بھنڈرانوالے جیسا دکھائی دینے کا جنون!

خالصتان حمایتی اور وارث دے پنجاب سنگٹھن کے چیف امرت پال سنگھ ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے ۔ اس درمیان اسے لیکر ایک بڑھی معلومات سامنے آرہی ہے ۔ امرت پال نے بھارت آنے سے پہلے بھنڈرانوالے کی طرح خود کو دکھانے کیلئے امریکہ کا صوبہ جارجیہ میں سر جری کرائی تھی۔ اس بارے میں کسی اور نے نہیں بلکہ امرت پال کے ساتھیوں نے کیا ہے ۔جو فی الحال ڈبروگڑھ سینٹرل جیل میں بند ہے ۔ خالصتان حمایتی کے ساتھیوں نے پوچھ تاچھ بتایا کہ امرت پال قریب دو مہینوں تک جا رجیہ میں رہا ۔ ایک افسرنے بتایاکہ امرت پال یہ سرجری بھنڈرانوالے کی طرح دکھنے کے مقصد کرائی تھی۔امرت پال 18مارچ سے فرار ہے۔ اس کے چاچا ہرجیت سنگھ اور بلجیت سنگھ کلسی سمیت اس کے آٹھ قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر ڈبروگڑ جیل بھیجا جا چکاہے ۔ حال ہی خفیہ حکام کی ایک ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کرنے وہاں گئی تھی جہاں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔ پنجاب میں پچھلے کچھ دنوں سے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ دراصل ان نے 1980کی دہائی میں سکھو کیلئے الگ دیش خالصتان کی مانگ اٹھائی تھی ۔ اس کے بعد پورے پنجاب میں کہرام مچ گیا تھا۔ ٹھیک اسی طرح امرت پال سنگھ بھی علامتی طور پر بھاری پگڑی باندھتا ہے اور بھیڑ کو اکسانے والے بیان دیکر ماحول گرم کر دیتا ہے ۔ پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر پچھلے سال 29ستمبر 2022کو وارث دے پنجاب تنظیم کی پہلی سالگرہ موگا ضلع کے روڑے گاو¿ںمیںایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اسی پروگرام امرت پال کوتنظیم کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔ مانا جاتا کہ پروگرام کا انتخاب پہلے کافی حکمت عملی بھرا تھا چوںکہ یہ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے آبائی گاو¿ں ہے اور وہ امرت پال سنگھ بھی نیگی گول پگڑی پہنتے ہیں۔ اپنے سفید کپڑوں میں ایک چھوٹی سی کرپان رکھتا ہے اور بھڑکیلی تقریریں کرتا ہے ۔ اس سے کٹر پنتھی سکھ لڑکوں کے درمینا کافی مقبول ہو رہا ہے ۔ اور وہ وارث دے پنجاب تنظیم چلاتا ہے ۔وہ رضاکار دیپ سدھو نے بنایا تھا۔ بعد میں 15فروری 2022کو دیپ سدھو کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ دیپ سدھو کسان آندولن کے درمیان میں بھی سرگرم رہا اور لال قلع پر دھارمک جھنڈا لگانے سے سرخیوںمیں آیا تھا۔دیپ سدھو کی موت کے بعد اس تنظیم کی کمان امرت پال نے سنبھالی تھی۔ اور وہ اب اس کا چیف بن گیا ۔ اس نے کسان آندولن میں بھی اپنی موجودگی دکھائی تھی۔ سدھو کی موت کے بعد امرت پال سنگھ نے وارث دے پنجاب ویب سائٹ بنائی اور لوگوں کو اس سے جوڑنا شروع کردیا تھا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!