Translater

29 اگست 2026

موہن بھاگوت کی مخالفت!



آر ایس ایس کےسرسنچالک موہن بھاگوت ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ 29 اگست کو شری بھاگوت نے نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک وسیع پبلک ریلی کو خطاب کرنا ہے۔ شری بھاگوت کا وہاں جم کر استقبال ہورہا ہے۔ وہیں کچھ مخالفتی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ نیویارک کی سڑکوں پر ان کی ریلی کی مخالفت میں مظاہرہ ہورہے ہیں، لوگ سڑکوں پر پوسٹر ،بینروجھنڈے لیکر مظاہرے کررہے ہیں۔سب سے اہم مخالفت میں نیویارک کے نائب صدر زہران ممدانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ اس پروگرام کی حمایت نہیں کرتے، حالانکہ ممدانی نے یہ بھی کہا کہ کسی ذاتی پروگرام کو منسوخ کرنے کا اختیار میونسپل کارپوریشن کے پاس ہے یا میونسپل انتظامیہ کے پاس ہے یا نہیں، یہ انہیں نہیں پتہ۔بھاگوت آر ایس ایس کے صد سالہ کے عالمی رابطہ پروگرام کے تحت امریکہ میں ہیں۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ان کا ایک بڑا پروگرام ہونا ہے۔ نیویارک میں قیام کے دوران موہن بھاگوت یونیورسل وینیسز پروگرام میں شامل ہوںگے اور سنیچر کو مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں قریب پانچ ہزار لوگوں کی ریلی کو خطاب کریںگے۔زہران ممدانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا میں ہمارے شہر کی تاریخ میں پہلا ہندوستانی نژاد امریکی میئر بھی ہوں۔ میری ماں کا پورا خاندان اب بھی بھارت میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بارے میں جو انہیں اپنے خاندان سے وراثت ملی ہے اور جسے سمجھتے ہوئے وہ بڑے ہوئے، وہ ایک کثیر سماج اور ایسی سیکولر ملک کے ہیں جہاں بھارت کے ہر شخص کو برابری سے اپنایا جاتا ہے۔ ممدانی نے کہا اور کسی بھی دیش کو لیکر ایسے نظریہ والے تحریک کا دیکھنا بیحد پریشان کرنے والاہے جو کچھ لوگوں کو الگ رکھتا ہے میں اس کی پر زور مخالفت کرتا ہوں۔ نہ صرف ایک ہندوستانی امریکی کی حیثیت سے بلکہ ایسے شہر کے میئر کے طور پر بھی جو ہر شخص کو دل سے اپناتا ہے پھر چاہے اس کا رنگ ، نسل ، مذہب، عقیدت یا بنیادی مقام کچھ بھی ہو۔ امریکہ میںبھاگوت کا پروگرام یونیورسل مونٹیس سیلبریشن کی میزبانی کررہا اولڈ فورم میں انٹر نیشنل میڈیا کو پوسٹ میں کہا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا دورہ بات چیت اور سب کےلئے ایک جیسا پیغام لیکر آتا ہے۔ دنیا ایک خاندان ہے سنگھ کے جنرل سکریٹری سی آر مکند نے بتایا کے بھاگوت کا غیر ملکی دورہ کا مقصد:بھارت ہندو سماج اور سنگھ پر مثبت نظریئے کو پیش کرنا ہے۔ ہاں بھاجپا نے کہا ممدانی کا رخ ان کے کثیر نسل پرستی کے مخالف ہے۔ امریکی دانشور میری ملی رین نے کہا میری صلاح ممدانی و ان کے سماجواد کے گروپ کو ہےپونجی واد بند پیسےاکٹھا کریں۔ میڈیسن گرائونڈ کرائے پر لیں اور اپنی مودی مخالف بیوقوفی کےلئے خود کی ریلی منعقد کریں۔ ملی رین نے آگے کہا ممدانی اور میں سماجوادی پاگل موہن بھاگوت کے میڈن اسکوائر گارڈن پروگرام کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ وہ پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی کی مخالفت کرتے ہیں۔ دیکھیں سرسنچالک کا امریکہ دورہ جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے انہیں کیسارسپانس ملتا ہے؟
(انل نریندر)

27 اگست 2026

نر پیندر مشر ابنام چمت رائے!


شری رام جنم بھومی ٹرسٹ میں چھڑا دے کو لیکر کی گئی چوری کے تنازعہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔ رام مندر ٹرسٹ سے استعفی کے بعد چمت رائے کا ایک نو صفحات کا خط سامنے آیا ہے۔ اس میں انہوں نے مندر تعمیر کیٹی کے صدر نہ پیندر مشرا کے رول کو لیکر کئی دعوے کئے ہیں ۔ چمت رائے نے الزام لگایا کہ مندر تعمیر سے جڑے سخت فیصلے کمیٹی کی میٹنگ میں لئے تو جاتے لیکن بعد میں ان میں ترمیم کرنر پیندر مشرا کے فیصلوں کو ہی ترجیح دی جاتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی معاملوں میں کیٹی کے دوسرے ممبروں کی تجاویز اور فیصلوں کو بحث میں اہمیت نہیں دی گئی ۔ چمت رائے نے اپنے خط میں بتایا کہ رام مندر تعمیر کے لئے بنائے گئے ٹرسٹ میں کل 15 ٹرسٹی تھے اور نر پیندر مشرا کو تعمیراتی کیٹی کا صدر بنایا گیا تھا۔ ان کے مطابق نہ پیندر مشرا کی ہی تجاویز پر ٹسٹوں کو مندر تعمیر کی ذمہ داری دی گئی ۔ مندر اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن سے وابستہ کام کے لئے نوئیڈا کی ڈیزائن ایسوسی ایٹ فرم کا انتخاب کیا گیا۔ حمت رائے نے نہ پیندر مشرا پرسید ھے الزام لگایا کہ تعمیر کمیٹی میں انہوں نے اپنے لوگوں کو ہی شامل کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان میں سے کچھ لوگ 6 برسوں کے دوران میٹنگ میں ایک دو بار ہی ایودھیا آئے ۔ چمت رائے کے مطابق ایم بی سی کے چیئر مین انوپ مثل مسلسل نر پیندر مشرا کے ساتھ تعمیراتی کیٹی کی میٹنگوں میں شامل ہوتے تھے۔ بتادیں کہ چمت رائے نے مندر میں چڑھاوے سے وابستہ مبینہ چوری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد 26 جون کو جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد 6 جولائی کو ٹرسٹ کی میٹنگ میں ان کا استعفیٰ منظور ہو گیا تھا۔ اسی دن حمت رائے نے ایک خط لکھ کر دوسرے اہل مشرا کے رول پر بھی سنگین الزام لگائے تھے ۔ چمت رائے نے اپنے خط میں صاف طور پر کہا کہ مندر تعمیر کے بھی فیصلوں میں نہ پیندر مشرانے ہمیشہ اپنے کو سب سے اہم رکھا۔ انہوں نے یہ بھی بتانے کی کوشش کی کہ مندر تعمیر کی سب سے بڑے پاور فل مندرٹرسٹ سے او پر چل کر مندر تعمیر کمیٹی رہی جس کے چیئر مین نہ پیندر مشرا ہیں ۔ چمت رائے جی نے سارا چڑھاوا چوری معاملہ میں اپنے آپ کو پاک صاف ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے اور سارا قصور ائل اور نر پر بندر مشرا پر منڈھنے کی کوشش کی تھی۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری تھے ان کی کیا ڈیوٹی تھی؟ نر پیندر مشرا کے مطابق شری رام جنم بھومی ٹرسٹ میں چڑھاوے کی ڈکیتی ہو رہی تھی؟ اور آپ کو پتہ نہیں چلا۔ بیشک آپ بھی اسی پوزیشن اور روابط سے فی الحال بچ جائیں لیکن بھگوان رام کے شراب کبھی بھی معاف نہیں کریں گے ۔ آپ نے اور آپ کے تمام ساتھیوں نے کروڑوں لوگوں کی عقیدت کو ٹھنس پہنچائی ہے اسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔ رہا سوال نر پیندر مشرا کا تو انہوں نے چمت رائے کے الزامات کے جواب میں کہا میں نے چمت رائے کا کوئی خط نہیں دیکھا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اس میں ان کے خلاف اس طرح کی باتیں نہیں لکھی گئی ہوں گی۔ صاف ہے اب چمت رائے بدلہ لینے کے موڈ میں ہیں اور یہ تنازعہ اور آگے بڑھے گا۔
انل نریندر

