کیااسارائیل اور حزب اللہ جنگ رک گئی ہے !
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر آتنکی حملے کے چلتے پورے مغربی ایشیا میں بے چینی پھیلانے کے بعد قریب 14 مہینے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کی پہل پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے۔اسرائیل حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی شمالی سرحد پر حملہ شروع کیا تھا ۔امریکہ اور فرانس کے مشترقہ بیان میں کہا گیا تھا کے اس سمجھوتے سے لبنان میں جار ی جنگ رکیں گی ۔اور اسرائیل پر بھی حزب اللہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے حمکے کا خطرہ ٹل جائے گا ۔جنگ بندی کے کوششیں آخر رنگ لائیں اور دنیا نے چین کا سانس لیا حالانکہ یہ جنگ بندی کتنی دیر تک چلیں گی اس پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے ویسے تو جنگ بندی کی کوشش کئی مہینے سے چل رہی تھی ۔لیکن نتن یاہو نہیں مان رہے تھے اب جب حزب اللہ نے اسرائیل کے حوش ٹھکانے لگا دئے تو نتن یاہو جنگ بندی پر مجبور ہو گئے ۔اور اس میں کئی شرطیں طے ہوئی ہیں ۔پہلی وجہ بتائی گئی ہے کے اسرائیلی کیمپ فورسیس کو حزب اللہ سے دور رکھنے اور اران کے بڑھتے خطرے کو فوکس کرنے کی ضرورت تھی ۔دوسرے اسرائیل ان کی فوجی کارروائیوں میں ہتھیار اور جنگ کی ساز سامان وصولی میں تاخیر کو مانا ہے یعنی ا...