اشاعتیں

ستمبر 12, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امریکہ میں خالصتانی گروہ سر گرم ہونے لگے!

امریکہ کے ایک سینئر ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ پاکستان حمایتی علیحدگی پسندخالصتانی گروپ امریکہ میں آہستہ آہستہ اپنی پکڑ مضبوط بنا رہے ہیں اس نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت ان تنظیموں کی بھارت مخالف سر گرمیوں کو روکنے کے لئے نئی دہلی کے ذریعے کی گئی اپیلوں کے طئیں ٹال مٹول والا رویہ اپنا تی رہی ہے ۔ ہڈ سن انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو شائع اپنی رپورٹ میںپاکستان کا عدم استحکام کی سازش عنوان پر امریکہ میں خالستان کی سر گرمی میں پاکستان کے ذریعے ان تنظیموں کو دی جا رہی حمایت کی جانچ کرنے کے لئے امریکہ کے اندر خالصتانی اور کشمیر علیحدگی پسند گروپوں کا رول سامنے آیا ہے ان گروپوں کے بھارت میں شدت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رشتوں اور ساو¿تھ ایشا میں امریکی خارجہ پالیسی اور ا س کی سر گرمیوں کے امکانی مضر اثرات پر غور کیا گیا یہ رپورٹ اس لئے بھی اہم ہے کہ امریکہ کے اندر خالستان سے متعلق بھارت مخالف سر گرمی بھی بڑھی ہے اور وہ بھی تب جب امریکہ اور بھارت چین کے بڑھتے اثرات خاص کر ہند مہا ساگر میں اس کا سامنہ کرنے کے لئے تعاون کر رہے ہیں ۔ امریکی سرکار سے بھارت کی تشویشات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل رپو

نوٹ کے بدلے ووٹ کا معاملہ !

دہلی ہائی کورٹ نے بدھوار کو الیکشن کمیشن سے سوال کی کہ کیوں ان سیاسی پارٹیوں کے خلاف کاروائی سے بچ رہا ہے جو کرپٹ نظریہ اسے متعلق اس کی گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ؟ عدالت نے اس کے ساتھ چناو¿ منشور میںنقدی منتقلی کے وعدے کو کرپٹ چناوی ہتھکنڈ ا ڈکلیئر کرنے کے لئے مفاد عامہ کی عرضی پر چناو¿ کمیشن سے جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جو تی سنگھ کی بنچ نے کہا کیوں آپ کاروائی سے بچ رہے ہیں ؟ آپ کاروائی شروع کریں صر ف نوٹس اور لیٹر جاری نہ کریں دیکھتے ہیں آپ کیا کاروائی کرتے ہیں آپ سزا کے طریقے بھی تجویز کر سکتے ہیں ۔ عدالت نے یہ رائے زنی چناو کمیشن کی طرف سے پیش وکیل کے ذریعے کہنے کے بعد کی کہ اس نے پہلے ہی کرپٹ حرکتوں کو لیکر گائیڈ لائنس جار ی کر دی ہیں انہیں سیاسی پارٹیوں کو بھیجا گیا ہے اس پر بنچ نے کہا کہ ان گائیڈ لائنس کے بارے میں کاروائی شرو ع کر نی چاہئے عدالت نے مرکز کو بھی جواب داخل کرنے کا حکم دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹ کے بدلے ووٹ عوامی نمائندگان قانون کی دفعہ 123کی خلاف ورزی ہے یہ دفعہ کرپٹ رویہ اور رشوت سے متعلق ہے عدالت نے سیاسی پارٹیوں اور کانگریس او

طالبان کو پال رہا ہے پاک، رشتوں پر دوبارہ غور کریں گے !

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہو چکی ہے ان دنوں جتنی غورو خوص طالبان کا ہو رہا ہے اتنا ہی تذکرہ پاکستان کے بارے میں بھی ہے طالبان کے آنے کے بعد خوشیاں منا رہے پاکستان کو امریکہ نے خبردار کیا ہے امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اس کے رشتے اس بات پر منحصر کریں گے کہ طالبان کے ساتھ اس کے رشتے کیسے ہونے والے ہیں اور امریکہ پاکستان کے ساتھ رشتوں کو لیکر غور کرے گا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے امریکی سینٹروں سے کہا کہ امریکہ یہ دیکھے گا کہ گزشتہ 20سالوں میں پاکستان کا کیا رول رہا ہے در اصل سینٹروں نے 9/11حملے کے بعد افغانستان میں پاکستان کی دوہری پالیسی والے رول پر ناراضگی جتائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد پر اپنے رشتوں پر پھر نظر ثانی کرے امریکی ممبران نے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے خاص طور سے نیٹو ساتھیوں کے درجے کے بارے میں بھی سوچے اور غور کرے ۔ بلنکن کا یہ کہان اہمیت ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ اس کو پرکھے گا کہ پاکستان نے پچھلے دو دہائی میں کیسا رول نبھایا ہے لیکن ہم اس کو نظر انداز بھی نہیں کرسکتے ، امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایسی باتیں کبھی نہیں کہیں گئیں

نو دیشوں سے پانچ قسم کے کورونا کیس دیش میں پہونچے !

جیب ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی پی ٹی)نے دیش کی دس ریاستوںمیں پائے گئے ایک ہزار کورونا وائرس کے جنس کا ٹسٹ کےلئے جانے کی کوشش کی ہے کہ یہ بخار دیش میں کہاں سے پہونچا یہ پتہ چلا ہے کہ نو ملکوں سے پانچ قسم کے کوویڈ 19کے وائرس دیش میں پائے گئے ہیں محکمے نے اپریل ماہ میں جیونم سکس ویشنگ شروع کی جو حال ہی میں پوری ہوئی ہے دیش میں پانچ طرح کے وائرس پائے گئے ہیں جنہیں 19A,19B,20A,20B,و 20Cکی شکل میں کلاسی فائی کیا گیا ہے ان میں سے جین چین سے بھارت آئے ہیںبرطانیہ اٹلی و سعودی عرب19A9Vبھارت آئے ہیں جبکہ20Aدیش کے قریب قریب ہر حصے میں پایا گیا ہے کچھ برازیل سے بھی آئے ہیں ماہرین بتاتے ہیں کہ نارتھ ایسٹ بھارت میں کورونا کے 20Aاسٹرین کے معاملے 50فیصدی سے زیادہ پائے گئے ان کا کہنا ہے کہ چین سے آئے کورونا اسٹرین کا پھیلاو¿ سب سے کم ہوا وجہ صاف ہے چینی فلائٹ کی ایئر پورٹ پر اسکرینگ ہو رہی تھی ۔ یوروپ اور دیگر ممالک کی فلائٹ کی اسکریننگ کا فیصلہ بعد میں لیا گیا جب تک کورونا پھیل چکا تھا۔ (انل نریندر)

