سیاستداں موٹی چمڑی کے ہوتے ہیں،موٹی سوئی لگانا!

دیش کو کورونا سے نجات دلانے کے ٹارگیٹ کے ساتھ ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرس کو ٹیکہ لگنے کے بعد پیر کے روز عام لوگوں کو کورونا ویکسین انجیکشن لگنا ضروری ہے ہوگیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے خود انجیکشن لگواتے ہوئے اس مرحلے کا آغاز کر دیا ۔اس مرحلے میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45سال سے زائد عمر کے سنگین امراض میں مبتلا لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا ۔پڈوچیری کی باشندہ ایمس نرسنگ افسر پی نویدا نے وزیراعظم کو انجیکشن کی پہلی ڈوز دی گلے میں آسامی گمچھا ڈالے پی ایم نے ٹیکہ لگواتے وقت اپنی مسکراہٹ سے یہ اشارہ دیا کہ ٹیکہ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے ٹیکہ لگانے والی نرس سے کہا کہ ٹیکہ لگا دیا پتہ بھی نہیں چلا وزیر اعظم نریندر مودی صبح سویرے چھ بجے بنا لاو¿ لشکر کے اور بغیر روٹ کے چپ چاپ ایمس پہونچے ۔ویکسین لگوانے کے وقت بھی پی ایم مودی نے نرس سے کہا کہ نیتا موٹی چمڑی کے ہوتے ہیں موٹی سوئی لگانا ۔ماحول کو ذرا خوش نما کرنے کے لئے نرس سے پوچھا آپ کا نام کیا ہے آپ کہاں سے ہیں اس کے بعد مودی نے ہنسی مزاق کرتے ہوئے پوچھا کیا وہ جانوروں کے لئے استعمال کرنے والی سوئی کا استعمال کریں گی ۔اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی چمڑی بہت موٹی ہوتی ہے اس لئے ان کے لئے کچھ خاص موٹی سوئی کا استعمال نہیں کرنے والی ہیں اس پر نرس ہنس پڑی ۔ پی ایم کو جب ٹیکہ لگ گیا تو انہوں نے نرس سے کہا مجھے پتہ نہیں چلا ۔کوویکسین ٹیکہ انڈین کونسل آف ریسرچ کے استراق سے ملک کی کمپنی بھارت بائیوٹیک نے تیار کیا ہے ۔ڈرگس کنٹرولر جنرل نے ٹرائل موڈ میں اس کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے اس ٹیکہ کو منظوری ملنے پر اس کے اثرات اور حفاظت کو لیکر کچھ لوگوں نے سوال اٹھائے تھے ۔فی الحال وزیراعظم کووویکسین ڈوز لے کر سبھی خدشات کو بے بنیاد کر دیا ۔مودی جی قریب 30منٹ ویکسین لگوانے کے لئے آبزرویشن کے لئے ایمس میں رکے بعد میں وزیراعظم نے شوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کرنے میں ہمارے ڈاکٹر اور سائنسدانوں نے جس تیزی سے کام کیا وہ غیر معمولی ہے ۔میں سبھی اہل لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین لگائیں ہمیں ساتھ مل کر دیش کو کورونا سے نجات دلانی ہے ۔ایسی قدرتی آفت کے وقت جب کسی مہم کو لے کر لوگوں کا بھروسہ نہیں بن پاتا تو بڑی لیڈر شپ کو آگے آنے سے حوصلہ ملتا ہے اور کسی طرح کا ڈر نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے یہ پیغام دے کر راستہ دکھا دیا اس سے یقینی طور سے ویکسی نیشن تیزی پکڑے گی ۔تو پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ویکسین دستیاب کرا دی گئی ہے اور قیمت بھی 250روپے کر دی گئی ہے اس طرح جو لوگ ویکسی نیشن مرکز میں جانے سے ہچکچاتے ہیں یا بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں میں جا سکتے ہیں ۔کورونا ٹیکہ مہم میں تیزی لانا بہت ضروری ہے اسلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکہ لگوا کر پہل کر دی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!