مائیکل جیکسن کا قتل انہی کے پرائیویٹ ڈاکٹر نے کیا تھا

 

Published On 11th November 2011
انل نریندر
مائیکل جیکسن بلا شبہ اس صدی کا سب سے بڑا انٹرٹینر تھا ۔ ان کے مقابلے کا کوئی دوسرا انٹرٹینر شاید نہیں ہوگا۔ یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایسی مہان شخصیت کا اتنا افسوسناک خاتمہ ہوا۔ مائیکل جیکسن کا قتل کیا گیا تھا۔ گذشتہ دو سال سے انصاف کا جو انتظار تھاآخر کار جیکسن خاندان کو مل ہی گیا۔ معاملے کی سماعت کررہی لاس اینجلس کی ایک عدالت نے منگل کے روز مائیکل جیکسن کے پرائیویٹ میڈیکل ڈاکٹر کونریٹڈ مورے کو ان کے غیر ارادتاً قتل کا قصوروار قراردیا ہے۔مورے کو جیکسن کے قتل کا مرتکب پائے جانے کا مطلب ہے کہ اس کو چار سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ اب مورے کو یہ سزا 29 نومبر کو سنائی جانی ہے۔
خیال رہے کہ مائیکل جیکسن کا 25 جون 2009ء کو لاس اینجلس میں واقع ان کے گھر میں نشیلی دوا پروپوفال کی زیادہ گولیاں لینے کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ اس وقت مائیکل لندن کے مجوزہ اپنے اوٹو سرینا کنسرٹ کی تیاری کررہے تھے۔ انہیں دمہ کی بیماری تھی۔مورے اس بارے میں ان کا علاج کررہے تھے۔ معاملے کی سماعت کے دوران انہوں نے مائیکل کو کم مقدار میں گولیاں کھلانے کی بات قبول کی تھی۔ عدالت نے مورے کو جیکسن کا لاپرواہی سے علاج کرنے کے الزام میں قصوروار پایا ہے۔ جج مائیکل پیسٹر نے کہا اس سے کسی بھی انسان کی موت ہونا طے تھا۔ ڈاکٹر مورے کی لاپرواہی کے رویئے سے جنتا کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ایسے لوگوں سے سماج کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ جج نے مورے کی ضمانت عرضی بھی خارج کردی۔ انہیں کورٹ سے سیدھے جیل لے جایا گیا۔ ڈاکٹر مورے کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹر مورے کے خلاف ماضی میں کوئی مجرمانہ معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔ لہٰذا جج مائیکل پیسٹر انہیں رعایت دینے پر غور کرسکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں مائیکل جیکسن معاملے کی سماعت کے دوران کورٹ کے باہر جاتے ہوئے پاپ کنگ کے پرستار اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب اندر سے خبر آئی کہ جج صاحب نے ڈاکر مورے کو قصوروار پایا ہے۔ جسٹس فار جیکسن کی مانگ کررہے پرستار ایم جے کی تصویریں اور بینر لے کر کورٹ کے باہرنعرے لگا رہے تھے۔
مائیکل جیکسن کی موت کے ڈھائی سال بعد بھی ان کا جلوہ کم نہیں ہوا ہے۔ فاربس میگزین کی جانب سے جاری لسٹ میں مائیکل جیکسن مسلسل دوسرے سال بھی سب سے زیادہ کمائی والے سورگیہ سیلیبریٹی بن کر ابھرے ہیں۔گذشتہ سال نومبر سے اکتوبر 2011 تک مائیکل جیکسن اسٹریٹ نے ان کے البموں کی فروخت اور میوزک کمپنیوں کے ساتھ ہوئے معاہدے کے بوتے پر 17 کروڑ ڈالر کمائے۔ نومبر2009 سے اکتوبر 2010 ء کے درمیان اس نے 27.5 کروڑ ڈالر کمائے تھے۔ واقف کاروں کے مطابق 2010 ء کے مقابلے 2011ء میں مائیکل جیکسن کی کمائی میں بھلے ہی گراوٹ آئی ہو لیکن دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پاپ سیتاروں کی فہرست میں اب بھی وہ دوسرے مقام پر قائم ہیں۔ اس معاملے میں صرف آئرش بینڈ یوٹوہی ان سے آگے ہے۔ میگزین فار بس کی مانیں تو کمائی کے لحاظ سے ایولز پریسلے اور مارلن منرو جیسی ہستیاں مائیکل جیکسن سے کوسوں دور ہیں۔ مائیکل جیکسن جیسا مہان آرٹسٹ شاید ہی دوبارہ پیدا ہوسکے۔ لاکھوں دیوانے آج بھی ان کے ڈانس کے اسٹائل کو کاپی کرتے تھکتے نہیں ہیں۔ گانے اور ڈانس کا جتنا اچھا تال میل مائیکل کرتے تھے بہت کم لوگ ایسا کرسکتے ہیں۔
Anil Narendra, Daily Pratap, Michel Jackson, Vir Arjun

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!