شردپوار پر کیس:کیا اپوزیشن لیڈروں کو خاص ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے؟
انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ سے 25ہزار کروڑ روپئے کے مہاراشٹر اسٹیٹ کاپریٹو بینک گھوٹالہ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے چیف شرد پوار اور ان کے بھتیجے سابق و نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار دیگر کے خلاف پیسہ جٹانے کا مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے ۔حکام نے یہ اطلاع دی ہے کہ یہ معاملی ممبئی پولس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے ۔جس میں بینک کے سابق چیر مین ،مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور کاپریٹو بینک کے ستر سابق افسران کے نام ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پولس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی کی ایف آئی آر میں شرد پوار کا نام رجسٹر کیا گیا ہے ۔مانا جا رہا ہے کہ ملزمان کو ایجنسی کے ذریعہ جلد ان کے بیان درج کرنے کے لئے طلب کیا جائے گا ۔ای ڈی معاملے میں ملزمان میں دلیپ راﺅ دیش مکھ،ایشور لا ل جین ،جینتی پارٹیل ،شواجی راﺅ ،آنند راﺅ ،رویندر شگانے اور مدن لال پارٹیل شامل ہیں ۔ریاست کی مالیاتی جرائم برانچ کے ذریعہ درج شکایت کی بنیاد پر اس سال اگست میں ممبئی پولس نے ایک ایف آئی آر درج کی تھی ممبئی پولس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے بھی پیسہ کمانے کے الزام میں جرائم کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ممبئی ہائی کورٹ نے ممبئی پولس کو سبھی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کو بینک گھوٹالے کے بارے میں پوری معلومات تھی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی سرکار کے وقت مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ سرخیوں میں آیا تھا ۔الزام تھا کہ بینک کے مینجمینٹ نے قاعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر چینی ملوں کو کم شرحوں پر قرض دیا تھا یہ معاملہ ایسے وقت درج کیا گیا جب مہاراشٹر میں اگلے ماہ 21اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ۔منی لانڈرنگ کے الزامات میں کیس درج پر زبردست سیاست ہونے والی ہے ۔اس مقدمے کی زد میں این سی پی کے علاوہ کانگریس اور بھاجپا کی اتحادی پارٹی شیو سینا کا بھی ایک نیتا ہے بھاجپا اسے قانونی معاملہ بتا رہی ہے ۔لیکن اپوزیشن اسے سیاسی رقابت کا بڑا معاملہ بتاتے ہوئے چناﺅ مہم میں فائدہ اُٹھانے والی ہے ۔شرد پوار کے علاوہ ان کے بھتیجے اجیت پوار اور شیو سینا کے امت راﺅ ،اڈمل کے نام بھی ملزمان میں شامل ہیں ۔کانگریس کے نیتاﺅں کے بھی نام ہیں ۔شرد پوار کو بنسل دادا پارٹیل کے بعد مہاراشٹر کا سب سے بڑا نیتا مانا جا رہا ہے ۔خاص کر مراٹھوارہ میں ان کی کافی عزت اور اثر ہے ۔کچھ واقف کاروں کا خیال ہے کہ اس میں پوار اور شیو سینا کے نیتا کا نام آنے سے بھاجپا کو نقصان ہو سکتا ہے ۔اپوزیشن کا یہ بھی الزام ہے کہ کیا یہ محض ایک اتفاق ہے کہ اپوزیشن لیڈروں کو چن چن کر ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے ؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں