے بھی انہیں کچھ دنوں بعد منڈی میں آنا ہوگا۔ مہاراشٹر کے بجٹ سیشن کے موقع پر اپوزیشن کے لیڈر اجیت پوار نے بھی اس کا ذکر کیا ۔ وہیں دوسری جانب ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ راجیندر چوہان کو دو روپے کے چیک دینے والے سریہ ٹریڈر س کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت میں فڑنویس کا کہنا تھا کہ 512کلو پیاز بفر قیمت کے اندر نیچے جاتی ہے ۔لیکن انہیں دو روپے ہی ملے ہیں۔ٹرانسپورٹ لاگت کاٹ لی گئی ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔دراصل مہاراشٹر میں ان دنوں تھوک بازار میں پیاز 6سے 7روپے کلو اور خوردہ بازار میں 20سے 30روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔ لیکن فروری کے آخر تک مانسونی پیاز کی آمد ہو جاتی ہے۔ نمی کے سبب پیاز کو اسٹور کرکے نہیں رکھا جاسکتاہے۔ گھریلو استعما ل کیلئے اسٹور کرنے کیلئے صرف سوکھی پیاز کی ضرورت ہوتی ہے۔مانسونی پیاز کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی اور اس کی زد میں راجیندر چوہان آگئے ۔ شولہ پور ضلع کے برکھی تالا کے گورے گاو¿ں کے راجیندر توکارام چوہان نے دس بوری پیا ز بیچی اور منڈی نے انہیں ٹرانسپورٹ ،ڈھلائی اور تول کرنے کا پیسہ کاٹنے کے بعد دو روپے کا چیک تھما دیا۔ چوہان یہ دو ایکڑ کھیت میں پیاز لگائی تھی۔17فروری کو 10بوری پیاز سریہ ٹریڈرس کے پاس لے گئے ان سب بوریاں کا وزن 512کلو تھا لیکن مانسونی پیا ز کی قیمتوںمیں گراوٹ کی وجہ سے راجیندر کو 1روپے فی کلو کے بھاو¿ دام ملے اور کل لاگت میں سے گاڑی کرایہ ،تولائی ،ڈھلائی کے پیسے کاٹ کر دو روپے کا چیک انہیں دے دیا گیا ۔زرعی اجنا س منڈی کمیٹی کے تاجر سریہ ٹریڈرس نے یہ چیک دیا جو 8مارچ 2023کو کیش کراناہے ۔ انہیں اس دور وپے کی چیک کو بھنانے کیلئے واپس اسی منڈی میں آنا ہوگا۔ راجیندر چوہان کو ایک کاروباری سے محض دو روپے کی چیک ملنے اور اس سے جڑی خبریں ہر طرف وائرل ہو گئیں ۔ بی بی سی مراٹھی نے واقعہ کے بارے میں معلومات کیلئے راجیندر چوہان سے رابطہ قایم کیا تو انہوںنے اس بارے میں بتایا کہ میں جو پیاز بیچی تھی وہ نمبر 1کوالیٹی کی تھی۔ اور مجھے امید تھی کہ یہ 8سے 10روپے فی کلو کے بھاو¿ میں بکے گی۔ لیکن حقیقت میں یہ فی کلو 1روپیہ ملا ۔ اس سے میرا خرچ بھی نہیں نکلا ۔مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ راجیندر چوہان کا پورا خاندان کھیتی کاروبارمیں ہے ۔ ان کے خاندان میں بیوی دو بچے ،بہو اور پوتے ،پوتیاں ہیں ۔ چوہان نے کہا کہ اس واقعے سے ان کے گھر والوں کو بہت دکھ ہے ۔کسانوں کی انجمن سوابھیمانی تنظیم کے چیف راجو روہی کہتے ہیںکہ دیکھئے توکارام چوہان کو دس بوری پیاز بیچنے پر صرف دو روپے کا چیک ملتا ہے ۔ بے شرم تاجر کو شرم کیسے نہیں آئی ؟کسانوں کے آنسوں نکالنے کیلئے یہ واقعہ فطری ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں