اشاعتیں

اکتوبر 13, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صرف کسانوں کو کوسنے سے آلودگی دور نہیں ہوگی ہم بھی ذمہ دار!

دہلی کے لوگ پچھلے کچھ دنوں سے آلودہ ہوا میں سانس لے رہے ہیں ۔9اکتوبر کے بعد سے آب وہوا کی کوالٹی کی حالت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے ۔اور یہ بیحد آلودہ زمرے میں شامل ہو گئی ہے ۔کئی برسوں بعد اس مرتبہ دسہرے کی اگلی صبح دھویں سے بھری نہیں تھی لیکن اگلے دن 9اکتوبر کو ہوائی کوالٹی کا انڈیکس 173.یعنی درمیانی سطح کا تھا آتش بازی اور پٹاخوں میں کمی کے چلتے پانچ برسوں میں آلودگی کی سطح سب سے کم تھی لیکن اگلے دن سے ہی آلودگی کی صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے ۔تب سے مسلسل دہلی کی ہوا میں آلودگی کے زرات کی مقدار بڑھ رہی ہے ۔یہ سیزن میں سب سے خراب سطح پر یعنی 3سے 4کے پوائنٹ تک پہنچ گئی ہے ۔موسمیات کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ آب و ہوا کوالٹی اگلے کچھ دنوں میں مزید خراب ہو سکتی ہے ۔دہلی این سی آر میں اکتوبر نومبر کے درمیان آلودگی کے بڑھتے ہی ٹھیکرا پرالی جلانے والے کسانوں پر پھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ اس کا اپکا نے صاف کیا ہے کہ پرالی کا اشتراک دس فیصد سے بھی کم ہے ۔آلودگی کےلئے 90فیصد ذمہ دار مقامی زرائع ہوتے ہیں ۔مقامی اسباب کچھ اسطرح ہیں دہلی میں قریب دو ہزار غیر منظور کالونیاںہیں ہائی کورٹ نے ان میں تعم

کیا وادی میں بلا ک کونسل چناﺅ آزادانہ اورمنصفانہ مانیں جائیں گے؟

وادی کشمیر میں آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے تقریبا دو مہینے ہونے والے ہیں اور ریاست میں حالات نارمل نہیں ہو پا رہے ہیں ایک طرف جہاں کشمیر وادی میں سیاسی پارٹیوں سے وابسطہ بڑے چھوٹے نیتا نظر بند ہیں وہیں جموں و کشمیر میں بلاک ڈبلوپمینٹ کاﺅنسل کے چناﺅ کی تیاری جاری ہے ۔جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹنے کے بعد وہاں یہ پہلے چناﺅ ہوں گے یہ 24اکتوبر تک ہونے ہیں ۔بلاک ڈبلپ مینٹ کونسل پنچایتی راج سسٹم کا دوسرا نظام ہے ۔اس میں پنچ اور سرپنچ ووٹ ڈالتے ہیں ۔اس وقت جموں وکشمیر میں 316بلاک ہیں جن میں چناﺅ ہونا ہے ۔انٹر نیٹ اور موبائل سروس پوری طرح بحال نہیں ہوئی ایک طرف وادی میں سیاسی نیتا نظر بند ہیں اپوزیشن لیڈر ان بلاک کونسل کے انتخابات کو جمہوریت کا مذاق بتا رہے ہیں ۔تنقید کرنے والوں کے مطابق مرکزی حکومت کے اقدام کے سبب وادی میں سیاسی خلا پیدا ہو جائے گا جس سے لوگوں میں سسٹم میں بھروسہ کم ہوگا ۔جموں وکشمیر کانگریس کے نیتا رویندر شرما کو شکایت ہے کہ ہم کیسے امیدوار کھڑے کریں اور ان کو کیسے چنیں ؟جب تک ان سے ہم کوئی رابطہ قائم نہیں کر سکتے ؟وادی میں ہمارے سارے نیتا نظر بند ہیں ۔اگست میں رویندر شرما کو

ایودھیا تنازعہ:مقدمہ کےساتھ اہم اشو اور ان پر دی دلیلیں!

ایودھیا تنازعہ پر چالیس دن چلی سماعت کے دوران ہندو اور مسلم فریق نے زوردار دلیلیں پیش کیں ۔ہندو فریق نے زمانہ قدیم سے لے کر اے ایس آئی اور تقاضوں پر زود راد دلیلیں دیں ۔سماعت کے دوران ہندو فریق نے کہا کہ سال 1526میں مندر ڈھا کر مسجد بنائی گئی تھی۔ایسا کر کے بابر نے خود کو سبھی قاعدہ قانون سے بالا تر رکھ لیا ۔اس کی حرکت کو قانونی نہیں بتایا جا سکتا بابر کی تاریخی غلطی کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے ۔سپریم کورٹ میں چلی سماعت کے بارے میں ہم نے سینر وکیلوں کی مدد سے ان سات اہم اشوز کو چنا جو سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے ۔ان پر دونوں فریقوں کے ذریعہ زوردار دلیلیں ہوئیں ۔آئیے جانتے ہیں یہ اہم اشو کون سے ہیں اور اس پر دونوں فریقین کی طرف سے کون سی دلیلیں دی گئیں ۔ہندو فریق:رام للا براجمان سے کہا 2.77ایکٹر متنازعہ زمین پر مندر تھا جس کی جگہ بابر نے مسجد بنائی 185کھمبے اور ان پر نقاشی اور اے ایس آئی کی رپورٹ اس کی تصدیق کرتی ہے ۔بھلے ہی مسجد بن گئی لیکن اس پر مالکانہ حق ہندوﺅں کا رہا ۔نرموہی اکھاڑے نے کہا کہ متنازعہ جگہ پر ہم شروع سے دیوتا کے سیوک رہے ہیں ۔مالکانہ حق ہمارا ہے ۔سنی وقف بورڈ:مسجد

ہمیں توڑنے کی کوئی کوشش ہوئی تو وہ ہڈی پسلی توڑدے گا!

بھارت سے نیپا ل دورے پر پہنچے چینی صدر شی جنگ پنگ نے اتوار کے روز سخت آگاہی کرتے ہوئے بڑے تلخ الفاظ کا استعمال کیا ان کا کہنا تھا کہ کوئی چین کو توڑنے کی کوئی شکایت ملی تو وہ اس کی ہڈی پسلی توڑ دے گا نیپالی وزیر اعطم پی کے شرما اولی کے ساتھ ہوئی بات چیت میں یہ خطرناک دھمکی بھری بات سامنے آئی جنگ پنگ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایسی کوشش کرنے والوں کا ساتھ دینے والی باہری طاقتوں کو بھی چینی لوگ چکنا چور کر دیں گے ۔بہر حال شی کی اس وارنگ کا کیا مطلب نکالا جائے وہ کس کی طرف اشارہ کر رہے تھے ؟ایک جواب تو یہ لگتا ہے کہ بے شک انہوںنے کسی دیش کا نام نہیں لیا لیکن انہوںنے اپنے اس بیان سے بھارت کی طرف اشارہ کیا ہے ۔جس نے بڑے تبتی دھرم گرو دلائی لاما کو اپنے یہاں پناہ دے رکھی ہے اور تبت کی ضلع وطن سرکار کو تسلیم کیا ہوا ہے ۔نیپال میں تبت کی آزادی کی ہمایت میں کچھ تبتی رضا کار صدر جنگ پنگ کے دورے پر احتجاج کر رہے تھے نیپال حکومت نے ان مظاہرین پر سخت کارروائی کی ہے شی جنگ پنگ کے اس بیان کو اس سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے اس کے ساتھ ہی ہانگ کانگ میں پچھلے چار مہینوں سے جاری مظاہروں سے بھی ایک طرح س

ابھجیت بینرجی کو نوبل پرائز

ہندوستانی نزاد ابھجیت بنرجی و ان کی اہلیہ اسٹیپ ڈلوں اور مائکل فریر کو 2019کا معاشیات کے لئے نوبل پرائز دیا جائے گا۔ابھجیت مغربی بنگال کے ہیں ۔ممبئی میں پیدا اور دہلی کے جے این یو میں پوسٹ گریجویٹ کرنے کے بعد 1983میں امریکہ چلے گئے ابھجیت دوسرے ہندوستانی ہیں جنہیں معاشیات کا دوسرا نوبل پرائز ملے گا اس سے پہلے 1998میں امرتسین کو یہی ایوارڈ ملا تھا ۔کولکاتہ یونیورسٹی سے بے ایس سی اور اس کے بعد دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد ابھجیت نے ہاورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تھی ۔ابھی وہ ایم آئی ٹی میں کام کرتے ہیں ۔اور کیر ہارورڈ میں ماہر اقتصادیات ہیں ۔ان کی اسٹڈی کی بنیاد پر ہی بھارت نے غریب معزور بچوں کی اسکولی تعلیم کے سسٹم کو بہتر بنایا گیا ۔جس سے قریب پچاس لاکھ بچے اس سے فیضیاب ہوئے نوبل کمیٹی نے کہا کہ ابھجیت کی رسرچ کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت کے لاکھوں بچوں کو اسکولوں کو میں مزید کلاسوں کا فائدہ ملا ہے ۔خود دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے بینرجی کو یہ کہہ کر مبارکباد دی ہے کہ ان کے بنائے ماڈل سے ترغیب پا کر ہی ان کی حکومت نے راجدھانی کے اسکولوں کی حا

اگر فلمیں کروڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں تو دیش میںمندی کیسے؟

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے حال ہی میں ایک حیرت انگیز بیان دے دیا جس پر تین فلموں کی باکس آفس پر ایک دن میں ہوئی 120کروڑروپئے کی کمائی کے بارے میں مثال دی گئی تھی اور کہا تھا کہ دیش میں مندی کہاں ہے ؟حالانکہ بعد میں اپنے بیان سے پلٹ گئے ۔واضح ہو کہ وزیر موصوف نے پریس کانفرنس میں بے روزگاری اور ملک کی معیشت میں سستی کو بری طرح مسترد کر دیا تھا ۔انہوںنے معاشی نظام میں مندی سے انکار کیا ۔وہیں فلمی صنعت کے ماہر نے کہا کہ نیشنل ہالی ڈے 2اکتوبر کو تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں ان تین فلموںنے اس روز 120کروڑ روپئے کا کاروبار کیا تھا روی شنکر پرساد نے دلیل دی کہ اب جب دیش میں اکنامک تھوڑی اچھی ہے تبھی تو 120کروڑ روپئے کا ریٹرن ایک دن میں آیا ہر دلائل پر صحیح ہے ۔ممبئی فلموں کی راجدھانی ہے اور میں نے وہیں یہ بات کہی تھی ۔ہمیں اپنی فلم صنعت پر بہت فخر ہے جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا ہوا ہے اور ٹیکس کلیکشن میں بھی اس صنعت کا بڑا تعاون ہے ۔این ایس او (نیشنل سروے آفس )کے بے روزگاری سے جڑے اعداد وشمار پوری طرح غلط ہیں ۔ممبئی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران انہوںنے یہ بات کہی کہ اگر فلمی

ڈرون کے نئے مسئلے کا فی الحال ہمارے پاس کوئی توڑ نہیں

پچھلے مہینے پنجاب میں ڈرون کے ذریعہ قریب دس ہتھیار گرائے جانے کے واقعہ کے پیچھے پاکستان نان ایسٹریٹ ایکٹر ہی نہیں بلکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی جیسے اداروں کا ہاتھ ہے یہ ہمیشہ محکمہ خفیہ نے شروعاتی جانچ رپورٹ وزارت داخلہ کو دی گئی ہے میں کیا ہے ۔ساتھ ہی رپورٹ میں یہ سوال بھی کھڑا کیا گیا ہے کہ سرحد پار سے بھیجے گئے ڈرون حرکت کو انڈین ائیرفورس بی ایس ایف آخر کیوں نہیں پکڑ پائی ؟نیشنل ٹیکنکل ریسرچ آرگنائزیشن نے شروعاتی جانچ میں اس فریکوینسی کا بھی پتہ لگایا ہے کہ جس میں ان ڈرون کو پاکستان میں بیس اسٹیشن سے کنٹرول کیا جا رہا تھا ۔وزارت داخلہ نے این آئی اے کو ان اسٹیٹ ایکٹر کی جانچ کرنے کی ذمہ داری سنوپی ہے جانچ کے مطابق یہ ڈرون چین میں تیار شدہ ہے ۔پاکستانی رینجر ایسی چینی تکینک کا خوف استعمال کرتے ہیں ۔وزارت داخلہ کے مطابق پچھلے قریب ڈیڑھ مہینے میں سرحد پار سے ڈرون بھیجے جانے کے آٹھ واقعات سامنے آئے تھے اس کے ساتھ دس اے کے 47اور دستی گولے گرائے گئے تھے ان کا استعمال جموں و کشمیر میں دنگا بڑھکانے کے لئے ہونا تھا بی ایس ایف نے وزارت داخلہ سے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ اس کے پاس ہوا میں کسی

اور اب انڈین ریل کا نجی کرن!

یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ مودی حکومت نے اب انڈین ریلوئے کو بھی بیچنے کی طرف پہلا قدم بڑھا دیا ہے ۔اور اس نے ریلوئے کی نجی کرن کی سمت میں فیصلہ لینے کی تیاری شروع کر دی ہے اس کڑی میں سرکار نے 150ٹرینوں اور 50ریلوئے اسٹیشنوں کو نجی ہاتھوں میں سنوپنے کے لئے ایک با اختیار گروپ تشکیل دیا ہے جو اس کے لئے ایک بلیو پرنٹ تیار کرئے گا ۔اختیار یافتہ گروپ میں نیتی آیوگ کے چیف ایگزیگیٹو امیتابھ کانت کو چیرمین جبکہ ریلوئے بورڈ کے چیر مین وینود کمار یادکو سیکریٹری اقتصادی امور (وزارت مالیات )سیکٹریٹری شہری ترقی وزارت اور ریلوئے کے مالیاتی کمشنر کو بطور ممبربنایا ہے ۔تمام اعتراضات کے باوجود حکومت نے آخر کار ریلوئے کے نجی کرن کی کارروائی تیز کر دی ہے ۔دراصل یہ اکلوتا سیکٹر ہے جہاں نجی کرن شاید مقبول قدم مانا جائے ۔سرکاریں بار بار اس کی تردید کرتی رہی ہیں کہ موجود این ڈی اے سرکار اور وزیر اعظم خود بھی ریلوئے کے نجی کرن کی بات کی تردید کر چکے ہیں ۔حال ہی میں پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں بھی 12جولائی کو وزیر ریل پوئش گوئل نے اپوزیشن کے اس الزام کی زوردار تردید کی تھی کہ سرکار ریلوئے کا نجی کرن کرنے جا رہی ہ

ممبر اسمبلی کلدیپ سینگر بد فعلی متاثرہ حادثے میں قتل کا ملزم نہیں

سی بی آئی نے اناﺅ سڑک حادثے میں ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اور کچھ دیگر ملزمان کے خلاف جمعہ کو عدالت میں چارج شیٹ میں کہا ہے کہ قتل کی کوشش یا سازش کا معاملہ نہیں بلکہ یہ محض ایک حادثہ ہے ۔رائے بریلی میں 28جولائی کو ہوئے متاثرہ لڑکی کی کار کو حادثے میں اس کی چاچی اور موسی کی موت ہو گئی تھی ۔جبکہ وہ اور اس کا وکیل شدید زخمی ہو گئے تھے سی بی آئی نے 30جولائی کو اس معاملے میں سینگر اور اس کے بھائی منوج سنگھ سینگر اور یوپی کے وزیر رنویندر پرتاب سنگھ کے داماد ارون سنگھ و دیگر سات کے خلاف قتل و اقدام قتل ،مجرمانہ سازش اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا تھا ۔حکام نے بتایا کہ جانچ ایجنسی نے لکھنﺅ کی اسپیشل سی بی آئی عدالت نے پہلی چارج شیٹ داخل کی اس میں متاثرہ کی کار میں ٹکر مارنے والے ٹرک ڈرائیور اشیش کمار پال کو آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت لاپرواہی سے ہوئی موت کے لئے ذمہ دار ہونے اور شاہراہ پر خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کا ملزم بنایا ہے ۔اسے مجرمانہ سازش کا ملزم نہیں بنایا ۔متاثرہ لڑکی کی ماں نے میڈیا سے بات چیت میں سیدھے طور پر سڑک حادثے کو سازش بتایا تھا اور اس کے پیچھے ممبر اسمبلی کلدی

سندیپ دکشت کے لیٹر بم میں سنگین الزام!

دہلی میں 84دن پہلے دل کے دورے کی شکار ہوئی 81سالہ سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے انتقال پر دہلی کانگریس نے لیٹر بم کا بھونچال آگیا ہے ۔پردیش کانگریس صدر شیلا دکشت کی طرف سے موت سے پہلے لیے گئے فیصلے پی سی چاکو کی طرف سے بدلے جانے اور پارٹی میں کھینچ تان شیلا جی پر کئے گئے تبصرے کو لے کر سابق ایم پی اور سورگیہ وزیر اعلیٰ کے بیٹے سندیپ دکشت نے پی سی چاکو کو ایک خط لکھا ہے جس میں پارٹی اسمبلی چناﺅ سے پہلے سیدھی لڑائی چھڑتی دکھائی دے رہی ہے سابق وزراءنے بھی پی سی چاکو پر انچارج رہتے ہوئے پارٹی کو مسلسل نقصان پہنچانے شیلا دکشت کو ذہنی طور پر ٹارچر کرنے اور دہلی کی سیاست کی واقفیت کے بغیر انچارج پن دکھانے کا الزام لگا کر فوراً استعفیٰ یا پارٹی صدر کی طرف سے ہٹائے جانے کی مانگ رکھی ہے پارٹی کے ورکر منگت رام سنگل سابق وزیر رما کانت گواسمی ،پروفیسر کرن والیا نے مل کر پریس کانفرنس میں الزام لگائے ہیں ۔حالانکہ سندیپ دکشت کے ذریعہ لکھے خط کا مضمون سامنے نہیں آیا ہے ۔لیکن کہا جا رہا ہے کہ سندیپ نے چاکو پر سنگین الزام لگائے ہیں اور اپنی والد ہ کی موت کے لئے ذمہ دار چاکو کو ٹھہرایا ہے ۔پروفیسر کرن وا

