سچے صحافیوںکی بہت ضرورت ہے !

فیک نیوز اور غلط اطلاعات کا دور چل رہا ہے ایسے حالات میں ہمیں ایسے صحافیوں کی ضرورت ہے جو سماج کے اندیکھے پہلوو¿ں اور غلطیوں کو اجاگر کرے فیکٹ کے ساتھ سچائی کو سامنے لانے والے صحافیوں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے یہ خیال سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے تھے ۔ جسٹس چندر چوڑ طلبہ کو خطاب کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنو ں میں دیش کی 75ویں یوم آزادی تقریب منائی جائےگی ہم سبھی کیلئے یہ ایک اہم ترین موقع ہوگا۔ 75بر سوں میں بھارت میں ہمارے آئینی اصولوں اور اقدار کی حصول کی سمت میں سبھی میدانوں میں ترقی کی ہے ۔ پھر بھی یوم آزادی جیسا دوسرا ایونٹ نہیں ہو سکتا ۔یہ صر ف ایک خانہ پور تقریب نہ رہے بلکہ ہمیں یہ بھی محاسبہ کر نا چاہئے کہ ہم اپنی آئینی اقدار اور آزادی دلانے والی عزیم شخصیتوں کے اصولوں کو پورا کرنے میں کتنا آگے بڑھے ہیں ۔مجھے یہ بات کہنے کیلئے آپ سے بہتر سامع اور کوئی نہیں مل سکتا آ پ دنیا بدل سکتے ہیں ۔ اپنی تعلیم کے ذریعے آپ اپنے پڑوس کو بھی بدل سکتے ہیں نوجوان پیڑھی پر ہمارے اصولوں کو پورا کرنے ذمہ داری ہے۔ آزادی کے 75سال بعد بھی بھار ت میں کئی فرقے اقتصادی طور سے پسماندہ ہیں کئی شہر ی سماجی اور اقتصادی میدانوں میں برابری سے محروم ہیں ۔ جب تک ہم سماجی جمہوریت کو زندگی میں نہیں اتاریں گے تب تک آزادی کے کوئی معنیٰ نہیں ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