زیادہ ترآتنکی حملے 13تاریخ کو کیوں؟


Published On 16th February 2012
انل نریندر
اسے محض اتفاق ہی ماناجائے کہ ہندوستان میں زیادہ ترآتنکی بم دھماکوں کی وارداتیں 13 تاریخ کو ہی ہوتی ہے یا پھر اس 13کی کچھ خاص اہمیت ہے؟ زیادہ بم واقعہ 13فروری کو ہوا ہے تقریباً ہردھماکہ کی تاریخ 13ہی ہے ستمبر 2008 کو بھی راجدھانی میں 13تاریخ کو ہی بم دھماکہ ہوا تھا۔ ممبئی میں پچھلے سال جولائی میں بھی 13 تاریخ کو سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے۔ پنے میں جرمن بیکری بھی دھماکہ بھی 13کو ہواتھا۔ 2001میں پارلیمنٹ کمپلیکس احاطے میں بھی 13تاریخ دسمبر کو بھی آتنکی حملہ ہوا تھا۔ ہمارے ماہرین اب اس بات کی جانچ میں لگے ہوئے ہیں 13 تاریخ کی ان آتنکوادیوں کے لئے کیا خاص اہمیت ہے۔ وزیراعظم رہائش گاہ کے پاس جو حملہ ہوا ٹھیک اسی طرح کا تھا جو اسی سال 11جنوری کو ایران کی راجدھانی تہران میں ہواتھا۔ جس میں ایران کے ایک نیوکلیائی سائنس داں مستعفی احمدی روشن کاقتل ہوگیا تھا۔ اس حملے میں بھی دو موٹر سائیکل سوار قاتلوں نے روشن کی پجیرو کار پر اسی طرح کا اسٹیکی بم لگادیا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سائنس داں کی موقعہ پر موت ہوگئی تھی۔ نئی دہلی کے واقعہ میں انوا سوار سبھی مسافر خوش قسمتی سے بچ گئے تھے کہ جلدی میں نوجوان صحیح جگہ پر بم نہیں لگاسکا۔ جانچ کرنے والے حکام کی مانے تو اگر یہی بم کار کے پیچھے بجائے کسی دروازے پر لگایا گیا ہوتا اس سے کہیں زیادہ نقصان ہوتا۔ بتایاجارہا ہے کہ حملہ آور دروازے پر لگانے میں کامیاب نہیں ہونے کی وجہ سے پیچھے لگاگئے ۔ دھماکے کاسارا اثر کار کی پچھلی سیٹ پر ہی پڑا۔ حملہ اتنازور دار تھاکہ کارکے ٹکڑے اور بم کے ٹکڑے اسرائیلی ڈپلومیٹ کی بیوی تال یہوشوا کی پیٹھ میں جاگھسے۔ اگر یہی بم کار کے دروازے یا ایندھن کے ٹینک کے قریب لگایاگیا ہوتا توان کابچنا ناممکن تھا۔ داد دینی ہوگی انوا کار ڈرائیور منوج شرماکی۔ خودزخمی ہونے کے باوجود اپناحوصلہ نہیں چھوڑا۔ اور گاڑی سے خاتون ڈپلومیٹ کو نکالا ایک آٹو روک کر سب سے پہلے وہ اسے محفوظ مقام پر لے گیا۔اسرائیلی سفارت خانے میں پہنچانے کے بعد تال یہوشوا کو پاس کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔ جہاں ڈاکٹرو ں نے اس کے پیٹھ سے لوہے کے کچھ ریزوں کو آپریشن سے نکالا۔ راجدھانی میں اورنگ زیب روڈ پر انوا گاڑی میں اسٹیکی بم سے دھماکہ کامعاملے بھلے ہی دیش میں پہلا ہو۔ ہالی ووڈ کی فلموں میں یہ عام ہے ایک یقینی نشانے کو لگانے کے لئے اس کا استعمال کیاجاتا ہے۔ ہالی ووڈ سے متاثر ہو کر بالی ووڈ میں اب یہ استعمال میں آنے لگا ہے۔ اسٹیکی بم کااستعمال جیمز بونڈ سریز کی فلموں کے علاوہ جاسوسی فلموں میں بھی دکھایاجاتا ہے۔ سلویسٹر سلون کی فلم اسپیشلسٹ میں اسٹیکی بم کا استعمال دکھایا گیا ہے اس بم کی خاصیت یہ ہے کہ اپنے نشانے کو ہی نقصان پہنچانا آس پاس اس کا کم اثر ہوتا ہے۔ سائز میںیہ بہت چھوٹاہوتا ہے۔ اور اسے چھپانے کا طریقہ آسان ہوتا ہے۔ بالی ووڈ میں اس بم کا استعمال سنی دیول کی فلم ''جو بولے سو نہال '' میں حال ہی شاہ رخ خاں کی فلم ''ڈان نمبر2میں کیاگیا۔ پولیس کے اعلی افسر بھی مان رہے ہیں کہ غیرملکی سفارت کاروں کی گاڑی کو اڑانے کافارمولہ فلموں سے لیا گیا ہے۔ ہوسکتا ہے۔ حالانکہ نکسلی اس طرح کے بم کا استعمال کرتے ہیں لیکن آتنک وادی جنگ میں اوریہ بھارت میں پہلی بار استعمال کیاگیا ہے.
Anil Narendra, Bomb Blast, Daily Pratap, Delhi Bomb Case, Hizbullah, Iran, Israil, Vir Arjun

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!