اشاعتیں

فروری 7, 2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اترپردیش میں ضمنی چناؤ سے ملے گی 2017 کے فائنل کی جھلک

اترپردیش کے تین اسمبلی حلقوں میں دیوبند ، بیکاپور اور مظفر نگر کے ضمنی چناؤ کو 2017ء کی آخری لڑائی مانا جارہا ہے۔ ضمنی چناؤ میں جے ڈی یو کے پہلی بار راشٹریہ لوک دل کے امیدواروں کی حمایت کرنے سے جنگ دلچسپ ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی بسپا کے میدان میں نہ ہونے سے بھی سیاسی تجزیوں نے پلٹی مار لی ہے۔ تینوں اسمبلی سیٹوں کیلئے پولنگ 13 فروری کو یعنی آج ہونی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ادارے دارالعلوم دیوبند میں پولرائزیشن کے سہارے سیاسی پارٹیاں جیت کی راہ تلاش رہی ہیں۔ یہاں بسپا ، آر ایل ڈی کی غیر موجودگی سے مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔ فیض آباد کی بیکاپور اسمبلی سیٹ سے بھی بسپا کے نہ ہونے کے سبب تجزیئے بدل گئے ہیں۔ یہاں لڑائی سیدھے طور پر سپا اور آر ایل ڈی کے درمیان ہے۔ مظفر نگر اسمبلی سیٹ پر بھاجپا ۔ سپا اور آر ایل ڈی اور کانگریس میں مقابلہ ہے۔ یہاں بھاجپا نے بہو بیٹیوں کی عزت کا اشو اٹھایا ہے تو سپا ترقی کے وعدے کو ہوا دے رہی ہے جبکہ آر ایل ڈی نے پچھڑا کارڈ کھیلا ہے۔مظفر نگر اور سہارنپور میں دنگوں کے بعد سے دیوبند حساس مانا جارہا ہے۔ بھاجپا نے یہاں سے آر ایس ایس کے سابق پرچارک رامپال کنڈیل کو اپنا امید

کرپشن سے ہماری فوج بھی نہیں بچ سکی

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کا سندیش دیتے ہوئے مودی سرکار نے فوج کے میجر جنرل کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم دینا اہم قدم ہے۔فوج کی تاریخ میں کم و بیش یہ پہلا واقعہ ہے جس میں اتنے بڑے عہدے پر فائض فوجی افسروں کے خلاف ایک سول ایجنسی جانچ کرے گی۔ پچھلے ہی سال ’’اتی وششٹھ سیوا ‘‘ میڈل پا چکے دونوں میجر جنرل کے خلاف ڈیفنس وزارت کو آمدنے سے زیادہ اثاثہ بنانے اور اپنی ترقی کے لئے رشوت دینے کی شکایتیں ملی تھیں۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے سی بی آئی کو ان شکایتوں کی پڑتال کرکے اسے رپورٹ سونپنے کوکہا ہے۔ فوج کے دونوں میجر جنرل ڈیفنس کے دومحکموں سے ہیں اور دہلی میں ہی تعینات ہیں۔ ان کا نام ہے میجر جنرل اشوک کمار اور میجر جنرل ایس۔ ایس لانبہ۔ دونوں کو پچھلے سال یہ میڈل ملا تھا۔ ان میں سے ایک میجر جنرل اشوک کمار آرمی سروس کورٹ میں ہے جبکہ دوسرے میجرجنرل ایس ۔ ایس ۔لانبہ فوج کے توپ خانے کی کورٹ میں تعینات ہیں۔ دونوں ہی میجر جنرلوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تبادلہ اور تقرری سمیت رشوت لے کر کافی جائیداد بنائی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ دونوں ہی میجر جنرل اسی سال ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ ان

سیاچن کا جانباز زندگی کی جنگ ہار گیا

سیاچن میں برفیلے طوفان میں دبے فوج کے لانس نائک ہنومنتھپاریسکیو آپریشن میں زندہ نکلنے کے بعدہسپتال میں مت سے لڑتے ہوئے جمعرات کی صبح آخری سانس لی۔اس طرح وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ڈاکٹرو ں نے انہیں بچانے کی حتی الامکان کوشش کی لیکن وہ اس جانباز کو بچا نہیں پائے۔سیاچن میں لانس نائک ہنومنتھپا 0 ڈگری سیلسیس کے نیچے کے درجے حرارت کے دوران144 گھنٹے تک 25 فٹ برف میں پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکلے تھے۔ یہ اپنے آپ میں کوئی معجزہ نہیں تو اور کیا ہے؟ہندوستانی فوج کے حوصلے کی سب سے بڑی مثال بن کر ہنومنتھپا کے برفیلے طوفان میں پھنسنے اور ٹھنڈی موت سے لڑنے اور باہر نکلنے کی داستان حیرت انگیز ہے۔ سیاچن میں اس طرح کے ماحول میں ڈیوٹی کرچکے فوجی حکام نے جو تجزیہ کیا ہے اس کے مطابق ہنومنتھپا کے ٹینک کے اوپر برفیلے تودوں کی بارش نے اگلوکی طرح کا ایک ہوائی پاکٹ جیسا ماحول بنادیاتھا جس سے وہ اتنے دنوں تک بچ سکے۔اگلو کیا ہے؟ دراصل وسطی آرٹک اور گرین لینڈ کے تھلے زون میں ہرمہینے سرد ہوا میں رہنے والے لوگوں کے ذریعے جس گھر کو بنایا جاتا ہے اسے اگلو کہتے ہیں۔ اگلو کی تعمیر برف سے ہی کی جاتی ہے اور وہاں رہنے و

دنیا کو ٹھینگا دکھاتا نارتھ کوریا

چوتھا نیوکلیائی تجربہ کرنے کے بعد لمبی دوری کا راکٹ داغ کر نارتھ کوریا کے ڈکٹیٹر کنگ جانگ ان نے دنیا کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔ نارتھ کوریا نے کہا کہ اپنے راکٹ تجربے کے ذریعے ایک سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں قائم کردیا ہے۔ چیونگ یانگ کے راکٹ تجربے کی مذمت بیلسٹک میزائل کے تجربے کے طور پر کی جارہی ہے، جس کی زد میں امریکہ تک آتا ہے۔ نارتھ کوریا نے اس میزائل کے ذریعے اقوام متحدہ کی تجاویز کی خلاف ورزی تو کی ہی ہے ساتھ ہی چیونگ یانگ کے پچھلے مہینے کے نیوکلیائی تجربے پر اسے سزا دینے کیلئے جدوجہد کررہی عالمی برادری کی طرف سے اور زیادہ ناراضگی کا خطرہ بھی اٹھایا گیا ہے۔ سیٹیلائٹ لے جارہے راکٹ کی کامیابی کے ساتھ مدار میں اینٹری کرنے کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن امریکہ کے ایک ڈیفنس افسر نے بتایا کہ یہ تجربہ میزائل وہیکل خلا میں پہنچ چکی محسوس ہوتی ہے۔ لمبی دوری کا راکٹ داغ کر نارتھ کوریا نے پھر سے جس دبنگی کا ثبوت دیا ہے وہ تشویش کا موضوع تو ہے ہی، بلکہ عالمی برادری کو چیونگ یانگ کے ارادوں پر بھی لگام لگانے کے لئے بلاتاخیر سرگرم ہونا پڑے گا۔خیال رہے کہ نارتھ کوریا کا یہ نیوکلی

منوہر لال کھٹر کی بھرشٹاچار کیخلاف زیرو ٹالرینس نیتی

ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے راجیہ میں بھرشٹاچار کے خلاف بگل بجا دیا ہے۔ چاہے وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کا داماد ہو، بھرشٹ راج نیتا ہوں یا بھرشٹ افسر۔سبھی سے وزیر اعلی پائی پائی کا حساب لینے پرآمادہ ہیں۔ حال ہی میں بلب گڑھ کی اناج منڈی میں ہوئی ایک ریلی میں وزیر اعلی نے سخت تیور دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس راج میں جن نیتاؤں اور افسروں نے جنتا کی خون پسینے کی گاڑھی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، اس کی پائی پائی کا حساب لے کر رہوں گا۔ کانگریس راج میں بہت گھوٹالے ہوئے بہت بھرشٹاچار تھا، بھرشٹاچاریوں کو صحیح جگہ پہنچانے کی مہم کی شروعات ہو چکی ہے اسے انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ میرے راج میں بھی اگرکوئی بھرشٹاچار میں ملوث پایا جاتا ہے تو مجھے اس نیتا ، افسر یا کرمچاری کا نام پتہ ضرور بتائیں تاکہ اس کی خبر لی جاسکے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ کانگریس سرکار کے کچھ لوگوں پر ہی شکنجہ کسا ہے تو وہ باولے ہوکر یہاں وہاں ہاتھ پھیر مار رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے اشاروں اشاروں میں حال ہی میں ایچ ایس آئی ڈی سی پلاٹ الاٹمنٹ معاملے میں درج کرائے گئے مقدمے اور شروع کر

دفعہ377 پر چھڑی بحث

سپریم کورٹ کے گزشتہ منگلوار کوہم جنس رشتوں کو جرم بتانے والی آئی پی سی کی دفعہ377 کے خلاف دائر سبھی 8 اپیلوں پر سنوائی کرنے کو راضی ہونے سے ہم جنس پرستوں میں ایک نئی امید جاگی ہے۔سپریم کورٹ اس سے پہلے 11 دسمبر2013ء کو دہلی ہائی کورٹ کا وہ حکم خارج کر چکا ہے جس میں اس نے دو بالغوں کے ذریعے اتفاق سے ہم جنسی کے تعلقات بنائے جانے کو جرم کے زمرے سے باہر کردیا تھا لیکن منگلوار کو چیف جسٹس ٹی۔ ایس ٹھاکر نے معاملے کو سنگین بتاتے ہوئے آئینی بینچ کو ریفر کردیا۔ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ ہم جنس رشتوں کے حمایتیوں کی نظروں میں ایک تاریخی فیصلہ ہے جو ریویو پٹیشن پر پہلی بار لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ٹی۔ ایس ٹھاکر کی صدارت والی تین ممبری بینچ نے غیر سرکاری تنظیم نان فاؤنڈیشن اور دیگران کے وکیلوں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ ان اپیلوں کو پانچ ممبری آئین پیٹھ کو سونپا جاتا ہے۔پیٹھ نے کہا کہ کیونکہ اس معاملے میں آئین سے متعلق اہم مدعے شامل ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ اسے پانچ ممبری آئینی پیٹھ سنے۔سنوائے کے دوران چرچز آف ناردرن انڈیا اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وکیلوں نے ہم جنسی کو جرم کے زمرے سے باہر رکھ

آخر پاک نے کرلیا اعتراف کہ کشمیری دہشت گردی میں اس کا ہاتھ ہے

پاکستان نے آخر کار خود ہی قبول کرلیا ہے کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو شہ دینے میں اس کا ہی ہاتھ ہے۔ دہشت گردی کے فروغ دیش پاکستان کا اندرونی ماحول لگتا ہے اب بدل رہا ہے۔ پاکستانی ممبران پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے نواز شریف سرکار سے سفارش کی ہے کہ وہ کشمیر کی دہشت گرد تنظیموں کو بڑھاوا دینا بند کرے اور حملوں کیلئے ذمہ دار دہشت گردوں پر کارروائی کرے۔ پاکستان کی نیشنل اسمبلی کی خارجہ امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پچھلے منگل کو کشمیر پر 4 صفحات کا ایک دستاویز سرکار کو سونپا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں مسلح ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کو حمایت دیا بندکرے۔ یہ ممنوعہ گروپ بھارت پر دہشت گردانہ حملوں کے لئے پاکستانی سرزمین کا استعمال کرتے ہیں اور بھارت ان کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتارہا ہے۔ حکمراں پی ایم ایل نواز کے ممبر پارلیمنٹ اویس احمد لغاری کی رہنمائی والی کمیٹی نے دنیا میں بنتے اس نظریئے پر تشویش جتائی ہے کہ کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر کارروائی کیلئے پاکستان کچھ نہیں کرتا۔ پاکستانی کمیٹی نے خود پاکستان سے دہشت گردی کی حمایت بندکرنے کی نصیحت کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔علیحدگی پ

سونو نگم کے طیارہ میں گانے کا معاملہ

پچھلے دنوں جیٹ ایئر ویز کی ایک چارٹرڈ اڑان تنازعوں کا اشو بن گئی ہے۔ ہوا یہ ہے 4 جنوری کو جودھپور سے ممبئی جارہی پرواز میں پائلٹ ٹیم کے ممبران نے طیارے کے مسافروں کی مانگ پر بالی ووڈ سنگر سونو نگم جو طیارے میں مسافر تھے، سے بالی ووڈ گانے سننے کی مانگ کرڈالی۔ سونو نگم نے طیارے کے اناؤنسنگ سسٹم کا استعمال کرکے فلمی گیت گا ڈالے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کچھ اسٹاف نے نگم کے گانے پر ڈانس بھی کیا۔ سونو نگم کے اس موسیقی پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایئر لائنس کی بھنویں تن گئیں اور اس کے پائلٹ ٹیم کے ممبروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ دراصل اڑان کے دوران ویمان کے اناؤنسنگ سسٹم کا استعمال دیگر مقاصد کے لئے کیا جانا سکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی مانا جاتا ہے۔ جیٹ ایئرویز نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ طیارے کی پائلٹ ٹیم کے سبھی ممبران کو پوچھ تاچھ کے لئے طیارہ اڑانے کے قواعد کو سختی سے تعمیل کو یقینی کرنے کے لئے ٹریننگ کرنے کے دستے پرواز ڈیوٹی سے ہٹا لیا گیا ہے۔ اس کے بعد گلوکار سونو نگم نے عملے کے افراد کی معطلی کو اصلی عدم رواداری بتاتے ہوئے ایئرویز کو غلطی سدھارن

دنیا کا سب سے خطرناک میدان جنگ: سیاچن گلیشئر

دنیا کے سب سے اونچے اور مشکل میدان جنگ 19600 فٹ پر واقع سیاچن گلیشئر کے اتری کنارے پر بدھوار کی صبح ہوئے ایک برفانی چٹان کے گرنے سے بھارت کی ایک فوجی چوکی بری طرح تباہ ہوگئی۔ چوکی میں موجود سبھی10 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ بدھوار کو برفانی طوفان و تودہ گرنے سے لداخ علاقے کے ناردن گلیشئر سیکٹر میں برفانی تودہ کے گرنے سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 9 جوانوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔ یہ جوان مدراس ریجمنٹ کے تھے۔ آرمی و ایئرفورس نے جمعرات کو لاپتہ جوانوں کے بچاؤ کی مہم میں خصوصی ٹیموں کے ساتھ کھوجی کتوں اور دیگر آلات کو بھی لگایا۔ دوسری جانب جمعرات کو ہی جوانوں کو بچانے میں مددکیلئے پاکستان کی پیشکش کو بھارت نے ٹھکرادیا تھا۔ یہاں کے میجر جنرل امیر ریاض نے جمعرات صبح ہندوستانی آرمی کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنویر سنگھ کو فون کر مدد کی پیشکش کی تھی۔ بھارتیہ ڈی جی ایم او نے پاکستانی ڈی جی ایم او سے کہا کہ بھارتیہ جوانوں کو نکالنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ آرمی کے ان جوانوں میں سے کسی کی بھی لاش نہیں ملی۔ سیاچن گلیشئر میں برفیلے طوفان سے اکثر فوجیوں کی موت ہوتی رہتی ہے

اتنی کرکری کے بعد آخر کار یادو سنگھ گرفتار

2 سال پہلے نوتن ٹھاکرنام کی ایک سوشل ورکر کی عدالت میں دی گئی عرضی نے اپنارنگ دکھادیا۔ نوئیڈا ، گریٹرنوئیڈا کے دھن کبیر انجینئر یادو سنگھ کو آخر کار سلاخوں کے پیچھے پہنچنا ہی پڑا۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا و یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے چیف انجینئررہے یادوسنگھ کے کروڑوں کے گھوٹالوں کی جانچ کررہی سی بی آئی نے بدھوار کوانہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری یادو کے مبینہ پانچ فیصدی کمیشن کی شرط پر دئے گئے قریب 950 کروڑ کے ٹھیکوں کواور آمدنی زیادہ جائیداد سے جڑی ہے۔ اس گرفتاری کے بعد اترپردیش کے کئی بڑے نیتا بھی سنکٹ میں آسکتے ہیں کیونکہ سنگھ ایک ایسے شخص ہی جن کی پردیش کی موجودہ سپا اور سابقہ بسپا سرکار میں خوب چلتی تھی۔ بسپا دورہ حکومت میں سرکار نے خاصم خاص مانے جانے والے یادو سنگھ کو موجودہ سماجوادی پارٹی سرکار نے نہ صرف برخاستگی کے بعد بحال کیا بلکہ تینوں اہم اتھارٹیوں کا چیف انجینئربھی بنایا۔ مرکزی ایجنسیوں کی چھاپہ ماری کے 12 دن بعد اسے تب دوبارہ سسپنڈ کیا گیا جب سرکار کی خاصی کرکری ہوچکی تھی۔ 27 نومبر 2014ء کو یادو سنگھ کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس محکمے کے چھاپوں کے بعد سرکار نے اسے یمنا ایکسپریس وے،