اشاعتیں

مارچ 10, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ان علاقائی پارٹیوں سے نمٹنا ہوگا مودی-راہل کو...لوک پروو2019 ...(4)

اترپردیش کی 80لوک سبھا سیٹیں دہلی دربار کے لئے جانے کا راستہ مانی جاتی ہیں تو یہاں اس لئے سیٹیں ہی مرکز میں حکومت بنانے کی بنیاد تیار کرتی ہیں ۔عام طور پر دہلی کی گدی نشیں طے کرنے والے اس صوبے میں خاص کر بھاجپا کی ساخ داﺅں پر ہوگی ۔سپا بسپا،اتحاد کے لئے بھی یہ چناﺅ کسی سخت امتحان سے کم نہیں ہوگا ۔سال2014میں بھاجپا نے71سیٹیں اور اس کی اتحادی پارٹی نے 02سیٹیں جیتی تھیں خود امت شاہ نے اس مرتبہ پھر 73سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کیا ہے ۔ہمیں نہیں لگتا کہ بھاجپا2014کو یوپی میں دہرا سکے گی ایسے میں بھاجپا کی ساخ سب سے زیادہ داﺅں پر لگی ہے کبھی کٹر حریف رہے سپا اور بسپا نے تمام گلے شکوئے بھلا کر اس چناﺅ میں بھاجپا کو ہرانے کے لئے ہاتھ ملایا ہے ۔26سال بعد یہاں سپا بسپا نے اتحاد کر کے چناﺅ کو دلچسپ بنا دیا ہے ۔تو بھاجپا اپنے نیٹورک کے سہارے پچھلی تاریخی پرفارمینس کو دہرانے کی کوشش میں ہے ۔پرینکا گاندھی واڈرا کی آمد کے بعد کانگریس نئے حوصلے کے ساتھ چناﺅ ی رتھ پر سوا ر ہے اس طرح لگتا ہے کہ اترپردیش میں چناﺅ میں تکونہ مقابلہ ہوگا۔ہاں اگر سپا بسپا اور کانگریس کا اتحاد ہو جاتا ہے تو مقابلہ بھاجپا

مودی کے گڑھ میں پرینکا کی دھماکے دار انٹری :لوک پروو.. 3

2019لوک سبھا چنا و ¿مےں جو بڑے نکتے ہونگے ان مےں پرےنکا گاندھی واڈرا اےک بڑا فےکٹرہوگاعام چناو ¿ کے اعلان کے ساتھ وزےر اعظم نرےندر مودی اور بھاجپا صدرامت شاہ کے گڑھ مےں کانگرےس نے اپنا ترپ کا پتہ پھےنک دےا ہے ۔پرےنکا گاندھی نے گاندھی نگر مےں اےک بڑی رےلی کے ذرےعہ دھماکے دار انکے گڑھ مےں انٹری کی ہے ۔رائے برےلی اور امےٹھی سے باہر پہلی بار پرےنکا نے احمد آباد مےں تقرےر کی ےہ پہلی بار تھا کہ مودی کے گڑھ مےں پرےنکا سونےا اور راہل گاندھی موجود تھے ۔نےلے باڈر کی سفےد ساڑی مےں پرےنکا کے نئے انداز بےاں مےں کانگرےس ورکران کی دادی اندراگاندھی کی جھلک دےکھ رہے تھے ۔پرےنکا خود اعتمادی سے لبرےز نظر آئےں انہوں نے ساڑھے سات منٹ رےلی سے خطاب کےا انہوں نے ےہ بھی صاف کردےا کہ وہ صرف اترپردےش تک محدود نہےں رہےں گی ۔پلوامہ حملے کے بعد بنے ماحول پر تنقےد کرتے ہوئے انہوں نے کہا جاگروپتا سب سے بڑی دےش بھگتی ہے دےش مےں نفرت بڑھ رہی ہے ۔لےکن دےش کی فطرت ذرہ ذرہ سے سچائی تلاش رہی ہے وزےر اعظم مودی ناکامےوں کو چھپانے کےلئے راشٹرواد کی آڑ لے رہے ہےں ۔پرےنکا نے کہا کہ عام چناو ¿ کو اےک اور تحرےک آزاد ی کی شکل مے

بھگوڑ ے نیروومودی پر کستا قانونی شکنجہ!

پنجاب نےشنل بےنک کے 13700کروڑروپے لےکر فرار نےروو مودی پر آہستہ آہستہ قانونی شکنجہ کستا جارہا ہے اےک طرف جہاں اس کا ممبئی مےں سمندری ساحل پر 30ہزار مربع پر مبنی زمےن پر بنا بنگلہ کچھ ہی منٹوں مےں دھماکہ کرکے نےست ونابود کردےا گےا وہےں اےک انگرےزی اخبار دی ٹےلی گراف کے نامہ نگار نے اس کو لندن مےں ڈھونڈ لےا ہے اور چہل قدمی کررہے نےروومودی سے سڑ ک پرہی سوال پوچھے وہ پچھلے 14مہےنہ سے روپوش تھا ۔نےروومودی کا جو عالےشان بنگلہ تھا اس کی قےمت 40کروڑ روپے لگائی گئی ہے ای ڈی نے بتاےا کہ بنگلہ کے سامان کی نےلامی کی جائے گی جس مےں کار اور کوئی مورتی ہے اس کو الگ رکھا گےا ہے ۔کار جکوجی کی قےمت 15لاکھ سے 20لاکھ روپے ہے اور مورتی کی قےمت 10لاکھ روپے مانی گئی ہے ۔لندن مےں نےروومودی وےسٹ اےنڈ علاقہ مےں رہتا ہے جو لندن مےں عالےشان علاقوں مےں سے اےک مانا جاتاہے ۔مےں اےک اپارٹمنٹ مےں رہ رہا تھا اخبار کی رپورٹ کی مطابق نےروومودی ےہےں اپنا آفس چلارہا ہے اور وہ ہےروکا ہی کاروبار کرتاہے ۔لےکن برائنڈ کا نام بدل لےا ہے وہ جنوری 2018مےں انگلےنڈ گےا تھا جولائی مےں انٹر پول نے اس کے خلاف رےڈ کارنر نوٹس جاری کےا

لوک پروو2019:اب جنتا کی باری ہے.. 2

لوک سبھا چناﺅ کی تاریخوں کی اعلان کے ساتھ ہی تمام پارٹیاں اپنی اپنی جیت کا بے شک دعوی کر رہی ہوں لیکن ایک سروے کے مطابق پچھلے چناﺅ میں مکمل اکثریت حاصل کرنے والی این ڈی اے اس مرتبہ اکثریت سے کچھ پیچھے رہ سکتی ہے ۔کانگریس کی رہنمائی والی یو پی اے کو بہتر پرفارمینس کرنے کے باوجود اقتدار تک پہنچنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جبکہ علاقائی پارٹیاں کافی تعداد میں سیٹ جیت سکتی ہیں جس سے اگلی حکومت کی تشکیل میں ان کا رول اہم ہوگا یہ سروے اے بی پی نیوز سی ووٹر نے کیا ہے ۔اس کے مطابق543لوک سبھا سیٹ کے لئے ہونے والے چناﺅ میں بھاجپا کی قیادت والے این ڈی اے کو 264سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں جبکہ یو پی اے 141سیٹ پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے دیگر پارٹیوں کو 138سیٹیں ملنے کا امکان ہے کیونکہ یہ سروے چناﺅ کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ساتھ کیا گیا ہے جیسے جیسے چناﺅ کی کارروائی آگے بڑھے گی بنیادی صورت حال بدلے گی اس لئے اسے ضرورت سے زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے سبھی سیاسی پارٹیاں بے لہر چناﺅ میں اپنے دل کے مطابق نتیجے پانے کی حسرت سے سیاسی گوٹیاں بچھانے میں لگی ہیں لیکن میرے حساب سے اس مہا دنگل میں جو فیکٹر اہم ہ

پھر بے نقاب ہوا پاکستان اپنے دوہرے رویہ سے

ونگ کمانڈر ابھینندن کو واپس کر امن کی دہائی دینے والے پاکستان کا ایک بار پھر دوہرا رویہ اجاگر ہو گیا ہے ۔ایک طرف تو ابھینندن کو واپس کر رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان مسسلس سرحد پر گولا باری کر رہا ہے ۔اور جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہا ہے ۔کنٹرول لائن پر پاک فوج کی طرف سے مسلسل فائرنگ جاری ہے تقریبا جنگ کا ماحول بنا ہوا ہے ہر جگہ ناراضگی اور ہمارے لوگ مارے جا رہے ہیں پلوامہ حملے کے ملزم جیش محمد کی مذمت سے بچ رہا ہے پاکستان اب تو ان کے الٹے بچاﺅ میں اتر آیا ہے پاکستان کے جھوٹے وزیر خارجہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حملے سے جیش کے کردار کو لے کر شش و پنج کے حالات ہیں پلوامہ حملے کی ذمہ داری جیش کے ذریعہ لئے جانے کے سوال کے بارے میں قریشی نے کہا کہ جب جیش لیڈر شپ سے بات کی گئی تو اس نے حملے سے انکار کر دیا قریشی سے پوچھا گیا کہ جیش لیڈر شپ سے کس نے بات کی تھی اور کس سے کی تھی تو انہوںنے کہا کہ جیش کو جاننے والے لوگوںنے پھر بتا دیں پلوامہ حملے میں جیش کے شامل ہونے کے پختہ ثبوت ڈوزیر پاکستان کو دے دئے ہیں ہم ا س کا جائزہ لے رہے ہیں ۔پاکستان اتنا بے شرم ہوچکا ہے کہ وہ اپنے پائلٹ کی موت

لوک پروو2019:اب جنتا کی باری ہے.. 1

عام چناﺅ کا بیگل بج گیا ہے چناﺅ کمیشن نے لوک سبھا اور چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے لوک سبھا کی 543سیٹوں کے لئے گیارہ اپریل سے 19مئی تک سات مرحلوں میں ووٹ پڑیں گے نتیجے 23مئی کو آئیں گے تین جون تک نئے لوک سبھا تشکیل ہو جائے گی چناﺅ کمیشن نے اس مرتبہ سو فیصدی وی وی پیٹ کے استعمال کا اعلان کر ان سبھی لوگوں کا منھ بند کرنے کی کوشش کی ہے جو ای وی ایم پر سوال کھڑا کرتے ہیں ۔کل 90کروڑ ووٹر یہ کسی دیش میں ووٹروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے پہلی بار 21ویں صدی میں پیدا ہوئے اٹھارہ سے 19سال کے 1.6کروڑ ووٹر سرکار چنیں گے ۔دیش کی اگلی حکومت و لوک سبھا چناﺅ کا بگل بجنے سے اہم مقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مودی مخالف نام پر در پردہ طور سے متحد ہوئی اپوزیشن ہوگی ترقی میں راشٹر واد کا چھونک لگا کر میدان میں اتری بھاجپا پورے چناﺅ کو موجودہ سیاست میں سب سے بڑے قد والے لیڈر نریندر مودی پر مرکوز کرنا چاہتی ہے ۔بھاجپا کا ترپ کا پتہ ہے نریندر مودی کی بے داغ ساکھ اور سال 2014میں جب لوک سبھا کا چناﺅ ہوا تھا تب نریندر مودی کی لہر تھی آج وہ لہر گھٹی ہے بے شک فی الحال اپوزیشن

آتنکیوں کے نشانے پر جموں

جموں و کشمیر کے پلوامہ حملے کے بعد دعوی کیا جا رہا تھا کہ ریاست میں سیکورٹی فورسیز چوکس ہیں سب جگہ چوکسی ہے لیکن جمعرات کے روز دوپہر میں جموں کے بس اسٹینڈ پر کھڑی بس میں ایک دستی بم پھٹا ۔حملہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں فی الحال دہشتگردوں کو کمتر سمجھنا بھول ہوگی بے شک ہم نے سرحد پار سے فی الحال حملے روک دئے ہوں لیکن جموں و کشمیر کے اندر پھل پھول رہے ان دہشتگردوں کا کیا کروگے ؟غور طلب ہے کہ جموں کے ایک جموں میں دھماکے میں ایک لڑکے کی موت اور 31لوگ زخمی ہو گئے تھے اس واردات کے پانچ گھنٹے کے اندر ہی پولس نے کل گاﺅں کے باشندے ایک لڑکے یاسر جاوید کو گرفتار کیا ہے پولس کا دعوی ہے کہ حزب المجاہدین نے حملہ کروایا تھا اور اس کے لئے اس نے 50ہزار روپئے دیئے تھے ۔دہشتگرد یاسر نے بیگ میں کپڑے اور کھانے کے ٹفن میں دستی بم چھپا رکھا تھا جموں کے بڑے بس اڈے پر پچھلے دس دن میں یہ تیسرا دستی بم حملہ ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ پنجاب روڈویز کی بس جموں ریلوئے اسٹیشن سے جانے کے لئے نکلی تب صبح بس اسٹینڈ سے بی سی روڈ کی طرف پہنچی تو اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا دھماکے کی آواز سے بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔وہیں جمعہ کو ج

بالا کوٹ میں جیش کے ٹھکانوں کی تباہی کے ثبوت

پاکستان میں گھس کر دہشتگرد ٹھکانوں پر انڈین ائیرفورس کے ہوائی حملے کو لے کر کئی اپوزیشن پارٹیاں سرکار سے پروف مانگ رہی ہیں ۔دراصل یہ پورا تنازع کچھ بین الااقوامی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد شروع ہوا جس میں تصویروں کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا کہ ائیر اسٹرائک کے بعد بھی جیش محمد کی ٹرینگ کیمپ کی عمارت برقرار ہے ۔صحیح سلا مت ہے جیش کے ٹھکانوں پر حملے سے نقصان کے ثبوت مودی سرکار کے پاس ہیں ۔ ان ثبوتوں کو صحیح وقت آنے پر دنیا کے سامنے رکھے گی حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹیلائٹ سے کھینچی گئی تصویریں اور الکٹرانک سرویلنس اور موبائل سگنل جیسے کئی ثبوت ہیں ۔حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کے دعوں پر بات کرتے ہوئے وائس ائیر مارشل آر جی کے کپور نے صاف کہا کہ ائیرفورس کے پاس پختہ ثبوت ہیں اور حملے سے آتنکی کیمپوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جو ٹارگیٹ ہمیں دیا گیا تھا ہم نے اسے پور اکیا اس ٹارگیٹ کو جتنا ہمیں نقصان پہچانا تھا وہ پہنچا دیا ہے ۔ایک ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ ائیراسٹرائک کے ثبوت کے طور پر بارہ تصویریں سامنے رکھی ہیں جن کی بنیاد پر بتایا ہے کہ ہوائی حملے کے نقصان کے نشان صاف دکھائی دے رہے ہیں ۔رپورٹ کے

پاک کے ذریعہ آتنکوادیوں پر کارروائی محض ڈھونگ ہے یا چھلاوہ

پلوامہ آتنکی حملے کے بعد بھارت نے بھارت نے جس طرح سرحد پر دہشتگردی پر سخت رویہ اختیار کیا ہے اس سے پاکستان پر بین الاقوامی دباﺅ بڑھا ہے اسی کا ایک نتیجہ یہ ہوا کہ پاک حکومت نے منگل کو جیش محمد سمیت کئی دہشتگرد تنظیموں کے 44لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ان میں جیش کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کا بیٹا ہماد اظہر دو بھائی مولانا عمار و مفتی عبدالروف شامل ہیں حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدوہ اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔بھارت کا خیال ہے کہ ایسے ڈھونگ پاکستان دکھاﺅے کے لئے پہلے بھی کرتا آیا ہے ۔امن تبھی مطمئن ہوں گے جب ان دہشتگردوں کے خلاف مقدمے اور سزا دلانے کا کام ہو پاکستان کے وزیر داخلہ شہر یار خان آفریدی نے منگل کو کہا کہ یہ کارروائی کسی دباو میں نہیں کی گئی ہے پاک کسی دیس کے خلاف اپنی زمین کا استعمال نہیں ہونے دیے گا بتا دیں کہ یہ وہی وزیر ہیں جنہوںنے کچھ وقت پہلے کہا تھا کہ جب تک ان کی پارٹی (پی ٹی آئی)اقتدار میں ہے کوئی مائی کا لال جہادیوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا پاکستان کے ذریعہ جیش سرغنہ سمیت دہشتگردوں کی گرفتاری کا اعلان بھارت کے ساتھ پوری دنیا کے آنکھوں می

اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش میں کانگریس نے گٹھ بندھن ٹھکرایا

دہلی میں لوک سبھا اتنخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اتحاد کے امکانات ختم ہو گئے جب کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ ہوئی دہلی پردیش کے لیڈروں کی میٹنگ میں اکیلے چناﺅ لڑنے کا اعلان کر دیا کیونکہ موجودہ صدر شیلا دکشت دہلی کی ساتوں سیٹوں پر پارٹی کو اکیلے لڑنے پر بضد تھیں ۔انہوںنے دلیل دی کہ چناﺅ کے آٹھ ماہ بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں اگر چناﺅی گٹھ بندھن ہوتا ہے تو ہم خود کو کھڑا نہیں کر پائیں گے ۔عام چناﺅ کے بہانے ہم اسمبلی حلقوں میں تیاری کر سکتے ہیں اس کے بعد راہل گاندھی نے دہلی پردیش کے لیڈروں کی اس خواہش پر کہ چناﺅ اکیلے لڑا جائے حامی بھر دی ۔مرکزی سطح پر اپوزیشن پارٹیوں سے اتحاد کے حامی راہل نے نیتاﺅں سے رائے شماری کرائی اور اکثریت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ میں فیصلہ نہیں تھوپوں گا ۔اتحاد کی تجویز مسترد کرنے پر کانگریس نے بتا دیا ہے کہ وہ بےساکھی کے سہارے چلنے کے بجائے خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پسند کرئے گی ۔دیر شام کانگریس نے اترپردیش میں سپا بسپا کی 9سیٹوں کی پیشکش کو بھی خارج کر دیا ۔جبکہ پارٹی کا ایک گروپ مانتا ہے کہ اکیلے اترپردیش میں پارٹی کو زیادہ کامیاب