بہار چناو: دوسرا راونڈ تیجسوی کے نام !
جیسے جیسے بہار چناو¿ کی پولنگ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے چناو¿ کمپین میں تیزی آرہی ہے ۔جیسے میں نے کچھ دن پہلے جیسے لکھا تھا کہ پولنگ آنے تک بہار چناو¿ میں ہمیں کئی راو¿نڈ کے دنگل نظر آئیں گے یہ چناو¿ انتہائی اہم ترین ثابت ہوں گے اس کے نتیجے کے دور رس نتائج ہوں گے ۔نہ صرف ان کا اثر ریاستوں کے آنے والے اسمبلی چناو¿ جو جلد ہونے والے ہیں ان پر پڑے گا بلکہ مرکز کے اقتدار پر بھی سیدھا اثر پڑسکتا ہے ۔بہار چناو¿ میں پہلا راو¿نڈ پرشانت کشور نے جیتا جب انہوںنے سب سے پہلے اپنی پارٹی جن سوراج پارٹی کے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا ۔اب دوسرا راو¿نڈ انڈیا اتحاد یعنی مہا گٹھ بندھن کے نام گیا ہے کیوں کہ انہوں نے اپنے وزیراعلیٰ کا چہرہ سامنے لا دیا ہے ۔کانگریس نیتااشوک گہلوت نے اپنے مہا گٹھ بندھن کی طرف سے تیجسوی یادو کو بہار میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے طور پر پیش کیا ہے ساتھ ہی مہا گٹھ بندھن نے اعلان کیا ہے کہ بہار میں ان کی سرکار بننے پر ایک سے زیادہ نائب وزیراعلیٰ بنائے جاسکتے ہیں ان میں ایک ڈپٹی سی ایم ہوگا ۔وکاس شیل پارٹی کے چیف مکیش ساہنی ہوں گے ۔اشوک گہلوت نے کہا کہ تیجسوی ایک نوجوان نیتا ہیں ان کا لمبا مستقبل ہے ۔جن کا لمبا مستقبل ہوتا ہے جنتا اس کا ساتھ دیتی ہے ۔یہ نوجوان ہیں اور عزم رکھتے ہیں ۔پچھلی بار انہوں نے جو نوکری کے پلان اعلان کئے تھے جو وعدے کئے تھے اس میں کھرے اتریں ۔اس پریس کانفرنس میں تیجسوی یادو منوج جھا ،کانگریس نیتا اشوک گہلوت ،پون کھیڑا ،مکیش ساہنی و کئی پارٹی کے نیتا موجود تھے ۔ان سب نیتاو¿ں کا ایک ساتھ اسٹیج پر ہونا یہ اشارہ دینے کی کوشش تھی کہ مہا گٹھ بندھن میں سب ٹھیک ہے ۔پچھلے کچھ عرصہ سے یہ اشارے مل رہے تھے کہ مہا گٹھ بندھن میں زبردست کھینچ تان و سیٹوں کو لے کر ٹکراو¿ ہے ۔کھینچ تان تو کچھ کم ہوئی لیکن سیٹ بٹوارے میں ابھی بھی رسہ کشی ہے ۔ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا جیسے مہا گٹھ بندھن میں آپس میں پھوٹ ڈالنے ماحول خراب کرنے کے مقصد سے اسپانسر کمپین چلائی گئی ۔ایسا ماحول بنا دیاگیا جیسے آپس میں پھوٹ پڑ گئی ہے ۔اشوک گہلوت نے حالانکہ یہ مانا کہ 243 سیٹوں میں سے پانچ یا سات سیٹوں پر مقامی لیڈروں اور سبھی وجوہات کے سبب کئی فرینڈلی مقابلہ جیسی حالت بن جاتی ہے ۔یہ بہت چھوٹی تعداد ہے لیکن اسے لے کر میڈیا میں مہا گٹھ بندھن کے خلاف کمپین چلادی گئی ۔بتادیں کہ بہار میں دو مرحلوں میں اسمبلی چناو¿ ہونے جارہے ہیں اس کے لئے چھ اور گیارہ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 14 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ ایسا ماناجارہا ہے کہ مہا گٹھ بندھن میں ابھی بھی کچھ سیٹوں پر ٹکراو¿ موجود ہے ۔12 سیٹوں پر مہا گٹھ بندھن کی اتحادی پارٹیاں آمنے سامنے ہیں ان میں سے چھ سیٹیں ایسی ہیں جہاں کانگریس اور آر جے ڈی کے امیدوار آمنے سامنے چناو¿ لڑرہے ہیں ۔یہی نہیں جھارکھنڈ میں کانگریس اور آر جے ڈی جھارکھنڈ مکتی مورچہ اتحاد کی سرکار چل رہی ہے لیکن مانگیں پوری نہ ہونے پر جے ایم ایم نے بہار چناو¿ سے خود کو باہر کر لیا ہے۔ ابھی تک چناو¿ کمپین زور پکڑنے والی ہے ۔ابھی تو 14 نومبر تک انتظار کریں اور کئی راو¿نڈ ہونے والے ہیں ۔ابھی تو ایک ہی راو¿نڈہوا ہے ۔جیسے جیسے کمپین بڑھے گی آپ کو میں حالت سے باآور کرتا رہوں گا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں