اشاعتیں

مئی 23, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کورونا کے پھیلاو ¿ کو لے کر پھر شبہہ کے گھیرے میں چین !

کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو لیکر شق کی سوئی ایک بار پھر چینی لبروٹری ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی پر آٹکی ہے ۔امریکی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا کے سامنے کورونا وبا اجاگر ہونے کے ایک ماہ پہلے ہی اس لبارٹری کے تین ملازم نہ صرف بیمار پڑے تھے بلکہ اسپتال میں علاج بھی کرایاتھا ایک میگزین وال اسٹریٹ جنرل میں چھپی رپورٹ میں لیبوٹری کے بیمارریسرچرس کی تعداد اور وقت اور اسپتال جانے سے متعلق تفصیلی معلومات شائع کی گئی ہیں ۔خاص بات یہ ہے کہ امریکی خفیہ تحقیق رساں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کورونا کی پیداوار پر اگلے ماہ کی جانچ سے متعلق بحث کو لیکر میٹنگ سے پہلے آئی ہے اس کے چلتے مانا جا رہا ہے ڈبلیو ایچ او کے لئے اسے نظرانداز کرنا آسان نہ ہوگا ۔وہیں سکورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کورونا وبا کے شروعاتی دنوں سمیت چین نے اس کی اپج کو لیکر سنگین سوال اٹھاتا رہا ہے ۔اخبار کے مطابق کئی موجودہ اور سابقہ افسران نے لیبوٹری کے ریسرچ کرنے والوں کو لیکر اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے وائرس کی اپج پر گہری جانچ اور مزید تعاو¿ن کی ضرورت جتائی ہے ۔حالانکہ رپورٹ کو لیکر واشنگٹن میں چینی

ناردہ کیس ،سپریم کورٹ کے سوالوں میں الجھی سی بی آئی!

ناردہ چٹ فنڈ معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو نظر بندکرنے کی اجازت دینے والے کولکاتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرعرضی واپس لے لی ہے ۔بڑی عدالت نے منگل کو سماعت کے دوران سرکاری وکیل تشار مہتا کو عرضی واپس لینے کا مشورہ دیا تھا ۔معاملے کو بنگال سے باہر منتقل کرنے کی مانگ بھی کی گئی تھی ۔جسٹس منیت شرن اور وی آر گوئی کی سربراہی والی وکیشن بنچ نے کہا کہ کسی شخص کی آزادی کو سب سے پہلے دیکھنا چاہیے ۔شخصی آزادی کو سی بی آئی کی گرفتاری کے خلاف میں وزیرا علیٰ کو دھرنا مظاہرے جیسے دیگر اشو کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ۔عدالت نے کہا ہم معاملے کو ریاست سے باہر منتقل نہیں کریں گے اس سے ہائی کورٹ کو مایوسی ہوگی ۔اس سے پہلے بحث شروع کرتے ہوئے سرکار وکیل مہتا نے کہا کہ سی بی آئی کو روکنے کے لئے پلان بنا کر کوشش کی گئی ۔جسٹس گوئی نے پوچھا کہ کیا ہائی کورٹ کا 17 مئی کا حکم جس میں ضمانت پر روک لگائی گئی تھی اس میں نوٹس جاری کر حکم پاس کیاگیا تھا ۔جسٹس نے بتایا کہ غیر معمولی حالات میں التوا حکم دیا گیا تھا کیوں کہ وزیراعلیٰ اور وزیر دھرنے پر تھے اور پتھر بازی ہو رہی تھی ۔ (ا

تشویش کا اشو :واٹس ایپ - مرکز آمنے سامنے !

فیس بک کی بالا دستی والے واٹس ایپ نے نئے شوشل میڈیا درمیانی قواعد کے اوپر سرکار کیخلاف دہلی ہائی کورٹ کا رخ کر دیا ہے جس کے تحت میسجز سروسز کے لئے یہ پتہ لگانا ضروری ہے کسی میسج کی شروعات کس نے کی واٹس ایپ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کمپنی نے حال ہی میں لاگو انفارمیشن ٹیکنالوجی قواعد کے خلاف 25 مئی کو دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اس نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی چھوٹے اداروں کے لئے گائڈ لائنس اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ قواعد2021 کے ذریعے شوشل میڈیا کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ جوا بدہی ذمہ دار بنانے کی کوشش جاری ہے ۔واٹس ایپ کے ترجمان نے مزید کہا میسجنگ ایپ کے لئے چیٹ پر نگاہ رکھنے کی ضرورت انہیں واٹس ایپ پر بھیجے گئے ہر ایک پیغام کا فنگر پرنٹ رکھنے کے لئے کہنے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو توڑ دے گا ۔اور لوگوں کی پرائیویسی کے حق کو کمزور کر ے گا ہم دنیا بھر میں مسلسل شہری سماج اور ماہرین کے ساتھ ان ضروری قواعد کی مخالفت کررہے ہیں جو ہمارے گراہکوں کی خفگی کی خلاف ورزی کریں گے ۔نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قواعد 26 مئی سے نافذ ہو گئے ۔اس نئے قا

نئے سی بی آئی چیف سبودھ کمار جیسوال !

سرکار کے پسندیدہ افسر ہونے کے باوجود راکیش استھانہ اور وائی سی مودی کو سی بی آئی ڈائرکٹر بننے سے محض ایک قاعدے کے سبب بننے کی دوڑ ہو ۔سے محض ایک قاعدے کے سبب باہر ہونا پڑا ۔دراصل ڈائرکٹر کے عہدے کے لئے ایسے حکام کے نام پر غور نہ کرنے کا قاعدہ ہے جن کی میعاد چھ مہینہ سے کم بچی ہو ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نئے سی بی آئی ڈائرکٹ کے لئے نوے منٹ لمبی میٹنگ میں لگاتار اس قاعدے کے چلن پر زور دیتے رہے ہیں اس کے چلتے سرکار کو اپنے چہیتہ افسروں کو نظرانداز کر سبودھ جیسوا ل کو نیا ڈائرکٹر ڈکلیئر کرنا پڑا ۔فی الحال سی آئی ایف کے دائرکٹر جنرل کی ذمہ دار ی سنبھال رہے ہیں ۔استھانہ تین جولائی اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (آئی این اے )کے چیف بائی ایم مودی 31 مئی کو ریٹائر ہورہے ہیں دونوں ہی گجرات کیڈر کے ہیں ۔آئی پی ایس افسر ہیں اور وہ 100 زیر غور افسران میں سب سے سینئر ہیں سینئر سرکاری ذرائع کے مطابق 6 مہینہ کی میعاد والے قاعدے پر اس سے پہلے توجہ نہیں دی گئی تھی ۔مگر اس بار بھی اس قاعدے کو نظرانداز کر دونوں میں سے کسی کو ڈائرکٹر بنایا جاتا تو دو سال کی تقرری مدت والے دیگر قاعدے کے چلتے سروس

کورونا سے موت : مرکز ی حکومت معاوضہ کا موقف صاف کرے !

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس انفیکشن کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے گھر والوں کو چار لاکھ روپے ایکس گریشیا رقم دئیے جانے والے درخواست دینے والی عرضی پر پیر کو جواب مانگا ہے ۔کورٹ نے کہا خطرناک وائرس سے مرنے والوں کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ایک پالیسی اپنائی جائے جسٹش اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ کی وکیشن بنچ نے مرکز کوکووڈ 19 سے مرنے والے کے ڈیتھ سرٹفکیٹ جاری کرنے کے لئے آئی سی ایم آر کی گائڈ لائنس کی جانکاری دستیاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔بنچ نے کہا اس کے لئے یکساں پالیسی اپنائی جائے ۔بڑی عدالت دوالگ الگ عرضیوں پر سماعت کررہی تھی ۔ان عرضیوں میں مرکز اور ریاستوں کو 2005 کے قدرتی آفت ایکٹ کے تحت انفیکشن کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے گھر والوں کو چار لاکھ روپے ایگریشیا رقم اور ڈیتھ سرٹفکیٹ جاری کرنے کے لئے حکم دیا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے موت کی وجہ کووڈ تھی تب تک متوفی کے گھر والے کسی بھی پلان کے تحت اگر ایسا کوئی ہے تو معاوضہ کا دعویٰ نہیں کر پائیں گے ۔بنچ نے کہا کہ کووڈ 19 سے جان گنوانے والے لوگوں کو اگر کوئی معاوضہ دئیے جانے کا امکان ہوتا ہے ایسے میں لوگوں کو در در بھٹکنا پڑے گا

رام دیو پر 1 ہزار کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ!

ایلوپیتھی کو لیکر دئیے گئے بیان سے ناراض آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن )اتراکھنڈ نے جو گورو رام دیو کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔پندرہ دن کے اندر معافی نہ مانگنے اور شوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنے بیان نہ ہٹانے پر ان کے خلاف ایک ہزار کروڑروپے کے ہتک عزت کا دعویٰ ٹھوکنے کی چیتاونی بھی دے دی گئی ہے ۔آئی ایم اے اتراکھنڈ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کھنا کی جانب سے رام دیو کو بھیجے گئے 6 پیج کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رام دیو کے بیان سے آئی ایم اے اتراکھنڈ سے جڑے دو ہزار ممبروں کی توہین ہوئی ہے ۔ایک ممبر ڈاکٹر کی 50 لاکھ روپے کے ہتک عزت کے مطابق کل ایک ہزار کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا ۔رام دیو نے ایلوپیتھی ڈاکٹروں کی امیج ملیا میٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ایسے میں ان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی ۔آیوروید میں ہے ریسرچ بیسٹ دوائیں ۔رام دیو منگلوار کو صبح ہریدوار پتنجلی کے ایک لاکھ لوگ یوگ کیمپ میں شامل سے خطاب میں رام دیو نے کہا کہ پول کھولنا ان کا مقصد نہیں ہے جو 25 سوال انہوں نے ان کے سامنے رکھے ہیں ان کا جواب وہ بیالیس منٹ میں دے سکتے ہیں ۔انہوں نے

کاغذوں میں گھٹتی مہنگائی !

پچھلے اپریل مہینے میں خوب مہنگائی کے اعداد شمار میں کمی آئی ہو لیکن رسوئی میں داخل ہو چکی مہنگائی فی الحال جانے والی نہیں ہے جمہوریت سے اب تک کی تفصیل دیکھیں تو سبزیوں اور چاول وغیرہ کے علاوہ سبھی خردنی چیزین مہنگی ہوچکی ہیں اس میں ریفائن تیل ، دالیں خاص طور سے مہنگی ہوئی ہے مہنگائی پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمتوں میں فی الحال کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے جنوری میں سرسو تیل کے دام تھوک میں 120سے 125روپئے فی لیٹر تھے جو اب بڑھ کر 150اور 160تک پہونچ گئے ہیں تھوک میں اور بھی زیادہ خوردہ میں محلوں میں اور زیادہ اصولے جا رہے ہیں اسی طرح دالوں کو دیکھیں مونگ کے علاوہ سبھی طرح کی دالوں کی قیمتیں میں خاصی مہنگائی آئی ہے اور ربیع میں گیہوں کی آمد ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود جنور ی کے مقابلے میں آٹے کے بھاو¿ بڑھ گئے ہیں رسوئی گیس مہنگی ہوگئی ہے کموڈیٹی ایڈوائزیری فرم کیڈیا کے ڈائریکٹر کے اجے کیڈیا کہتے ہیں جب بھی وبا کا دور آتا ہے تو ایسے ایگرو پروڈیکٹ کے دام بڑھ جاتے ہیں حالانکہ سرسو سویا بین کے سیزن میں دام گھٹنے کے بجائے ایسے میں فی الحال خوردنی تیلوں کے داموں میں راحت ملنے کے کوئی آثار

ٹوکیو اولمپک پر وبا کا کالا سایہ!

ٹوکیو اولمپک ہونے میں ابھی 63دن باقی ہیں اور کورونا وبا کی وجہ سے کھیلوں کو منسوخ کرنے کی مانگ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جاپان کی 70فیصدی آبادی نہین چاہتی ہے کہ اولمپک ہوں لیکن انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی اس پر اڑی ہوئی ہے کہ کھیل ہونگے ۔ آئی او سی چیف تھامس باک نے بتایا کہ ان کھیلوں کا انعقاد اپنے طے وقت پر ہی ہوگا اولمپک کے خوابوں کو پورہ کرنے کیلئے سب کچھ ترک کرنا ہوگا انہوں نے سابق ہیلتھ مجبوریوں کے سبب 2020میں ایک سال کیلئے ملتوی ہوئے اولمپک کے انعقاد سے یہ پیغام جائے گا کہ آخر سرنگ کے آخیر میں اب بھی کوئی روشنی ہے باک نے آن لائن طریقے سے منعقدہ انٹر نیشنل ہاکی فڈریشن کی 47کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران یہ وعدیٰ کی تھا انہوںنے کہا تھا کہ ٹوکیو اولمپک شروع ہونے میں کافی وقت ہے اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اس مشکل وقت کے دوران ہمیں ایک سر گرم اور وراثت میں اتحاد کا ایک مضبوط پیغام دینے کی ضرورت ہے ٹوکیو ہمیں سرنگ کے آخیر می روشنی دکھائے گی باک کے تبصرے سے پہلے آئی او سی کے نائب چیئر مین نے بھی کہا کہ وبا کے سبب شہر میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد بھی ٹوکیو کھیلوں کو منعقد کرنا ہوگا آئی

گرفتاری کے بعد بھی سشیل کی کم نہیں مشکلیں!

بیجنگ اور لندن میں ترنگا لہراتے ہوئے ورلڈ چمپیئن کی تصاویر کی جگہ اب تولیہ میں منھ چھپائے سشیل کمار نے لے لی ہے ۔ لندن اولمپک کا جھنڈا اب سلاخوں کے پیچھے ہے دھنکڑ کے باپ رولہ گاو¿ں میں جب سشیل کمار کی پیدائش ہوئی تب کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ دو المپک میڈیل اور ورلڈ چپمیئن شپ میںگولڈ میڈل جیت کر دیش کا نام روشن کر دے گا حالانکہ چار مئی تک یہ بھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ وہ کبھی نوجوانوں کا رول ماڈل رہا پہلوانی کے شائقین سے اب منھ چھپاتا ہوا گرفتار ہوگادہلی پولس کے اسپیشل سیل کے ہتھے چڑھا سشیل کمار کی مصیبت گرفتاری کے بعد بھی اور بڑھ گئی ہے بتایا جا رہا ہے جس طرح گرفتاری کے بعد بلٹ پروف گاڑی میں پولس کے خاص سیکورٹی کے دستے کی حفاظت میں اسے ساکیت کورٹ میں پیش کیا گیا اس سے اس قیاس کو بھی تقویت ملنے لگی ہے کہ سشیل پہلوان کی جان کو اب ساگر قتل معاملے میں ساطر بدمعاش سے خطرہ ہے یہ خطرہ دہلی این سی آر میں ابھی سب سے زیادہ سر گرم لائرنس ۔ بشنوئی۔ کالا جڑیڑھی گروہ سے ہے یہ خطرہ نہ صرف باہر بلکہ جیل کے اندر بھی ہے اس بات کا ذکر ہے اس بات کا ذکر سشیل پہلوان کے وکیل نے کی ضمانت عرضی میں کیا ہے

پیٹنٹ ہٹے تو دنیا کو ملے سستا اور پائیدار ٹیکہ!

