یوکرین کا طیارہ ایرانی فوج کی غلطی کا شکار ہوا
ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے ٹھیک بعد تہران سے یوکرین جا رہا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا وہیں ایران کے نیوکلیائی تنصیبات کے پاس ذلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ایران نے دونوں واقعات میں کسی طرح کی سازش سے انکار کیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے پورے معاملے کا معمہ سنگین ہو گیا ۔ایران کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق تحران بین الااقوامی ہوائی اڈے کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تکنیکی اسباب سے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی دوسری طرف ماہرین دعوی کر رہے تھے کہ طیارہ میزائل کا شکار ہوا ہے اُدھرکناڈہ کے وزیر جسٹن ہڈو نے کہا کہ متعدد خفیہ اطلاعات اس طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ ایران نے طیارے کو مار گرایا ۔اس حادثے نے 176لوگوں کی موت ہو گئی تھی جس میں 63کناڈہ کے شہری تھے اس طیارے میں ایران کے 63یوکرین کے 111سوڈان کے 10افغانستان کے 4جرمنی کے 3برطانیہ کے 3شہری سوار تھے کناڈہ اور برطانیہ کے ساتھی کئی دیشوں کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ ایران کی میزائل کے زد میں آگیا تھا برطانیہ کے وزیر بورس جونسن نے کہا کہ اب ایسی جانکاری ملی ہے کہ ایران میں حادثے کا شکار ہوا یوکرین کا بوئنگ 747ایران کی میزائل کی زد میں تھا ۔یہ ہو سکتا ہے کہ ایران نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا ہو سوشل میڈیا میں ایسے بہت سے ویڈیو وائرل ہوئے ہیں جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ طیارے کو گرائے جانے کے وقت کے ہیں ۔نیویارک ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا اس نے ایک ویڈیو کا ویرفیکیشن کیا ویڈیو میں کوئی چیز آسمان کی طرف آتی دکھائی دے رہی ہے اور اس کے بعد اس کی روشنی مدھم ہو جاتی ہے ۔اور یہ تیزی سے آگے بڑھتی جا رہی ہے اور کچھ سیکنڈ کے بعد تیز دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے تمام الزامات کے بعد پہلے منع کرنے والے ایران کو آخر کار ماننا پڑا کہ تیارہ ایرانی میزائلوں نے ہی غلطی سے نشانہ بنایا تھا ۔ایران نے کناڈا آسٹریلیا اور برطانیہ کے دعوے کے درمیان جمعہ کو کہا تھا کہ اس کی میزائل سے یوکرین کا جہاز نہیں گرا تھا ۔واضح ہو کہ کمانڈر قاسم سلیمانی کے ائیر اسٹرائک میں مارے جانے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے عراق میں موجود امریکی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغے تھے اُسی دوران نیوکرین کا ایک بوئنگ میزائل کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہو گیا ۔اب ایران نے اعتراف کر لیا ہے کہ طیارہ غیر ارادی چوک کے سبب ایران کی میزائل سے ہی گرا سوال اُٹھتا ہے کہ طیارے میں سوار 176لوگوں کی موت ذمہ دار کون ہے کیا ایران متوفی مسافروں کے ورثاءکو اب معاوضہ دینے کو تیار ہے؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں