کوکن بنام کوئلہ !

کوئلہ اور کوکن میں کیا یکسانیت ہے ؟ اس سوال کا سیدھا جواب ہے ....کچھ نہیں سوائے اس کے کہ دونوں کے نام تین الفاظ کے ہیں اور کاف سے شروع ہوتے ہیں لیکن اگر مغربی بنگال کی سیاست کے سلسلے میں تو اس سوال کا جوا ب کافی پیچیڈ ہے ۔اسمبلی چناو¿ سے عین پہلے یہ دونوں نام حکمراں ترنمول کانگریس اور اقتدار کی سب سے بڑی دعویدار ہونے کا دعویٰ کررہی بھاجپا کے چیف اہم پکچر بن چکے ہیں ۔اس مسئلے پر دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو کٹھگھرے میں کھڑا کرنے میں لگی ہیں ۔کس کے دعووں میں کتنا دم ہے اس کا انکشاف تو لمبی تفتیشی عمل کے پورا ہونے کے بعد ہی ہو پا ئے گا ۔لیکن ان دونون واقعات کئی ٹائمنگ کچھ سوال شبہہ ضرور پید اکرتے ہیں کولکاتہ پولیس نے ایک بارسوخ اطلاع کی بنا پر پچھلے دنوں مینٹرو شہر سے بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے نیتا اور ماڈلنگ سے وابستہ رہی پامیلا گوسوامی اور ان کے ساتھی پردیپ کمار ڈے کو قریب دس لاکھ روپے کی کوکنگ کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس کے ٹھیک تیسرے دن کوئلہ کی ناجائز کھدائی اور فروخت کے معاملے کی جانچ کررہی سی بی آئی نے وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے بھتیجے اور ایم پی وشیش بینرجی کی بیوی روجیا بینرجی سے پوچھ تاچھ کی اور نوٹس دینے گھر پہونچ گئی پامیلا کے بیان کی بنیاد پر منگل کی دیر رات مغربی بنگال سے باہر فرار ہونے کی کوشش کررہے بھاجپا نیتا راکیش سنگھ کو بھی بردوان سے گرفتار کر لیا گیا اس سے پہلے دن میں ان کے گھر پہونچی پولیس نے کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں راکیش کے دونوں لڑکوں کو بھی گرفتار کیا ۔ہائی کورٹ نے راکیش سنگھ کی ایک عرضی خارج کر دی جس میں انہوں نے اس معاملے میں پولیس کاروائی روکنے کی اپیل کی تھی نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ اور فروخت کے معاملے میں گرفتاری سے بیک فٹ پر بی جے پی آگئی ہے حالانکہ پارٹی کے نیتا اسے سازش قرار دے رہے ہیں دوسری طرف سی بی آئی نے کوئلہ معاملے میں ابھیشیک کی بیوی روجیرا سے قریب ایک گھنٹہ تک پوچھ تاچھ کی لیکن وہ افسر ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہے اور پھر ان سے دوبارہ پوچھ تاچھ کر سکتے ہیں پامیلا کو ان کے ایک دوست پرویر کماراور ان کے سکوڑٹی گارڈ کے ساتھ جمع کو کولکاتہ کے نیو علی پور علاقہ سے گرفتار کیا تھا ۔پولیس کے مطابق پامیلا کے تھیلے میں اور کار میں دس لاکھ روپے مالیت کی 90گرام کوکن بر آمد کی گئی تھی ۔ یہ پورا واقعہ بی جے پی کا اصلی چہرہ دکھاتا ہے ۔پارٹی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی کے مطابق اس سے پہلے بی جے پی ایک نیتا بچوں کی اسمگلنگ معاملے میں گرفتار ہوئی تھی اب دوسری نیتا ڈرگس معاملے میں گرفتا ر ہوئی ہے لیکن بی جے پی اس کو بدلے کی سیاست قرار دے رہی ہے ۔بی جے پی کے پردیش کمیٹی کے ممبر راکیش سنگھ نے اپنی گرفتار کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکمراں اور ٹی ایم سی پولیس ان کے خلاف سازش رچ رہی اور انہوں نے پامیلا کو سکھا پڑھا دیا ہے سنگھ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سال سے زیادہ وقت سے پامیلا کے رابطے میں نہیں تھے اور کسی بھی جانچ کا حصہ بننے کو تیار ہیں مغربی بنگال کے وکیل کشور دت نے منگل کے روز راکیش کی عرضی پر سماعت کے دوران بتایا تھا کہ راکیش خطرناک بدمعاش ہیں ان کے خلاف 56مجرمانہ مقدمہ در ج ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ چناو¿ میں کوکن بھاری پڑتا ہے یا کوئلہ معاملہ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!