جوبائیڈن کی فوجی کاروائی !

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلے بین الاقوامی کاروائی کرتے ہوئے شام پر بم گرائے اور امریکہ نے ان حملوں میں امریکی سروس سے وابسطہ ایک ٹھیکیدار بھی مارا گیا ۔بائیڈن انتظامیہ کی کاروائی پر پچھلے دنوں چین کی چلنجوں کو ذہن میں رکھا گیا ۔شام پر ہوائی حملوں کے فوراً بعد امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آشٹن نے اخبار نویسوں سے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کے شیعہ دہشت گردوں کے ذریعہ ان ٹھکانوں سے جو سرگرمیاں جاری تھیں امریکہ نے انہیں ختم کرنے کے لئے ہوائی حملے کئے ہیں ۔اور انہوںنے بائیڈن کو اس کاروائی کے لئے سفارش کی تھی ۔اس سے پہلے پینٹاگان کے ترجمان جون کبری نے امریکی کاروائی ایک جدید فوجی رد عمل تھا ۔جو اتحادی ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ممکن ہوا ۔صدر جوبائیڈن کی ہدایت پر امریکی فوجی فورس سے مشرقی شام میں یہ حملہ کیا جس میں آتنکی گروپوں کے کئی اڈے تباہ ہوگئے امریکی صدر بائیڈن نے شروعات میں ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ چین سے پیش آنے والی چنوتیوں پر توجہ دیں گے ۔شیریا انسانی حقوق تنظیم نے ان حملوں میں کئی درجن سے زیادہ ایرانی لڑاکوں کے مرنے کی بات کہی ہے ۔سیرین آبزرویشن ہیومن رائٹس کے ڈائرکٹر رمی عبدال نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جان و مال کا نقصان پہونچا ہے ۔امریکی جہازوں نے سات اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی بم گرائے ۔جنگجوو¿ں کا ٹھکانہ ایران شام سرحد بھی ہے اس کا استعمال ہتھیار سامان لانے میں ہوتا تھا ۔اس میں کتائب ہذب اللہ اور کتائب سید الہوادہ جیسے دہشت گرد گروپ شامل ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!