لانچنگ کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ آئیڈیا اچھا ہے یا برا

یہ کہنا مارک ریڈالف کا ہے جو نیٹ فلکس او ٹی ٹی پیلٹ فارم کے فاﺅنڈر کا ہے آج نیٹ فلکس کے نام سے ہر کوئی واقف ہے اور دنیا کے سب سے بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے طور پر جانتے ہیں نیٹ فلکس پر حال ہی میں دکھائے جانے والے ٹی وی سیرل سیکریٹ گیم سمیت کئی سیریلوں پر تنازعہ بھی ہوا تھا اس میں زبان اور کچھ دکھائے گئے مناظر پر اعتراض بھی ہوا تھا نیٹ فلکس اور اس کی تاریخ کے بارے میں بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے ۔دراصل یہ نیٹ فلکس کی شروعات 1997میں ڈی وی ڈیز رینٹ پر دینے سے ہوئی تھی اور ڈی وی ڈی کرائے پر دینے سے دنیا کے سب سے بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم بن گئی ۔وقت کے ساتھ ایک کامیاب کمپنی بنی اور اس نے دوسرے سیکٹر میں قدم جمانے شروع کئے اور آج یہ 150ملین سے زیادہ سبسکرائبرس و سو بلین ڈالر سے زیادہ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ گھر گھر میں جانا پہچانا نام بن چکی ہے ۔یہاں نیٹ فلکس کے کو فاﺅنڈر و اس کے پہلے سی ای او مارک رینڈالف بتا رہے ہیں نیٹ فلیکس کے قیام کی کہانی جنوری 1977میں مار رینڈالف اور ریڈ ہیسٹنگ ایک سافٹ ڈپلوپ مینٹ کمپنی میں ساتھ ساتھ کام کیا کرتے تھے دونوں کا آگے کا پلان کچھ الگ کرنے کا تھا جہاں ریڈ آگے پڑ

یوں جھگڑے میں جمع جمایا 22500کروڑ کا کاروبار گنوایا

دیش کے سب سے بڑے کارپوریٹ اسپتال ین فورٹیس کے سابق پرموٹر ملویندر سنگھ اور شیو ندر موہن سنگھ کا نام ہمیشہ سے تنازعات میں رہا ہے ۔دہلی پولس نے جمعرات کو شیوندر سنگھ و تین دیگر لوگوں کو قریب 740کروڑ روپئے کی دھوکہ دھڑی کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے ۔شیوندر سنگھ کے علاوہ ریلی گیٹ کے سابق سی ایم ڈی سنیل گروفواسی کرن اروڈا اور انل سکسینا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔دہلی پولس کے ایٹیشنل کمشنر (معاشیات ونگ)او پی مشر انے بتایا کہ ساﺅتھ ایکسٹیشن پارٹ ٹو کے باشندے شیوندر کے علاوہ دیگر ملزمان کی پہچان فتح پوری کے باشندے سنیل گودوانی گروگرام کے سیکٹر 50کے باشندے روی اروڈا اور نوئیڈا سیکٹر 104کے باشندے انیل سکسینا کے طور پر ہوئی ہے ۔ان سبھی کو پوچھ تاچھ کے لئے اکنامک آفینس ونگ کے دفتر مندر مارگ پر بلائے جانے کے بعد گرفتاری ہوئی شیوندر کے بھائی ملویندر کو بھی پولس تلاش رہی ہے ۔اسے دیش چھوڑ کر فرار ہونے کے لئے تلاش نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ریلی گیٹ فٹنیس لمیٹیڈ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں ان سبھی پر کمپنی کے پیسے کو غلط طریقے سے دیگر کمپنیوں میں ٹرانسفر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے