شاید اب سامنے آئے سنندا کی موت کی اصل کہانی!
سنندا پشکر کی پراسرار موت کا معاملہ اب قتل کے الزام میں درج ہونے کے بعد سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ سنندا پشکر کے رشتے داروں کو لگنے لگا ہے کہ قاتل جلد قانون کے شکنجے میں ہوگا۔ جموں کے باشندے سنندا کے بھائی اشوک کمار کا کہنا ہے کہ اب انہیں انصاف کی امید بندھی ہے اور دعوی کیا کہ اب ششی تھرور کی اصلیت سامنے آئے گی۔ سنندا کے بھائی کا دعوی ہے کہ ان کی بہن کی موت کے پیچھے ششی تھرور کا ہاتھ ہے۔ سنندا پشکر کی موت کے تقریباً ایک سال بعد پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایمس میں 29 دسمبر کو جو قطعی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو سونپی تھی اس کے مطابق پشکر کی موت اتفاقی نہیں تھی۔ اس کی وجہ زہر تھا۔ اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی پولیس کمشنر بی ۔ ایس۔ بسی نے بتایا کہ پشکر کو انجکشن کے ذریعے زہر دینے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ زہر کی مقدار کا پتہ لگانے کے لئے وسرا کی جانچ کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا کیونکہ یہ جانچ بھارت میں ممکن نہیں ہے۔ رپورٹ میں پہلی بار انجکشن سے زہر کی بات سامنے آئی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے تو پہل