Translater

20 فروری 2025

جمنا صفائی ابھیان شروع!

دہلی اسمبلی چناﺅ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کی جمنا ندھی کی صفائی کا دعویٰ کیا تھا۔بھاجپا کی دہلی میں شاندار جیت کے بعد سرکار کی تشکیل سے پہلے اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔دہلی کے ایل جی وی کے سکسینا نے سنیچر کو چیف سیکریٹری و ادیشنل چیف سکریٹری (سنچائی و سیلاب کنٹرول)سے بلاکر بات کی اور انہیں فوراً کام شروع کرانے کی ہدایت دی ۔اس کے بعد اتوار کو ہی تمام مشینری و دیگر جدید مشینوں کو جمنا صفائی کے لئے اتار دیا گیا نا مشینوں نے جمنا ہی نہیں وہاں اس میں کھڑے خرپتوار ہٹانے کا کام بھی شروع کرا دیا ۔جمنا کو صفا کرانے کے اہم پروجیکٹ کے لئے تریباً 3 برسوں میں پورا کرنے کے لئے دہلی جل بورڈ محکمہ سنچائی ،ڈی ڈی اے ،ایم سی ڈی مہولیاتی محکمہ وغیرہ مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے بیچ بہترین تال میل کی ضرورت ہوگی ۔ان کاموں کی نگرانی ہفتہ وارانہ بنیاد پر عالیٰ ستح پر کی جائے گی اس کے علاوہ دہلی پولیشن کنٹرول کمیٹی کو شہر میں قائم فیکٹریوں ،انڈسٹریوں کے ذریعہ نالوں میں گندا کچرا ڈالنے پر ان پر سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے ۔جمنا کی کایا کلب کا کام جنوری 2023 میں مشن کے طور پر شروع ہوا تھا اس بار 4 سطحی حکمت عملی کے تحت جمنا کی صفائی کا کام ہوگا۔سب سے پہلے جمنا ندی میں کچرا ،گاد،اور دیگر گندگی کو ہٹایا جائے گا ۔نجف گڑھ نالے ،چھوٹے نالے اور دیگر بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی ۔موجودہ سیوجٹریٹ منٹ پلان کی صلاحیت اور کام کاج کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا ،قریب 400 ایم جی ڈی سیوج ٹریٹ منٹ کی کمی پورا کرنے کے لئے ای ٹی پی ،ڈی ایس ٹی پی بنانے وا چالو کرنے کی طے میعاد اسکیم لاگو کی جائے گی ۔لفٹیننٹ گورنر اسکیم پر نگرانی کر رہے تھے اور اس سے متعلق کام کا موقع پر جاکر معائنہ بھی کر رہے تھے اور اس ے متعلق دیگر معاملے جیسے جمنا کے پانی میں سی او ڈی ،بی او ڈی کی سطح مہانہ در مہانہ تھوڑی بہتری آنے لگی تھی مگر اس کام کے مخالفت میں اروندکیجریوال کی سرکار نے سپریم کورٹ کا رخ کی اور 10 جولائی 2023 کو اس وقت کے چیف جسٹس چندر چوڑ سے این جی ٹی کے حکم پر روک لگوا دی اور اس کے بعد جمنا کی بہتری کا کام پھر سے رک گیا اور اس سال کی شروعات میں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے ساتھ پانی میں سی او ڈی / ڈی او ڈی کی سطح اور خراب ہو گئی ۔ہمیں نئی سرکار اور پردھان منتری کے اس تیز رفتار سے جمنا کی صفائی ابھیان شروع کرنے کا وہ بھی جب ابھی سرکار بنی نہیں کے قدموں کا سواگت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ۔برسوں پرانی دہلی کے شہریوں کی مانگ کی جمنا صاف ہو اور دہلی والوں کو صاف پانی ملے ۔اور جلد ہی یہ اقدام حقیقت میں بدلیں ۔ (انل نریندر)

امت شاہ کا نکسل ازم نجات بھارت مشن!

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی نکسلییت سے آزاد بھارت مشن کو بھاری کامیابی ملتی نظر آنے لگی ہے ۔پچھلے چھ برسوں میں لیفٹ انتہا پسندی متاثر ہ اضلا ع کی تعداد 126 سے گھٹ کر 38 رہ گئی ہے ۔اسی میعاد میں اعلیحدگی پسند تشدد میں 81 فیصد کمی آئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی مرنے یا زخمی ہونے کی تعداد میں بھی 85 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے ۔یہ اعداد شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ سرکار کی پالیسی نا صرف کارگر ثابت ہور ہی ہے بلکہ نکسل ازم کاجڑ سے خاتمہ بھی یقینی ہورہا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار صرف فوجی کاروائی تک محدود نہیں رہی بلکہ ان علاقوں میں ترقی کو بھی ترجیح دی جہاں نکسل واد کی جڑیں مضبوط تھیں ۔سڑک بنانے ٹیلی کام سیوا بنانے ،بینکنگ سہولیات ،ہیلتھ سروسز اور روزگار کے مواقعوں کو بڑھا کر مقامی جنتا کو قومی دھارا میں لانے کے لئے اسکیمیں چلائی گئی ہیں ۔پچھلے پانچ برسوں میں لیفٹ انتہا پسندی متاثرہ ریاستوں میں 2384.17کروڑوں روپے کی خاص مدد دی گئی ۔جس سے وہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مل سکیں ۔ایک وقت تھا جب نوجوانوں کے پاس روزگار کے محدود مواقع ہوا کرتے تھے جس سے علیحدگی پسند تنظیمیوں کے چنگل میں پھنس جاتے تھے لیکن آج حالات بدل گئے ہیں ۔مرکزی سرکار نے ٹیلنٹ ڈولپمنٹ اسٹارٹ اپ کو فروغ اقتصادی سرگرمی جیسی اسکیموں کے ذریعے نوجوانوں کو ایک نیا مستقبل دینے کا کام کیا ہے ۔اس سے وہ اپنے علاقہ میں ہی روزگار معاملے میں خود کفیل بن رہے ہیں ۔اور نکسلی متاثرہ علاقوں میں عام زندگی آہستہ آہستہ لوٹ رہی ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی لیڈر شپ میں نکسلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی جارحانہ لیکن مو¿ثر ثابت ہو ئی ہے ۔انہوں نے سیکورٹی فورس کا حوصلہ بڑھایا ،خفیہ سسٹم کو مضبوط کیا ۔اورلیفٹ انتہا پسندوں کے مختلف نیٹورک کو تباہ کرنے کے لئے سخت قدم اٹھائے ۔ان کی یہ پالیسی اب رنگ لارہی ہے اور بھارت جلد ہی نکسلیوں کے ابھیشاپ سے نجات پالے گا ۔آج جب بھارت ورلڈ پاور بننے کی سمت میں گامزن ہے تو مزید سیکورٹی فورس کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔نکسلی جیسے خطرے کی وجہ سے اس لعنت کو مٹانا صرف سیکورٹی کا سوال نہیں بلکہ سماجی بھلائی کا بھی مستقبل ہے ۔ہمیں یہ یقینی کرنا ہوگا کہ کوئی بھی شہری یا علاقہ ترقی سے محروم نا رہے ۔وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں سرکار کا یہ عزم ہے کہ آنے والے سالوں میں ہر شہری کو ایک محفوظ ،خوشحال زندگی ملے ۔یہ صرف جنگ نہیں بلکہ ایک آئیڈیا لوجی کا نظریہ کے خاتمہ کی شروعات ہے ۔اور وہ دن دور نہیں جب بھارت نکسل ازم سے پوری طرح نجات پا کر ترقی اور خوشحالی کی نئی اونچائیاں چھوئے گا۔ (انل نریندر)

18 فروری 2025

چناﺅ کمیشن ای وی ایم کا ڈیٹا نا ہٹائےں!

سپریم کورٹ نے چناﺅ کمیشن نے کہا ہے کے ویریفکیشن کارروائی کے دوران ای وی ایم سے ڈیٹا مٹایا یا پھر سے اپلوڈ نہ کیا جائے بڑی عدالت نے این جی او کی عرضی پر چناﺅ کمیشن سے جواب مانگا ہے ۔بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس دیپانکر دتا کی بینچ نے اے ڈی آر کی ای وی ایم کی جلی ہوئی میموری اور سمبل لوڈنگ مشین یونٹ کی ویریفکیشن کے لئے داخل عرضی پر یہ ہدایت دی ہے ۔جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کے ای وی ایم کے ویریفکیشن کے لئے اس جانب سے تیار میعارات کارروائی (ایس او پی)ای وی ایم - وی وی پی اے ٹی معاملے میں 26 اپریل 2024 کے عدالت کے فیصلے کے مطابق نہیں ہے ۔اے ڈی آر کی طرف سے پیش وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کے ایک جون اور 16 جولائی 2024 کو چناﺅ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی میں ای وی ایم اور سمبل لوڈنگ یونٹ کی جلی ہوئی میموری یا مائکرو سوفٹ ٹرولر کی جانچ اور ویریفکیشن کے لئے درکار گائڈ لائنس کی کمی ہے ۔اور موجودہ طے جانچ اور ویریفکیشن کارروائی میں جلی ہوئی میموری یا مائکرو کنٹرلر کے اسل ڈیٹا کو صاف کرنا یا ہٹانا شامل ہے ۔جو کسی بھی اصلی جانچ اور ویریفکیشن کے نا ممکن بنا دیتا ہے درخواست میں کہا گیا ہے تعمیل سے متعلق گائڈ لائنس کی عدم نفاظ تاریخی فیصلے کے نتیجے کو ناکارہ کرتی ہے ۔جس کا مقصد یہ یقینی کرنا تھا کے پولنگ کے دوران کوئی بدنیتی یا بے ایمانی نا ہو ۔چناﺅ بنچ نے چناﺅ کمیشن کی جانب سے پیش سینئر وکیل منندر سنگھ نے کہا کے فیصلے میں پولنگ ڈیٹا کو مٹانے یہ پھر سے لوڈ کرنے کا نہیں تھا فیصلے کا مقصد صرف یہ تھا کے پولنگ کے بعد ای وی ایم کا ویریفکیشن اور جانچ ای وی ایم بنانے والی کمپنی کے ایک انجینئر کی سیوا لی جائے بنچ نے وکیل سے پوچھا اگر پولنگ کے بعد کوئی پوچھتا ہے تو انجینئر کو آکر یہ بتانا چاہئے کے ان کی موجودگی میں جلی ہوئی میموری یا مائکرو چپ کنٹرول اسٹا ک میں کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی گئی ہے بس اتنا ہی آپ ڈیٹا کیوں میٹاتے ہیں۔ (انل نریندر)

مہاکمبھ میں ریکارڈ 50 کروڑ شردھالو!

