اشاعتیں

مئی 28, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اپوزیشن اتحاد کا راستہ !

آنے والے لوک سبھا چناو¿ میں بھاجپا کے خلاف اپوزیشن اتحاد ممکن ہوگا یانہیں یہ کانگریس کے رویہ پر منحصر کرے گا۔ ممتا بنرجی ،شردپوار اور نتیش کمار چاہتے ہیں کہ یکساں نظریہ والی پارٹیاں لوک سبھا کی 543میں 474سیٹوں پر اکیلا امید وار کھڑا کریں۔ تلنگانا ،آندھراپردیش ،کیرل کو چھوڑ کر اس فارمولے کے مطابق کانگریس کے حصے میں 249سیٹیں آتیں ہیں۔ ایسے میں کانگریس اگر دل بڑا نہیں کرے گی تو اپوزیشن اتحاد ناممکن ہے ۔ دراصل اپوزیشن اتحاد کو لیکر 12جون کو نتیش کی رہنمائی میں پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ہے جس میں راہل گاندھی بھی شامل ہوںگے ۔جے ڈی یو ، ٹی ایم سی چاہتی ہے کہ آنے والے لوک سبھا چناو¿ سے پہلے کانگریس لچیلا رویہ دکھاتے ہوئے تلنگانا،دہلی ،آندھراپردیش اور کیرل کو چھوڑکر انہیں سیٹوں پر دعویٰ کرے جہاں پارٹی پچھلے چناو¿میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ اس فارمولے کو چھوڑ کر کانگریس کے ہاتھ 244سیٹیں ہی آئیں گی۔ اور پچھلی چناو¿ میں پارٹی کو چار ریاستوں کو چھوڑ کر بھاجپا سے سیدھے مقابلے پر چناو¿ لڑی اور دوسرے مقام پر رہی جبکہ پارٹی کو 52سیٹوںپر ہی کامیابی ملی تھی۔ اپوزیشن اتحاد کے بہانے سے

مشن 2024:450سیٹوں کا ٹارگیٹ !

آنے والے لوک سبھا چناو¿ میں اقتدار کی ہیٹرک لگانے کیلئے بھاجپا نے میگا پلان تیار کیا ہے۔ پارٹی کا پلان لوک سبھا کی 3-5سیٹوں کا گروپ بناکر چناو¿ تک اس کی تین سطحی نگرانی اور ذمہ داری طے کرنے کی ہے۔ چناو¿ ہونے تک اے بی سی تین زمروں کے لیڈر خود سے جڑے گروپ کی سیٹوں پر طے کی گئی ذمہ داری نبھائیںگے ۔ اس سلسلے میں اتر پردیش ،اتراکھنڈ کی 85سیٹوں کو 3-5لوک سبھا گروپ میں بانٹنے اور ذمہ داری طے کرنے کا کام پورا ہو چکاہے ۔ ان میں ایک کٹیگری میں مرکزی وزراءاور قومی عہدیداران کوبی کٹیگری میں سینئر لیڈروں اور دوسرے ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ شامل ہوں گے ۔اور سی کٹیگری میں مقامی لیڈروں کو رکھا گیا ہے۔ اگلے سال30جنوری کو پارٹی کا مہا سمپرک ابھیان کے ساتھ ہی تینوں کٹیگری کے نیتا 8ماہ تک اپنے کلسٹر یعنی گروپ سے جڑے رہیںگے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق ان میں اے کٹیگری کے نیتا اقتدار مخالف لہر کو پہچاننے اور اسے درست کریںگے۔ ساتھ ہی ان پر تنظیمی کاموں کو بھی پورا کرنے اور ریلیاں کرنے اور مقامی لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کی کوشش کریںگے ۔ سی کٹیگری میں شامل نیتا زمین پر کام کرنے کے ساتھ پارٹی کے پروگرام کا

جوڈیشل افسران کی ترقی پر روک !

سپریم کورٹ نے گجرات کی نچلی عدالت کے 68جوڈیشری حکام کی ترقی پر روک لگا دی ہے ۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس روی کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ جن جوڈیشل حکام کو ترقی دی گئی فی الحال انہیں ان کے پرانے عہدے پر ہی واپس بھیجا جائے جن کی ترقی پر روک لگی ہے ۔ان کی ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہرانے اور سزا سنانے والے جج ہری ہسمکھ بھائی ورما بھی شامل ہیں۔ غور طلب ہے کہ مختلف ضلع عدالتوںمیں ترقی کیلئے گجرات ہائی کورٹ نے سفارش کی تھی۔ اسے نافذ کرنے کیلئے گجرات حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔ اسی پر بنچ نے روک لگائی ہے اور بنچ نے مدعہ لین کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے ۔اور کہا کہ ہائی کورٹ کیلئے جاری نوٹس اور ضلع جوڈیشری کے حکام کو ترقی دینے کیلئے ریاستی حکومت کا حکم غیر قانونی ہے اور اس عدالت کے فیصلے کے بر عکس ہے اس لئے اسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم ترقی لسٹ پر عمل کیلئے روک لگاتے ہیں اور ترقی پانے والے متعلقہ ججوں کو ان کے عہدے پر ہی واپس بھیجا جاتا ہے ۔ بنچ نے یہ بھی صاف کیا کہ موجودہ التویٰ حکم ان اسامیوں پر بھی لاگو ہوگا جن کے نام میرٹ لسٹ میں پہلے 68امیدواروں میں

چیتا پروجیکٹ پر سوال؟

محکمہ جنگلات کونو نیشنل پارک میں مادہ چیتا دکشا کی موت کو قدرتی بے شک مان رہے ہیں لیکن مادہ چیتا جوالہ کے تین بچوں کی موت نے جہاں وائلڈ لائف شائقین کو مایوس کیا ہے وہیں ساو¿تھ افریقہ سے چیتے لاکر بھارت کے جنگلوں کوآباد کرنے کے اس پروجیکٹ کو سوالوں کے گھیرے میں ضرور لا دیا ہے ۔ اس سے پہلے 23مئی کو ایک چیتا بچے کی موت کے بعد میڈیکل جانچ میں تینوں بیمار ملے تھے ۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ چیتے کی بچوں کی موت اسی شام ہو گئی تھی اور اس کی باقاعدہ جانکار ی محکمہ جنگلات کے حکام نے جمعرات کو ہی ظاہر کردی تھی۔ اس اہم پروجیکٹ کے تحت نامیبیا سے 20لائے گئے تھے۔ اور یہاں آنے کے بعد 27مارچ کو مادہ چیتا جوالہ نے چار بچوں کو جنم دیا حالاںکہ پچھلے چھ مہینوںمیں پہلے تین کی موت ہوئی اور پھر تین بھی زندہ نہیں بچے ۔کونو چڑیاں گھر منیجمنٹ کے مطابق زبردست گرمی کے سبب چیتے کی بچوں کی موت ہوئی ہے جس دن ان کی طبیعت بگڑی اس دن درجہ حرارت 47ڈگری تھا۔ساو¿تھ افریقہ کے وائلڈ لائف ماہرین کا کہنا ہے کہ چیتوں کی موت تکلیف دہ ہے اور یہ معمولی بات نہیں ہے ۔ پرنسپل چیف وائلڈ لائف نگہبان جے اے چوہان کے مطابق 23مئی کو ایک ب