امریکہ نے کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے کورونا ویکسین سے پیٹنٹ ہٹانے کو لیکر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے اس کے ساتھ ہی دنیا میں ویکسین کی کمی سے جلد راحت ملنے کی امید جاگی ہے ۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی طے ہے کہ اگر پیٹنٹ ہٹا دیا گیا تو دنیا بھر میں ٹیکہ کی کمی دور ہو جائے گی اس کے داموں میں بھی کمی آئے گی جس سے سبھی کو سستا اور پائیدار ٹیکہ مل سکے گا ۔دنیا میں فی الحال کورونا کے جتنے بھی ٹیکہ بنے ہیں ۔ان سبھی کمپنیوں کے پاس ان پر پیٹنٹ ہے اس کے ساتھ ہی ویکسین کی تیاری صرف وہی کمپنیاں کر سکتی ہیں جس نے اسے پیٹنٹ کرایا ہوا ہے ایسے میں ویکسین سے پیٹنٹ ہٹایا جاتا ہے تو ویکسین کو بنانے کی تکنیک دوسری کمپنیوں کو بھی مل جائے گی امریکہ تجارتی نمائندے کیپرین تائی نے بتایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ قدرتی وراثت کی حفاظت کی حمایت کرتا ہے لیکن ویکسین پیٹنٹ میں چھوٹ صرف کورونا وبا کے خاتمہ تک ہی دی جائے گی کووڈ 19 کے مضر حالات بڑی پہل کرنے کے لئے مجبور کررہے ہیں وہیں سوئزرلینڈ نے کہا کہ پیٹنٹ قواعد کو عارضی طور سے ہٹانے کی مانگ کو امریکہ کی حمایت کے بعد پیدا ہوئے نئے حالات پر توجہ دے رہا ہے ۔ماہرین ورلڈ ٹریڈ آرگنائز

ذاتی استعمال کیلئے درآمد کنسٹریٹر پر ٹیکس غیر آئینی!

بیرون ملک سے تحفہ میں ذاتی تجربہ کے لئے ملے آکسیجن کنسٹریٹر کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی لگائے جانے دہلی ہائی کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے ۔جسٹس راجیو شنکر اور جسٹس تلونت سنگھ کی بنچ نے اس سلسلے میں یکم مئی کو جاری مرکز کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا ۔حالانکہ بنچ نے صاف کیا جو بھی شخص ذاتی استعمال کے لئے تحفہ کے طور پر بیرون ملک سے میڈیکل ساز و سامان منگائے گا اسے متعلقہ محکمہ کو لکھ کر جانکاری دینی ہوگی ۔عدالت نے یہ فیصلہ 85 سالہ بزرگ گورچرن سنگھ کی چیلنج عرضی پر سنایا ۔انہوں نے سینئر وکیل سدھیر نند راجوب کے ذریعے سے داخل عرضی میں کہا کہ ان کے بھتیجہ نے امریکہ سے ان کے ذاتی استعمال کے لئے ایک آکسیجن کنسٹریٹر بھیجا ہے جس پر 12 فیصدی جی ایس ٹی آئی جی ایس ٹی وصولہ جا رہا ہے انہوں نے بنچ کو بتایا کہ مرکزی وزارت مالیات کیطرف سے ذاتی استعمال کے لئے درآمد میڈیکل ساز و سامان پرٹیکس لگانا آئین کی دفع 14 اور 21 کی خلاف ورزی ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عطیہ میں دینے کے لئے بھیجے گئے ساز وسامان کو آئی جی ایس ٹی سے وزارت چھوٹ دے رہی ہے ۔جو امتیاز پر مبنی ہے لہذا یکم مئی کو جاری نوٹیفکیشن کو

ٹول کٹ معاملے پر سیاسی گھمسان!

بھاجپا نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ ٹول کٹ کے ذریعے دیش اور وزیراعظم نریندر مودی کی ساکھ کو برابر خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔پارٹی کے ترجمان سنبت پاتر ا نے کہا کہ کورونا دور میں کانگریس منظم طریقہ سے دیش اور سرکار کے خلاف مسلسل مہم چھیڑے ہوئے ہے ۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وبا کے دور میں بھی کانگریس ٹول کٹ کے ذریعے وزیراعظم کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش سے باز نہیں آرہی ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے ایک ٹول کٹ بھی شیئر کیا ہے ۔بھاجپا صدر جے پی نڈا نے بھی ٹول کٹ کولیکر ٹوئیٹ کرکے کانگریس پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا کہ کانگریس سماج کو بانٹنے اور زہرا گلنے میں ماہر ہے ۔یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے اور دیش کو پوری دنیامیں بے عزت اور بدنام کرنے کی ایک بساط ہے ۔بھاجپا کے ترجمان نے کہاکہ اب وہ دستاویزان کے ہاتھ آیا ہے جس کے سہارے راہل گاندھی صبح روز اٹھ کر ٹوئیٹ کرتے تھے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ٹول کٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کو بار بار خط لکھیں آپ نے دیکھا ہوگا کبھی سونیا جی خط لکھ رہی ہیں کبھی کوئی اور خط لکھ رہا ہے یہ سب ایسے ہی نہیں ہو رہا ہے سب کچھ ایک طے حکمت عملی کے تحت ہو رہا

یوگ گرو بابا رام دیو کے خلاف اترے ڈاکٹر!

انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے یوگ گرو بابا رام دیو پر ایلو پیتھی علاج کے خلاف جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور ڈاکٹروںکی اس انجمن نے رام دیو پر مقدمہ چلانے کی مانگ کی ہے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہر ش وردھن کو لکھے خط میں انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رام دیو کا ایک ویڈیو وائرل ہوا اس میں بابا ایل او پیتھی کو بکواس اور دیوالیا سائنس کہہ رہے ہیں آگے لکھا ہے کہ اس سے پہلے کورونا کے بنائی گئی اپنی دوا کی لانچنگ کے دوران بھی رام دیو نے ڈاکٹروں کو ہتھیارہ کہا تھا سبھی اس بات کو جانتے ہیں کہ بابا رام دیو اور ان کے ساتھی بال کرشن بیمار ہونے پر ایل او پیتھی کا علاج کراتے ہیں اس کے بعد بھی اپنی ناجائز دوا کو بیچنے کیلئے مسلسل ایل او پیتھی کے بارے میں غلط فہمی پھیلا رہے ہیں اس سے ایک بڑی آبادی پر اثر پڑ رہا ہے اسوشیشن نے کہا کہ بابا رام دیو نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریمیڈی سیور فیوی فلو اور ڈرگس کنٹرول جنرل آف انڈیا سے منظوری ، دوسری دواو¿ں کی وجہ لاکھوں لوگوں کی موت ہوئی ہے انہوں نے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا اور وزیر صحت کی ساک کو چنوتی دی ہے ۔ کورونا مریضوں کے علاج میں ریمیڈی سیور کے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی !

قریب دو ہفتوں سے چھڑے خونی لڑائی کے بعد آخر کار غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے گیارہ دنوں تک چلے اس تشدد میں حماس نے اسرائیل پر 4ہزار راکیٹ داغے اور اسرائیل نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے غزہ میںپندہ سو ٹھاکنوں کو نشانہ بنایا اس لڑائی میں کم سے کم 234لوگوں کی موت ہوئی جن میں سو سے زیادہ عورتیں اور بچے شامل ہیں اور اسرائیل کا کہنا کہ اس کے یہاں حماس کے حملے میں بارہ لوگوں کی جان گئی جسمیں 2بچے تھے سیز فائر کیا ہے ؟آسام لفظوں میں کہیں تو جنگ بندی یعنی دونوں فریقین کے ذریعے ہمیشہ کیلئے ایک طے میعاد تک لڑائی روکنے کا اعلان ہے حالانکہ جنگ بندی کے بعد بھی یہ بلکل ممکن ہے کہ مستقبل میں جنگ پھر شروع ہوسکتی ہے ماضی گذشتہ میں ایسا ہوا ہے کہ جب اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھر سے لڑائی شروع کر دی تھی اس بار دونوں فریق مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے سے لڑائی روکنے پر راضی ہوگئے تھے جنگ بندی کے اعلان سے ٹھیک پہلے حماس نے اسرائیل میں راکیٹ داغے جانے اور اسرائیل میں ہوائی حملوں کی خبریں آئیں تھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی شرطوں کو لیکر

پی ایم کیئر وینٹی لیٹر بے دم !

ہندی روزنامہ دینک بھاسکر کی ایک تفتیشی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے درمیان ریاستوں کی پی ایم کیئر فنڈ سے دیئے گئے وینٹی لیٹر پر الزام تراشیوں کا کے بیچ کئی باتیں سامنے آئی ہیں ۔ کہیں وینٹی لیٹر پر ضرورت آکسیجن نہ پہونچنے کے چلتے بند ہونے کی شکایت آئی ہے کمپنیوں نے وینٹی لیٹر کو سپلائی کئے لیکن کئی جگہ انہیں اسٹال کئے لیکن کئی جگہ انہیں اسمبل کرکے رکھ دیا گیا کچھ جگہوں پر استعمال ہوا کچھ دقتیں سامنے آنے لگی ۔ پی ایم کیئر فنڈ سے دیش کی پانچ کمپنیوں سے 2332 کروڑ روپئے میں 58850وینٹی لیٹر خریدے گئے سب سے زیادہ 30ہزار پبلک سیکٹر کی کمپنی بھارت الیکٹرکلس (بیل )سے 13ہزار ،ایچ ٹی زیڈ سے 10ہزار، نوئیڈا کی ایکوا ہیلتھ کیئر سے 5ہزار گجرات کی جوتی سی این سی اور 350الائڈ میڈیکل کے تھے ۔ روزنامہ بھاسکر سے وینٹی لیٹر بنانے والی کمپنیوں ، کچھ ریاستوں کے ڈاکٹروں اور تکنیکی اسٹاف سے بات کی تو پتہ چلا اس کے پیچھے کوالٹی کے ساتھ ٹریننگ اور انفرا اسٹرکچر کی خامیاںبھی ایک وجہ ہیں ۔ کئی ریاستوں میں وینٹی لیٹرس لگانے کیلئے لوکیشن تیار نہیں تھی ۔ آکسیجن پائپ سے جوڑنے والے کنیکٹر نہیں تھے ۔ کئی اسپتالوں کو راتو

دونوں ڈوز کے بعد بھی انفیکٹیڈ ہوتے مریض !

کورونا کا ٹیکہ لگنے کے بعد بھی کچھ لوگوں کورونا انفیکشن ہونے کے معاملے سامنے آنے لگے ہیں یہاں تک کہ حالیہ دنوں میں موت کے کچھ واقعات بھی سامنے آئے ہیں ۔ دہلی میں ہی ٹیکے کے ڈوز لگوا چکے قریب تین ڈاکٹروں کی موت ہوچکی ہے اس سے انفیکشن کو روکنے کی چنوتی بڑھ گئی ہے ۔ اس سے یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ کورونا کے بدلتے ویرینٹ سے مقابلہ کرنے میں دی گئی ویکسین اثر دار ہے بھی یا نہیں ؟ ایسے واقعات سے متعلق ایجنسیاں اس کو لیکر فکر مند ہیں اس لئے اسباب کا پتہ لگانے کیلئے اسٹڈی شروع کی گئی ہے اس کی ایک دو ہفتے میں رپورٹ آجائے گی ۔ دیش میں کووڈ 19کے خلاف ویکسی نیشن جاری ہے حالانکہ اس ویکسی نیشن مہم کے درمیان بہت سے بریک تھرو ویکسی نیشن کے بعد بھی مل رہے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھوار کو اس بارے میں تازہ تفصیلات شیئر کی ہیں آخر ٹیکے کے بعد اتنے انفیکشن کے کیسیز درج ہوئے ہیں ۔ دیش میں فی الحال دو ویکسین بھارت بائیو ٹیک کی کو ویکسین اور سیرپ انسٹی ٹیوٹ کی کوویشیلڈ لگ رہی اعداد و شمار کے مطابق بھارت بائیو ٹیک کی ویکسین لگوانے کے بعد کل 23940انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں یہ کل ویکسی نیشن کا 0.13فیصدی

دیش میں پچاس فیصدی لوگ نہیں لگاتے ماسک!

