پاکستا ن نے اب جی پی ایس لگے ڈرون سے اتارے ہتھیار!

کئی بار منھ کی کھانی کے بعد پڑوسی دیش پاکستان ایک بار پھر اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔بھارت خاص کر پنجاب میں دہشتگردانہ سازشوں کو کامیاب کرنے کے لئے ہر ممکن نئی نئی کوششیں کرتا رہتا ہے ۔اسی کے تحت سرحد پار سے دہشتگردوں کے آنکڑوں میں پچھلے دنوں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پنجاب کے ترن تارن ضلع میں اتاری جسے پنجاب پولس کی خفیہ اسٹیٹ اسپیشل سیل نے سرحدی گاﺅں جھوال سے ڈرون کے ساتھ پکڑا ہے پولس کے ذرائع کے مطابق ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے گئے خالستانی زندہ فور س کے دہشتگردوں نے اپنے آقاﺅں کے اشارے پر ڈرون کو جلا کر تباہ کرنے کی کوشش کی تھی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ہتھیار اور گولا بارود گرانے کے لئے متعدد بار سرحد پار سے ڈرو ن بھیجے گئے یہ پہلی بار ہے جب ہتھیار اور گولہ بارود بھیجنے کے لئے ڈرو ن کا استعمال ہوا ۔ایک ڈرون دس کلو گرام تک وزن اُٹھا سکتا ہے ان ہتھیاروں میں پانچ ایک کے 47رائفل اور تیس بور کی پستول آٹھ میگزین 72گولیاں اور نو دستی گولے دو موبائل فون دو وائر سلیس سیٹ اور دس ہزار روپئے کی نقلی کرنسی ضبط کی گئی تھی ۔پنجاب پولس کے دو دن کے انکشاف کے بعد جب وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد یہ پاکستان کے ناپاک منصوبوں کا نیا فوری قدم ہے ۔دہشتگردوں کو دراندازی کرانے کے لئے بھی اب ڈرون کے ذریعہ دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ۔فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ڈرون کو مار گرانے کی صلاحیت ہے اور سرکار بھی اینٹی ڈرون سسٹم پر کام کر رہی ہے ۔پولس ذرائع کے مطابق ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے گئے خالستان زندہ فور س کے دہشتگردوں نے اپنے آقاﺅں کے اشارے پہ ڈرون کو جلا کر خا ک کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پوار نہ جل پانے کے سبب اسے ایک گودامیں چھپا کر رکھا تھا ۔فی الحال فورن سک ٹیم ڈرون میں لگے کلپرزوں کی جانچ کر رہی ہے ۔آخر کار یہ خاردار کے پاس لگے ہندوستانی راڈار کی پکڑ میں کیوں نہیں آئے دبوچے گئے پانچ دہشتگردوں سے سیکورٹی ایجنسیاں یہ بھی اگلوانے میں لگی ہوئی ہیں کہ سرحد پر کن کن علاقوں سے ہتھیار کتنی بار ڈرون سے بھیجے گئے ؟تشویش اس بات کی بھی ہے کہ سرحد پار بیٹھی آئی ایس آئی نے جہاں پانچ کے قریب اے کے 47رائفلیں اور گولیاں بھیجی تھیں وہیں ڈرون کی مدد سے جعلی کرنسی بھی بھیجی گئی ۔امرتسر کے ڈائر کٹر جنرل پولس دندکر گپتا نے بتایا کہ ابھی تک ہوئی جانچ سے صاف ہے کہ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے ڈرون کا استعمال ہوا لیکن ڈرون سے ہتھیار پنجاب سرحد سے آئے ہیں ،وہ پنجاب پولس وی ایس ایف اور ائر فورس کے لئے سب سے بڑا پیغام ہے بہر حال ہتھیاروں کا بھارت بھیجا جانا سنگین معاملہ ہے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!