2025 کے دو واقعات جو ہمیشہ یاد رہیں گے!
2026آگیا ہے ۔ہم اوپر والے سے پرارتھنا کرتے ہیں کہ یہ سال پچھلے سال سے ہر لحاظ سے بہتر ثابت ہو ۔2025 بدقسمتی سے اگر اسے حادثوں کا سال کہیں تو شاید غلط نہ ہوگا ۔2025 کا سال بھارت کے لئے جاسوسی بھرا رہا ۔2025 میں بھارت میں بڑے پانچ واقعات ہوئے جوشہریوں کے ذہن میں ہمیشہ کے لئے ذہن نشین ہوگئے جس میں پہلگام آتنکی واردات،پریاگ راج مہاکمبھ بھگدڑ، احمد آباد جہاز حادثہ ،نئی دہلی ریلوے اسٹیش اور دہلی آتنکی حملہ شامل ہیں ۔22 اپریل 2025 بھارت کےلئے کبھی نہ بھولنے والی تاریخ ہے اس دن جموں وکشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔اس میں 26 بے قصور لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔اس حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ کی ایک تنظیم نے لی تھی ۔منگلوار کے دن وادی میں آتنکیوں نے یہ بزدلانہ حرکت سے منی سوئزرلینڈ کہا جانے والایہ مقام خطرناک حملہ کیا گیا ۔وہیں دنیا کا سب سے بڑا دھارمک میلا پریاگ راج مہا کمبھ ویسے تو کامیاب رہا ۔لیکن 29 جنوری 2025 کو جو وہاں بھگدڑ مچی اس سے ایک بدنما داغ لگ گیا جس میں قریب 40 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔یہ حادثہ مونی اماوسیہ کے دن ابھرت اسنان کے دوران ہوئے ۔11 فروری 2025 کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مچی بھگدڑ میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی تھی یہ لوگ پریاگ راج مہا کمبھ جانے کے لئے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کررہے تھے لیکن ٹرین کا پلیٹ فارم بدلنے کے چلتے یہ بھگدڑ مچ گئی تھی ۔اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 13 اور 14 پر سنیچر کو لیٹ ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جب مسافروں کے درمیان پریاگ راج جارہی دونوں ٹرینوں کے منسوخ ہونے کی افواہ پھیل گئی تھی ۔12 جون 2025 یہ تاریخ بھارت کو کبھی نہ بھولنے والی ڈیٹ ہے ۔اس دن احمد آباد سے لندن جارہی پرواز ایئر انڈیا کے اڑان بھرنے کے محض 30 سکنڈ بعد کریش ہوگیا ۔اس بوئنگ جہاز 783 ڈریم لائنر میں پائلٹ سمیت 242 لوگ سوار تھے جس میں 241 مارے گئے تھے ۔صرف ایک مسافر بچا تھا اس طیارہ حادثہ میں بی جے پی کے سینئرلیڈر اور گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کی بھی موت ہو گئی تھی ۔ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی جہازی حادثہ میں سے ایک مانی جارہی ہے۔ اس واقعہ نے ہر کسی کو غمزدہ کر دیا ۔آخر میں اس فہرست میں دہلی کے لال قلعہ آتنکی حملہ آتا ہے ۔ویسے تو پورے دیش میں اور کئی حادثہ ہوئے میں نے صر ف کچھ اہم حادثوں کا ذکر کیا ہے ۔لال قلعہ دھماکہ دس نومبر 2025 کو میٹر واسٹیشن کے پاس ہوا تھا ۔کیوں کہ ریڈ لائٹ پر ایک سفید رنگ کی ٹوٹی ہوئی کار میں دھماکہ ہونے سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔چھان بین کے بعد سامنے آیا ہنڈئی کار آئی ۔20 چلانے والاڈرائیور شخص محمد عمر عرف عمر النبی تھا ۔اس کے بعد اس کے تار الفلاح یونیورسٹی سے جڑے ۔ڈاکٹروں کے ایک نہایت خطرناک آتنکی نیٹورک کا پردہ فاش ہوا ابھی بھی اس کی جانچ جاری ہے ۔فرید آباد میں گرفتار شخص مزمل کے گھر سے 2900 کلو دھماکو سامان برآمد ہوا تھا ۔کل ملا کر 2025 نہ صرف بھارت کے لئے ہی حادثوں کا سال رہا بلکہ پوری دنیا میں بدامنی اور تشدد کا سال رہا ۔2026 بہتر ثابت ہو ہم اس کی امید اور پرارتھنا کرتے ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں