اشاعتیں

مارچ 27, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مکان خالی کروانے کیلئے باو ¿نسروں کا استعمال !

سپریم کورٹ کو یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ راجدھانی میں واقع خان مارکیٹ کے قریب سجان سنگھ پارک میں مقیم سرکار حکام سے مکان خالی کروانے کے لئے پرائیویٹ فرم اپنے باو¿نسر بھیجتی ہے ۔چیف جسٹس این وی رمن کی بنچ کو سرکاری وکیل تشار مہتا نے جمعہ کو یہ جانکاری دی جس میں بتایا کہ سجان سنگھ پارک کے فلیٹ میں رہنے والے حکام سے باو¿نسر بھیج کر زبردستی فلیٹ خالی کرنے کے لئے دباو¿ بنایا جارہا ہے ۔اس پر تشار مہتا کی بات سن کر چیف جسٹس بولے بھارت سرکار کےخلاف باو¿نسر کیسے بھیج سکتے ہیں ؟ سرکار وکیل مہتا کا کہنا تھا جس حکم کیخلاف سپریم کور ٹ آئے ہیں اس سے دوسرے فریق کو مکان خالی کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مہتا نے معاملے کی فوری سماعت کے لئے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے سماعت کے لئے معاملے کو پینل کرنے کاحکم دیا ۔اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ہائی کورٹ نے پچھلی سال جنوری میں مرکز کوحکم دیا تھا کہ سوما سنگھ اینڈ سنس کو بقایا کرایا ادا کیا جائے ۔اس فرم نے مزید کرایا کنٹرول کی عدالت میں فلیٹ خالی کرانے کا دعویٰ کیا تھا ۔عدالت نے فیصلہ فرض کے حق میں سن

ضرورت مندوں کو مفت راشن ملتا رہے گا

بڑھتی مہنگائی کے دوران غریبوں کے لئے سرکار بڑی راحت لے کر آئی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہوئی کیبنیٹ کمیٹی نے اب اس سال ستمبرتک اسی کروڑ آبادی کو مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا کی شروعا ت ہونے پر سال 2020اپریل میں غریبوں کو مفت راشن دینے کے لئے مودی سرکار نے پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کی شروعات کی تاکہ وبا کے دوران غریبوں کو غذا یقینی کی جاسکے ۔اس سال 31مارچ کو مفت راشن کی اس سکیم کی میعاد ختم ہونے والی تھی ۔مانا جا رہا تھا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھ رہی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے سرکار نے غریبی سے جڑی انن یوجنا کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان پراناج خریدنے کا مالی بوجھ نہ پڑے ۔اس سال اپریل سے ستمبر تک 80کروڑ جنتا کو مفت راشن دینے سے سرکار پر 80ہزار کروڑ روپے کا فاضل مالی بوجھ پڑے گا ۔اب تک ا س اسکیم کے تحت اپریل سے لے کر اور اس سال مارچ تک سرکار 2.60لاکھ کروڑ روپے کاخرچ اٹھا چکی ہے ۔اس کے تحت ہر شخص کو ماہانہ پانچ کلو راشن مفت ملتا رہے گا ۔یوپی سمیت چارریاستوں کے چناو¿ میں بھاجپا کو ملی شاندار جیت کا کریڈٹ دیہی علاقوں میں غریب کلیان انن یوجنا کا بھی فائدہ ب

چین کو سنائی کھری کھری!

بھارت نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ چین کے ساتھ اس کے رشتے ٹھیک نہیں ہیں ۔وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگچی کے ساتھ بات چیت کی جانکاری دینے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا میں بلا ہچک کے کہتا ہوں کہ چین کے ساتھ بھارت کا رشتہ اب پہلے جیسا نہیں ہے ۔اور جب تک سرحد پر حالات بہتر نہی ہوتے تو رشتے بھی بہتر نہیں ہوں گے ۔سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے مسئلے پر وزیرخارجہ نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے حکام سے بات کریں گے ۔اور اعتراف کیا کہ 1993-96کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس سے بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے ہمارے چین سے تعلقات کشیدہ ہیں ۔حالیہ صورتحال میں ایک ورک ان پروگریس کہوں گا حالانکہ یہ کام کافی دھیمی رفتار سے چل رہا ہے ۔اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے ۔کیوں کہ ڈس ایگریمینٹ کے لئے ضروری ہے ادھر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے چین کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران مشرقی لداخ میں باقی بچے سبھی متنازعہ علاقوں سے فوجیوں کو جلد سے جلد اور پوری طرح پیچھے ہٹنے پر زور دیا ہے ۔ا ن کا کہناتھا کہ ڈابھول نے باہمی رشتوں کو فطری ط

امت شاہ نے کرایا تاریخی معاہدہ !

آسام اور میگھالیہ کے درمیان گزرے پچاس برسوں سے جاری سرحدی تنازعہ پر بریک لگ گیا ہے ۔دونوں ریاستوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے ۔دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایک معاہدہ پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔منگلوار کو آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما ممبر پارلیمنٹ دلیپ سیکیا اور میگھالیہ کے وزیراعلیٰ گونارائیڈ سنگھوا نے راجدھانی دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی ۔اس سرحدی تنازعہ کا حل نکالنے کے لئے ایک معاہدہ کیا گیا اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دونوں ریاستوں 70فیصد سرحد تنازعہ سے آزاد ہو گئی ہے ۔دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بتایا کہ آگے کا جھگڑا بھی ہم بات چیت سے سلجھا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج بہت اچھا اور بڑا کام ہوا ہے اور دنوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ٹیم کو وزیراعظم مودی اور بھارت سرکار کی طرف سے شکریہ کہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک تیار نارتھ ایسٹ کا جو خواب پی ایم مودی نے دیکھا تھا وہ جلد تعبیر ہوگا ۔امت شاہ نے بتایا کہ اب تک تقریباً چار ہزار آٹھ سو زیادہ ہتھیار قانونی اتھارٹی کو سرینڈر کر دئیے گئے ہ

بھارت میں بنے گا روس یوکرین جنگ خاتمہ کا سمجھوتہ !

ہندی اخبار دینگ بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں امن قائم کرنے کے لحاظ سے آنے والے کچھ دن بے حد اہم ثابت ہو سکتے ہیں ۔روس -یوکرین کے درمیان ایک ماہ عرصہ سے جاری جنگ کو بند کرانے کا فارمولہ بھارت میں بنانے کی تیاری ہے ۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوہ روف کا اچانک بھارت دورہ اس سمت میں اہم قدم ہے ۔وزیر خارجہ جلد بھارت آئیںگے حالانکہ یہ طے ہے ان کا دورہ اسرائیل کے وزیراعظم نتالی بینٹ کے دورہ سے ٹھیک پہلے ہوگا ۔نتالی دو اپریل کو بھارت تشریف لا رہے ہیں روسی وزیرخارجہ سے بات چیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نتالی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ان کا دورہ ختم ہونے کے بعد وزیراعظم مودی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بات کریں گے ۔دوسری طرف نتالی بھی یہی کریں گے ۔بین الاقومی اسٹیج پر مسلسل جنگ بندی کی وکالت کررہا ہے ۔اس کے لئے اقوام متحدہ میں ایک دن دودن میں ووٹنگ میں بھارت نے حصہ نہیں لیا تھا ۔ایک تجویز یوکرین کے حق مین تھی دوسری روس کے حق میں ۔امن کے فارمولہ پر مفصل بات چیت روس یوکرین کے درمیان بھی جاری ہے ۔بھارت اسرائیل کے رول کے اہم پہلوو¿ں کو سلجھانے کا ہے ۔25مارچ کے امر

حکام کے ہاتھوں میں ہوگی کمان !