آن لائن پڑھائی سے محروم بچوںکے لئے اب آگے کاکیا پلان؟

کورونا کے مریضوں میں کمی کے ساتھ ریاستوں میں اسکول کھلنے لگے ہیں اس درمیان پندرہ ریاستوں ہوئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ 56فیصد بچے ایسے ہیں جو وسائل اور سہولیات کے نہ ہونے سے آن لائن پڑھائی نہیں کر پائے وہیںجنرل پرموشن ہونے سے یہ بچے بے غیر پڑھے اگلی کلاس میں پر موٹ کر دیئے گئے ایسے میں سب سے بڑی چنوتی کہ بنا پڑھے پاس ہوئے بچے پڑھائی کے مقابلے میں کیسے ٹک پائیں گے ؟ ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر ایسے بچوں کی پڑھائی کا خصوصی انتظام نہیں ہوا تو وہ پچھڑتے ہی جائیں گے سروے والی ریاستوں میں سے کچھ میں ایسے بچوں کے لئے الگ انتظام کیا گیا لیکن اس کا بنیادی سطح پر اتار پان ابھی دور کی کوڑی لگ رہی ہے اسکول چلڈرین آن لائن اینڈ آف لائن سروے رپورٹ کے مطابق اسکول بند ہونے کا بڑ انقصان یہ ہوا ہے کہ 75فیصد بچوں کے پڑھنے کی صلاحیت گھٹ گئی ہے شہری علاقوںمیں 19فیصد اور دیہی علاقوں میں 38فیصد بچے ایسے ہیں جو بلکل آن لائن پڑھائی نہیں کر پا رہے اور دیہی علاقوںمیں 8فیصد اور شہری علاقوںمیں24فیصد بچے ہی ریگولر آن لائن کلا س لگا رہے ہیں اس کی بڑی وجہ اسمارٹ فون انٹر نیٹ کی سہولت نہ ہونا ۔ ایسے بچے بھی ریگولر پڑھائی

داو ¿د کا بھائی چلا رہا تھا آتنکی ماڈیول !

دہلی پولس کی اسپیشل سیل اور اتر پردیش کی اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر منگل کو چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان سے پوچھ تاچھ میں اس آتنکی ماڈیول کے پیچھے بین الاقوامی سرغنہ داو¿ د ابراھیم کے بھائی انیس کے رول کا پتہ چلا ہے اس کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جا رہی ہے ان میں سے دو پاکستان سے تربیت لے کر لوٹے ہیں یہ دہلی مہاراشٹر اور اتر پردیش کے ایودھیا سمیت بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں دھماکے کرنے کی سازش میں لگے تھے پریاگ راج سے بارود بر آمد کیا گیا ہے پولس نے سبھی مشتبہ دہشت گردوںکو چھ دن کی ریمانڈ پر لیا ہے آتنکیوں کے ماڈیول کا پردہ فاش ہونے کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی و انڈر ورلڈ کی ملی بھگت سامنے آئی ہے آئی ایس آئی نے انڈر ورلڈ کے ساتھ مل کر دیش کو دھلانے کی سازش رچی تھی اس میں ایک گروپ کو نوراتری اور رام لیلاو¿ں کے دوران بھیڑ والی جگہوں پر دھماکے کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی جبکہ دوسرے گروپ کو عمارتوں و چنندہ جگہوں کو نشانہ بنا نا تھا پاکستان میں بیٹھے داو¿د ابراھیم اور اس کے بھائی انیس کو بھارت میں ہتھیار پہونچانے تھے اور پیسوں کو ان

آزاد صحافت کو دبانے کی کوشش!

دو نیوز وئب سائٹ کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس کی کاروائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سنیچر کو کہا سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے آزاد میڈیا کو پریشان کرنے اور ڈرانے کا خطرناک ٹرینڈ بند ہونا چاہئے کیونکہ یہ آئینی جمہوریت کو کمزور کرتا ہے ای ڈی آئی نے واضح کیا انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم 10ستمبر کو آن لائن نیوز پورٹل نیوز کلینک نیوز لانڈری کے دفاتر گئے اور دونوں پورٹل کے بہی کھاتوں کی جانچ کے لئے کاروائی کی گلڈ نے کہا کہ دونوں نیوز ویب سائٹ کے دفاتر میںکھاتوں کا معائنہ کرے کے لئے انکم ٹیکس محکمے کی کاروائی سے پریشان ہیں ۔ اس میں صحافیوں کی حساس ترین معلومات اور ذرائع کی تفصیلات اور خبروں سے وابستہ معلومات او ر دیگر تفصیلات ہو سکتی ہیں ۔ یہ کاروائی پریس کی آزادی کی خلاف ورزی ہے نیو لانڈری کے جوائنٹ ایڈیٹر ابھی نند سیکھری کے ذریعے جاری بیان کے مطابق یہ ان کے اختیارات پر حملہ ہے اور پریس کی آزادی پر حملہ ہے ایڈیٹر س گلڈ آف انڈیا نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ انکم ٹیکس کی محکمے کی ٹیم نے سیکھری کا موبائل اور لیپ ٹاپ کے ساتھ دفتر کے کچھ دیگر مشینوں کے کلون بنائے انہیں کوئی وقت نہیں دیا گیا

کوویڈ کے بعد کے بڑھتے مسائل !

کورونا وائرس کے مریض بھلے ہی اب کم ہوگئے ہیں لیکن جو لوگ پہلے وائرس سے متاثر تھے وہ آج بھی پوس کوویڈ مسائل سے دو چار دیکھے جا رہے ہیں کئی معاملوں میں تو 8سے 9مہینے تک کوویڈ کے بعد کی پریشانیاں سامنے آرہی ہیں ایسے میں لوگ فزیو تھیراپی کے ذریعے بڑی تعداد میں کوویڈ کے بعد مریضوں کو علاج کیا جا رہا ہے انہیں کئی طرح کی ورزش کرائی جا رہی ہے ۔ایک ہفتے کے اندر اس کے اچھے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں اسپتال میں فزیو تھیراپی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کی ہیڈ جسویندر کور کے مطابق کوویڈ کے بعد پیدا پریشانیوں سے دو چار مریضوں کاآنا مسلسل جاری ہے ہر ہفتے ان کے پاس پندرہ سے بیس مریض آرہے ہیں ان کو تھکان او ر سانس لینے میں پریشانی وغیرہ ہوتی ہے ڈاکٹر کور کا کہنا ہے کی پھیپھڑے میں تھائگروسس دیکھا جا رہا ہے ایسی صورت میں کورونا وائرس کے سبب پھیپھڑوں کو نقصان پہونچتا ہے اور ایک جھلی بن جاتی ہے ورزش سے اچھے نتیجے آنے لگتے ہیں اور یہ زیادہ تر پریشانی 35سے 65سال کے لوگوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ بچوں میں کورونا کیس کم ہیں ان میں اس طرح کی پریشانی نہیں ہے ۔ بتادیں کہ نہ صرف آر ایم ایل میں بلکہ راجیو گاندھی سپر اسپ

پیگاسس کا استعمال کیا یا نہیں ؟

اسپائی ویئر پیگاسس کے ذریعے سے اپوزیشن پارٹیوں کے نیتاو¿ں اور صحافیوں اور دیگر لوگوں کی جاسوسی کے معاملے میں دائر عرضیوں پر مرکزی سرکار نے مزید حلف نامہ دائر کرنے سے انکار کر دیاسپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن جسٹس سوریا کانت و جسٹس اوما کوہلی کی بنچ نے معاملے میں مرکزی سرکار کے طئیں ناراضگی ظاہر کی تھی اور اس نے اپنا انترم حکم محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ دو تین دن میں فیصلہ سنائے گی اگر اس دوران مرکزی سرکار انہیں کچھ بتانا چاہتی ہے تو بتا سکتی ہے اس معاملے میں سینئر صحافی این رام ، راجیہ سبھا ایم پی جون بلٹاس اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنھا سمیت پندرہ لوگوں نے سپریم کورٹ میں عرضیاں دائر کی ہیں سبھی نے ریٹائرڈ جج کی صدارت میں جانچ کرانے کی مانگ کی ہے سپریم کورٹ نے پچھلی سماعت پر مرکزی حکومت کے محذ دو صفحے کے حلف نامے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نیا حلف نامہ دائر کرنے کو کہا تھا عرضی گزار کی طر ف سے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ مرکزی حکومت معلومات چھپانا چاہتی ہے ایسے میں سرکار کو کمیٹی تشکیل کرنے دی جائے؟سینئر وکیل شام دیوان نے بھی کہا کہ آئی آئی ٹی قانون کے ماہرین نے حلف نامہ داخل کر بتای

افغانستان میں چناو ¿ کرائے جائیں!

طالبان کے ذریعے افغانستان میں نئی سرکار کی تشکیل کی کوششوں کے درمیان ایران کے صدر نے وہاں جلد از جلد چناو¿ کرانے کی مانگ کی ہے ابراھیم رئیسی نے کہا کہ وہاںمستقبل میں چناو¿ و صدر ہوسکے اور وہاں پھر سے امن قائم ہوگا ۔ دوسری طرف خود کو افغانستان کا صدر ڈکلیئر کرنے والے سابق نائب صدر امراللہ صالح نے پنچ شیل میں طالبان کے ساتھ جاری لڑائی کو لیکر اقوام متحدہ و ورلڈ لیڈروں سے مدد کی درخواست کی ہے خط میں کہا ہے کہ اگر پنچ شیل میںجلد کچھ نہیں کیا گیا تو وہاںقتل عام ہوگا ۔ ایران کے صدر رئیسی نے کہا کہ افغان لوگوں کو جلد سے جلد اپنی سرکار بنانے کے لئے ووٹ دینا چاہئے جو جنتا کے ووٹ سے چنی جائے اور جنتا کی ہو۔ (انل نریندر)

اور اب ممبئی کی نربھیا !

اور اب ممبئی کے سب سٹی علاقے میں آبرو ریزی اور پوشیدہ اعضاءمیں لوہے کی چھڑ ڈالنے کی بربریت کا شکار بنی 34سالہ عورت نے یہاں کے میونسپل اسپتال میں دم توڑ دیا پولس نے بتایا کہ عورت کے پوشیدہ اعضاءمیں سنگین زخم آئے تھے اور حادثے میں اس کا بہت خون بہہ گیا تھا وہ راجا باڈی اسپتال میںاپنی زندگی کے لئے جنگ لڑ رہی تھی لیکن وہ چل بسی عورت سے آبرو ریزی کے بعد اور چھڑ سے اس پر بے بربریت طریقے سے حملہ کرنے کے بعد ملزم نے اس پر چاقوں سے بھی حملے کئے واردات کے بعدپولس موقع پر پہونچی اس نے عورت کو خون سے لت پت پایا اور اسپتال مین بھرتی کرایا ایک پولس افسر کے مطابق جانچ کے دوران سامنے آیا سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹیمپو کے اندر عورت سے آبرو ریزی کی گئی اس کے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے پولس نے مشتبہ شخص کی پہچان کی ہے جو ویڈیو میں ٹیمپو سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے اس کا نام موہن چوہان ہے او ر معاملہ درج کر دیا گیا اس معاملات کے ریاستی حکومت انٹر نیٹ میڈیا و اپوزیشن پارٹی بھاجپا کے نشانے پرآگئی سابق وزیرا علیٰ دویندر فڈنویش نے کہا عورتوں پر بڑے مظالم کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سرکار قانون و نظام سنبھال

بھاجپا نے پھر گم نام نیتا پر چلا داو ¿ں!

گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بنے ہیں وہ پٹیل پاٹیدار فرقے سے آتے ہیں ان کو بنانے کے لئے زمین قریب تین مہینے پہلے ہی تیار کی گئی تھی ۔ جون میں کھوڈل دھام یعنیٰ پاٹیدار کی کل دیوی مندر میں پاٹیدار کے دونوں گروپ لیوو اور کنڈھوا پٹیل نے 2022کے چناو¿ پر تبادلہ خیال کیا اور طے کیا کہ اگلا وزیر اعلیٰ پاٹیدار سماج سے ہونا چاہئے کھوڈل دھام ٹرسٹ کے چیئر مین نریش پٹیل سے اعلان نے گجرات کا سیاسی پارہ چڑھا دیا تھا وجے روپانی کے استعفیٰ کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر بھوپیندر پٹیل کی تاج پوشی کو پاٹیدار ووٹ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ 2017کے چناو¿ میں پاٹیدار آندولن کے چلتے بھاجپا کو کافی مشکل ہوئی تھی گجرات میں پاٹیدار ووٹروں کی تعداد 15فیصد ہے لیکن کل ووٹوں کی بات کریں تو اس میں پاٹیدار تقریباً 20فیصد ہیں پاٹیدار کبھی ایک متحد ہو کر وو ٹ نہیں کرتے ہیں اور بھاجپا ان کی پہلی پسند رہی ہے روپانی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پاٹیدار بھاجپا سے دور ہوئے ہیں روپانی جین فرقے سے تعلق رکھتے ہیں ایسے میں ذات پات تجزیہ میں فٹ نہیں بیٹھ رہے تھے انہیں ہٹا کر بھوپندر پٹیل کو وزیر اعلیٰ بنانے سے اقتد

ایف آئی آر منسوخ کرنے کو صحافی سیدھے سپریم کورٹ نہ آئیں!

سپریم کورٹ نے بدھوار کو کہا کسی صحافی کی اپنے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کرانے کے لئے سیدھے سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرنا چاہئے عدالت نے تین صحافیوں کو صلاح دی کہ وہ اپنے خلاف درج ایف آئی آر درج منسوخ کرانے کے لئے الہٰ آباد ہائی کورٹ سے رجو ع کریں جسٹس ایل ناگیشور راو¿ جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس بی بی رنگا راجن کی ایک بنچ نے دا وائر کے تین صحافیوں کے خلاف کاروائی سے دو مہینے کے لئے روک لگا دی تھی دا وائر کا آن لائن پبلشنگ فاو¿نڈیشن فار ریجیڈینٹ جنرلزم کے ذریعے کیا جا رہا ہے اس کے تین صحافیوں کے خلاف کچھ اہم موضوعات پر تبصرہ کرنے اور ان کی رپورٹنگ کو لیکر آئی پی سی کی دفعات 183,153A,153Bو505ودیگر گنھاونے جرائم کے لئے اتر پرددیش میں ایف آئی آر درج ہے ان صحافیوں نے اپنے خلاف درج اس ایف آئی آر کو منسوبہ بند بتاتے ہوئے سپریم کورٹ سے اسے منسوخ کرنے کے لئے فریاد کی تھی بنچ نے یہ بھی کہا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی کے حق کی اہمیت سمجھتے ہیں ہم صحافت کا گلا نہیں گھوٹنہ چاہتے ہیں لیکن ہم ایف آئی آر منسوخ کرنے کا حکم دے کر صحافیوں کے لئے ایک الگ راستہ نہیں کھول سکتے ۔ صحافیوں کے خلاف یوپی کے تین تھانو

27کروڑ روپئے کا سونا کبھی نہیں ملے گا!

دیش کے دوسرے وزیر اعظم سورگیہ لال بہادر شاستری کو کو تولنے کے لئے 56سال پہلے راجستھان میں 56.863کلو سونا جمع کیا گیا تھا یہ سونا مرکزی حکومت کو ملنا ہے لیکن معاملہ سلجھنے کے بجائے الجھ گیا کورٹ دستاویز اور کلکٹر کے مال کھانے کے رجسٹر میں جڑے نمبر میل نہیں کھا رہے ہیں اس پر عادم پور کلکٹر دفتر نے 27کروڑ روپئے کا یہ سونا مرکزی حکومت کو سونپنے سے انکار کر دیا ہے در اصل ایڈیشنل شیشن جج کورٹ نے 17فروری سینٹرل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس محکمے کے حق میں فیصلہ دیا تھا عدالت نے حکم دیا کہ اسے 24مارچ کو سی جی ایس ٹی کو سونپا جائے اس پر مجسٹریٹ اور سی جی ایس ٹی افسر اور وکیل وغیرہ سونا لینے اور کلکٹریٹ مال کھانے میں پہونچے تو ان کے چہرے سے ہوائیاں اڑ گئیں در اصل کورٹ نے جس کیس نمبر11-70پر سونے کی دپتی دکھائی وہ کلکٹریٹ مال کھانے میں 38-21درج ہے جس وقت سونا جمع ہوا تھا اس کی قیمت 5لاکھ روپئے تھی جو اب بڑھ کر 27کروڑ روپئے ہوگئی ہے ادے پور کلکٹریٹ جینت دیوڑا نے مئی میں کورٹ کو خط لکھ کر نمبر واضح کرنے کے لئے کہا تھا 1965میں کوری سائڈی کے لوگوں نے اس وقت کے وزیر اعظم شاستری کو تولنے کے لئے یہ سونا دیا تھا

جس القاعدہ کو ختم کرنے میں 20سال لڑے اب پھر سے سر اٹھائے گا!

20سال پہلے امریکہ نے نو گیارہ اتنکی حملے کے جواب میں افغانستان میں قدم رکھا تھا یہ حملہ القاعدہ نے کیا تھا جس کو طالبان کی حمایت حاصل ہے ۔ اب دنیا کو پریشانی ہے کہ کیا اب پھر سے القاعدہ افغانستان میں و آئی ایس آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ ملے گی؟طالبان کی جیت کو دنیا بھر میں دہشت گردی کے فروغ کے بڑے اندیشے کے طور پر دیکھ رہے القاعدہ وہی دہشت گروپ ہے جس نے گیارہ ستمبر 2001میں امریکہ پر حملہ کیاتھا جس کے بعد امریکہ کی قیادت میں نیٹو فورسیز نے اس کا صفایہ کرنے کے لئے افغانستان سے جنگ کی شروعات کی تھی افغانستان سے امریکہ نے اس کی شروعات کی تھی افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی اور طالبان کے ابھرنے پر ٹرمپ انتظامیہ میںدہشت گرد انسداد محکمے میں سینئر ڈائریکٹر کرس کوئٹہ نے کہا کہ میرے خیال میں القاعدہ کے پاس موقعہ ہے اور وہ اس موقعے کا فائدہ اٹھائے گا ہر جگہ کے جہادیوں کو اکٹھا کرنے والا یہ ایک واقعہ ہے دہشت گرد مخالف رہے سابق امریکی کارڈینیٹر ناتھن سیلس کہتے ہیں کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے سے امریکہ کے لئے دہشت کا خطرہ بڑھے گا یہ یقینی ہے القاعدہ کو افغانستان میں محفوظ پن

پاک سرحد کے پاس ایئر فورس کا طاقت کا مظاہرہ!

ہندوستانی ایئر فورس کے جہازوں نے جمعران کو پاکستان سے لگی 40کلو میٹر دور قومی شاہ راہ (این اےچ 925)پر بنے ایمرجنسی فیلڈ لینڈنگ ہر کولیس جہاز اتا ر کر اپنی جنگی طاقت کا مظاہر ہ کیا جہاز میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مرکزی نیشنل ہائیویز نتن گڈکری و فوج کے چیف سوار تھے اس کے بعد سکھوئی جے گویر جہازوں نے نیچے اترنا شروع کیا وہیں ایک سکھوئی جہاز کو ہوائی پٹی پر کھڑا بھی کیا گیا اس قومی شاہ راہ کی تعمیر نیشنل ہائیوے اتھارٹی نے کی ہے جنگ یا کسی دوسری صورت میں انڈین ایئرفورس کے ٹارنسپورٹ ایئر کرافٹ سے لیکر فائٹر جیٹ بغیر ایئر بیس کے بھی اس شاہ راہ پر اتر سکیں اور اڑان بھر سکیںبھارت نے تیاریاںتیز کر دی ہیں ۔ ایئر فورس کے جہازوں کی سڑکوں پرا یمرجنسی لینڈنگ ڈریل ہے جنگ کے وقت کوئی بھی جہاز دیش دشمن کے رنوے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ جہاز اڑان نہ بھر سکیں لیکن متبادل کے طور پر ایسی تیاری کی جاتی ہے 3دسمبر 1971کی جنگ کے دوران پاکستان نے ایک ساتھ انڈین ایئر فورس کے بارہ اڈوں کو نشانہ بنایا تھا اور 180سے بھی زیادہ بم گرائے تھے ویسٹرن ایریا کے ایئر فورس کے کچھ جہازوں کو نقصان بھی ہوا تھا لیکن ا

طالبان سرکار پر دنیا نے نہیں دکھائی گرم جوشی!

