اشاعتیں

ستمبر 6, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Indian Islamic scholars issue Fatwa against IS

For the first time, Indian Muslims in the world have openly and publicly raised their voice against IS (Islamic State). Signing the fatwa, more than 1000 Ulemas and Muftis have declared the terrorist set up IS as un-islamic and inhuman. Ultimately, Indian Muslims are mobilizing against IS. More than one thousand Islamic scholars and Muftis have declared the actions of IS, which has become a synonym of terror as un-islamic. While sending these fatwas to the UN Secretary General, an appeal has also been made to Muftis of other countries to follow suit. Shahi Imam Syed Ahmed Bukhari of Jama Masjid, Delhi, heads of Ajmer and Nizamuddin are among the persons issuing fatwas. For the first time in the world, Muslim scholars and Muftis have simultaneously issued fatwa against IS. So far IS has indulged in instigating Muslim youth around the world and recruiting them in the name of Jehad. Innocent youth are falling prey to this call also. This joint fatwa will at least discourage the IS efforts

بہار میں اس بار کس کی منے گی دیوالی

بہار کے بڑی سیاسی پارٹیاں چناوی لڑائی کا بگل پہلے ہی پھونک چکی ہیں لیکن اب بیحد اہم چناوی جنگ کی تاریخیں ان کے سامنے آچکی ہیں۔ چناؤ کمیشن نے پانچ مرحلوں میں چناؤ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ بہار میں اس بار تہواروں کا موسم اور چناوی آتش بازیوں سے اور جگمگا اٹھے گا۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ دیوالی کون مناتا ہے؟ تاریخوں کے اعلان کے وقت چناؤ کمیشن نے خود بقرہ عید ، محرم، وجے دشمی ، دیوالی اور دیگر تہواروں پر غور خوض کیا اور با آور کیا کہ سب کچھ ٹھیک ہی گزرے گا۔ ریاست کی 247 سیٹوں کے چناؤ قریب تین ہفتوں تک کھینچنے کے پیچھے چناؤ کمیشن کا خاص مقصد ہے اس بار ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر سینٹرل سکیورٹی فورسز تعینات رہیں گی۔ ووٹروں کو مقامی شر پسند عناصر کی دہشت سے پاک رکھنے کی خاص تیاری ہے کیونکہ ایسے موقعوں پر مقامی انتظامیہ یا پولیس بے اثر پڑتی دکھائی دیتی ہے۔ تہواروں کا فائدہ یہ بھی ملے گا کہ دیش کے دور دراز علاقوں سے کروڑوں بہاری اس موقعے پر اپنے گاؤں گھروں میں موجود ہوں گی اور وہ جوش سے اپنے جمہوری اختیار کا استعمال کرسکیں گے۔ اس بار دو اتحاد آمنے سامنے ہیں۔ دونوں کے درمیان برابری کا مقابلہ مانا جارہا ہے۔

سعودی عرب کے سفارتکار پر بدفعلی کا مقدمہ

ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر کے سکریٹری (فرسٹ) پر دو گھریلو خادموں کودہلی سے لگے گوڑ گاؤں کے ایک فلیٹ میں مبینہ طور پر یرغمال بنا کر رکھنے اور آبروریزی کرنے کا سنگین الزام لگا ہے۔ الزام لگانے والی دو نیپالی عورتوں کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان کی شکایت پر سکریٹری و ان کی بیوی اور دو بیٹیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بدھ کے رو ز متاثرہ لڑکیوں کا دوبارہ میڈیکل کرایا گیا۔ پولیس نے سعودی سفیر کے خلاف اجتماعی آبروریزی اور غیر فطری جنسی استحصال، مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ بتایا جاتا ہے معاملہ ایک غیر ملکی سفارتخانے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر واقعے کے بارے میں جانکاری دے دی ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کا بیان کورٹ میں درج کرانے کے بعد معاملے کی جانکاری نیپالی سفارتخانے کو بھی دے دی گئی ہے۔ دہلی ۔گوڑ گاؤں ایکسپریس وے پر واقع کیٹرینہ اپارٹمنٹ میں سعودی عرب سفارتخانے سے وابستہ لوگ رہتے ہیں۔ یہاں یرغمال بنائی گئی دو لڑکیوں کو پولیس نے این جی او کے

ہندوستانی اسلامی پیشواؤں نے آئی ایس کے خلاف فتوی جاری کیا

دنیا میں بھارت کے مسلمانوں نے پہلی بار کھلے اور پبلک طور پر آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ) کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ دیش کے ایک ہزار سے زائد علماء کرام اور مفتیوں نے فتوے پر دستخط کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم آئی ایس کو غیر اسلامی اور غیر انسانی قراردیا ہے۔ آخر کار ہندوستانی مسلمان آئی ایس کے خلاف متحد ہونے لگے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد اسلامیپیشواؤں اور مفتیوں نے فتوی جاری کر دہشت کی علامت بن گئی آئی ایس کی کرتوت کو غیر اسلامی قراردیا ہے۔ ان فتوؤں کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو بھیج کر دوسرے ملکوں کے مفتیوں کو ایسا ہی فتوی جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ فتوی جاری کرنے والوں میں دہلی جامعہ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری، اجمیر شریف اور نظام الدین کے مذہبی پیشوا شامل ہیں۔دنیا میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں مسلم پیشواؤں اور مفتیوں نے ایک ساتھ آئی ایس کے خلاف فتوی جاری کیا ہے۔ ابھی تک آئی ایس جہاد کے نام پر دنیا بھر کے مسلم لڑکوں اور ورغلاتی رہی اور ان کی بھرتی کرتی آرہی ہے۔ انجان لڑکے ان کے جھانسے میں آکر ان کے جال میں پھنس رہے ہیں۔ اس مشترکہ فتوے سے کم سے کم ہندوستانی نوجوانوں میں آئی ایس کی گھس پی

ممبئی پولیس کمشنرکی وداعی کیوں ہوئی؟

ریاستوں میں ہونے والے افسروں کے تبادلے عام طور پر اخبارات اور میڈیا میں بحث کا موضوع نہیں بنتے لیکن ممبئی کے پولیس کمشنر راکیش ماریہ کو بڑے نازک موقعے پر اچانک وقت سے پہلے ہی ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل ہوم گارڈ بنا دیا گیا۔ میڈیا اور مہاراشٹر انتظامی حلقوں میں یہ بحث کا اشو ضرور بن گیا ہے۔ ماریہ شینا بورا قتل کانڈ کی جانچ کررہے تھے۔ ایک دم ٹرانسفر سے کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈی جی ہوم گارڈ پر کام کررہے احمد جاوید کو ممبئی کا نیا پولیس کمشنر مقرر کردیا گیاہے۔ ماریہ 30 ستمبر کو ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے تھے لیکن21 دن پہلے ہی انہیں ترقی دے کر ڈی جی ہوم گارڈ بنایا گیا ہے۔ وقت نہیں آیا؟ حالانکہ اس تبادلے سے ماریہ خوش نہیں ہیں۔ پہلے ٹی وی چینلوں پر چلایا گیا کہ ماریہ استعفیٰ دے سکتے ہیں لیکن ان خبروں کے درمیان ماریہ نے صفائی دی کے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ شینا بورا کیس کی تیزی سے جانچ کررہے ماریہ نے پہلے کہا تھا کہ شینا قتل کانڈ کو آروشی کانڈ نہیں بننے دوں گا۔ حالانکہ ماریہ کو ہٹانے سے مچے واویلے سے سہمی ہوئی مہاراشٹر سرکار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ ماریہ

جنرل راحیل شریف کی بوکھلاہٹ ہم سمجھ سکتے ہیں

ہم نے پاکستان کی ایک عادت ابھرتی دیکھی ہے جب بھی کسی سطح پر بھارت۔ پاک بات چیت ہوتی ہے تو پاکستان کی جانب سے کوئی نہ کوئی ایسا بیان آجاتا ہے جس سے کشیدگی مزید بڑھ جائے۔ این ایس اے سطح کی بات چیت پر بھی یہی دیکھنے کو ملا اور اب جب ہند۔پاک رینجرس کی پانچ روزہ کانفرنس 9 ستمبر کو شروع ہوئی ہے تو پاکستانی فوج کے چیف جنرل نے ایک چیلنج بھرے لہجے میں بیان دے دیا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف چھوٹی یا بڑی کیسی بھی جنگ ہوتی ہے تو دشمن کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔پاکستانی فوجی کے سربراہ نے کشمیر کو ادھورا ایجنڈا قراردیتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے کوئی ہمت کی تو اسے ناقابل برداشت نقصان جھیلنا پڑے گا۔ راحیل نے 1965ء کی بھارت۔ پاک جنگ کی 50 ویں برسی پر ایتوار کو راولپنڈی میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک خاص پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کا نام نہیں لیا لیکن اشارہ صاف تھا کیونکہ ان کا تبصرہ ہندوستانی فوج کے چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے اس بیان کے پس منظر میں تھا جس میں انہوں نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ہندوستانی فوج مستقبل کی جنگوں کے لئے تیار ہے۔ وہ پاکستان کے ذر

ہمارے مندروں کا بیش قیمت اثاثہ

بھارت ایک مذہب کا حامل دیش ہے اور ہمارے دیش میں مندروں ،مساجد ، گورودواروں، گرجا گھروں کی خاص اہمیت ہے۔ زیادہ تر ہندو مندروں میں جاتے ہیں اور اپنی شردھا کے مطابق چڑھاوا چڑھاتے ہیں۔ہمارے مندر کتنے امیر ہیں اس کا صحیح تجزیہ تو کبھی نہیں ہوسکا لیکن حساب لگایا جائے تو دنیا میں ہم سب سے آگے ہوں گے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں دیش کے صرف6 بڑے مندروں کی سالانہ کمائی 3287 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ یہ پیسہ عطیہ کی شکل میں مندروں کے پاس آتا ہے۔ پیسہ مندروں کی دیکھ بھال کے علاوہ بھی کئی طرح سے استعمال ہوتا ہے۔ دیش کے یہ6 مندر ہیں تروپتی ترومالا، شرڈی سائیں بابا، سدھی ونایک، کاشی وشوناتھ، ویشنو دیوی اور جگناتھ منتری پوری۔ ان کی ایک دن کی اوسطاً کمائی قریب10 کروڑ روپے ہے۔ دیش کے ان چار مندروں کی کل کمائی 1.32 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ یہاں قریب5 لاکھ شردھالو روزمرہ درشن کیلئے آتے ہیں۔ چاروں مندروں کی سالانہ کمائی 2691 کروڑ روپے ہے لیکن مندروں پر صرف سالانہ 40 کروڑ روپے ہی خرچ ہوتا ہے یعنی کمائی کا صرف1.40 فیصدی، باقی پیسہ جو بچتا ہے وہ یا تو بینک میں جمع کیا جاتا ہے یا سرکار و ٹرسٹ کو و تنخواہ جیسی مدوں میں

نیتاؤں اور سرکار پر بیجا تبصرہ ہوگا ملکی بغاوت

مہاراشٹر حکومت کے محکمہ داخلہ کے ذریعے 27 اگست کو جاری ایک گائیڈ لائنس اطلاع پر واویلا کھڑا ہوگیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے ڈپٹی سکریٹری کیلاش گائیکواڈ کے ذریعے27 اگست2015 کو جاری مارگ درشن اطلاع میں کہا گیا ہے کہ طنزیہ نگار آرٹسٹ کارٹونسٹ اور سماجی ورکر اسیم ترویدی کے خلاف جب آئی پی سی کے دفعہ124(A) یعنی ملکی بغاوت سے متعلق ایک ایف آئی آر درج ہوئی تو سرکاری وکیل سے رائے لیکر یہ دفعہ ہٹا دی گئی تھی۔ مگر سنسکار مراٹھے نامی شخص نے ممبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی اور جس طرح سے ترویدی کے خلاف ملک دشمنی کا مقدمہ درج ہوا اس طرح کا واقعہ مستقبل میں کسی شخص کے خلاف نہ ہو، اور اظہار آزادی برقرار رہے اس کے لئے ہائی کورٹ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران ریاستی حکومت کے وکیل کی طرف سے پولیس حکام اور ملازمین کو ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے بارے میں گائیڈ لائن اطلاع جاری کرنے کی تحریری جانکاری دی گئی۔ خیال رہے ہائی کورٹ میں دی گئی اس تحریری جانکاری کی وجہ سے 27 اگست کو محکمہ داخلہ نے ملک کی بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے بارے میں ایک گائیڈ لائنس ا

