اشاعتیں

اگست 20, 2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شاہ کے ایک بیان سے 75+ نیتاؤں کو سنجیونی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ حال ہی میں بھوپال گئے تھے وہاں پر انہوں نے ایک ایسا بیان دیا جس سے کئی لیڈروں کے چہرے پر مسکان آگئی۔ امت شاہ نے سنیچر کو بھوپال میں یہ کہہ کر سب کو چونکادیا کہ 75 سال کی عمر کے نیتاؤں کو چناؤ نہیں لڑانے کا پارٹی میں کوئی قاعدہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی روایت ہے۔ بھاجپا کے اس لچیلے پن سے پارٹی کے 75+ کے قریب دو درجن سے زیادہ لیڈروں میں ایک بار پھر سرگرم سیاست میں لوٹنے کی امید جاگ گئی ہے۔ یہ نیتا خاص کر نہیں 15 ریاستوں کے ہیں جہاں 2019ء کے عام چناؤ تک اسمبلی چناؤ ہونے ہیں۔ دراصل 2014ء میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 75 سال پار لیڈروں کو اپنی کیبنٹ میں نہیں رکھا تھا۔ سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی جیسے کئی لیڈر اسی وجہ سے کیبنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ انہیں پارٹی کے مارگ درشک منڈل تک محدود کردیا گیا تھا۔ اسی دوران یہ بھی پارٹی میں صاف کردیا گیاتھا کہ چناؤلڑنے کی زیادہ تر عمر حد 75 سال ہے۔بھاجپا حکمراں ریاستوں میں یہ فارمولہ اپنایا گیا۔ گجرات میں وزیر اعلی رہیںآنندی بین پٹیل کو75 سال کی عمر پارکرتے ہی کرسی چھوڑنی پڑی تھی۔ انہوں نے یہ عمر حد پوری

ہماری نوجوان پیڑھی نشہ کی لت میں تباہ ہورہی ہے

یہ انتہائی تشویش کا موضوع ہے کہ نشہ کی لت ہمارے نوجوانوں کو بری طرح سے متاثر کررہی ہے۔ اسکولی بچوں میں نشہ کی اس لت نے نہ صرف ان کا مستقبل خراب کیا ہے بلکہ پورے خاندان پر اس کا اثر ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ آج 7-8 اور 9 سال کے بچے وائنر سونگھنے والا نشہ کررہے ہیں جو جان لیوا ہے۔ سونگھنے والے نشہ میں پیٹرولیم مصنوعات ہوتی ہے جو دماغ کی پروٹیکٹنگ کوٹنگ کو ختم کرتی ہے۔ اس سے دماغ کے سیلس مرنے لگتے ہیں اور دماغ کی گروتھ روک جاتی ہے۔ نشہ سے ان بچوں کو باہر نکالنے والے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ شروع میں یہ بچے باقی بچوں کی طرح نارمل ہوتے ہیں لیکن کسی چیز کی ٹینشن یا پریشانی انہیں نشہ کرنے کیلئے مجبور کردیتی ہے۔ لت لگنا وہیں سے شروع ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر راجیش کا کہنا ہے کہ دماغ میں ریوارڈ پاتھوے ہوتا ہے۔ اس سے ڈوپا مائن ریلیز ہوتا ہے جب یہ ریلیز ہوتا ہے تو انسان کو خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ چاہے اس کی وجہ کچھ بھی ہو۔ کچھ انسان کو اپنی تعریف سننے میں ڈوپا مائن ریلیز ہوتا ہے۔کچھ میں کھیلنے سے ہوتا ہے تو کچھ میں نشہ لینے سے۔ پھر انسان جب نشہ پر منحصر رہنے لگتا ہے اور نشہ نہیں کرتا تو اس کے برین سے ڈوپا مائن ریل

تین طلاق غیر قانونی و غیر شرعی جو اسلام کا اٹوٹ حصہ نہیں

دیش کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ میں ایک ساتھ تین طلاق یعنی طلاق بدت کی 1400 سال پرانی رسم کو ختم کردیا۔ پانچ ججوں کی آئینی بینچ کے دو ججوں نے اسے مذہب کا حصہ مانتے ہوئے 6 مہینے کیلئے روک لگادی اور مرکز سے قانون بنانے کوکہا۔ حالانکہ تین جج صاحبان نے اکثریت سے اس روایت کو مذہب کا اٹوٹ حصہ نہیں مانا اور اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فوراً ختم کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کی اکثریت سے آیا یہ فیصلہ تاریخی ہونے کے ساتھ ہی برابری کے لئے جدوجہد کررہی مسلم خواتین کی بڑی جیت ہے اور اس فیصلہ نے دہائیوں سے چلی آرہی اس الجھن کی صورتحال کو دور کرتے ہوئے صاف کردیا ہے کہ منمانے ڈھنگ سے دی گئی طلاق ناقابل تسلیم اور ناجائز اور غیر آئینی ہے۔ اس جیت کا سہرہ اگر کسی کے سر باندھا جاسکتا ہے تو وہ عام مسلم عورتیں ہیں۔ یہ سچ ہے کہ مسلم خواتین کی کئی انجمنیں تین طلاق کے قانون کو ختم کرنے کے لئے پچھلے کافی عرصے سے سرگرم تھیں۔ مسلم پرسنل لا ء بورڈ جیسی تنظیم نے تو اسے لیکر ایک ماحول بھی بنایا تھا۔ تین طلاق جیسے اشو کو قومی بحث کا موضوع بنانے کا سہرہ بھی کچھ حد تک ان انجمنوں کو دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس جیت کا کریڈ