مہاکمبھ میں اسنان کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ پار کر چکی ہے ۔یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اس سے پہلے کسی بھی مہا کمبھ و کمبھ میں اتنی بڑی تعداد میں شردھالوﺅں نے اسنان نہیں کیاخاص بات یہ ہے کے یہ تعداد میلہ ختم ہونے سے پہلے ہی پار ہو گیا ۔جو 26 فروری تک ہے ۔اس دن مہا شیو راتری کا اسنان ہونا ہے ۔اور مہا شیو راتری تک 60 کروڑ شردھالوﺅں کے اسنان کرنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔جمعرات تک 49.14 کروڑ شردھالو اسنان کر چکے تھے ۔جمعہ کی شام 6 بجے تک 92.84 لاکھ شردھالوﺅں نے ڈبکی لگائی تھی ۔میلہ زو ن میں حالات ایسے ہیں یہاں پر عام دنوں میں بھی ماگھ کے مہینے میں اہم اسنان جیسا نظارہ دکھائی پڑتا ہے ۔سر پر گٹھری باندھے ہر طرف سے میلو پیدل چل کر سنگم میں پہنچ رہے ہیں ۔جمعہ کو بھی حالت ایسی ہو گئی کے کئی بار میلہ اور پولس انتظامیہ کو زونل پلان لاگو کر شردھالوﺅں کو میلہ زون کی ناکا بندھی کرکے شردھالوﺅں کو روکنا پڑا ۔اور جس سے سنگم علاقہ میں دباﺅ نہ بن سکے پورے دن شردھالوﺅں کا ہجوم پڑھتا رہا اور جتنے لوگوں نے اسنان مان کر ڈبکی لگائی روایت ہے کے ترجرا اسنان سے پہلے سنگم میں ڈبکی لگانے سے ایک مہینے کا قلیل پن مل جاتا ہے ۔حالانکہ تیرتھ کے پروہتوں کا کہنا ہے کے ترجرا اسنان سنیچر کو ہے ۔حالانکہ سنگم کی ریتی پر چل رہے مہاکمبھ میں جمعرات کو نرالا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا یہ ریکارڈ ندھی صفائی کا ہے ۔300 سے زیادہ لوگوں نے ایک ساتھ گنگا صفائی کا ریکارڈ بنایا جو گنیز ورلڈبک آف ریکارڈ اور پریاگ راج میلہاتھارٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کے اب تک اس کا ریکارڈ کبھی نہیں بنا میلہ انتظامیہ نے 300 صفائی کرمچاریوں نے 30 منٹ تک گنگا صفائی مہم کا نشانہ طے کیا تھا ۔یہ مہاکمبھ کئی مائینوں میں نایاب رہا ۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق اب تک پریاگ راج کے اس مہا کمبھ میں تریباً50 کروڑ شردھالو آستھا کی ڈبکی لگا چکے ہیں ۔شاید ہی کوئی سنت ،مہنت ،سادھو ،ناگا سنیاسی ایسا ہو چاہے کسی اکھاڑے یہ فرقہ سے کیوں نہ جڑا ہو یہاں نہ آیا ہو۔صدر جمہوریہ ،پردھان منتری سے لیکر اقتدار اعلیٰ اپوزیشن کے سبھی بڑے نیتا کمبھ میں اسنان کر چکے ہیں۔امبانی ،اڈانی سمیت دیش کے سبھی سنت کار پاریواروں کے لوگ تریوینی کے پانی میں اسنان کر چکے ہیں ۔اس کے علاوہ فلمی دنیا اور دیگر سرگرمیوں سے جڑے مشہور فلمی چہرے پریاگ راج کی سیڑھی چوم چکے ہیں ۔عام شردھالوﺅں کا جو جوش شروع میں دکھائی دیا تھا وہ ا ب بھی کم نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔مونی اماوسیا کے دن افسوس ناک بھگدڑ میں کچھ شردھالوﺅں کی موت ہو گئی تھی ۔پریاگ راج پہنچنے والے ہر راستے پر میلو لمبی لائنےں لگی دیکھیں گئی ۔شردھالوﺅں کو کئی کئی گھنٹے لائنوں اور جام سے بھی ان کے جوش میں کمی نہیں آئی ۔کئی مائنوں میں یہ مہاکمبھ تاریخی رہا ۔ہم وزیراعلیٰ یوگی جی وہ ان کے تمام انتظامی حکام کو اس انتہائی کامیاب انعقاد کے لئے بدھائی دیتے ہیں ۔ (انل نریندر)

ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...