اشاعتیں

نومبر 1, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

واڈرا لینڈ ڈیل معاملے میں کھٹر نے کیا کھیمکا کو الزام سے بری

آخر کار ہریانہ کے سینئر آئی اے ایس افسر اشوک کھیمکا کو تھوڑی راحت ملی ہوگی۔ رابرٹ واڈرا۔ ڈی ایل ایف لینڈ ڈیل کو چناوی اسٹیج پر اٹھانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہریانہ حکومت نے انہیں معاملے سے راحت دیتے ہوئے اشوک کھیمکا پر عائد چارج شیٹ واپس لے لی ہے۔ سابقہ کانگریس حکومت نے کھیمکا پر دائرۂ اختیار سے باہر جاکر کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کھیمکا نے رابرٹ واڈرا کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ریئل اسٹیٹ کمپنی اور ڈی ایل ایف کے درمیان زمین سودے کو منسوخ کردیا تھا۔ کھیمکا کو جس معاملے میں حکومت نے چارج شیٹ دی تھی اس کا جواب کھیمکا نے 12 فروری2014ء کو دیا تھا۔ اس کا نپٹارہ ویسے بھی ایک سال کے اندر کرنا تھا۔ پچھلی کانگریس سرکار نے کھیمکا کو 4 دسمبر2013ء کو چارج شیٹ دی تھی۔ آئی ایس افسروں کی بنی تین نفری کمیٹی نے کھیمکا کے ذریعے اس سمجھوتے کے میوٹیشن کا جو منسوخ کیا تھا ،وہ غلط تھا اور کھیمکا نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر جاکر یہ کام کیا۔ قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس افسر کھیمکا ڈائریکٹر جنرل کنسولیڈیشن اینڈ لینڈ ریکارڈ کے عہدے پر رہتے

پاکستان نے پہلی بارقبول کرلی ناپاک حرکت

یہ عالمی دباؤ ہو یا پھر بھارت کے ذریعے بار بار دئے گئے ثبوت کی وجہ رہی ہو ،پاکستان پہلی بار ماننے پر مجبور ہوا ہے کہ 2008 کے ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعیدکی قیادت والی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوی لشکر طیبہ کی ہی نئی شکل ہے۔ پاکستان نے سبھی نشریاتی میڈیا سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی دہشت گرد تنظیموں کی کوریج نہ کریں۔ پاکستان کی الیکٹراک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سبھی ٹی وی چینلوں اور ایف ایم ریڈیو کو یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت پی ای ایم آر اے نے لشکر طیبہ ، جماعت الدعوی اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن جیسی سبھی 72 ممنوعہ تنظیموں کی سرگرمیوں کی کوریج پر روک لگادی ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب پاکستان نے مانا ہے کہ جے یو ڈی اور ایف آئی ایف جیسی تنظیم لشکر طیبہ کی دیگر شاخیں ہیں۔ پاکستان نے یہ قدم وزیر اعظم نواز شریف کے ذریعے پچھلے ماہ امریکی صدر براک اوبامہ سے کئے وعدے کو نبھانے کے لئے اٹھایا ہے۔ نواز نے اوبامہ کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارگر قدم اٹھائے گا۔ اقوام متحدہ جماعت الد

آ بیل مجھے مار

اپنی 50 ویں سالگرہ پر 2 نومبر کو جب کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خاں نے یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے چھوٹے سے بیان سے اتنا ہنگامہ کھڑا ہوجائے گا۔ انہوں نے بیان دیا کہ ہمارے کھانے کو ہماری پہچان اور ہمارے مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ ایوارڈ واپس کرنے والے لوگ بہادر ہیں ،میں ان کے ساتھ ہوں۔ اگر وہ مجھے کسی مارچ یا کانفرنس میں آنے کے لئے کہیں گے تو میں آؤں گا۔ میرے گھر میں میرے بچے مذہب کو لیکر کافی کنفیوژ رہتے ہیں۔ شاہ رخ خاں نے آگے کہاں تبدیلی مذہب، عدم تحمل سے زیادہ دوری اور کوئی چیز نہیں ہے اور یہ اندھیرے کے دور میں لے جائے گی۔ ہمارے مذہب کو گوشت کھانے کی ہماری عادت سے متعارف نہیں کرایا جاسکتا۔ ایسا کہنا نہایت بچکانا ہے۔ ہماری رائے میں شاہ رخ خاں جیسے عظیم اداکار جس کی دیش بھکتی (حزب الوطنی) پر شک نہیں کیا جاسکتا، کو اس طرح کے سیاسی بیان سے پرہیز کرنا چاہئے تھا جو جانے انجانے میں شاہ رخ خاں نے دے کر مکھی کے چھتے میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔ اور بھگوا برگیڈ کی مدھو مکھیاں اب ان سے نمٹنے میں لگی ہوئی ہیں۔ سینئر بھاجپا لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے شاہ رخ خاں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان

کیا سندیش دیتے ہیں یوپی کے پنچایت چناؤ نتائج

بدلے ہوئے تیور کے ساتھ اترپردیش کے ووٹر نئے موڈ میں دکھائی پڑتے ہیں۔ یوپی کے پنچایت انتخابات میں عوام نے سبھی پارٹیوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ جہاں سماج وادی پارٹی کے کئی وزیر اپنوں کی نیا پار نہیں لگوا سکے تو وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے گود لئے گاؤں جایا پور میں ہی بھاجپا حمایتی امیدوار کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ کانگریس کی تو مٹی پلیت ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کے گڑھ امیٹھی میں ہی اسے شرمناک ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سب سے زیادہ فائدہ بہوجن سماج پارٹی کو ہوا ہے۔ بسپا کو ہاتھرس، علیگڑھ سمیت کئی اضلاع میں کامیابی ملی ہے۔ حیدر آباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) میں اترپردیش کی سیاست میں دستک دے دی ہے۔ سپا چیف ملائم سنگھ یادو وزیر اعلی اکھلیش یادو کے گڑھ میں بھاجپا حمایتی امیدوار کو شکست دے کر پارٹی میں ضلع پنچایت کی ایک سیٹ جھٹک لی ہے۔ پوی بلاک کی مقصودیہ سیٹ سے کیلاش کمار گوتم نے بھاجپا حمایتی امیدوار پھول چند بھارتی کو543 ووٹوں سے ہرادیا۔ کیلاش کمار گوتم 2660 ووٹ پا کر اپنی جیت کو سیڑھی مانتے ہیں اور ورکر آنے والے اسمبلی چناؤ میں

ایوارڈ واپسی گینگ کو سرکار نے دیا کرارا جواب

دیش میں بڑھتے عدم تحمل کا حوالہ دیتے ہوئے قومی ایوارڈ لوٹانے والے مصنفوں، آرٹسٹوں، فلم سازوں، مورخوں اور سائنسدانوں کے خلاف اب مرکزی حکومت نے بھی جوابی مورچہ کھول دیا ہے۔حکومت کے تین بڑے لیڈروں و مرکزی وزرا ارون جیٹلی ،راجناتھ سنگھ اور وینکیانائیڈو نے اعزازات واپسی پر زبردست حملہ کیا ہے۔ جیٹلی کا کہنا ہے کہ دیش میں حالات بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور احتجاج کرنے والے دراصل بھاجپا کے مخالفین ہیں۔ ان میں سے کچھ تو لوک سبھا چناؤ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کمپین چلانے وارانسی تک گئے تھے۔ لیفٹ پارٹیوں کی بالادستی کرنے کاتذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس طرح سے ایوارڈ یہ لوگ لوٹا رہے ہیں وہ بہار اسمبلی چناؤ میں بھاجپا مخالف ہوا بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایوارڈ واپسی کے ذریعے احتجاج کو سیاسی سازش قراردیا۔ انہوں نے تعجب ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ لوگ تب کہاں تھے جب کانگریس عہد میں فرقہ وارانی فسادات ہوئے تھے ۔ یہ سب سیاسی اسباب سے ہورہا ہے۔ ایسے ہی دوسرے وزیر وینکیانائیڈو نے بڑھتی غیر رواداری کا حوالہ دیتے ہوئے ایوارڈ واپس کرنے والوں پر کٹاش کرتے ہوئے کہا کہ یہ

چھوٹا راجن کی تصدیق داؤد ابراہیم پاکستان میں ہی ہے

حالانکہ سبھی جانتے ہیں سوائے پاکستان کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان کے کراچی شہر میں ہی رو پوش ہے پھر بھی جب داؤد کا سب سے بڑا جانی دشمن چھوٹا راجن یہ کہے تو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ داؤد اور راجن کے درمیان 36 کا آنکڑا (دشمنی) ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف قاتلانہ حملے کروا چکے ہیں۔ راجن کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے سکیورٹی کور دیا ہوا ہے۔ راجن کے اس دعوے کے بعد سے پاکستان نے داؤد ابراہیم کی پہریداری بڑھا دی ہے۔ اب خبر ہے کہ داؤد کی سکیورٹی کے لئے پاکستانی فوج کے اسپیشل کمانڈو تعینات کئے گئے ہیں۔ داؤد کی سلامتی میں اس غیر متوقعہ سکیورٹی بڑھائی گئی ہے اسے چھوٹا راجن کی گرفتاری سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔داؤد کے ساتھ ہی ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ چھوٹا راجن کی گرفتاری کے بعد اب بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی نظر داؤد ابراہیم پر ہے۔ مانا جارہا ہے کہ بھارت اب پاکستان میں داؤد کے ٹھکانے تک پہنچنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ داؤد کی سکیورٹی میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسی نظریہ سے دیکھا جارہا ہے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا

Be it POK or Baluchistan, Pakistan again exposed

Anil Narendra Pakistan is in the news for the last few days, but for bad reasons. Pakistan has once again been embarrassed in the entire world. Pakistani Prime Minister Nawaz Shareef was ashamed when a demonstrator disrupted his speech in the US capital Washington. Shareef was delivering his speech in the US think tank ‘US Institute of Peace’ when a demonstrator raised slogans for the freedom of Baluchistan. As Shareef started his speech, a demonstrator amongst the audience stood up with a poster. He also claimed that the Al-Qaida’s chief and World’s most wanted terrorist Osama bin Laden had friendly relations with Nawaz Shareef. US President Barak Obama also ticked off the Pakistan’s President when the latter met him. Obama clearly told Nawaz Shareef that Pakistan must take action against all terrorist organizations without any prejudice.  Further Obama clearly distanced the US. in the Indo-Pak Peace Dialogue process and said that US won’t have any role until both the nations ask toge

ہائی کورٹ کے فیصلے سے اصل جھٹکا تو دہلی کے شہریوں کو لگا

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کی تینوں پرائیویٹ بجلی کمپنیوں (ڈسکام) کے کھاتوں کی جانچ سی اے جی سے کروانے کے معاملے میں دہلی حکومت کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ عدالت کی طرف سے دہلی سرکار کے ان کمپنیوں کے کھاتوں کی جانچ کرانے سے متعلق فیصلے سے اصل جھٹکا تو دہلی کے عوام کو لگا ہے۔ یہ فیصلہ قانونی خامیوں سے اس فیصلے کے بھی خلاف ہے جو عزت مآب سپریم کورٹ نے اسی موضوع پر دیا تھا۔ پچھلے سال 17 اپریل کو سپریم کورٹ کی جسٹس رادھا کرشن اور جسٹس وکرم جیت سین پر مشتمل بنچ نے دوبجلی کمپنیوں کے رول کو خارج کردیا تھا۔جس میں ان دو کمپنیوں نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا کہ سرکار کو ہمارے کھاتوں کی جانچ سی اے جی سے کروانے کا حکم دیا ہے، یہ غلط ہے۔ آج عزت مآب ہائی کورٹ کہتی ہے کہ نجلی بجلی کمپنیوں کی آڈٹ سی اے جی نہیں کرسکتی۔ اس کا ایک مضر نتیجہ یہ ہوا ہے کہ دہلی کی عوام نے جو سستی بجلی کی امید لگائی تھی وہ شاید اب نہ ہوپائے؟ کیا اس فیصلے میں ’آپ‘ سرکار نے نا سمجھی یا سوچی سمجھی چال کے ساتھ فیصلے میں مدد کی؟ بھاجپا کے دہلی پردیش پردھان ستیش اپادھیائے نے الزام لگایا ہے کہ بجلی کمپنیوں کے آڈٹ کے معاملے

