مشن 2024:450سیٹوں کا ٹارگیٹ !
آنے والے لوک سبھا چناو¿ میں اقتدار کی ہیٹرک لگانے کیلئے بھاجپا نے میگا پلان تیار کیا ہے۔ پارٹی کا پلان لوک سبھا کی 3-5سیٹوں کا گروپ بناکر چناو¿ تک اس کی تین سطحی نگرانی اور ذمہ داری طے کرنے کی ہے۔ چناو¿ ہونے تک اے بی سی تین زمروں کے لیڈر خود سے جڑے گروپ کی سیٹوں پر طے کی گئی ذمہ داری نبھائیںگے ۔ اس سلسلے میں اتر پردیش ،اتراکھنڈ کی 85سیٹوں کو 3-5لوک سبھا گروپ میں بانٹنے اور ذمہ داری طے کرنے کا کام پورا ہو چکاہے ۔ ان میں ایک کٹیگری میں مرکزی وزراءاور قومی عہدیداران کوبی کٹیگری میں سینئر لیڈروں اور دوسرے ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ شامل ہوں گے ۔اور سی کٹیگری میں مقامی لیڈروں کو رکھا گیا ہے۔ اگلے سال30جنوری کو پارٹی کا مہا سمپرک ابھیان کے ساتھ ہی تینوں کٹیگری کے نیتا 8ماہ تک اپنے کلسٹر یعنی گروپ سے جڑے رہیںگے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق ان میں اے کٹیگری کے نیتا اقتدار مخالف لہر کو پہچاننے اور اسے درست کریںگے۔ ساتھ ہی ان پر تنظیمی کاموں کو بھی پورا کرنے اور ریلیاں کرنے اور مقامی لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کی کوشش کریںگے ۔ سی کٹیگری میں شامل نیتا زمین پر کام کرنے کے ساتھ پارٹی کے پروگرام کا انعقاد کریںگے ۔ جبکہ بی جے پی کے نیتا ان پروگراموں کی نگرانی کریںگے ۔ آنے والے چناو¿میں پارٹی کے پاس تلنگانا کوچھوڑ کرآگے بڑے راجیہ نہیں ہیں ۔ایسے میں پارٹی کی چنوتی جیتی ہوئی 303سیٹیں بر قرار رکھنے اور یہاں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے ان 144سیٹوں سے پوری کرنے سے کی ہے جہاں پارٹی دوسرے یا تیسرے نمبرپر رہی تھی ۔پارٹی نے ان سیٹوں کو کلسٹر بنانے میں نشان دہی کی ہے ۔ 29مئی 2019کو وزیر اعظم کی حلف برداری بھی تھی اس لئے 9برس مکمل ہونے پر 30مئی کو تقریب منائی جائے گی ۔ اور اس دن بھاجپا کے بڑے نیتا مرکزی وزراءدیش بھر میں پریس کانفرنس کریںگے۔ اور 31مئی کو وزیر اعظم نے اجمیر میں ریلی کی ہے بھاجپا اپنے میگا پلان کا اعلان کرے گی۔ بھاجپا ذرائع کے مطابق میگا پلان تاریخی ہوگالیکن پارٹی کے قیام سے اب تک کا سب سے بڑا جن سمپرک کا پروگرام بڑے سطح کا ہوگا۔ اس پلان میں آنے والے ایک مہینے میں دیش بھر کے ووٹروں تک پہنچا جائے گا۔ اس لئے 543لوک سبھا سیٹوں کیلئے بوتھ لیول ،پردھان اور ضلع پرمکھ اور لوک سبھا ایم پی راجیہ سبھا ایم پی اور پردیش صدور جنتا کے درمیان جائیں گے۔ در اصل سرکار کے 9سال پورے ہونے کے مو قع کو 2024کے عام چناو¿ کی تیاری سے جوڑا گیا ہے ۔ 28مئی کو نئے سنسد بھون کا افتتاح پر آنے والی دسمبر میں ایودھیا میں رام مندر گربھ گرہ میں موجود رام للا کی مورتی لگانے کی یوجنا اسی تیاری کا حصہ ہے ۔ بھاجپا کو لگتا ہے کہ شمالی بھارت میں اس کی پوزیشن سینچری پوائنٹ یعنی زیادہ حد سے اوپر پہنچ چکی ہے ۔ اب اسے جنوبی ریاستوں اور شمال مشرق کی طرف توجہ دینی ہوگی ۔ کرناٹک چناو¿ ہارنے سے سائیکلوجیکل طور پر مانا جا رہا ہے کہ بھاجپا کی سیٹیں کم ہوں گی ۔لیکن وزیر داخلہ امت شاہ نے مثال دی ہے کہ پچھلی بار بھی کرناٹک ،راجستھا ن ،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ چناو¿ ہارنے کے بعد بھی بھاجپا نے 2019کے لوک سبھا چناو¿ میں چاروں ریاستوںمیں اچھی کامیابی حاصل کی تھی۔اس لئے کرناٹک کی ہار کا اثر لوک سبھا چناو¿ پر نہیں پڑے گا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں