Translater
29 مئی 2021
ناردہ کیس ،سپریم کورٹ کے سوالوں میں الجھی سی بی آئی!
ناردہ چٹ فنڈ معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو نظر بندکرنے کی اجازت دینے والے کولکاتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرعرضی واپس لے لی ہے ۔بڑی عدالت نے منگل کو سماعت کے دوران سرکاری وکیل تشار مہتا کو عرضی واپس لینے کا مشورہ دیا تھا ۔معاملے کو بنگال سے باہر منتقل کرنے کی مانگ بھی کی گئی تھی ۔جسٹس منیت شرن اور وی آر گوئی کی سربراہی والی وکیشن بنچ نے کہا کہ کسی شخص کی آزادی کو سب سے پہلے دیکھنا چاہیے ۔شخصی آزادی کو سی بی آئی کی گرفتاری کے خلاف میں وزیرا علیٰ کو دھرنا مظاہرے جیسے دیگر اشو کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ۔عدالت نے کہا ہم معاملے کو ریاست سے باہر منتقل نہیں کریں گے اس سے ہائی کورٹ کو مایوسی ہوگی ۔اس سے پہلے بحث شروع کرتے ہوئے سرکار وکیل مہتا نے کہا کہ سی بی آئی کو روکنے کے لئے پلان بنا کر کوشش کی گئی ۔جسٹس گوئی نے پوچھا کہ کیا ہائی کورٹ کا 17 مئی کا حکم جس میں ضمانت پر روک لگائی گئی تھی اس میں نوٹس جاری کر حکم پاس کیاگیا تھا ۔جسٹس نے بتایا کہ غیر معمولی حالات میں التوا حکم دیا گیا تھا کیوں کہ وزیراعلیٰ اور وزیر دھرنے پر تھے اور پتھر بازی ہو رہی تھی ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
20 دن بھی نہیں ٹک پائی جنگ بندی
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر بنی رضامندی بنے ہوئے 20 دن بھی نہیں ہوئے کہ دونوںدیش پھر سے آمنے سامنے آگئے ہیں ،بلکہ امریکی صدر ٹر...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
جو لوگ بھی اسرائیل اور اس کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ موساد سیاسی قتل کروانے میں ماہر ہے ۔اسرائیل کی تاریخ میں ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں