خبروں پر نہیں لگائیںگے روک!

سپریم کورٹ نے اڈانی ہنڈن برگ معاملے پر دی جا رہی خبروں کیلئے میڈیا پر روک لگانے کی عرضی کو سرے سے خارج کردیا ۔ یہ عرضی وکیل ایم ایل شرما نے دائر کی تھی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے کہا کہ ہم میڈیا کے خلاف کبھی کوئی پابندی لگانے کا حکم نہیں جاری کر رہے ہیں۔ اب شرما نے یہ کہتے ہوئے اپنی درخواست کو دوہرایا کہ میڈیا سنسنی پیدا کر رہی ہے تو اس پر چیف جسٹس نے دوہرایا کہ واجب بات کیجئے میڈیا رپورٹینگ پر روک لگانے کی بات مت کیجئے منا سب دلیل دیں ۔ میڈیا رپورٹنگ پر روک نہیں لگائی جا سکتی۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ بنچ اس جھگڑے میں جلد ہی کوئی حکم پاس کرے گی۔ پچھلے ہفتے بنچ نے اڈانی ہنڈن برگ معاملے میںہندوستانی سرمایہ کاروں کی گارنٹی کیلئے ریگولیٹری مشینر کا جائزہ کیلئے ایک خصوسی کمیٹی بنائی لیکن سماعت پوری کر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ بنچ نے مجوزہ کمیٹی میں شامل کرنے کیلئے سیل بند موہر لفافے میں دئے گئے ناموں کو منظور کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ چیف جسٹس اڈانی معاملے کئی عرضیوںپر سماعت کر رہے ہیں جس میں دو عرضیوںمیں ہنڈن برگ کے خلاف جانچ کے حکم کی مانگ کی گئی ۔دونوں عرضیوںمیں یہ بھی مانگ کی گئی کہ 24جنوری کو ہنڈن برگ نے ایک رپورٹ جاری کر اڈانی گروپ کے خلاف کئی الزام لگائے تھے ۔ جس میں شیئروں میں ہیر پھیر جیسے سنگین الزام بھی شامل ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!