دیش میں کورونا وائرس انفیکشن کی حالت بہت خراب ہونے پر بھی دیش کے اندھے لوگ ماسک نہیں لگاتے ہیں جو لوگ لگاتے بھی ہیں وہ بھی ٹھیک سے نہیں لگاتے مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ دیش میں پچاس فیصدی لوگ ہی کورونا انفیکشن سے بچاو¿ کیلئے ماسک کا استعمال کرتے ہیں وزارت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک سروے کے مطابق کورونا وبا میں لوگ ماسک پہنتے بھی ہیں ٹھیک سے نہیں اور کچھ لوگو ماسک کا استعمال نہیں کرتے جو لوگ کرتے بھی ان کی تعداد آدھے کے قریب ہے ان میں 64فیصد منھ کو ٹھکتے ہیں ا ور ناک کو کھلی رکھتے ہیں اور20فیصد ٹھوڈی پر رکھتے ہیں اور وہیں 2فیصد لوگ ماسک گلے پر لٹکا کے رکھتے ہیں اور 24فیصد لوگ ماسک سے اپنے منھ اور ٹھوڈی میں ڈھکتے ہیں یعنی سروے میں شامل لوگوں میں صرف سات فیصدی ہی ماسک کا صحیح استعما ل کرتے ہیں دیش کے 25شہروں میں دو ہزار لوگوں پر اس سروے کو کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ماسک پہننا کتنا ضروری ہے ۔ اس سے اس بات سے سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر آپ کورونا وائرس سے متاثر شخص سے بغیر ماسک کے دو گز کی دوری بنا کر ملتے ہیں تو آپ کے متاثر ہونے کا خطرہ 90فیصد ہوتا ہے اگر آ

ہزاروں کے مرنے پر بھی کسی کو فکر نہیں !

دہلی ہائی کورٹ نے بھار ت میں اسپوتنک vٹیکے کی تیاری میں دلچسپی نہ دینے پر مرکزی حکومت کے طئیں سخت ناراضگی ظاہر کی ہے عدالت کا کہنا تھا کہ مرکز کے افسران زمینی حقیقت کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں اور ہزاروں لوگوں کے مرنے کے باوجود آرام گاہوں میں رہ رہے ہیں ۔ بھگوان ہی اس دیش کو بچائے ۔ جسٹس من موہن اور جسٹس نوین چاولا کہ بنچ نے منگل کے روز دہلی کی پیناسیا بائیو ٹیک کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا کمپنی نے ٹیکے کی تیاری ساجھیداری کیلئے عرضی دائر کی تھی عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 31مئی طے کر دی ہے ۔ عدالت نے کہا جب سرکار کے پاس لاکھوں ٹیکوں کی خوراک حاصل کرنے کے موقع ہیں تو تب بھی کوئی دماغ سے کام نہیں لے رہا ہے ۔ اسپوتنک vٹیکے کی تیاری کیلئے پینیسیا بائیو ٹیک کی رشین ڈائریکٹ انویسٹ منٹ فنڈ کے (آر ڈی آئی ایف )کے ساتھ ساجھیداری کو موقع کے نظریہ سے دیکھنا چاہئے عدالت نے کہا کہ یہاں اس کا استعمال ہو اور ایسے معاملوں میں اعلیٰ سطح سے 30منٹ کے اندر ہدایات ملنی چاہئے ۔ ہم ہر دن ناراضگی جتا رہے ہیں ، تب بھی کوئی جاگ نہیں رہا ہے اسپوتنکvویکسین کی تیار ی کے معاملے میں