بھاجپا نے راجستھان کو بنایا وقار کا سوال
بھاجپا اور کانگریس نیتاﺅں کے درمیان تلخ الفاظ کے تیروں میں الجھا راجستھان چناﺅ پرچار ختم ہو چکا ہے ۔اور آج (جمعہ)کو ووٹ پڑیں گے دو سو سیٹوں پر کانٹے کی ٹکر بتائی جا رہی ہے ۔پرچار ختم ہونے کے آخری دن پی ایم مودی کانگریس صدر راہل گاندھی نے پھر سے ایک دوسرے کو نشانے پر لیا پی ایم مودی پر سیدھے نقطہ چینی کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے تلخ تیور دکھائے انہوں نے رافیل اور دیگر اشو کے سلسلہ میں چار دن پہلے مودی کے ہندتو گیا ن پر سوال کیا تھا جواب میں مودی نے الور کی ریلی میں جوابی حملہ کرتے ہوئے راہل کو بھارت ماتا کی جئے بولنے پر سوال اُٹھائے ۔وزیر اعظم نے سی کر میں لاکھوں لوگوں کی ریلی میں دس بار بھارت ماتا کی جئے بلوا کر راہل گاندھی کو جواب دیا تھا ۔راجستھان بھاجپا کے لئے وقار کا سوال بن گیا ہے۔راجستھان میں تاریخ رقم کرنے میں لگی بھاجپا کے لئے آخری لمہوں میں تسلی کی بات یہ ہے(بھاجپا کے مطابق )کہ وسندھرا سرکار کو لے کر جس طرح کی ناراضگی تھی وہ کافی حد تک اس پر قابو پا چکی ہیں لیکن کیا یہ قابو میں آچکا ہے اس کا پتہ تو گیا رہ دسمبر کو ہی ووٹوں کی گنتی کے دن ہی لگے گا ۔بھاجپا نیتاﺅں کا دعویٰ یہ...