کیوں بڑھ رہے ہیں نوجوانوںمیں ہارٹ فیل ؟

تندرست لڑکوں کو ہنستے ہنستے -کھیلتے کھیلتے اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کے بڑھتے واقعات سے مرکزی وزارت صحت فکر مند ہے ۔ کورونا کے بعد ہارٹ اٹیک کے بڑھتے معاملوں سے شک کی سوئی کووڈ یا اس سے بچنے کیلئے لی گئیں دوائیں اور ویکسین پر بھی جا رہا ہے ۔لاک ڈاو¿ن کھانے پینے رہن سہن میں آئی تبدیلیوں کے سبب صحت پر نامناسب اثرات کا بھی اندیشہ ہے ۔ میرے کئی جاننے والے جم میں ہی چل بسے ۔ کہا جا تا ہے کہ لڑکے اپنی باڈی (سکس پیکس) بنانے کے چکر میں ضرورت سے زیادہ اسٹائلش سیٹ رائڈس پر منحصر ہو رہے ہیں اور یہی جان لیوا بن رہی ہے ۔ ہارٹ اٹیک کے بڑھتے معاملوں کے سبب پہلی بار بڑی اسٹڈی ہونے جا رہی ہے ۔ خاص کر کووڈ 19-وبا کے بعد وہ ویکسی نیشن کو قلبی سے متعلق پریشانیاں بڑھنے کیلئے بھی ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔ وہیں ہیلتھ ماہرین نے اس طرح سے اندیشات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ٹیکہ لگوانے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ۔ گلوبل بائن آف ڈیزیز کے مطابق بھارت سے تقریباً ایک چوتھائی (24.8) فیصد لوگوں کی موت دل کے امراض کے سبب ہوتی ہے حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ کئی بڑی ہستیوں ،فنکاروں، اداکاروں اور اتھلیٹس اور کھلاڑیوں جو عام طورپر فٹ رہتے ہیں اور دل کی بیماری سے ان کی کوئی ہسٹری نہیں ہے انہیں دل کا دورہ پڑا اور ان میں سے کچھ کی موت ہو گئی ۔ وزیر صحت منسکھ مانڈویویہ نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ( آئی سی ایم آر) سے کارڈیل انفریکشن یعنی ہارٹ اٹیک کے بڑھتے معاملوں کی اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ایم آر نے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی مدد سے دو طریقوں سے اچانک موت کی باریکیوں کو سمجھنے کے ماڈل سے اسٹڈی کیلئے ماہرین کی الگ الگ ٹیمیں بنا لی ہیں ۔ سرکار نے حال ہی میں راجیہ سبھا میں آئی سی ایم آر کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2016میں ہوئی کچھ اموات میں سے 28.1فیصد موتیں ہارٹ اٹیک اور دل کے امراض کی وجہ سے ہوئیں ۔ وہیں سال 1990میں یہ ٹیلی 15.2فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سے موتوں کا سبب خاص طور سے تمباکو اور شراب نوشی، بڑھتے جنک فوڈ کا استعمال اور کم محنت ہے ۔ اشوکا یونیورسٹی کے تروندر اسکول آف بائیو سائنسیز کے ڈین ڈاکٹر انوراگ اگروال نے بتایا کہ دل کے دورہ پڑنے کے کیسیز اضافے کو اس طرح سب سے اصلی وجہ سمجھا جا سکتا ہے ۔تقریبا ً ہر شخص کو کووڈ ہوا تھا کچھ لوگوں کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ دل کے دورہے کا کووڈ ویکسین سے کوئی تعلق ہے ۔ لیکن دل کا دورہ دل سے متعلق پے چید گیوکا خطرہ ان اشخاص میں بڑھ جاتا ہے جو کووڈ 19-سے سنگین طور سے بیمار رہے ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