اشاعتیں

فروری 4, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مودی سرکار حمایتی پارٹیوں میں ناراضگی

شیو سینا کے بعد اب مودی سرکار کی دوسری سب سے بڑی اتحادی جماعت تیلگودیشم نے بھی آنکھیں دکھانی شروع کردی ہیں۔ آندھرا میں پی ڈی پی نے فی الحال بھلے ہی این ڈی اے نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہو مگر اس نے اپنی ناراضگی ظاہر کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھی۔ اس سے پہلے بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی پارٹی شیو سینا باقاعدہ اپنی قومی ورکنگ کمیٹی میں پرستاؤ پاس کرچکی ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ اپنا اتحاد اگلے لوک سبھا چناؤ میں جاری نہیں رکھے گی۔ شیو سینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے لوک سبھا چناؤ اکیلے لڑے گی۔ 2019 میں لوک سبھا چناؤ سے پہلے دیش کے سیاسی تجزیئے بدلنے شروع ہوگئے ہیں۔ پی ڈی پی سمیت این ڈی اے میں شامل قریب آدھا درجن پارٹیاں فی الحال بھاجپا سے ناراض چل رہی ہیں۔ شیو سینا تو اتحاد سے ہی الگ ہوگئی ہے۔ یوپی میں سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی، اپنا دل، بہار میں لوک سمتا پارٹی ، مہاراشٹر میں راشٹریہ سماج بھی بھاجپا سے ناراض چل رہی ہیں۔ اس سال 8 ریاستوں کے اسمبلی چناؤ ہونے ہیں۔ کئی پارٹیاں ان چناؤ کے نتیجوں کے بعد بھی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرسکتی ہیں۔ مودی کی رہنمائی میں لوک سبھا چناؤ جیتنے اور مرکز می

دہشت گردوں کو نوید کی نقل و حرکت کی جانکاری کیسے ملی

سرینگر کے سب سے پرانے مہاراجہ ہریندر سنگھ اسپتال میں منگل کو دہشت گردوں کا گھات لگاکر حملہ کرنا اور لشکرطیبہ کے آتنکی نوید عرف ابوہنجالہ کو چھڑا کر لے جانا جہاں سیکورٹی میں بڑی خامی ہے بلکہ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے آتنک وادیوں کو پل پل کی جانکاری تھی۔ اس میں پولیس پر بھی مخبری کا شک ہے۔ سرینگر سینٹرل جیل سے آتنکی نوید کو اسپتال لے جانے کی جانکاری صرف پولیس ملازمین کو ہی تھی ایسے میں یہ جانکاری ان دہشت گردوں تک کیسے پہنچی ،اسے لیکر سوال کھڑا ہونا فطری ہی ہے۔ اس واردات میں دوسری چوک سامنے آرہی ہے۔ سرینگر سینٹرل جیل سے 6 آتنک وادیوں کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال لاتے وقت سیکورٹی میں صرف10-15 پولیس والے ہی تعینات کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ اسپتال میں مزید سیکورٹی کے لئے کوئی خاص انتظام نہیں کئے گئے تھے۔ پاکستانی دہشت گرد محمد نوید جٹ عرف ابو ہنجالہ26/11 کے ممبئی حملے میں شامل قصاب کے بعد زندہ پکڑا جانے والا تیسرا آتنکی تھا۔ نوید کو پانچ دیگر قیدیوں کے ساتھ علاج کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال لایا گیا تو وہاں پہلے سے ہی موجود دو دہشت گردوں نے پولیس پر گولیاں برسانی شروع کردیں۔ اس میں

رافیل کی قیمت بتانے سے انکار پر اٹھے سوال

قریب ایک گھنٹے کے اندر دہلی سے پاکستان کے کوئٹہ شہر اور کوئٹہ سے دہلی واپسی یہ اس جنگی جہاز رافیل کی رفتار ہے جس کی خریداری میں کانگریس صدر راہل گاندھی گھپلے کی بار کررہے ہیں۔ رافیل سودے کو گھوٹالہ بتاتے ہوئے راہل نے کہا ایک کاروباری کو فائدہ پہنچانے کے ارادے سے سودے کو بدلنے کیلئے وزیر اعظم خودپیریس گئے تھے۔ بجٹ سیشن میں راہل نے ایک بار پھر یہ معاملہ اٹھایا۔ بدھوار کو انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی خاموشی توڑنے کے بجائے کرپشن کرنے والوں کو بچا رہے ہیں۔ ادھر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کہتی ہیں کہ ہر ایک رافیل جیٹ کی قیمت کے لئے پی ایم نے جو بات چیت کی وہ راز ہے۔ انہوں نے کہا آرٹیکل 10 کے مطابق، سودے کی جانکاری راز میں رکھی جائے گی۔ سال2008 میں دونوں دیشوں کے درمیان ہوئے انٹر گورمنٹ ایگریمنٹ کے تحت ایسا کیا جائے گا۔ وزیر دفاع محترمہ سیتا رمن کے اس جواب اور راہل گاندھی کے الزامات کے بعد کانگریس نے پریس کانفرنس کر کچھ سوال پوچھے۔ یوپی اے سرکار کے وقت رافیل کی قیمت 526 کروڑ روپے تھی لیکن سننے میں آیا کہ مودی سرکار نے ایک رافیل جہاز 1570 کروڑ روپے میں خریدا ہے، یعنی قریب تین گنا۔ یہ سچ ہے ی

مالدیپ میں جمہوریت کو خطرہ

ہند مہاساگر میں واقع جزیرہ نما دیش مالدیپ ان دنوں سیاسی بحران کی طرف تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ جمہوری عمل اور شہری انتظامیہ کو تلانجلی دیتے ہوئے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے نہ صرف اپوزیشن لیڈروں کی رہائی پر سپریم کورٹ کے حکم کو ماننے سے انکار کردیا ہے بلکہ پارلیمنٹ کو بھی ایک طرح سے سیل بند کردیا۔ اس سے انہوں نے اپوزیشن کی پہنچ سے دور کردیا۔ حالت یہ ہے کہ وہاں کی فوج صدر کی حمایت کررہی ہے جس سے عدالتی حکم پر عمل ہی مشکل ہوگیا ہے۔ دراصل صدر یامین نے خود کو چوطرفہ بحران میں ڈال دیا ہے اور وہ کسی طرح اقتدار میں بنے رہنا چاہتے ہیں۔ مالدیپ میں جمہوریت کی بحالی 2008 میں ہوئی اور محمد نشید جمہوری طریقے سے دیش کے پہلے صدر بنے تھے۔2013 میں انہیں کرپشن کے الزامات میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور صدر یامین اقتدار پر قابض ہوگئے۔ مالدیپ میں اصل سیاسی بحران کی شروعات بھی یہیں سے ہوئی۔ اظہاررائے کی آزادی، اپوزیشن پارٹیوں اور جمہوری عمل و انسانی حقوق کے حمایتیوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی۔ اپوزیشن کے نیتا جیل میں ڈالے جانے لگے اور عدلیہ کی آزادی خطرے میں پڑ گئی۔ نشید کو13 سال جیل کی سزا سنائی گئی جس

سیزفائر کے باوجود گائڈڈ میزائلوں کا استعمال

پاکستان سے لگی سرحد پر کنٹرول لائن پر دونوں طرف سے فوجیوں کے درمیان فائرنگ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ایتوار کو راجوری سیکٹر میں جو کچھ ہوا اسے محض اتفاقی جھڑپ مان کر ہلکے سے نہیں لیا جاسکتا۔ پاکستانی فوج نے پہلی بار وہ بھی امن زون میں یعنی جب جنگ کی پوزیشن واضح نہ ہو، ہندوستانی فوجی چوکی پر میزائل مارا۔ اس سے فوج کے کیپٹن کنڈو سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔ پاکستان سے ملحق 814 کلو میٹر لمبی کنٹرول لائن پر سیز فائر کے باوجود اب میزائلوں کے استعمال نے سرحدی باشندوں کی نیند اڑادی ہے۔ ساتھ ہی سیز فائر پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستانی فوج نے اسے مانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کا استعمال ہورہا ہے۔ سال2003 میں26 نومبر کو دونوں ملکوں کے درمیان جموں وکشمیر سے لگی 264 کلو میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد اور 814 کلو میٹر لمبی کنٹرول لائن پر سیز فائر نافذ کرنے کا زبانی سمجھوتہ ہوا تھا۔ اب جبکہ پاکستانی فوج توپ خانوں سے بھاری گولہ باری اور اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل داغ رہی ہے ایسے میں سرحد کے باشندوں کا کہنا ہے کہ آخر سیز فائر ہے کہاں؟ سیز فائر کے باوجود پاک

ایم آر آئی مشین جان لیوا بن گئی

کبھی کبھی ایسی خبر سننے کوملتی ہے جس کا آدمی نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو۔ ممبئی کے ایک سرکاری اسپتال میں لاپروائی کی انتہا ایک لڑکے کی موت کا سبب بن گئی ہے۔ حادثہ ممبئی میں واقعہ سرکاری نائر اسپتال میں ہوا ۔پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ راجیش چارو اپنی ماں سے ملنے مائر اسپتال گیا تھا ،وہاں اس کی ماں کی ایم آر آئی اسکین ہونی تھی۔ وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ماں کا سٹی اسکین کرانے کے لئے ایم آر آئی وارڈ میں لے گیا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چارو ایم آر آئی زون کے باہر ڈاکٹرکا انتظار کررہا تھا اس دوران اسپتال کے ایک وارڈ بوائے نے انہیں ایم آر آئی زون میں آکسیجن سلنڈر پہنچانے کے لئے کہا۔ وہ آکسیجن سلنڈر لیکر جیسے ہی زون میں گھسا ایم آر آئی مشین نے اپنی چمبک پاور سے اسے کھینچ لیا اور وہ سلنڈر سمیت ایم آر آئی مشین سے چپک گیا۔ اس کا ہاتھ میں مشین میں پھنس گیا۔ اسی دوران سلنڈر کھل گیا جس سے نکلی گیس سانس کے ذریعے چارو کے جسم میں پہنچ گئی۔ چارو کے رشتہ داروں اور وارڈ بوائے نے انہیں ایم آر آئی مشین سے الگ کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک اس کے جسم میں آکسیجن بھر گئی تھی اور جسم سے خون نکلنے لگا۔ انہیں ف

ضمنی چناؤ نتیجے سے مضبوط ہوتا اپوزیشن اتحاد

گجرات اسمبلی چناؤ میں بہترین مظاہرہ کرنے اور راجستھان ضمنی چناؤ میں تین سیٹیں (دو پارلیمانی ایک اسمبلی) سیٹ پر بھاجپا کا صفایا کرنے کے بعد کانگریس اور تمام اپوزیشن پارٹیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔ یوپی اے کی چیئرپرسن سونیاگاندھی کی رہنمائی میں 17 اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں اسے محسوس بھی کیا گیا۔ بیٹے راہل گاندھی کو پارٹی کی باگ ڈور سونپنے کے بعد سونیا گاندھی کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ 17 پارٹیوں کے نمائنوں کی سانجھے داری والی اس میٹنگ کو شروع سے ہی خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے ایک طرح سے میٹنگ کا ایجنڈا طے کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، بے روزگاری، کسانوں پرچھائے بحران اور کاسگنج سمیت دیش کے کئی حصوں میں نفرت کی لکیر پرہوئے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اہمیت کے اشو پر اپوزیشن کو متحد ہونا چاہئے۔ سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے سبھی نیتاؤں نے اس وقت اپوزیشن کی ایکتا کو دیش کے لئے ضروری بتایا۔ میٹنگ میں دوسری پارٹی کے نیتاؤں نے بھی کہا کہ وقت کی پکار ہے کہ اپوزیشن متحد ہوکر مودی کا مقابلہ کرے۔بلا شبہ کانگریس کے حالیہ پردرشن نے اسے سنجیونی دے دی ہے اور اب پارٹی کا سارا زور نہ صرف ب

پتھر بازوں پر کیس واپس فوج و سکیورٹی فورسز پر ایف آئی آر

جموں و کشمیر میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ انسانی فوج کو ایک ساتھ دو محاذ پر لڑنا پڑرہا ہے۔ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج سے اور ریاست کے اندر بلوائیوں سے۔ حال ہی میں تو ریاستی حکومت کی پولیس نے فوج کے خلاف ہی ایف آئی آردرج کردی۔ جموں و کشمیرکے شوپیاں ضلع میں اپنے دفاع میں پتھر بازوں پرفائرنگ کرتے ہوئے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ فوج کے مطابق شوپیاں ضلع کے گنوپورا گاؤں میں سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا اسی درمیان مظاہرین نے پتھراؤ شروع کردیا۔ قریب250 مظاہرین نے کچھ گاڑیوں اور جوانوں کو گھیر لیا اور بھیڑ مشتعل ہوگئی۔ ایک نے جے سی او کو پیٹنے اور اس کی رائفل چھیننے کی کوشش کی۔ گاڑیوں کو جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔ اس دوران بچاؤں میں فوج کو فائرننگ کرنی پڑی جس میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے جو بعد میں چل بسے۔ فوج کے 7 جوان بھی زخمی ہوئے اور 11 گاڑیوں کو نقصان ہوا۔ پولیس نے واقعہ کو لیکر فوج کی یونٹ پر ہی کیس درج کردیا۔ ایک طرف اپنا بچاؤ کرنے پرفوج پر کیس درج ہورہے ہیں وہیں دوسری طرف جموں وکشمیر حکومت 2008 اور 2017 کے درمیان پتھر بازی کے واقعات میں شامل 9730 لوگوں کے خلاف معاملہ واپس لینے کی منظور

فی الحال سیلنگ ابھیان نہیں رکے گا

سیلنگ کی زد میں آئے دہلی کے سات لاکھ تاجروں کو راحت دینے کیلئے ماسٹر پلان میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اس کے لئے جمعہ کو ڈی ڈی اے بورڈ کے میٹنگ میں تین تجاویز پر مہر لگائی گئی ہے پہلی دوکان اور معاون رہائشی والے فلور اےئر یا ریشیو (ایف اے آر) 180 سے 300 اور لوکل شاپنگ شاپنگ سینٹر سمیت پوری دہلی میں225سے بڑھا کر 350 ہو گا. دوسرا کنورجن چارج زمرے وار ہوگا جرمانہ 10گنا سے گھٹا کر دوگنا کیا جائیگا . تیسرا ، نان کنفرمنگ اےئریا میں گودام کلستر کے ری ڈوپلنمنٹ قوانین بنائے جائیں گے ۔ لیکن دہلی کے تاجروں راحت دینے اور دوکانوں کو سیلنگ سے بچانے کے لئے مجوزہ راحت دینے سے خو ش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی اے ماسٹر پلان 350 میں ترمیم کرکے ایف اے آر کو بڑھا کر 350کردیا ہے ، لیکن شرط یہ ہے کہ یہ سہولت ان لوگوں کو فراہم کرے گی جو اپنی دکان یا کاروباری اداروں کی گراؤنڈ فلور پرپارککنگ کی سہولت د ے گا ڈی ڈی اے نے تجارتی علاقوں میں تہ خانے چلانے کی سہولت کے علاوہ 12 میٹر وسیع سڑکوں پر ایک زرعی گودام چلانے کی اجازت دی ہے۔ لیکن اس میں کوئی شرط موجود ہے کہ گودام یا تہہ خانے کے مالک کے علاوہ، فائر