امریکہ جرمنی جاپان اور چین کسی بھی دیش نے افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی سرکار بنانے پر گرم جوشی نہیں دکھائی انہوں نے مانیتا دینے پر خاموشی اختیار کر لی ہے امریکہ برطانیہ اور جرمنی جیسے کئی بڑے ملکوں نے کیبنٹ میں دہشت گردوں کو شامل کئے جانے اور دیگر گروپوں طبقوں کو نمائندگی نہ ملنے پر مایوسی جتائی ہے طالبانیوں نے منگل کے روز اپنی انتم سرکار کا اعلان کی اس میں33ممبری کیبنیٹ بنائی جس میں وزیر اعظم وزیر داخلہ خود اقوام متحدہ ڈکلئیر نامی دہشت گرد شامل ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا وہ نئی سرکار میں شامل ناموں کا جائزہ لے رہا ہے کئی لوگوں کا ٹریک ریکارڈ و دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی باعث تشویش ہے اس نے بیان دیا حالانکہ یہ انتم سرکار ہے لیکن طالبان کا تجزیہ ان کے کاموں سے ہوگا جو وہ کرتا آرہا ہے ان لفظوں سے نہیں افغان سبھی کے ساتھ بنی سرکار کے توقع رکھتے ہیں ہماری یہی امید ہے ساتھ ہی خبردار کیا طالبان افغان کی سر زمین کا استعمال کسی دیش کے خلاف نہیں ہونے دیگا ۔ جرمنی کے ویزر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ان کے پاس افغانستان کے حالات پر بہتر ہونے کی وجہ نہیں ہے مظاہرین اور صحافیوں کے ساتھ بے رح

ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے سرکار !

انسانی وسائل کی کمی کی وجہ سے اگر جج صاحبان کے کام کاج متاثر ہوتے ہیں تو اسے صرف لا پرواہی کا معاملہ نہیں مانا جانا چاہئے ، بلکہ یہ سرکار کی قوت ارادی و لا پرواہی کا بھی ثبوت ہے ۔ عدلیہ نظام و کاروائی عمل کی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور ا س پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے پیرا جو ڈیشل اداروں کی شکل میں جو ڈیشیل اتھارٹی کا اسٹرکچر کھڑا کیا گیا تھا لیکن آج حالت یہ ہے کہ ان عدالتوں میں بڑی تعداد میں عدالتوںمیں ججوں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان کو بھرے نہ جانے کی وجہ سے ان کے کام کاج پر برا اثر پڑ رہا ہے مختلف جوڈیشیل اتھارٹی میں خالی آسامیوں کو بھرنے میں دیری اور ٹیوبنل اصلاحات ایکٹ پاس ہونے سے نہ خوش سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی سرکار ان کے صبر کا امتحان لے رہی ہے ایکٹ کے ذریعے ان تقاضوں کو واپس جگہ مل گئی ہے جنہیں سپریم کورٹ منسوخ کر چکا ہے ۔ مرکز نے ہمارے فیصلوں کا احترام نہ کرنے پر تلا ہوا ہے عدالت کے چیف جسٹس این وی رمن جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ جسٹس ایل ناگیشور راو¿ کی اسپیشل عدالت نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش سرکاری وکیل تشار مہتا کو ایک ہفتے میں تقرری نہ ہونے پر توہین عدالت کی کاروائی کی وارن