میرے خلاف ای ڈی ریڈ کی پلاننگ!

راہل گاندھی نے 29جولائی کو پارلیمنٹ میں تقریر کی تھی اس دوران انہوں نے کہا کہ مودی سمیت 6 لوگ دیش کو چکرویوہ میں پھنسا رہے ہیں ۔کانگریس اپوزیشن لیڈر ایم پی راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف ای ڈی ریڈ کی پلاننگ کررہی ہے ۔انہوں نے دیر رات 1.52 بجے ایکس پر ڈالی گئی پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا انہوں نے لکھا کہ 2 ان 1 کو میرا چکرویوہ بھاسن پسند نہیں آیا ۔ای ڈی کے اندرونی ذرائع نے مجھے بتایا کہ میرے خلاف ریڈ کی پلاننگ بنائی جارہی ہے میں ای ڈی حکام کا ہاتھ پھیلا کر انتظار کررہا ہوں۔چائے اور بسکٹ میری طرف سے ؟ دراصل راہل گاندھی نے 29 جولائی کو پارلیمنٹ سیشن کے دوران بجٹ 2024/25 پر لوک سبھا میں تقریر کی تھی اسی دوران انہوں نے بجٹ کا موازنہ مہابھارت میں چکرویوہ سے کیا اور کہا کہ 6 لوگوں کا ایک گروپ پورے دیش کو چکرویوہ میں پھنسا رہا ہے یہ چھ لوگ ہیں نریندر مودی ،امت شاہ ،موہن بھاگوت ،اجیت ڈوبھال ،اڈانی اور امبانی ہیں ۔انہوں نے کہا تھا کہ ہزاروں سال پہلے کرک چھیتر میں ابھی منیو کے چکرویوہ میں پھنسا کر 6 لوگوں نے مارا تھا ۔چکرویوہ کا دوسرا نام ہے پد چکرویوہ جو کمل کے پھول کی شکل میں ہوتا ہے اس کے اندر ڈر اور تشدد ہوتا ہے ۔راہل نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ایک نیا چکرویوہ رچا گیا ہے وہ بھی کمل کے پھول کی شکل میں تیار ہوا ہے اس کا نشان پردھان منتری اپنے سینے پر لگا کر چکتے ہیں ۔ابھیمنیو کے ساتھ جو ہوا وہ بھارت کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔وہیں راہل گاندھی کے دعوے پر بھاجپا نیتا بولے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہ یہ دیش کی بدقسمتی ہے کہ راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں وہ پارلیمنٹ کے اندر جھوٹ بولنے کے ساتھ ساتھ باہر بھی گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ دنیا سے ذات پوچھ رہے ہیں اور اپنی ذات بتانے سے بھاگ رہے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو ای ڈی کے اس ادھیکاری کا نام بتائیں جس نے انہیںچھاپہ پڑنے کی خبر دی ہے ۔بھاجپا ایم پی تروندر سنگھ راوت کہتے ہیں کہ نا چور کی داڑھی میں تنکا وہی ڈر انہیں (راہل گاندھی ) کو ستا رہا ہے ۔راہل کے دعوے پر انڈیا بلاک کے نیتا بھی بولے کانگریس ایم پی منیکم ٹیگور نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں بھاجپا سرکار اور پی ایم مودی پچھلے دس برسوں سے اپوزیشن لیڈروں کوبدنام کرنے کے لئے ای ڈی اور سی بی آئی ،انکم ٹیکس کے بڑے پیمانے پر بیجا استعمال کیا ہے ۔2024 میں بھاجپا اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکی ۔یہ سرکار پھر سے اپوزیشن کے نیتا کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کا بیجا استعمال شروع کر رہی ہے ۔بلکہ یہ بھی کہا جائے کہ ای ڈی کے چھاپے تو چالو ہو چکے ہیں وہی ای ڈی راج واپس آرہا ہے ۔شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ وہ سبھی لوگ جو جمہوریت کوبچانے کے لئے سرکار کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ان کے کلاف سازش ہو رہی ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ہم سب پر حملہ ہوسکتاہے راہل گاندھی پر حملہ ہوسکتا ہے کیوں کہ پچھلے مہینے ہم سب نے راہل گاندھی کی قیادت میں سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ان سے ان کی نیند اڑ گئی ہے ۔بیرون ممالک میں ہمارے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں وہیں شیوسینا نیتا پرینکا چترویدی نے کہا کہ راہل گاندھی کو جانکاری ملی ہے کہ ای ڈی کے حکام ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارسکے ہیں جب سرکار ڈرتی ہے تو وہ ای ڈی اور سی بی آئی کو آگے کر دیتی ہے ۔مرکزی سرکار نے مہوا موئترا ،سنجے راوت او سنجے سنگھ اور کیجریوال وہیمنت سورین کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!