چھاپے نہ مارنے کی پروٹکشن منی

ممبئی میں، انڈرولڈکے ذریعہ تحفظ کے پیسے کے بارے میں توہم نے سنا تھا لیکن پہلی بار، جی ایس ٹی چھاپے نہیں مار کی پروٹکشن منی کے بارے میں پہلی بار سن رہے ہیں ۔. بدعنوان کے سلسلے میں، سی بی آئی نے کان پور میں تعینات جی ایس ٹی کمشنر سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے. گرفتار شدہ افراد میں جی ایس ایس کمشنر سنسارچندکے تین ساتھی اہلکار بھی ملوث ہیں. سی بی آئی کی مانے تو سنسار چند ، ان حکام کے ساتھ ، رشوت کا ایک منظم ریکیٹ ہی نہیں چلا رہا تھا بلکہ رشوت سے ملی رقم کا حوالہ کاروبار کے ذریعہ وارے کے نیارے کررہا تھا ۔رشوت کی رقم ایک ساتھ جمع نہ ہو اس لئے الگ الگ تاریخوں میں پیسہ لیا جاتاتھا ۔ یہ ادائیگی 15 دن اور 30 دن میں بٹی تھی۔ سینٹرل ایکسچینج کے چھاپے نہ مارنے کرنے کے عوض میں شہر کے تاجروں سے بھی پیسہ لیا جاتا تھا ۔ جس کوڈ ۔ ورڈ میں پروٹکشن منی کا نام دیا گیا تھا۔چھاپے نہ مارنے پر کس کاروباری سے کتنی رشوت لینی ہے ۔ اس کی پڑتال کا ذمہ تینوں اعلی افسروں پر تھا ۔ اگر انہوں نے اس پر چھاپہ نہیں مارا تھا ۔ یہ افسر اس تاجر کی مالی حیثیت کو چیک کرنے کے لئے استعمال کیاجاتاتھا اور اس کی رپورٹس بنانے اور

راجستھان میں کانگریس نے ماری ہیٹ ٹرک ،بی جے پی کو جھٹکا

جس وقت مودی سرکار پارلیمنٹ میں اپنا آخری مکمل بجٹ پیش کررہی تھی ٹھیک اسی وقت راجستھان کے ضمنی چناؤ میں پارٹی کو زبردست ہار مل رہی تھی۔ ان چناؤ میں کانگریس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تینوں سیٹیں جیت لیں۔ وہاں کی دو لوک سبھا سیٹیں الور اور اجمیر کے علاوہ ایک اسمبلی حلقہ منڈل گڑھ میں ہوئے ضمنی چناؤ کے نتیجہ بی جے پی اور ریاست کی وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا کے لئے زبردست جھٹکا ثابت ہوئے ہیں۔ کانگریس کی جیت اس لئے بھی اہم ترین ہوجاتی ہے کیونکہ ہار جیت کا مارجن بہت بڑا تھا۔ الور میں کانگریس کے امیدوار کرن سنگھ یادو نے بی جے پی امیدوارجسونت یادو کوڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں سے ہرایا۔ وہیں اجمیر لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کے رگھو شرما نے بی جے پی کے رام سروپ کو چناؤ میں ہرادیا۔ منڈل گڑھ اسمبلی سیٹ پر کانگریس کے وویک دھاکڑ نے بھی بی جے پی کے شکتی سنگھ کو مات دے دی۔ یہ تینوں سیٹیں پہلے بی جے پی کے پاس تھیں۔ اس جیت نے جہاں سال کے آخر میں راجستھان اسمبلی چناؤ سے ٹھیک پہلے کانگریس کو بہت بڑا حوصلہ دیا تو بی جے پی کے لئے بڑی تشویش بن کر سامنے آئی۔ 2013 میں بی جے پی بہت بڑی جیت کے ساتھ اقتدار میں آئی