تین بار طلاق کہنے کو ایک بار نہیں مانا جاسکتا

تین طلاق کے بڑھتے بیجا استعمال کو روکنے کے لئے ہندوستان کے مسلم سماج میں بحث چھڑ گئی ہے۔ کانپور میں سنی علماء کونسل نے اس کے خلاف مہم چلا دی ہے۔سکریٹری جنرل حاجی محمد سلیس نے اس طریقے سے تمام کنبوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت دیوبندی و بریلوی مسلک کے علماء کو بھی خط لکھا ہے۔ مظفر نگر میں محلہ لداوالا کا باشندہ ایک شخص جب دیر رات گھر لوٹا تو اتفاق سے رات کے کھانے پر دال میں نمک کم تھا ، جس پر وہ شخص اتنا آگ بگولہ ہوا کہ اپنی بیوی کو طلاق طلاق طلاق کہا۔ اور اسے گھر سے باہر نکال دیا۔ اس کی بیوی کے پاس نہ تو کوئی نوکری ہے نہ وراثت میں کچھ ملا ہے اور نہ ہی روزگار کا اس کے پاس کوئی ذریعہ ہے؟ اس کے گھر والے غریب ہیں ایسے میں طلاق کے بعد وہ ایک دم بے سہارا ہوگئی ہے۔اپنی اس دور اندیشی کے لئے وہ مسلم مردوں کو ملے طلاق دینے کا یکطرفہ حق کو قصووار مانتی ہے اور چاہتی ہے کہ اس پر پابندی لگے تاکہ مسلم خواتین کے ازواجی اختیارات محفوظ رہ سکیں۔بہت بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے نہ صرف مسلم پرسنل لا کے توڑنے کے حق میں ہے بلکہ تین طلاق جیسی غلط روایت پر بھی پابندی چاہتی ہیں۔

شہر میں پیشاب کرنے پر قتل،دیہی آنچل میں سرکاری راشن بند

ایک بار بہت برسوں پہلے انگلینڈ کی مہارانی ایلزبتھ دہلی تشریف لائیں تھیں انہوں نے دہلی کے بارے میں رائے زنی کی تھی ’دہلی از اے اوپنسلم‘ (یعنی دہلی میں اتنی گندگی ہے کہ جیسے کسی سلم بستی میں آگئے ہوں) اس پر پورے دیش میں زبردست رد عمل سامنے آیاتھا لیکن ٹھنڈے دہلی سے سوچیں تو ہوسکتا ہے کہ مہارانی نے غلط الفاظ کا استعمال کیا ہو لیکن جہاں تک ہمارے دیش کے شہریوں کا سوال ہے ان میں زیادہ تر میں پرسنل ہائی جین ، صاف صفائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ آئے دن ہم خبریں پڑھتے رہتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں دہلی میں ایک بار پھر دل دہلانے والی واردات سامنے آئی ہے۔ شاہ آباد ڈیری میں ایک شخص کو گھر کے باہر پیشاب کرنے سے روکنے پر ناراض لڑکے نے 12 مرتبہ چاقو مار کر اس کو قتل کردیا۔ یہ واردات بدھوار کی رات قریب11 بجے کی ہے۔ قتل سے ناراض رشتے داروں نے بدھوار کی رات اور جمعرات کو تھانے میں مظاہرہ کر قصورواروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شخص بھرم پرکاش خاندان سمیت شاہ آباد ڈیری علاقے میں رہتا تھا اور وہ آر ٹی وی ڈرائیور تھا۔ بدھ کے روز رات

بچوں کے بستے کا بوجھ کم کرنے کیلئے منیش سسودیا کا اعلان!

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ راجدھانی کے سرکاری اسکولوں میں آٹھویں کلاس تک پڑھنے والے بچوں کو اب اسکول کے لئے بھاری بستے کا بوجھ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ ہم جناب منیش سسودیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ میں نے اسی کالم میں کئی بار اسی مسئلے کی طرف توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی ہوگی۔ قارئین کو شاید یاد ہو بچے سے بھاری بستہ نامی عنوان سے بچوں پر کتابیں کاپیں وغیرہ کا چھوٹے چھوٹے بچوں پر وزن سے نقصان بتایا۔ آخر دہلی کے نائب وزیر اعلی نے اس مسئلے کا حل تلاش کرلیا۔ دہلی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹھویں کلاس تک کے نصاب میں 25 فیصدی کٹوتی ہوگی اور اس کی پوری تیاری بھی کرلی گئی ہے۔ اکتوبر ماہ (اسی سال ) سے یہ فیصلہ نافذ ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ اسکولوں میں اب کھیل ، تھیٹر، ٹیلنٹ، کلچر ، موسیقی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے برس تک بارہویں کلاس تک کہ نصاب میں بھی25 فیصد کمی ہوگی۔سسودیا نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کی نشو و نما کے فروغ کے لئے سرکار نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کے بستوں کا بوجھ کم کرنے کی بات کہی تھی جس کہ پیش نظ