25 اگست 2026

مہنگی چینی : کیا وجہ اتھنول تو نہیں ؟

بھارت میں چینی کے دام پچھلے ماہ سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرس کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف اسی ماہ بھارت میں چینی کی قیمتوں میں 20 فیصدی اضافہ ہوا ہے ۔بھارت سرکار کے صارفین امور محکمہ کی ایک رپورٹ کےمطابق ، 20 اگست کو بھارت کے خوردہ بازار میں چینی کی قیمت 55.7 روپے فی کلو تھی ۔ایک ماہ پہلے چینی کی قیمت 48.18  روپے فی کلو گرام تھی ۔20 اگست 2025 کو اس کی قیمت 46.3روپے فی کلو تھی ۔بازار کے واقف کاروں کا کہنا ہے کہ چینی کے دام اس سے پہلے کبھی اتنے اونچائی پر نہیں گئے ۔سوال یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ کیا پیٹرول میں ملائے جانے والے ایتھنول کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ہے؟ کچے تیل کی کھپت کے معاملے میں امریکہ اور چین کے بعد بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے لیکن بھارت میں استعمال ہونے والے کچے تیل کا 80 فیصدی سے زیادہ حصہ بیرونی ممالک سے آتا ہے ۔اس درآمدات کو کم کرنے ، غیرملکی کرنسی بچانے ، خود انحصاری بڑھانے اور آلودگی کم کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے 2018 میں پیٹرول میں ملائے جانے والے ایتھنول کی مقدار کو 10 فیصدی سے بڑھا کر 20 فیصدی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی ٹارگیٹ 2030 میں حاصل کیاجانا تھا ، لیکن سرکارنے سے جولائی 2025 میں ہی حاصل کر لیا ۔بھارت نے چینی انڈسٹری سرکاری کنٹرول کے تحت آتی ہے ۔چینی ملوں کو کسانوں سے خریدے گئے گنے کے لئے اتنا ایم آر پی دینا ہوگا ، یہ مرکزی سرکار طے کرتی ہے ۔سرکار یہ بھی طے کرتی ہے کہ کون سی چینی مل ہر ماہ کتنی چینی بیچ سکتی ہے اور چینی کا ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے یا نہیں دیش میں بڑے پیمانہ پر اتھنول خریدنے والاگراہک بھی سرکار ہی ہے۔ اور اس طرح اتھنول کی قیمت بھی غیر متوقع طور سے سرکارہی طے کرتی ہے ۔رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق سال 2025-26 کے چینی سال بھر میں 30 لاکھ ٹن چینی کا استعمال تھنول بنانے کے لئے کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق یہ دیش میں چینی کی کل پیداوار کا قریب 10 فیصدی ہے ۔گنے کے رس کے علاوہ چینی بنانے کے دوران تیار ہونے والے سیرپ اے ہیوی مولاسس ، بی ہیوی ملاسس اور سی ہیوی ملاسس سے بھی اتھنول بنایاجاسکتا ہے ۔ایک پورٹ کے مطابق دیش میں پیدا کل اتھنول کا قریب ایک تہائی حصہ گنے سے تیار کیاگیا تھا ۔دوسری طرف سرکار نے جمعہ کو کہا کہ چینی کے بڑھتے داموں کے لئے پیٹرول میں اتھنول ملانے کے پروگرام کو ذمہ داری نہیں ٹھہرایاجاسکتا ۔سرکار نے کہا دیش میں پیداوار اندازے سے کم رہنے اور  تہواری سیزن سے پہلے مانگ بڑھنے اور انڈسٹری کے ایک حصے کی جانب جمعہ خوری کے چلتے چینی کے دام میں اچھال آتا ہے حالانکہ مانگ پوری کرنے کے لئے درکار مقدارمیں چینی دستیاب ہے ۔وزارت نے اتھنول سلیڈنگ پروگرام کے چلتے دام بڑھنے کی بات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اتھنول پروڈکشن کے لئے چینی کے استعمال کو قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو ذمہ دارنہیں ٹھہرایاجاسکتا ۔اُدھر سرکار نے چینی کے داموں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے 31 اکتوبر تک 10 لاکھ ٹن غیر پروسیس چینی کو ڈیوٹی فری (ٹیکس مستثنیٰ درآمدات کو منظوری دے دی ہے ۔یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ تہواری سیزن میں چینی کے بڑھتے داموں کی کڑواہٹ اور نہ بڑھے ۔ایک دن پہلے سرکار نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ چینی خریدنے والے کاروباریوں کے لئے چینی کا اسٹاک میعاد 15 دن طے کر دی تھی ۔
(انل نریندر)

طالبہ کے پتا کا حملہ آور گرفتار !

کاکروچ جنتا پارٹی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کے دوران ایک دلت نابالغ طالبہ کے والد پر قاتلانہ حملہ کے الزام میں خودساختہ اپنے آپ کو ہندو وادی و...