یونیفائیڈ ایم سی ڈی کی کمان سینئرآئی ایس افسران کے ہاتھوں میں رہے گی اس کے علاوہ ایم سی ڈی کے بھی سینئر افسران ہی محکموں کے ہیڈ بنے رہیں گے اور تینوں ایم سی ڈی میں برے عہدوں پر ان کے ایگزیکٹو افسران کے علاوہ آئی ایس اور غیر آئی ایس افسران معمور ہیں دراصل یونیفائیڈ ایم سی ڈی کے وقت کونسلر رہے زیادہ تر نیتا بزرگ ہو چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ سیاست سے توبہ کر چکے ہیں اس طرح ایم سی ڈی نے زیادہ تر کونسلر نوجوان ہونے کا امکان سامنے آنا جتایا جا رہا ہے ۔مگر ایم سی ڈی کے حکام کافی تجربہ کار اور سینئر ہوں گے ۔سال 2012میں ایم سی ڈی کی تقسیم ہونے تک اس کے تمام بڑے عہدوں پر سینئر افسران معمور تھے ۔ذرائع کے مطابق پہلے کی طرح میونسپل کمشنر کے عہدے پر ایک بار پھر سیکریٹری سطرح کے آئی ایس افسر کو مقرر کیا جائے گا ۔اسی طرح ایڈیشنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور ڈائرکٹر کے عہدوں پر ان کی ساکھ کے تحت آئی ایس افسر مقرر ہوں گے ان عہدوں پر میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران کو مقرر کیا جائے گا ۔مانا جارہا ہے پہلے کی طرح ایم سی ڈی میں آئی ایس افسر فی تقرری آنے میں دلچسپی لیں گے ۔اس طرح مرکزی سرکار دہلی سرکار اور دوسر

نتیش پر حملہ :سیکورٹی انتظام میں بھاری چوک!

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سیکورٹی میں اتوار کو ایک بڑی چ¾وک کا معاملہ سامنے آیا ہے ان کے آبائی شہر پٹنہ ضلع کے بختیار پور میں ایک ذہنی طور پر پاگل لڑکے نے پیچھے سے ان پر حملے کی کوشش کی شام پانچ بجے کے قریب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ کے ذریعے مجاہد آزادی پنڈت شیل بھدر مانجھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے جا رہے تھے ۔وزیراعلیٰ ان دنوں اپنے پرانے لوک سبھا حلقے باڑ کے مختلف جگہوں پر پرانے لوگوں سے مل رہے ہیں ۔اسی کڑی میں وہ بختیار پور بھی گئے تھے ۔اس پورے پروگرام سے وابسطہ کئی ویڈیو وائرل ہوئے ۔واردات کے سلسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بختیار پور کی سیڑھی دھار کے قریب اپنے حمایتیوں سے ملنے کے بعد این ایم پر واقع اپنے گھر چلے گئے گھر پر کچھ وقت گزارنے کے بعد وہ بختیار پور بازار کی طرف نکلے وہاں ہیلتھ سینٹر کمپلیکس میں مجاہد آزادی پنڈت شیل بھدر مانجھی کا مجسمہ لگا ہے ۔طے پروگرام کے تحت انہوںنے مجسمہ پر پھول چڑھانے تھے ۔وزرائے اعلیٰ اپنے سیکورٹی حملے اور حکام کے ساتھ کمپلیکس میں پہونچے تو گیٹ کو بند کر لیاگیا ۔کچھ فوٹو گرافروں کے ساتھ حملہ آور لڑکا بھی اس کمپلیکس میں گھس

گوبر کا بریف کیس !

منگلوار کا دن رائے پور میں بجٹ کا بریف کیس بنانے والی رضاکار گروپ کی خواتین کے لئے تب یادگار بن گیا جب خود وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل نے انہیں اسمبلی میں واقع دفتر میں بلا کر سمانت کیا وزیراعلیٰ سے اعزاز پاکر یہ رضاکار گروپ کی دیدیاں جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے کام کا احترام خود وزیراعلیٰ کریں گےاس موقع پر وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل نے رضاکار تنظیم کی دیدیوں نیلم اگروال مومن پال کو مٹھائی بھی پیش کی ۔وزیراعلیٰ نے ان بہنوں سے کہا آپ کے ذریعے گوبر سے بنائے گئے بریف کیس کی تعریف پورے دیش میں ہو رہی ہے ۔اور آپ کا یہ کام بنیادی حق ہے ۔ساتھ ہی ہمارے گو¿دھن کا بھی سمان ہے ۔مومن نے وزیراعلیٰ کو بتایا ہم لوگ گوبر سے پینٹ بنانے کی تیاری کررہے ہیں ساتھ ہی گوبر کی اینٹ بنا کر چھتیس گڑھ مہتاری کا مندر بھی بنانے کا پلان ہے ۔وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل نے کہا کہ آپ کی کوششوں میں ہم پورا تعاون دیں گے ۔گروپ کی ایک خاتون کے شوہر کے ندھن کے بعد مومن کا گھر چلانا مشکل ہوگیا تھا ۔چھ مہینہ بہت دکت ہوئی لیکن اب گو¿دان کے ذریعے گوبر سے تیار کئی سامان بن رہے ہیں اور مہینہ میں تقریبا

یوگی آدتیہ ناتھ سے امیدیں!

یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ جمعہ کی شام لکھنو¿ کے اکانا اسٹیڈیم میں بھارتیہ جنتا پارٹی تمام ورکروں دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں دوسری مرتبہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ کی شکل میں حلف لیا ۔یوگی آدتیہ ناتھ کا ریاست کے 22ویں وزیراعلیٰ کی شکل میں حلف لینا کئی معنوں میں تاریخی ہے ۔پچھلے قریب چار رہائیوں میں یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے پہلے ایسے وزیراعلیٰ ہیں جو اپنے عہد کی پانچ سالہ میعاد پوری کرکے پھر وزیراعلیٰ بنے ہیں ۔انہوںنے دہائیوں پرانے نوئیڈا جانا وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مانا جاتا تھا ۔انہوں نے اس دقیانوسی روایت کو توڑدیا ۔نئی سرکار نے نئے چہروں کی شکل میں سابق آئی اے ایس افسر اسیم ارون سے لے کر سابق آئی ایس افسر اروند شرما سے لے کر دانش آزاد جیسے نئے چہروں کو جگہ ملی ہے ۔اس کے ساتھ ہی دہلی سرکار میں نائب وزیراعلیٰ رہے دنیش شرما سے لے کر ستیش مہاجن ، سدھارتھ ناتھ سنگھ ، آسو توش ٹنڈن جیسے بڑے لیڈروں اور منتری رہے کل 22لیڈروں کو اس بار کیبنیٹ میں شامل نہیں کیا ۔چناو¿ کے نتیجے آنے کے بعد سے بی جے پی نیتا کہہ رہے تھے کہ اتر پردیش کی جنتا نے ان کے کام کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر

سی بی آئی کے پاس ایک ہزار سے زیادہ معاملے اٹکے ہوئے !

مرکزی تفتیش بیورو (سی بی آئی )کے پاس جانچ کے لئے اٹکے پڑے ایک ہزار سے زیادہ معاملوں کا ذکر کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے کہا کہ انصاف میں دیری ہونا انصاف نہ ہونے کے برابر ہے ۔معاملوں کو دہائیوں تک لٹکایا نہیں جا سکتا۔کمیٹی نے سی بی آئی سے لٹکے پڑے معاملوں کو نپٹانے کے لئے ایک خاکہ تیار کرنے کو کہا ۔پرسنل ٹریننگ محکمہ کی گرانٹ مانگوں (2022-23) پر بحث کے دوران پرسنل و پبلک شکایات و سسٹم پر بنی شعبہ ذاتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹنی نے پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ رکھی جس میں کہاگیا ہے کہ لٹکے معاملوں کے سوال پر سی بی آئی نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 31جنوری کو 225کیسز کی جانچ التوا میں ہے جن میں سے 66معاملے سال بھر سے زیادہ سے لٹکے ہوئے ہیں اس سے لگتا ہے کہ اگر انسانی سمجھداری اور انصاف کی ضرورت پر توجہ دی جائے تو لٹکے ہوئے کیسز کو زوردار طریقہ سے کم کیا جا سکتا ہے ۔کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ سی بی آئی پر انحصار کم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے ۔پولیس پر انحصار سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے ۔ (انل نریندر)

