نیوز چینل کا لائسنس منسوخ !

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز چینل کا آپریٹرنگ لائسنس منسوخ کر دیا ہے ۔اخبا ر ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ای ایس ایم آر اے نے یہ فیصلہ 172ویں میٹنگ کے دوران لیا ہے جس کی صدارت اتھارٹی کے چیف سلیم بیگ نے کی تھی ۔ ایک فرمان میں وزارت نے کہا کہ اے آر وائی نیوز چینل کے حق میں جاری این او سی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع کے بتایا کہ بیگ نے اتھارٹی کے دیگر تین ممبران کی موجودگی میں کہا تھا کہ وزارت اندونی امور نے خط مورخہ 10-11-2021کے ذریعے سے شروع میں اے آر وائی کمیونیکشن لیمیٹد کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کی تجدید کیلئے این اوسی کو منظور ی دی تھی ۔وزارت کے خط 11-08-2022سے اے آر وائی نیوز کے سلسلے میں این او سی کو واپس لے لیا گیا ہے ۔ اے آر وائی نیوز چینل انتظامیہ نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اتحادی حکومت نے این او سی منسوخ کرکے صحافی برادری کی مالی موت کی سمت میں ایک اور قدم اٹھایا ہے این او سی منسوخ کرنے کا مطلب نیوز چینل سے جڑوے چار ہزار سے زیادہ میڈیا پیشہ ور مالی طور پر بے روزگار ہوگئے ۔واضح ہو کہ اے آر وائی نیوز چینل نے 8اگست کو اپنے ایک شو میں رپورٹ دکھائی تھی جس میں عمران خان کے ایک مشیر حکمراں پارٹی پر فوج کے خلاف مہم چلانے کا الزام لگایا تھا رپورٹ میں یہ بھی صلاح دی گئی کہ فوج کے حکام کو اپنے بڑے افسران کے ناجائز اور غیر آئینی احکامات کی تعمیل نہین کرنی چاہئے ۔یہ رپورٹ دکھانے کے کچھ گھنٹوں بعد چینل کو بند کرنے کا حکم سنا دیا گیا ای ای ایم آر اے نے کہا کہ چینل نے ایسا مواد نشر کیا ہے جو بہت زیادہ قابل اعتراض ،نفرت پھیلانے اور ملک کی بغاوت سے وابسطہ ہے جو قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔ مسلح افواج کے اند ر بغاوت کو بھڑکانے کے گمران کن ادارے سے پیش کی گئی تھی۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!