Warning of Army Chief Gen. Dalbeer Singh Suhaag

Pakistan is not going to desist from its actions. It seems in Pakistan neither poverty is a problem nor inflation or disease. It has one and only problem i.e. Kashmir. It sings Kashmir song day and night, and is adopting dual policy to achieve its objective.  The first is to raise Kashmir issue at international forums or by forcibly creating an opportunity and the other is to keep disturbing Kashmir peace through infiltration. Through these jehadis it is waging a proxy war against India. Even the self proclaimed champion of anti-terrorist campaign, US has once again warned Pakistan which is running the terror nursery in harsh words to take strict and effective steps to abolish terrorist camps and jihadist set ups being operated and financed from its territory. The warning was given to Pak Prime Minister and Army Chief by US Security Advisor on her one day visit to Pakistan recently. It has also been reported that Pakistan is preparing muslim youths between in the age group of 18 to 30

ملائم کے دھوبی پاٹ داؤ سے نتیش۔ لالو چت

کشتی میں دھوبی پاٹ اور چرخہ داؤ کے ماؤ سماجوادی پارٹی چیف ملائم سنگھ یادو نے اب کی سیاسی اکھاڑے میں اپنے ہی رشتے دار لالو یادو پر داؤ آزمایاہے۔بہار چناؤ کے ذریعے خود کو مضبوط ثابت کرنے کی کوشش کررہے لالو سے الگ ہوکر ملائم نے ثابت کردیا کہ وہ سیاست کے ماہر کھلاڑی ہیں۔ بہار میں مودی میجک و بھاجپا کو روکنے کے لئے پہلے الحاق اور پھر مہا گٹھ بندھن کی مہم چناؤ کے پہلے ہی دم توڑتی نظر آرہی ہے۔ سیٹوں کے بٹوارے میں سپا کی اندیکھی سے نہ خوش چل رہے پارٹی کے سپریموں ملائم سنگھ یادو نے اپنی پارٹی کی پارلیمانی دل کی بیٹھک بلا کر سپا کو مہا گٹھ بندھن سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور یہ بھی اعلان کردیا کہ وہ ایک وچار دھارا والے (وام دلوں) کچھ دیگر دلوں کے ساتھ یا آزاد روپ سے راجیہ کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر چناؤ لڑیں گے۔این سی پی کے بعد جس طرح سماج وادی پارٹی مہا گٹھ بندھن سے باہر نکلی ہے اسے بہار کا اقتدار بچانے میں لگے نتیش۔ لالو خیمے کیلئے خوش آئند اشارہ نہیں کہا جاسکتا۔ سماجوادی پارٹی نہ صرف جنتا پریوار کی ممبر تھی بلکہ اس کے چیف ملائم سنگھ یادو کو جنتا پریوارکا صدر بھی قرار دیا گیا تھا۔ بہار میں مہا

3 سال کے معصوم کی لاش نے ہلا دی دنیا

ترکی کے ساحل پر ملے 3 سال کے سیریائی معصوم کی لاش کی دل دہلادینے والی تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس تصویر کی وجہ سے دنیا کی توجہ عالمی مہاجرین کے مسئلے پر گئی ہے۔ ایک جانب جہاں پوری دنیا میں خاص طور پر یوروپ میں مہاجر سمسیاکو لیکر جگہ جگہ مظاہرے ہوئے ہیں تو وہیں دوسری جانب فرانس، جرمنی اور اٹلی نے یوروپی مہاجر ضوابط کے بارے میں دوبارہ سوچنے اور غور کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ 28 ممبری یوروپی ملکوں کے درمیان مہاجروں کا بوجھ اٹھانے کا صاف طور پر بٹوارہ ہوسکے۔اس سے پہلے بدھوار کو ترکی کے بورڈیم ساحل پر ملے معصوم بچے کی لاش کی پہچان3 سالہ ایان کردی کے طور پر ہوئی ہے۔ ترکی کی میڈیا ایجنسی ڈوگن کی رپورٹ کے مطابق ایان اور اس کے ساتھ کے لوگ آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ) سے بچنے کے لئے سیریا کے کوبانی سے بھاگ کر ترکی پہنچے تھے۔ اس بچے کے 5 سالہ بھائی گالپ اور ماں ریحان کی بھی کشتی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ایان کی سوشل میڈیا میں وائر ل ہوئی اس تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ بچہ ان 12 سیریائی لوگوں میں سے ایک ہے جو گریس پہنچنے کی کوشش کررہے تھے مگر ناؤ ڈوب جانے سے بیچ راستے میں ہی ا