اشاعتیں

اگست 21, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اور اب پھنسی جیکلین فرنانڈیز !

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جال ساز سکیش چندر شیکھر کو 215کروڑ روپے کی وصولی سے وابسطہ منی لانڈرنگ معاملے میں فلم اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ملزم بنایا ہے ۔ای ڈی نے اسپیشل پی ایم ایل اے عدالت میں بد ھ کے روز ضمنی چارج شیٹ داخل کی اس میں اداکارہ جیکلین اکیلی نئی ملزم ہیں ۔ ای ڈی کے مطابق سکیش نے پنکی رانی کے ذریعے جیکلین کو 5.71کروڑ روپے کے تحفے دئے تھے جیکلین کے رشتہ داروں کو امریکی ڈالر میں 1.3کروڑ روپے اور آسٹریلیائی ڈالر میں قریب 14لاکھ روپے دئے تھے ۔ یہ رقم حوالہ آپریٹر اوتار سنگھ کے ذریعے جیکلین کے رشتہ داروں تک پہچائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جیکلین کو شروع سے معلوم تھا کہ سکیش چندر شیکھر ایک ٹھگ ہے اور وہ جبراً وصولی کرنے والا ہے ۔ ایجنسی نے اپنی جانچ میں پایا کہ پچھلے سال فروری سے لیکر 7اگست تک دہلی پولیس کے ذریعے گرفتار کئے جانے تک جیکلین کے ساتھ باقاعدہ ٹکراو¿ میں تھاچا رج شیٹ کے بعدجیکلین نے سوشل میڈیا پر لکھا ’میں طاقتور ہوں میں خود کو تسلیم کرتی ہوں سب ٹھیک ہو جائےگا ،میں مضبوط ہوں اور اپنے مقاصد اور خوابوں کی تعمیل کروںگی ‘۔ ای ڈی کی پوچھ تاچھ میںجیکلین نے مکیش کےساتھ ریلیشن کی

تیسری طاقت بننے کی کوشش میں کیجریوال !

2024کے لوک سبھا چناو¿ میں این ڈی اے اور یو پی اے کے درمیا ن کیجریوال تیسری طاقت بننے کی تیاری میں ہیں کچھ لوگوں کو تو خیال ہے کہ وہ 2024میں مودی کا متبادل بھی بننا چاہتے ہیں ۔ ان کی پارٹی کے لوگ تو کھلے عام یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ اگلے لوک سبھا چناو¿ میں کیجریوال مودی کو سیدھی ٹکر دیں گے ۔اس کے لئے عام آدمی پارٹی توسیع کرنے میں لگ گئی ہے پنجاب کی جیت میں عام آدمی پارٹی کو نئی طاقت دی ہے ،گوا میںملی دو اسمبلی سیٹیں اورسورت کارپوریشن جیسی چناو¿ میں ملی کامیابی نے عآپ کے جوش کو بڑھاوا دیا ہے ۔بھاجپا کے ایجنڈے کا جواب کیجریوال اپنے طریقے سے دے رہے ہیں ۔ مفت تعلیم ،صحت کی وکالت کے ساتھ دہلی میں پانچ سو ترنگے لگا کر دیش بھگتی کا پاٹھ اور ہر ہاتھ ترنگا پروگرام کے ذریعے وہ اپنی قومی پہچان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 10برس کے سفر میں عآپ نے کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے ہیں اپنی غلطیوں سے سبق لیکر عآپ قومی سطح کی پارٹی بننے کی کوشش میں ہے ۔ 2013کے دہلی اسمبلی چنا و¿ میں عآپ کو 28سیٹیں ملی تھیں اور پارٹی بنانے کے محض ایک سال کے اندر عآپ نے دہلی میں کانگریس کے ساتھ مل کر سرکار بنائی یہ حکومت محض 4

نتن گڈکر ی کو ہٹانے کے پیچھے ؟

بھاجپا کی سپریم پالیسی بنانے والی کمیٹی سینٹرل پارلیمانی بورڈ سے نتن گڈ کری کا باہر ہونا بھاجپا کی آئندہ کی حکمت عملی سے جڑا لگتا ہے ۔ یہ فیصلہ پارٹی کے اندرونی حالات کو بھی متاثر کرنے والا ہے نیا واقعہ پارٹی کے اندر ان کے سیاسی وجود و رسوخ کوتو متاثر کرے گا ہی ساتھ ہی ان کی چناوی حکمت عملی پر بھی اثر ڈالے گا، مہاراشٹر کی سیاست سے 2009میں بھاجپا صدر بنکر قومی فلک پر ابھرے نتن گڈکر ی اب بھاجپا کے مرکزی بورڈ اہم رول سے بھی باہر ہیں جو فی الحال حکومت میں وزیر ہیں اور پارٹی کی قومی ایگز یکٹیو کے بھی ممبر ہیں لیکن وہ سینٹرل پالیمانی بورڈ اور مر کزی چنا و¿ کمیٹی سے باہر رہیں گے اس سے پارٹی کے اند ر ان کوا قد چھوٹا ہونا لازمی ہے۔ گڈکری اپنے بیانوں کو لیکر اکثر مباحثوں میں چھائے رہے ہیں اور سیاست کو لیکر ان کا اپنا نظریہ بھی جگ ظاہر ہو تا جا رہا ہے ۔ میں نے اسی کالم میں ان کا ایک تازہ بیان قلمبند کیا تھا انہوں نے ایک پروگرام میں موجودہ سیاست پر سوال کھڑے کئے تھے اور اشارہ بھی دیا تھا کہ اب سیاست ان کیلئے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی اپنے طریقہ کار کی وجہ سے کئی مر تبہ وہ سب کے ساتھ تال میل قائم کر

ہر یانہ ترقی :اہل لیڈرشپ و ان کی ٹیم !

چاہے وہ مر کزی سرکار ہو یا ریاستوں کی حکومتیں ہوں یا پھر کوئی بھی تنظیم ہو اس کی کامیابی کیلئے ایک مظبوط لیڈرشپ جو کہ واضح ہدایت دے ۔ انتظامی حکام جو سرکار کی پالیسیوں کو پوری ایمانداری سے زمین پر اتاریں انتہائی امیدا فزا ہے اگر پالیسیاں صحیح ہیں لیکن ان کے عمل میں کمی رہ جاتی ہے تو اس کا فائدہ ان لوگوں تک نہیں پہنچتا جنہیں ملنا چاہئے ۔ دیش کی سب سے کامیاب ریاستوں میں ہر یانہ کا نمبر بہت اونچا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کو ہر یانہ ریاست نے جس بخوبی و ایمانداری کے ساتھ جنگی سطح پر نافذ کرکے ایک نئی مثال قائم کی جا رہی ہے اس کا اہم کریڈٹ جہاں وزیر اعلیٰ منو ہر لال کھٹر کو جاتا ہے وہیں ان کی انتظامیہ ٹیم جس میں چیف سیکریٹری سنجیو کوشل (آئی اے ایس ) وزیر اعلیٰ کے اڈیشنل پرنسپل سیکریٹری و اطلاعات رابطہ عامہ و لینگویج ، ہر یانہ ،چنڈی گڑ کے جنرل ڈائریکٹر امت اگروال (آئی اے ایس) سمیت بھاجپا کے پر دیش صدر اوم پرکاش دھنکڑ کو جاتا ہے جن کے آپسی تال میل سے جہاں ہر یانہ میں آزادی کے امرت مہوتسو کو جنگی سطح پر مشتہر کر اس کی دھاک دنیا کے ملکوں میں بیٹھ گئی ہے وہیں اطلاعات رابطہ عامہ