بالی ووڈ کورونا فرنٹ لائن واریرامیتابھ بچن!
روزی روٹی کا بحران دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ ممبئی چھوڑ کر گاو¿ں جارہے ہیں۔ ان کی مدد کے لئے اس صدی کے مہانائیک امیتابھ بچن اسٹار فرنٹ لائن واریرس بن کر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ہمیشہ کی طرح سامنے آئے ہیں۔ وہ وہ کیا کیا نہیں کررہے ہیں؟ اس کی تفصیل بیان کرنا ممکن نہیں بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہ بہت کچھ کررہے ہیں ۔ ان کے ذریعے اٹھائے گئے پبلک سیوا کے کچھ قدم کی تفصیل پیش کرتاہوں۔ ممبئی چھوڑ کر گاو¿ں جانے والے پیشہ ور مزدوروں کے لئے امیتابھ بچن نے بسوں کا انتظام کیا ہے۔ اترپردیش جانے والے ان بسوں میں سے 10بسوں کی کھیپ حاجی علی درگاہ سے روانہ ہوئی۔ 10بسیں یوپی بھیجنے کی اجازت مل گئی ہے۔ امیتابھ بچن لاک ڈاو¿ن کے دوران ضرورت مندون کے لئے ہر 4500 فوڈ پیک بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وہ کووڈ۔19کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے کئی سرکاری پروجیکٹوں سے جڑے رہے ہیں۔ امیتابھ کی طرح اے بی کارپ لمیٹیڈ کے ایم ڈی راجیش یادو بھی ضرورت مندون کے لئے قابل ستائش کام کررہے ہیں۔ 28مارچ کے بعد سے وہ ممبئی کے الگ الگ مقامات جیسے حاجی علی کی درگاہ اور دھاراوی، جوہو وغیرہ پر روزانہ 4500 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ دے رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کی ٹیم ابھی تک بے شمار سینیٹائزر اور 20ہزار سے زیادہ پی پی ای کٹس ممبئی کے اسپتالوں مین بھیج چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم نے 9مئی سے روزانہ ڈرائی فروٹ پیکٹ 2ہزار پانی کی بوتل اور 1200جوڑے چپل بانٹ رہی ہے۔ ان سب پرواسی مزدوروں کے لئے جو ممبئی سے اپنے گھر جارہے ہیں، ان کے لئے 10بسوں کو لکھنو¿، بستی، گورکھپور کے لئے روانہ کیاگیا۔ ہماری ٹیم نے بھی ممبئی میں سروے کیا جو لوگ اپنے گھر نہیں پہنچ پارہے تھے ان کے دستاویز لئے گئے اور ان کی بنیاد پر انتظامیہ سے اجازت لی اور انہیں بسوں سے روانہ کیاگیا اور ان سے کرایہ نہیں لیا گیا۔ ممبئی سے اترپردیش کے لئے 236لوگوں کو بسوں میں بھیجا گیا۔ اسپتالوں، پولیس تھانوں کو پالیکا کے دفتروں میں بھیجی جارہی پی پی ای کٹس کی تعداد 20ہزار سے اوپر تک پہنچ گئی ہے۔ دیش میں جب جب کوئی پریشانی آتی ہے تو امیتابھ بچن کبھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے ہر ممکن متاثرین کی مدد کی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ کچھ وقت پہلے انہوں نے اترپردیش کے 100سے زیادہ کسانوں کا قرض ادا کیا تھا۔ ان میں سے کچھ کو خود کشی کرنے سے بچایا تھا۔ بس ہم تو ان کی ستائش ہی کرسکتے ہیں اور پرارتھنا کرتے ہیں کہ بھگوان انہیں لمبی عمر دے اور وہ ایسے نیک کام کرتے رہیں۔ امیتابھ بچن تو پوری ٹرین بھیجنا چاہتے تھے۔ پرواسیوں کے لئے یوپی کے لئے مزید ٹرینیں چلانے کے لئے ریلوے سے بات چل رہی ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں