Translater
06 اگست 2022
کورونا ابھی ختم نہیں ہوا اور منکی پاکس کی نئی مصیبت !
دیش ہی نہیں بھار ت کی راجدھانی دہلی شہر میں منکی پاکس وائرس انفیکشن مشتبہ لوگوں میں پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے ایسی حالت میں عالمی وباءکورونا کے ساتھ محکمہ ہیلتھ کو اب اس سے بھی لڑنا پڑ رہا ہے ۔ ٹیسٹینگ ٹریٹنگ کے ایک ساتھ ہی زبردست اسکریننگ کی حکمت عملی تیار کرنی پڑ رہی ہے ۔ دہلی سرکا ر نے ہیلتھ سروسیز کی ڈائریکٹر نوتن ملیجہ کے مطابق منکی پاکس کے اثرات والے کئی مشتبہ لو گوں کے نمونے کی جانچ کی کاروائی کو مضبوط بنا یا گیا ہے ۔ پچھلے دو سالوں سے کورونا سے لڑ رہے لوگوں کے سامنے یہ نئی مصیبت آنے اور کیسیز کے بڑھ جانے سے اب پریشانی کھڑی ہو گئی ہے ۔کورونا کی طرح ہی وائرس پھیلنے اور اثرات کو لیکر کئی سوال لوگوں کے من میں ہیں انہیں میں سے ایک ہے کہ کیا منکی پاکس وائر س کا انفیکشن بنا اثرات والا بھی ہو سکتاہے جیسا کہ کورونا میں دیکھا گیا ؟ آل انڈیا میڈیکل سائنس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر مشرا بتاتے ہیں کہ منکی پاکس کورونا کی طرح کا علامتی یا بنا اثرات والا نہیں ہو سکتا ہے ۔ منکی پاکس کی پہچان اثرات دکھانے دینے کے سبب ہی ہو پاتی ہے ورنہ تو ان کے دیگر اثرات ایک دم یکساں ہیں جو عام طور عام بیماریوں یا موسمی بیماریوں میں سامنے آتے ہیں منکی پاکس میں تیز بخار آتا ہے جیسے عام طور سے بھی لوگوں کو آتا ہے ۔
(انل نریندر )
اہم تکنیک جس سے صر ف الظواہری کی موت ہوئی !
بتایا جا رہا ہے کہ یہ وہی گھر ہے جس کی بالکنی پر ڈرون سے میزائل داغے جانے الظواہری کو مارا گیا بتادیں کہ 31جولائی کو سورج نکلے ہوئے کوئی گھنٹا بھر ہوا ہوگا کہ جب القاعدہ کے چیف ایمن الظواہری ٹہلتے ہوئے بالکنی میں آئے کابل کے ایک خاص علاقے میں واقع اس گھر میں رہ رہے مصری اس نامی جہادی کا یہ پسندیدہ شکل تھا وہ صبح فجر کی نماز کے بعد عموماً بالکنی پر آیا کر تا تھا مگر پچھلے اتوار کو یہ آخری کام تھا جو وہ کر سکا ٹھیک 6.18بجے دو میزائل بالکنی میں آگری دھماکہ ہوا اور اس میں ستر سالہ الظواہری کی موت ہو گئی ۔ گھر میں موجود الظواہر کی بیوی اور بیٹی کو کھرونچ تک نہیں آئی یہ حملہ ایسے بالکل صحیح کیسے ہوا اس سے پہلے کئی بار ایسا ہوا ہے جب امریکہ نے حملے کئے اور اس میں وہ نشانہ چوک جاتا تھا یا غلطی ہو جاتی ۔ امریکہ نے اس حملے میںجس طرح کا میزائل کا استعمال کیا وہ سب سے اہم ہے یہ ہیل فائر میزائل تھے ۔ یہ ڈرون سے داغا گیا یہ ہوا سے زمین تک مار کرنے والی میزائل ہے ان میزائلوں کو ہوا سے ہیلی کاپٹر سے ،ہوائی جہاز سے تو بھی زمین پر کسی گاڑی سے ،کبھی سمندر سے یا پھر الظواہری کے معاملے میں ڈرون سے ۔جب کسی میزائل کو ڈرون سے داغا جاتاہے تو کئی بار اس کو چلانے والا آپریٹر کہیں دور کسی ای سی کمرے میں بیٹھا ہوتا ہے ۔ وہ اصلیت کا لائیو ویڈیو اسٹریم دیکھتا ہوتا ہے جو ڈرون پر لگے کیمرے میں سینسر س سیٹلائٹ کے ذریعے سے دیکھتے رہتے ہیں ۔ کیمرہ آپریٹر اسکرین پر لگے ٹارگیٹنگ بریگیٹس کا استعمال کرکے نشانے کو لاک کر دیتا ہے ۔ پھر ایک لیزر کرن پھینکتے ہیں اس کے بعد جیسے ہی میزائل داغی جاتی ہے وہ لیزر کے راستے جاتا ہے اور سیدھے نشانے پر چوٹ کرتا ہے ۔ الظواہری پر ہوئے حملے میں ایک اور بات کہی جا رہی ہے جس کی حالاںکہ کہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ امریکہ نے ہیل فائر میزائل کے ایک ایسی قسم کا استعمال کیا ہے جس کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے ۔R9Xمیں چھ بلیڈ ہوتے ہیں جو کینیٹک اینرجی کا استعمال کر نشانے کو ٹوہ لیتا ہے یہ میزائل ٹارگیٹ کے آس پاس رہنے والے لوگوں اور چیزوں کو بھی نقصان نہیں پہنچاتی جب اس سے حملہ کیا گیا تو الظواہر ی جس گھر میں تھا اس کی صرف ایک منزل پر کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے اس طرح سی آئی اے نے بچھا یا جال ۔ امریکی حکام نے بتایا کہ ہم نے کافی عرصے تک الظواہری کے ٹھکانے پر نظر رکھی ۔ کابل میں ایک گھر کی بالکنی پر اسے کئی بار دیکھا اور اس کے گھر کی ٹوہ لی گئی اور اس کی روز مرہ کی سرگرمیوں کا پتا لگا یا کہ وہ جس گھر میں رہتے ہیں ان میں اور کون کون رہتا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ گھر میں الظواہر ی کے ساتھ موجود عورتیں ٹریڈ کرافٹ کا استعمال کرتیں تھیں اس طرح سے اسے تیار کیا گیا تھا کہ الظواہری کی لوکیشن کی جانکاری سامنے نہ آئے اتنا ہی نہیں الظواہر کبھی گھر سے باہر نہیں نکلا جیسے جیسے وقت گزرتا چلا گیا امریکی حکام نے گھر میں استعمال کئے جانے والے پیٹرن کا پتا کیا مثلاً الظواہر گھر کی بالکنی میں آتا ہے سی آئی اے نے چار مہینے تک الظواہری پر نگاہ رکھی اور پھر 31جولائی کو اس کو مار گرایا گیا ۔ اسامہ بن لادین کے بعد الظواہر ی موت امریکہ کی اہم کامیابی ہے اور القاعدہ کو زبردست جھٹکا بھی ہے۔
(انل نریندر)
05 اگست 2022
قصہ چینی رامپوری چاقوو ¿ں کا !
دہلی پولیس نے انڈو چائنیز انٹر نیشنل نائف (چاقو ) اسمگلنگ کے ایک بڑے معاملے کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔اور 14053بٹن دار چاقو برآمد کئے گئے ہیں جو رامپوری چاقو کے نام سے بد نام ہیں اس بڑے معاملے کا پر فاش ہونے کے بعد اب میں کئی دوسری ایجنسیاں بھی شامل ہو گئی ہیں ۔ کسٹم ،آن لائن بزنس پر کنٹرول کرنے والی ایجنسیوں کے علاوہ انٹر نیشنل اسکپورٹ لائسنس جاری کرنے والی ایجنسیاں بھی جانچ کرکے پتا کرے گی کہ اس پورے سانٹھ گانٹھ کا اصل مقصد کیا ہے؟ اس ریکیٹ کا پر دہ فاش ہونے کے بعد کئی خامیاں بھی سامنے آئیں ہیں ۔اس گروہ کے پانچ لوگوں کوگرفتار کیا گیا ہے ۔ان کے پوچھ تاچھ میں چونکانے والی معلومات سامنے آئیں ہیں ۔دہلی پولیس کے ڈی سی پی بینیتا میری جیکر نے بتایا کہ ایک ایک کرکے پانچ لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان سے پتا چلا کہ چار سال میں یہ لوگ 19ہزار وطن دار چاقو منگوا چکے ہیں ۔ اس کا بل پولیس کو ملا ہے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ بنا بل کا کتنا مال فروخت اور خریدا ہوگا ۔ چترنجن پولیس پارک ٹیم نے 14053چاقو برآمد کئے ہیں یہ سبھی بٹندار اور عمدہ قسم کے ہیں ان کا استعمال گھروں میں سبزی کاٹنے یا دوسرے کاموں میں نہیں ہوتا اور یہ چاقو اکثر بدمعاشوں کے پاس ملتے ہیں کیوں کہ بٹن ہونے کی وجہ سے آسانی سے جیب میں ڈال لیتے ہیں بٹن دباکر کھولتے ہی دھار دار ہتھیار حملے کا اوزان بن جاتا ہے ۔اس کے الگ الگ سائز ہوتے ہیں دیکھنے میں خطرناک لگتے ہیں ۔چترنجن پارک پولیس ٹیم نے جن پانچ لوگوں کو پکڑا ہے ان میں ایک بڑا کاروباری بھی ہے ۔پولیس نے فلپ کارٹ اور دوسری کنزیومر کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔ اگر کسی چاقو میں بٹن ہے اور ان کا بلیڈ 7.62سینٹی میٹر سے بڑا ہے اور 1.62سینٹی میٹر سے چوڑا ہے تو اسے اپنے پاس رکھنا غیر قانونی ہے ۔ واضح ہو کہ 18جولائی کو پی سی آر کال سے چترنجن پارک پولیس کو ایک مشتبہ بیگ کے بارے میں جانکاری ملی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیگ کھول کر اس میں سے 80بر آمد کئے ہیں۔ ای سی پی منو ہمانشو ایس ایچ او ہتیش کمار شرما انسپیکٹر جتیندر ملک کی ٹیم نے چھا ن بین کرتے ہوئے مالویہ نگر میں کپڑا فروش شخص محمد ساحل کو گرفتار کیا اس سے پوچھ تاچھ کے بعد دوسرے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کیا گیا اس کے بعد محمد یوسف وغیر پانچ لوگ گرفتار ہو چکے ہیں ۔ اکثر فلموں میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ یہ رامپوری چاقو ہے اور اتر پر دیش کے شہر رامپور میں کاریگر یہ چاقو بنا تے تھے ۔ جب انڈیا میں اس طرح کے چاقو پر پابندی لگی تو چین نے انہیں بناکر بھارت میں سپلائی شروع کر دی وہاں سے انہیں رامپوری چاقو اور دوسرے سامان کی آڑ میں چوری چھپے انڈیا منگوائے جانے لگے پوچھ تاچھ میں ان لوگوں نے بتا یا کہ چین سے سیکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں چاقو منگوائے جاتے ہیں ۔ لیکن ان کی کھپت ایک ایک کرکے کی جاتی تھی پولیس کو اندیشہ ہے کہ 14ہزار چاقو منگوانے کا مطلب ہے کہ دیش بھر میں کم سے کم 14ہزار کرائم کا یہ اوزار ہے۔
(انل نریندر)
سرکار گرانے کا ریٹ 10 کروڑاور وزیر کا عہد ہ!
