اشاعتیں

جنوری 1, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اقتدارمیں آئے تو پہلے یہ تین کام کریںگے!

اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دہلی پڑاو¿ میں راہل گاندھی اعتماد سے لبریز نظر آئے ۔ لاکھوں لوگوں سے سیدھی بات چیت کرنے کے بعد ان میں ایک نئی چمک نظر آئی۔ سنیچر کو راہل گاندھی نے دیش میں بی جے پی کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک کاو¿نٹر کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے مضبوط طریقے سے متبادل نظریہ سامنے رکھا تو اگلے لوک سبھا چناو¿میں کامیابی بہت مشکل ہو جائے گی ۔ راہل گاندھی سے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں ان سے پوچھا گیاکہ اگر وہ پی ایم بنے تو وہ کونسے پہلے تین کام کریںگے ؟راہل نے بتایا کہ ہم یہ کام کریںگے سب سے پہلے تعلیم کا سسٹم بدلنا چاہوںگاہمارا تعلیمی نظام ٹھیک نہیں ہے ۔ 99.9فیصد بچے کہتے ہیں کہ ڈاکٹر ،وکیل ،انجینئر ،پائلٹ یا آئی پی ایس بننا چاہتے ہیں ۔سسٹم بتارہا ہے کہ اس پانچ کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔دوسرا ہم بنا اسکل کا سمان پائے نوجوانوں کو روز گار نہیں دے سکتے ابھی جن کے پاس ہنر ہے ہم ان کی مدد نہیں کرتے بلکہ ہم ان کے ہنر کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ تیسرا ہمیں دیش میں بھائی چارہ اور محبت بڑھانا ہے دیش میں تشدد ،نفرت کا بول بالا ہے جس کا دوسرے دیش فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ہماری خارجہ پالیس

نوٹ بندی پر سپریم کورٹ کی مہر !

دیش کی سپریم کورٹ نے سال 2016میں ہوئی نوٹ بندی کے خلاف دائر عرضیوںپر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت میں اس معاملے میں مرکزی سرکار کے فیصلے سے جڑے الگ الگ پہلوو¿ں کو چنوتی دی گئی تھی ۔ سپریم کورٹ نے جسٹس این نذیر کی سربرراہی والی پانچ رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں نوٹ بندی کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے ۔ حالانکہ جسٹس ناگ رتنا نے فیصلے میں اسے غیر قانونی بتایا ہے ۔ جسٹس این نذیر کی بنچ نے کن وجوہات سے عرضی گزاروں کی دلیلوں کو خارج کیا اور کس بنیاد پر نوٹ بندی کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا یہ جاننا ضروری ہے ۔ لائیو لاءمیں شائع خبر کے مطابق جسٹس گوئی نے کہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا قانو ن کی دفعہ 26/2میں دئے گئے اختیارات کی بنیاد پر کسی بینک نوٹس سیریز کو پابندی لگایا یا بند کیا جاسکتا ہے ۔ اور اس دفعہ میں استعمال کئے گئے لفظ کسی طرح سے منفی ذہنیت کے ساتھ نہیں دیکھا جاسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اس دفعہ میں جس کسی لفظ کا استعمال کیا گیا ہے اس کی پابندی تشریح نہیں کی جاسکتی ۔ جدید چلن اور موجودہ تشریح کرنا ہے ایسے تشریح سے بچنا چاہئے ۔جس سے بد مزگی پیدا ہو اور تشریح کے دوران قانون کے مقاصد کو ذہن میں رکھا

کھلاڑی تو بہت ہوئے پیلے جیسا کوئی نہ ہوا!

خود کو فٹبال کا بیتھووین کہنے والے پیلے کے فن میں ایسیکشش تھی کہ دنیا کو اس خوبصورت کھیل سے پیار ہو گیا۔کرپشن فوجی تختہ پلٹ اور کچلنے والی سرکاروں کو جھیل رہے برازیل جیسے دیش کو فٹبال کے کھیل کو ایک نئی پہچان پیلے نے دلائی ۔فٹبال کھیلنا اگر فن ہے تو ان سے بڑا فنکار دنیا میں شاید کوئی دوسرا نہیں ہوا 60سال سے زیادہ وقت تک کھیل شائقین کے دلوںپر فٹبال کے بھگوان پیلے کا جانا واقعی گزرتے سال کی سب سے تکلیف دہ خبر رہی۔ پیلے یعنی اڈیشن اورانٹس ہو نیسی منٹو صر ف ایک کھلاڑی ہی نہیں تھے بلکہ ایک بہترین قابل تعریف انسان بھی تھے ۔وہ دوسرے بہت سے کھلاڑیوں کی طرح بے جواز نہیں ہو جاتے تھے ۔ نیمار جیسے نوجوان برازیلی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ان کا واسطہ مسلسل بڑھتا گیا ۔ وہ 82برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دنیا سے گئے ہیں ان کے ریکارڈ کو توڑنا ہمیشہ مشکل ہوگا۔ پیلے اپنے دیش برازیل کو تین ورلڈ کپ جیتانے میں کامیاب رہے ۔یہ ایک ایسی تاریخ ہے جو فٹبال کی دنیامیں لائٹ ہاو¿س کی طرح ہے ۔ جس کھلاڑی کو بھی غرور ہوگا وہ پیلے کے کریئر پر غور کرے گاتو اسے محسوس ہوگا کہ پیلے کس خاص مٹی کے بنے تھے ۔ وہ دہائیوںسے دنیا

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر موت کا سایہ!

ٹیلی ویژن اداکارہ تنوشا شرما کی موت کے بعد ہندوستانی انٹر ٹینمنٹ صنعت میں بے چینی ہونا فطری ہے ایک بعد ایک اس طرح کے واقعات نے انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔پچھلے ہفتے ٹیلی سیرئل کے سیٹ پر تنوشا شرما پھندے سے لٹکی ملی تھی ۔یہ اداکارہ دنیا میں اپنا مقام بنانے کی خواہش رکھنے والی ایک اور اداکارہ کا اپنی جان گنوانے کا قدم تھا ۔علی بابا :داستان کابل کی اداکارہ 21سالہ تنوشا شرما کے خودکشی کرنے کے معاملے اس کے ساتھ ایکٹر شیزان خان کو خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ تفریحی دنیامیں خودکشی کے واقعات نئے نہیں ہیں ۔ پچھلے سال16اکتوبر کو یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کی اداکارہ ویشالی ٹھکر اندور میں اپنے گھر میں پھندے سے لٹکی ملی تھی ۔پولیس کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں ۔ٹھکر کے سابق دوست راہل نولانی نے انہیں خودکشی کیلئے مجبور کیا ہے ۔ وہیں جب مرے بس اپنائیں ٹائم ان ممبئی اور کوئی دو یہ میں اداکاری سے سرخیوںمیں آئے آصف بصرا نومبر 2020میں دھرم شالہ میں اپنے گھر میں پھندے سے لٹکے ملے وہ 53سال کے تھے۔ انہوں نے آخری بار دی فیملی مین 2-اور سوریہ ونشی میں بھی اداکاری کی تھی۔ سنیل شرما اک