اکھلیش نے اسمبلی کی ممبری کیوں چنی ؟

سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے لوک سبھا کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے کر یہ تو صاف کر دیا ہے کہ اب ان کی پوری توجہ یوپی کی سیاست پر ہوگی انہیں سرکار بنانے کا بھلے ہی موقع نہ ملا ہو لیکن وہ ایوان میں بھاجپا سرکار ایک مضبوط اپوزیشن کے رول کا احساس ضرور کرائیں گے اس استعفیٰ کو سال 2024میں ہونے والے لوک سبھا چناو¿جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے ۔اکھلیش یادو ، اعظم خان ،ماتا پرساد پانڈے ،شیو پال یادو ،سینئر ممبر اسمبلی ہیں ۔اب دیکھناہوگا نیتا اپوزیشن کون ہوتا ہے ؟ اکھلیشن کرہل سیٹ سے پہلی بار ممبر اسمبلی چنے گئے ہیں ۔سیٹ کو بچا کر انہوں نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ کنبہ ذاتی اور روایتی سیٹ سے ان کا سیاسی لگاو¿ ہے اب دیکھنا ہوگا کہ اعظم خان اس چناو¿ میں رام پور سے دسویں مرتبہ ممبر اسمبلی چنے گئے ہیں اور جیل میں ہیں ۔اسمبلی میں ان کا رول جیل سے آنے کے بعد ہی شروع ہو پائے گا ۔اکھلیش جب پارلیمنٹ میں تھے توان کا زیادہ تروقت دہلی میں گزررہا تھا ۔استعفیٰ کے سہارے وہ یہ بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسمبلی چناو¿ میں ہار کے بعد وہ یوپی کی سیاست پر دھیان دیں گے ۔سپا کا اعظم گڑھ کی سیٹوں پر اچھی پرفارم

تو کیا لوک سبھا کے ساتھ ہوں گے ایم سی ڈی چناو ¿؟

دہلی میں یونیفائڈ میونسپل کارپوریشن چناو¿ جلد ہونے کی امید نہیں ہے ۔بل میں وارڈوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 250کرنے کی سہولت ہے اس سے نئے سرے سے وارڈ بنانے ہوں گے اس کاروائی میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے ۔دوسری طرف مرکزی سرکار نے بل میں کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن بننے کے بعد جو مردم شماری ہوگی اس کے بعد اس کی بنیاد پر دہلی کے وارڈوں کی تعداد متعین ہوگی ۔ماہرین کے مطابق سرکار نے بل میں سہولت رکھی ہے کہ وارڈ کی حد بندی نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگی ۔ابھی 2021کی مردم شماری پوری نہیں ہوئی ہے ایک اندازہ کے مطابق مردم شماری کی رپورٹ آنے میں دو سال لگ سکتے ہیں اس صورت میں دو سال پہلے نئے سرے سے وارڈ نہیں بنائے جا سکتے ۔اصل میں مانا جارہا ہے کہ 2011کی مردم شماری سے زیادہ ووٹروں کی تعداد ہو چکی ہے اس سبب مردم شماری و ووٹروں کے معاملے میں وارڈوں کی پوزیشن برابر نہیں ہو سکتی ۔ادھر دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا مردم شماری رپورٹ ملنے کے بعد نئے سرے سے وارڈ بنانے میں کم سے کم ایک برس کا وقت لگے گا ۔سال 2016میں وارڈوں کی حد بندی کرنے میں پورا ایک برس لگ گیا تھا ۔وارڈ بنانے میں مردم شم

ہر تیسری عورت گھریلو مارپیٹ کا شکار!

