Translater

24 ستمبر 2026

دہلی میں ایس آئی آ ر کو لیکر سوال!

دہلی کی ووٹر لسٹ میں ایس آئی آر کو لیکر کئی سوال اور اعتراضات کھڑے ہو رہے ہیں۔ ایس آئی آر پروسسز میں لاکھوں ووٹروں کے ریکارڈ میں گڑ بڑیاں سامنے آئی ہیں۔ ان خامیوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم اور اس کے طریقہ کار پر سنگین سوال کھڑے کردئے ہیں۔ ویسے تو پورے دیش میں ایس آئی آر کا پروسس کو لیکر الگ الگ سوال اٹھ رہے ہیں۔ اور اسی درمیان دہلی ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے بعد سامنے آئے نوٹسوں نے اس بحث کو اور بھی بڑا کردیا ہے۔ دراصل دہلی میں ایس آئی آر کے تحت قریب 3.13 لاکھ ووٹروں کے ریکارڈ میں ملی الگ الگ طرح کی غلطیوں کی بنیاد پر نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ نوٹس ملنے والے عام ووٹروں کے ساتھ ساتھ سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی، وزیر خارجہ جے شنکر و سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ، الیکشن کمیشنر ایس ایس سندھو، دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیہ، خارجہ سکریٹری وکرم مسٹری و نامور وکیل و سابق وزیر کپل سبل بھی شامل ہیں۔ سابق فوج کے چیف اپیندر دویدی، سی بی آئی ڈائریکٹرپروین سود اور کئی سینئر افسران بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ فطری طور پر سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر ایسا کیسے ہوا؟ جیسا کہ میں نے بتایا کہ دہلی میں قریب 33.13 لاکھ ووٹروں کو نوٹس کےلئے نشا نزد کیا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر معاملے ایسے ہیں جہاں موجودہ ووٹر ریکارڈ کو سال2002 میں ہوئی پچھلی ایس آئی آر کی ووٹر لسٹ سے لنک نہیں کیا گیا یا تفصیل میں گڑ بڑی ملی۔ حالانکہ چنائو کمیشن نے صاف کیا ہے کہ نوٹس ملنے کا مطلب ووٹر لسٹ سے نام ہٹانا نہیں ہے۔چنائو کمیشن کے مطابق ووٹر جواب ضروری دستاویزات جمع کر سکتے ہیں اور کسی کا نام سماعت کا موقعہ دئے بغیر اور مناسب حکم کے بغیر ہٹایا نہیں جاسکتا۔ کانگریس نے ایتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ووٹر لسٹوں میں وسیع پیمانے پر نام ہٹانے کا اشو اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ دراصل ایس آئی آر امت شاہ کے اشارے پر ووٹروں کے نام ہٹانے کی ایک بڑی منشا ہے کارروائی اورآئین پر حملہ ہے۔ اس بات کے کافی ثبوت ہیں کے مختلف ریاستوں میں وسیع پیمانے پر ہٹائے گئے ناموں میں سب سے زیادہ تعداد سماج کے غریب اور اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے آنے والے ووٹروں کی ہے۔راجیہ سبھا ایم پی کپل سبل نے ایتوار کو سوال کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کا ارادہ بھاجپا کو اقتدار میں بنائے رکھنا ہی ہے تو چنائو کرانے کا کیا مطلب ہے؟ کپل سبل اور ان کی بیوی کو ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر کے دوران دی گئی تفصیل میں گڑ بڑیوں کے سبب نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا یہ کس طرح کی اسپیشل نظرثانی ہے؟ یہ جائز ووٹروں کو ہٹانے اور نا جائز ووٹروں کو جوڑنے کی کوشش ہے۔ اگر آپ بھاجپا کو ہی اقتدار میں بنائے رکھنا چاہتے ہیں تو چنائو کرانے کا کیا مطلب ہے؟ امید کی جاتی ہے کہ چنائو کمیشن جلد پورے معاملہ کی جانچ کر اپنی غلطیوں کو درست کرے گا کیونکہ اس کی ساکھ دائو پر لگی ہے۔
(انل نریندر)

22 ستمبر 2026

امت شاہ کا اعلان،مچ گیا گھماسان

اپنی سمجھ میں نہیں آیا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے محکمہ میں کیا پلاننگ ہے جو ایسے وقت میں یو سی سی نافذ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پورا دیش کامیاب برکس سمٹ کی خوشیاں منارہا تھا اور سارے دیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کی خوشیاں منائی جارہی تھیںیہ کیا صحیح وقت تھا متنازعہ تجویز لانے کا؟عزت مآب امت شاہ جی ممبئی تو گئے تھے مودی سرکار کے 25 سالہ کارناموں کو گنانےاور وہاں پہنچ کر اچانک اعلان کردیاکہ 2029 کے لوک سبھا چنائوسے پہلے دیش کی سبھی 21 بھاجپا حکمراں (بی جے پی۔این ڈی اے) نے یکساں سول کوڈ نافذ کردیا جائے گا۔ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ وزیر اعظم اور ان کی کیبنٹ کا اعلان ہے یا نہیں؟ امت شاہ جی کے بیان کے بعد دیش میں سیاسی ہلچل مچنا فطری ہی تھا اور ہنگامہ کھڑا بھی ہوگیا۔ایک طرف اپوزیشن پارٹیوں نے سرکار کو گھیرنا شروع کردیا تو دوسری طرف خود بی جے پی کی اتحادی پارٹی جے ڈی یو نے بھی اس کے خلاف کھل کر احتجاج شروع کردیا۔ ادھر تیلگو دیشم پارٹی اب سے نہیں اٹل جی سرکار کے وقت سے ہی اس کی کھلی مخالفت کررہی تھی۔بھاجپا پر الزام لگایا گیا کہ وہ پرسنل لاءاور یکساں اختیارات جیسے پیچیدہ اشوز کو چناوی ہتھیار بنا رہی ہے۔بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مارکس وادی) نے کہا کہ پرسنل لاء اور یکساں حقوق جیسے پیچیدہ اشوز کو دیش میں نافذ کرنے کی تجویز عام چنائو سے پہلے بھاجپا کے اہم ہندوتو حمایتی بنیاد کو مضبوط کرنے کی ایک واضح سیاسی حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔ پارٹی نے سرکار کے جنسی برابری اور ایک شکل پر امکانی زور کو خارج کرتے ہوئے دلیل دی کہ اس مسئلہ کو صرف الگ الگ فرقوں کو ایک مشترکہ قانونی ڈھانچے کے تحت لانے تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔اپوزیشن کا کہنا ہے ایک شکل کا مطلب یکساں نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا بھاجپا بےروزگاری ، مہنگائی اورر زرعی بحران اور طلبہ و زین جی کی پریشانیوں جیسے مسئلوں کو حل کرنے کے بجائے ایک اور بٹوارہ مہم کی تیاری کررہی ہے۔ یہ اعلان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس اعلان کے بعد آیا ہے جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔سابق ایم پی اور سینئرسی پی ایم لیڈر حنان ملا نے پیر کو ایک ٹی وی چینل سے کہا پرسنل لاء میں شادی و طلاق ، وراثت، گود لینےاور خاندانی حقوق سے وابستہ حساس ترین اشو شامل ہوتے ہیں اس لئے ان کے لئے ریاستوں یا فرقوں، قانونی ماہرین اور شہری سماج کے ساتھ ساتھ وسیع خیالات ، دماغی ضرورت سے اغراض مبنی ہوتی ہے۔ مرکز میں موجودہ بھاجپا این ڈی اے سرکار دو بیساکھیوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی جیسی پارٹیاں قومی سطح پر ایک طرفہ یکساں سول کوڈ قانون تھونپنے کے بجائے مقامی رضامندی اور حساسیت اپنانے کے حق میں رہے ہیں جے ڈی یو نیتا اس کے جائزے کی بات کہہ چکے ہیں۔سرکاروں کے ذریعے سے قانون نافذ کرنے پر مرکزی سرکار پر اتحادی پارٹیوں کی حمایت ضروری ہے۔ اتحادی پارٹیوں کی اپنی اپنی ریاستوں میں الگ مجبوریاں ہوسکتی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ امت شاہ اسے کیسے لاگو کرتے ہیں؟
(انل نریندر)

چنائو کی جانچ موساد کرے گی!

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موسادحال ہی میں اسپین ہوئے چنائو میں غیر ملکی مداخلت کے الزامات کی جانچ کرے گی۔اسرائیلی نیوز چینل 12 کی رپورٹ کے مطاب...