مہنگائی کرپشن بے روزگاری اہم نہیں اہم ہے تو جذبات!
ہمارے سیاستداں چناؤ کے موقعے پر سبھی طرح کے ہتھکنڈے اپناتے ہیں یہ سبھی جانتے ہیں کانگریس پارٹی 2014ء میں اقتدار میں دوبارہ آنے کے لئے ایڑی چوٹے کے دم کے ساتھ سبھی طریقے اپنانے میں ماہر ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور زمرہ جوڑ دینا چاہئے وہ ہے جذباتیات۔ جذباتی باتیں کرکے بھولی بھالی عوام کوا پنی طرف کھینچنے کی کوشش بھی اکثر کی جاتی ہے۔ کانگریس کے یووراج راہل گاندھی لگتا ہے اب اس جذباتی ٹرینڈ کا سہارا لینا چاہ رہے ہیں۔ شخصی طور سے راہل سے دیش کے نوجوانوں کو بہت امیدیں ہیں۔ وہ مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری و قانونی نظام بجلی ،پانی ،پیاز کے بڑھتے دام جیسے برننگ اشوز کو نظرانداز کرکے جذبات کا سہارا لینے پر اتر آئے ہیں کیونکہ کچھ معنوں میں اس طرح کا حملہ کاؤنٹر پروڈیکٹنگ بھی ہوسکتا ہے۔ کھیڑلی (الور) میں راہل نے بغیر نام لئے بھاجپا پر فرقہ پرستی کو فروغ دینے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کے اس پارٹی کی نفرت کی سیاست دیش کے تانے بانے کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اندیش جتایا کے ان کو دادی اور والد کی طرح مارا جاسکتا ہے۔ راہل مہاتما گاندھی اور چاچا سنجے گاندھی کا نام جوڑنا شاید بھول گئے۔ انہ