ای وی ایم سے چناو ¿ کرانے کا سوال!
کانگریس نے ایک بار پھر بیلٹ پیپر یا ووٹ پرچیوں کی واپسی کی مانگ اٹھائی ہے ۔کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں بیلٹ پیپر سے چناو¿ کے لئے بھارت جوڑو یاترا کی طرح ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ۔اس کا نام آئین رکھشک ابھیان دیا ہے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی ذات پات مردم شماری سے ڈرتے ہیں کہ سبھی طبقہ اپنا حصہ مانگیں گے ۔کھڑگے نے کہا مہاراشٹر چناو¿ نے دکھا دیا ہے کہ ایس سی ایس ٹی اوبی سی غریب طبقہ کے لوگ اپنی پوری طاقت لگا کر ووٹ دے رہے ہیں لیکن ان کا ووٹ فضول ہورہا ہے ۔ای وی ایم مشینوں کو لے کر کھڑگے نے طنز کیا کہ مودی جی کے گھر یا امت شاہ کے گھر میں مشین رکھنے دو ۔احمد آباد کے کسی گودام میں رکھن دو ہمیں ای وی ایم نہیں چاہیے ہمیں بیلٹ پیپر چاہیے ان کی تجویز تھی کہ جیسے راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نکلی ویسے ہی مت پتر چاہیے کی مہم شروع کی جائے ۔پچھلے کچھ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم کو لے کر بہت سی شکایتیں آئی ہیں ۔مہاراشٹر میں تو بہت ہی ہنگامہ مچا ہے ۔ووٹر سڑکوں پر اترا ٓئے ۔ہارے امیدوار ثبوت اکٹھا کرکے چناو¿ کمیشن اور عدالتوں کے دروازہ پرجارہے ہیں ۔جہا...