خواتین کی حفاظت کے لئے تمام قاعدے قانون خاص کر گھریلو تشدد قانون 2005ہونے کے باوجود دیش میں ہر تین عورتوںمیں سے ایک عورت گھریلو مارپیٹ کا شکار ہے ۔گھروں میں ہونے والی اسطرح کے تشدد کے معاملے زیادہ تر قطع نہیں چلتے اس کی وجہ سے عورت کا اقتصادی طور سے شوہر یا خاندان پر ذمہ دار ہونا ہے ۔وہیں گھریلو تشدد معاملے میں جھگڑوں کا سبب آپسی نااتفاقی ہونا بھی اس کی بڑی وجہ ہے یہ بات آئینی ایپکس کے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں این سی آر اور نیشنل فیملی ہیلتھ رپورٹ کے اعداد شمار کی بنیاد پر بتایا گیا ہے اس کی وجہ عورتوں سے جڑے جرائم میں سزا نہ ملنا بھی ایک بڑی وجہ ہے ۔جرائم قانون کے ماہر ڈاکٹر ایم پی شرما کا کہنا تھا گھریلو تشدد کے معاملوں کی زیادہ تر شکایت نہیں کی جاتی اس تشدد کے وہی معاملے در کئے جاتے ہیں جن میں تشددسنگین قسم کا ہوتا ہے ۔بیوی کے ساتھ گھر میں مارپیٹ اذیت رسانی اور عام طور سے اچھا برتاو¿ نا ہونا گھریلو تشد د ہے لیکن اسے رپورٹ نہیں جاتا ایسے معاملے بڑے شہروں میں جو سامنے آجاتے ہیں لیکن چھوٹے قصبوں دیہات سے اس طرح کے معاملے تھانے تک نہیں جاتے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ

مہنگائی کا مہینہ مارچ!

پانچ ریاستوں کے چناو¿ کے سبب 131دن پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں ٹھہری رہیں لیکن دوسرے دن بھی 80پیسے بڑھا دی گئیں یعنی دو دن میں 1.60روپے فی لیٹر تھی ۔کچے تیل 115ڈالر بیرل کے پار ہو چکا ہے ۔چار نومبر کو یہ 81.6ڈالر بیرل تھا ۔تیل کمپنیاں 17روپے لیٹر تک دام بڑھا سکتی ہیں ۔پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی ابھی پری کووڈ سے 8اور ڈیزل پر 6روپے زیادہ ہے ۔دیش کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل نے 166دن بعد رسوئی گیس سلینڈر 50روپے تک مہنگا کر دیا ہے ۔مدھیہ پریش یوپی ،بہار ،جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے 11شہروں میں سلینڈر 1000روپے سے پار ہو گیا ہے ۔دہلی میں ابھی یہ ریٹ 949.3روپے ہو گیا ہے ۔مارچ 2021کے نتیجے 819روپے تھا یعنی سال بھیر میں ہی 140روپے مہنگا ہو گیا ۔روس یوکرین جنگ سے کچا تیل قریب 40فیصد مہنگا ہو چکا ہے ۔یہ 185ڈالر تک جا سکتا ہے ایسے میں ضروری چیزوں کی قیمتیں اور بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔مارچ کے مہینہ میں مہنگائی کا یہ حال ہے ۔پیٹرول مصنوعات کے ساتھ ہی دودھ کافی میگی اور سی این جی مہنگی ہو گئی ہے ۔امول ،مدرڈیری ،پراگ نے دود ھ دو روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے ۔مدھیہ پردیش میں ملک نے 5روپے اضافہ کیا ہے ۔میگی بھی د