کیا واقعی ہی آئی ایس نے روسی مسافر بردار طیارہ گرایا ہے؟

دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ عرف آئی ایس نے دعوی کیا ہے کہ سنیچر کے روز روس کے مسافروں کو لے جارہے ایک مسافر بردار طیارہ کو ہم نے مار گرایا ہے۔ حادثے میں طیارے میں سوار سبھی 224 افراد مارے گئے ہیں۔ یہ طیارہ مصر کے شہر شرم الشیخ سے روس کے سینٹ پٹرس برگ کے لئے اڑا تھا۔ ایئر بس A321 طیارہ مصر کے سینائی جزیرے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 224 مسافروں میں 17 بچے بھی مارے گئے ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم نے ٹوئٹر پر بیان جاری کر اس طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ آئی ایس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اس روسی طیارے کو مار گرائے جانے کی ذمہ داری آئی ایس کے ذریعے لینے کا دعوی کیا ہے۔ آئی ایس نے اسے شام میں روس کے ہوائی حملوں میں ہوئی سینکڑوں مسلمانوں کی موت کا بدلہ قراردیا ہے۔ خیال رہے کہ سینائی میں آئی ایس کو مدد دینے والے دہشت گردوں کی کثرت ہے حالانکہ آئی ایس کے اس دعوے کی پوتن حکومت کی طرف سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ آئی ایس نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ایس کے لڑاکو نے سینائی صوبے میں روسی طیارے کو مار گرانے میں کامی

اب پچھتائے کا ہوت مشرف جب چڑیا چگ گئی کھیت

یہ سبھی جانتے ہیں کہ جب کوئی شخص ریٹائر ہوجاتے ہے اوردیش کی سیاست سے بے دخل ہوجاتا ہے تو وہ پھر سے لائم لائٹ میں بنے رہنے کے لئے کئی باتیں بولتا رہتا ہے۔ عام طور پر وہ ایسے رازکھولتا ہے جس کی جانکاری پہلے سے ہوتی ہے پر اس شخص سے اس کی تصدیق ضرور ہوجاتی ہے۔ میں پاکستان کے سابق راشٹر پتی و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی بات کررہے ہوں۔ مشرف نے جو کچھ کہا اس میں کم سے کم ہمیں تو کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ مشرف ایک دہائی سے تھوڑا کم وقت تک پاکستان کے راشٹرپتی رہے ہیں اور تین دہائیوں سے زیادہ ان کا فوجی کیریئرہے اس لئے ان کے پاس وہ سب جانکاری تھی جن کا انہوں نے اب ذکر کیا ہے۔ جنرل مشرف نے قبول کیا ہے کہ ان کے دیش میں کشمیر کو بڑھاوا دینے کیلئے 1990ء کی دہائی میں لشکر طیبہ جیسی آتنکی تنظیموں کو سمرتھن اور تربیت دی گئی تھی۔ 72 سالہ سابق فوجی ایڈمنسٹریٹر نے یہ بھی کہا اوسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری جیسے نیتا پاکستانی ہیرو تھے لیکن بعد میں ویلن بن گئے۔ مشرف نے یہ باتیں حال ہی میں ’’دنیا نیوز‘‘ کو ایک انٹرویو میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں کشمیر میں آزادی کی لڑائی شروع ہوئی اس وقت لشکر طی

ڈرگس کا شکار بنتے بچوں کو کیسے بچائیں؟

آئے دن خبریں آتی ہیں کہ فلاں جگہ کروڑوں کے ڈرگس پکڑے گئے۔حال ہی میں اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر ایک نائجیرین کو ڈرگس اسمگلر کرنے کے الزام میں پکڑا گیا۔ اس سے پہلے ریو پارٹیوں میں ڈرگس استعمال ہونے کے الزام میں کچھ نوجوان پکڑے گئے تھے۔ ابھی حال ہی میں پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں بھارت۔ پاک بین الاقوامی سرحد سے بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے ایم پی بیس چوکی کے نزدیک 6 پیکٹ ہیروئن پکڑی۔ برآمد نشیلی اشیاء کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 30 کروڑ روپے آنکی گئی ہے۔صبح سویرے پونے چار بجے کے قریب جوانوں نے محسوس کیا کہ پاک اسمگلر بارڈر سکیورٹی گھیرے کے اندر تاروں کے بیچ سے ایک پائپ میں گھس رہے ہیں۔ اس کے بعد جوانوں نے انہیں للکارا لیکن اس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا اور الٹا اسمگلر حملہ آور ہوگئے۔ اس کے بعد جوانوں نے ان پر گولیاں چلائیں اور وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقعے سے فرار ہوگئے۔ تلاشی کے دوران جوانوں نے ایک کلو کے 6 پیکٹ ہیروئن،ایک پاک موبائل اور سم کارڈ برآمد کیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ اکیلے پنجاب میں پاکستان سرحد سے اس سال فورس کے جوانوں نے اب تک213 کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کرنے میں