اشاعتیں

اگست 27, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ترنگے کے نیچے نہیں کھیلیںگے پہلوان !

سربیا کے ویلگریڈ میں 16سے 24ستمبر تک منعقد ہونے والی ورلڈ کشتی چیمپیئن شپ میں سیکڑوں پہلوان اپنا دم خم دکھائیںگے ۔یہ دم خم دکھانے کا موقع کن ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملے گا۔ اس کا پتہ پنجا ب کے پٹیالہ میں 25اور 26اگست کو ٹرائل کے دوران بجرنگ پونیا کو چلا گیا ہے ۔وہ دیگر کھلاڑیوںمیں شامل ہیں ۔ ورلڈ کشتی چیمپیئن شپ اس لئے بھی اہم ترین ہے کیوں کہ یہاں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 2024میں پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوںمیں سیدھی انٹری نہیں ملے گی۔ لیکن ان سب کے درمیان 24اگست کو ایک آئی خبر نے سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا کیوںکہ اب ہندوستانی پہلوان قومی ترنگے کے نیچے نہیں کھیل پائیںگے اور نہ ہی میڈل جیتنے پر قومی ترانہ بجے گا۔ پیرس اولمپک میں سیدھی انٹری کی بات تو بھول جائیں ایسا اس لئے ہو رہا ہے کیوں کہ انڈین کشتی فیڈریشن وقت سے چناو¿ نہیں کروا پایا جس کے چلتے ورلڈ کشتی فیڈریشن نے اس کی ممبر شپ کو عارضی طورپر معطل کردیا ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وارننگ ملنے کے باوجود بھی انڈین کشتی فیڈریشن وقت پر چناو¿ کیوں نہیں کروا پایا؟ اس کے لئے کون لوگ ذمہ دار ہیں؟ اولمپک میڈل ونر ساکشی ملک نے

پریگوزن تلوار کی دھار پر جی رہے تھے؟

روس کی پرائیویٹ آرمی ویگنر کے چیف ییوگینی پریگوزن نے اب سے ٹھیک دو مہینے پہلے بغاوتی تیوروں کے ساتھ ماسکو پر چڑھائی کی تھی اس کے بعد سے روسی تجزیہ نگار ان کی تشریح تلوار کی دھار پر جینے والے شخص کی شکل میں کر رہے تھے ۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ویلیم برنس نے حال ہی میں پریگوزن کے مستقبل پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں پریگوزن ہوتا تو میں اپنے کھانے ٹیسٹ کرانے والے کو میکٹی سے نہیں نکالتا ۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خلاف اسی برس جون میں بغاوت کرنے والے پرائیویٹ آرمی چیف ییو گینی پریگوزن کی جہاز حادثے میں موت کی امریکی صدر سمیت کئی ملکوں کی لیڈروں نے اسے عام موت ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قتل کا مشتبہ معاملہ ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسے حادثہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پریگوزن کی موت کی خبرسے ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوا ۔ دو امریکی افسروں کے مطابق امریکی سرکار مانتی ہے کہ روس کے اندر سے ہی زمین سے آسمان تک مار کرنے والی میزائل سے جہاز پر حملہ کیا گیا ہے ۔وہیں روس نے بھی پریگوزن کی موت کو حادثے کے بجائے قتل مان لینے کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں۔