ہاوڑہ میں 49لاکھ روپے کے ساتھ پکڑ ے گئے جھارکھنڈ کانگریس کے تینوں ممبران اسمبلی پر پارٹی کے ہی ایل ایم اے کمار جے منگل نے رانچی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا تھا کہ سورین سرکار گرانے کیلئے 10کروڑ روپے وزیر کی کرسی کی پیشکش کی گئی تھی ۔ سورین سرکار میں کانگریس کوٹے کے وزیر عالمگیر عالم نے یہ جانکاری دی جے منگل نے دعویٰ کے راجیش کشیپ اور نمن وکسل کوجولی نے انہیں دی کولکاتا چلنے اور ہر ممبرا سمبلی کو 10کروڑ دینے کا وعدہ کیا تھا اور عرفان انصار ی اور راجیش نے کولکاتا سے گوہاٹی لے جا نا چاہتے تھے ۔ ممبران اسمبلی سے نقدی ملنے کے معاملے میں کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے بتایا کہ اسے بھاجپا کا آپریشن لوٹس نہیں کیچڑ کہا جانا چاہئے جہاں بھاجپا چناو¿ جیت کر سرکار نہیں بنا پاتی وہاں جانچ ایجنسیاں ان کی ونگ کی طرح کام کرتیں ہیں ۔ سینئر لیڈر بابو لال مرانڈی کے کہا کہ کانگریس اپنے خود کے ممبران اسمبلیوں پر یقین نہیں کرتی ہے وہ اپنے ممبران اسمبلی کو کرپشن اپنے کرتوت کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے ریاستی حکومت کو کمزور کرنے کے کانگریس کے الزامات کی بھی تردید کی ہے ۔ جھارکھنڈ میں حکمراں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے نیتا سپریو بٹاچاریہ نے کہا کہ ریاست میں ہیمنت سورین کی قیادت میں چنی گئی اتحا دی سرکار گرانے کی کہانی دو سال پہلے لکھی گئی تھی ۔ سنیچر کا واقعہ اس کا عملی جامہ تھا ۔لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکا ۔ بھاجپا چنی ہوئی جمہوری سرکار کو چین کرین معاملہ اٹھاکر ریاست میں اقتدار پانے کی منشا رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ بیس سال بعد چنا و¿ سابقہ اتحاد سے یہ سرکار بنی ایسے میں سرکار کو کمزور کرنے کی کوشش جمہوری اقدار و جمہوریت کو کمزور کرے گی ۔ بھاجپا کا ٹارگیٹ ہے کہ وہ جہاں چناو¿ جیتیں گے وہاں سرکار بنائیں گے ہی اور جہاں چناو¿ نہیں جیتیں گے وہاں سرکار بھی بنائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس اتحاد حکومت 2024میں پھر سے ریاست میں اقتدار میں آئے گی اور دعویٰ کیا کہ جے ایم ایم کے ممبرا سمبلی متحد رہیں گے۔
(انل نریندر)
02 اگست 2022
سیاست صرف اقتدار کیلئے رہ گئی ہے!
مرکزی وزیر اور بھاجپا کے سابق صدر نتن گڈکری اپنے متنازعہ بیانات کیلئے مشہور ہیں اسی کڑی میں ناگپور میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ کبھی دل چاہتا ہے کہ سیاست چھوڑ دوں ۔سماج میں اور بھی کام ہیں جو بغیر سیاست کے ہو سکتے ہیں ۔اب سیاست بدل گئی ہے مہاتما گاندھی کے وقت سیاست اور سماج دیش کی ترقی کیلئے ہوا کرتی تھی لیکن اب صرف اقتدار کیلئے ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاست کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ سماج اور دیش کی بہبود کیلئے ہے یا صرف سرکار میں رہنے کیلئے؟ سیاست مہاتما گاندھی کے دور سے سماجی زندگی اور تحریک کا حصہ رہی ہے ۔پھر اس نے دیش اور ترقی کے مقاصد پر توجہ مرکوز کی لیکن آج ہم سیاست میں دیکھ رہے ہیں کہ وہ رات دن اقتدار میں رہنے یا آنے کے بارے میں ہو رہی ہے ۔سیاست سماجی اقتصادی اصلاحات کا ایک اچھا ذریعہ ہے اس لئے نیتاو¿ں کو تعلیم اور فن وغیر ہ کے فروغ پر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ایسا لائق تلقین زندگی جی ہے جب لوگ میرے پوسٹر لگاتے ہیں یا لاتے ہیں تو مجھے اس سے نفرت ہے ۔نتن گڈکری نے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ میں نے ان کی زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے انہیں کبھی بھی اقتدار کی بھوک نہیں تھی۔
(انل نریندر )
ننسی پیلوسی کے جہاز کو ہوا میں اڑا دیں گے !
چین کی دادا گری دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ اس کے جارحانہ رویہ کو اب دنیا دیکھ رہی ہے بھارت تو اس کا عادہ ہو چکا ہے ۔ کشمیر میں اس کی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے ۔اب امریکہ سمیت دنیا میں بھی دیکھے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پیلوسی کا اس ماہ کے آخر میں تائیوان کے دورے کو لیکر چین آگ بگولہ ہے اور اب وہ کوری دھمکیوں پر اتر آیا ہے اور حملے کی تاک میں ہے اس نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پیلوسی تائیوان گئیں تو ان کا جہاز ہوا میں اڑا دیا جائےگا ۔ واضح ہو کہ چین کے صدر شی جنپنگ امریکی صدر کو فون کرکے یہ آگاہ کیا کہ امریکہ آگ سے نہ کھیلے تقریبا ً سوا گھنٹے کی کال کے بارے میں امریکہ نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ چین کے اس رویہ کو دیکھ کر تائیوان نے اپنے بچاو¿ میں ہانگ کوانگ نامی بڑا کارگو جنگی جہاز وہاں لگا رکھا ہے ۔ یوکرین حملے کے بعد سے ہی چین کے تائیوا ن پر حملے کے اندیشات بڑھ گئے ہیں ۔چین کے صدر شی جنپنگ نے پچھلے ماہ بیان دیا تھا کہ وہ تائیوان پر قبضے کےلئے فوجی حملے سے گریز نہیںکرے گا ۔ تائیوان نے چینی حملے کے اندیشات کے چلتے روزانہ ایئر ریڈ ڈرل شروع کردی ہے ۔چین حملہ کرنا کیوں چاہتا ہے ؟تائیوان کو چین 1949سے ہی اپنا حصہ مانتا ہے جبکہ تائیوان خود کو آزاد دیش مانتا ہے ۔تائیوان کی جمہوری حکومت چین کے کمیونسٹ ایجنڈے کی مخالفت کرتی ہے چین سے 160کلو میٹر کی دوری پر واقع تائیوان امریکی حمایتی ہے تائیوان میں فوجی تعیناتی سے امریکہ کو بحرالکاہل چین سے بڑھت ملتی ہے ۔رسمی طور سے امریکہ ،چین کو مانتا دیتا ہے لیکن غیر رسمی طور سے تائیوان کو امریکہ بھی کہہ چکا ہے کہ حملے کی پوزیشن میں وہ خود شامل ہو جائے گا ۔اور تائیوان کو سپورٹ کرے گا۔
(انل نریندر)
کریم ،تیل ،پان مصالحوں کے اشتہاروں میں پھنسے ستارے !
انڈیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دھواںدھار بلے باز مہیندر سنگھ دھونی کو سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے یہ نوٹس امر مالی گروپ اور دھونی کے درمیان لین دین کو لیکر جاری کیا گیا ۔امر مالی گروپ کا خریداروں کو فلیٹ کے قبضے دینے کو لیکر تنازعہ چھڑا ہوا ہے جس کو لیکر سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے اس کے بعدفلیٹ بائرس نے سپریم کورٹ میں عرضی دی اور کہا کہ امرپالی گروپ کے پاس فنڈ کم ہے ۔ ایسے میں انہیں فلیٹ نہیں مل پا رہے ہیں ۔ اگراتنا پیسہ امر پالی گروپ مہندر سنگھ دھونی کو دے دے گا تو ان کے فلیٹ ملنا مشکل ہو جائیں گے ۔ در اصل دھونی کو امر پالی گروپ سے 150کروڑ روپے لینے ہیں اسی میں فلیٹ بائرس نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی کہ اگردھونی کو اتنی کثیر رقم دے دی گئی تو فلیٹ نہیں بن پائیں گے ۔اس کے بعد سپریم کورٹ نے کرکٹر دھونی کا موقف جاننے کیلئے نوٹس بھیجا ہے ۔پہلے امر پالی گروپ اور مہندر سنگھ دھونی کے درمیان لین دین کا یہ معاملہ ہائی کورٹ میں تھا اس نے ایک کمیٹی بنا دی تھی جس نے معاملہ سلجھانے کا کام کیا تھا ۔ دھونی امرپالی گروپ کے برانڈامبیسڈر تھے اور اس کے لئے اشتہار میں آئے تھے اس کام کیلئے کمپنی پر 150کروڑ روپے باقی تھا ۔ حال ہی میں مرکز ی سرکار نے ہستیوں اور کھلاڑیوں سمیت مختلف چیزوں کے اشتہار کرنے والے مشتہرین کیلئے قواعد سخت کر دئے تھے ۔نئے کنزیومر تحفظ قانون 2019کے تحت ان کی جواب دہی طے ہو گئی اور جرمانے اور سزا کی بھی سہولت رکھی گئی ۔ در اصل کریم، تیل اور پان مصالحے میں کئی ہستیاںتنازعہ پھنسے اداکار شاح رخ خان پر فیئر نیس کریم بنانے والی کمپنی امامی فیئر اینڈ ہینڈسم پر دہلی کے ایک لڑکے نے مقدمہ کیا تھا ۔ اس کریم کا اشتہار شاح رخ خان کرتے ہیں اس کا کہنا تھا کہ اس نے شاح رخ خان کا اشتہار دیکھ کر اکتوبر 2012میں یہ کریم خریدی تھی لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ ایسے ہی کچھ برس پہلے میگی میں لیڈ کی بھار ی مقدار پائے جانے کے سبب اس نے دیش بھر میں لمبے عرصے تک پابندی لگا دی گئی تھی ۔ اس کا اشتہار کرنے پر اداکارہ ،مادھوری دکشت ،امیتابھ بچن اور پریٹی زنٹا پھنسے تھے اور تینوں کے خلاف پی آئی ایل داخل کی گئی تھی ۔ادکار اکشے کمار نے حال ہی میں ومل پان مسالہ کا ایڈ کیا تھا لیکن ان کے پرستاروں کو یہ ناگوار گزرا اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا گیا ۔ اکشے کو تو معافی مانگنی پڑی تھی اور لکھا تھا کہ میں تمباکو کا کبھی ایڈ نہیں کیا اور نہ ہی کروں گا ۔ ٹی وی پر دیر رات سودھا پلس تیل کا ایڈ کرنے کا بھی ان پر الزام ہے ۔اور گووندا کے خلاف نوٹس بھی جاری ہوا تھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر پلہ جھاڑ لیا تھاکہ وہ صر ف اپنا کام کر رہے تھے ۔ انہیں نہیں پتا تھا کہ یہ تیل اصل میں کس چیز کاہے ۔ ایسے ہی میامی گوتم فیئر نیس کریم کے اشتہار میں اداکارہ جریلیا ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ایڈ میں آئی تھیں ایسے ہی ساو¿تھ انڈیا کی فلم سپر اسٹار الو ارجن کے خلاف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں گمراہ کن اشتہار میںغلط جانکاری دینے کے الزم میں معاملہ درج کرایا تھا ۔ اب جب سے سرکار سخت ہوئی ہے یہ سبھی فلمی ستارے اب گمراہ کن اشتہار کرنے سے بچ رہے ہیں ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
بند-کھلا-بند -ہرمز پر سسپنس
ہرمز جل ڈروم سنٹرل کو لے کر امریکہ اور ایران کے درمیان ٹکراؤ انتہا پر پہنچ رہا ہے ۔امریکہ اور ایران کے بیچ پچھلے قریب 50 دنوں سے جاری کشیدگ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...