9 سال جیل میں رہنے کے بعد کرنل پروہت کو ملی ضمانت

مالیگاؤں دھماکہ کے سرخیوں میں چھاپے معاملہ میں ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد سری کانت پروہت کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنا بڑا واقعہ اس لئے ہے کہ وہ 9 برسوں سے ضمانت کیلئے جدو جہد کررہے تھے لیکن کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ انہیں مہاراشٹر دہشت گردی انسداد دستہ نے مبینہ طور پر ہندو آتنک واد کا ماسٹر مائنڈ ثابت کرنے کی پرزور کوشش کی تھی۔مالیگاؤں بلاسٹ میں لیفٹیننٹ کرنل پروہت اور سابق میجر رمیش اپسے ویاس ، سوامی دیانند کی گرفتاری کے بعد سے ہی بھگوا دہشت گرد لفظ رائج ہو گیا۔ مرکز میں اس وقت کی کانگریس سرکار نے ہندووادی تنظیموں پر آتنکی واردات میں شامل ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس وقت وزیر داخلہ رہے پی چدمبرم نے تو 2016 میں ریاسی پولیس سربراہوں کی میٹنگ میں بھگوا آتنک واد سے ہوشیار رہنے تک کی صلاح دی تھی۔ کانگریس اقتدار سے باہر ہوئی تو اس کے خلاف مخالف آوازیں اٹھنے لگیں۔ یہ ہی نہیں کانگریس نیتا دگوجے سنگھ نے تو ممبئی میں 26 نومبر 2008ء کو آتنکی حملہ میں پولیس افسر ہیمنت کرکرے کی موت کے پیچھے بھی ہندو وادی تنظیموں کی سازش بتاڈالا تھا۔ کیونکہ اے ٹی ایس چیف کے طور پر وہ مالیگاؤں دھماکہ کی جانچ کررہے تھے۔

کیا دہلی کی عدالتوں میں پختہ سکیورٹی کی کمی ہے

دہلی ہائی کورٹ میں بم کی اطلاع نے ایک بار پھر دہلی کی عدالتوں کی سلامتی پر سوال کھڑے کردئے ہیں۔ جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ فون کرنے والے نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دے کر کہا کہ ایک گھنٹے کے اندرکورٹ میں بم پھٹ جائے گا۔ خبر ملتے ہی نئی دہلی پولیس و ہائی کورٹ کی انٹرنل سکیورٹی کو الرٹ کردیا گیا۔ ڈاگ اور بم اسکوائڈ و اسپیشل سیل و قدرتی آفات مینجمنٹ و فائر محکمہ کے علاوہ دیگر بچاؤ ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔ جیسے ہی کورٹ میں موجود لوگوں کو بم کی خبر لگی تو افراتفری مچ گئی۔ تلاشی کے دوران قریب 30 منٹ کے لئے کورٹ کی کارروائی بھی روکنی پڑی اور کئی گھنٹے چلی تلاشی کارروائی کے بعد اطلاع کو جھوٹا قراردے دیا گیا۔ بتادیں کہ اس سے پہلے ممبئی ہائی کورٹ میں بم دھماکے ہو چکے ہیں،عدالتوں میں کئی بار گولہ باری بھی ہوچکی ہے۔ روہنی، کڑکڑ ڈوما اور پٹیالہ ہاؤس سمیت کئی دیگر عدالتوں میں کئی بار گولیاں چلیں۔ واردات ہوتے ہی سخت سکیورٹی کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن کچھ ہی دنوں میں حالات پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔ وکیل، عدالتوں میں آنے والے لوگوں کی جان ہمیشہ خطرے میں رہتی ہے۔ ہائی کورٹ میں

کہیں سیلاب سے تباہی تو کہیں خشک سالی سے پریشان

دیش کی کئی ریاستیں اس وقت سیلاب کی مار جھیل رہی ہیں۔ بہار میں سیلاب سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایتوار کو بھی 58 لوگوں کی موت کی خبر آئی۔حالانکہ متاثرہ علاقوں میں پانی گھٹنے لگا ہے جس سے لوگوں کو کچھ راحت ضرور ملی ہے لیکن باند پر پانی کا دباؤ بڑھنے سے سنکٹ بنا ہوا ہے۔ دوسری طرف مغربی بنگال میں مہانندا ندی میں طغیانی سے پانی نیشنل ہائی وے پر آجانے سے گاڑیوں کے پہیہ رک گئے۔ مالدہ میں حالات بہتر نہ ہونے پر فرقا سے لیکرعمر پور تک قریب 40 کلو میٹر تک ٹرکوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ بہار میں مرنے والوں کی تعداد 350 سے اوپر پہنچ کی ہے۔ مشرقی بہار کوسی اور سیمانچل میں اب تک 188 افراد ڈوب چکے ہیں۔ سب سے زیادہ ارریہ میں تباہی ہوئی ہے۔ یہاں 60 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ اترپردیش میں کئی جگہ سیلاب کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ گورکھپور میں رابتی ندی کے بڑھتے دباؤ کی وجہ سے منجھریا کے پاس باند ٹوٹ گیا جس سے کئی گاؤں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ پانی چھوڑا اور بڑھا تو گورکھپور۔ لکھنؤ ریل راستے پر آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔ گنگا جہاں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہے وہیں گھاگرا نے اپنی دائرہ سا

انفوسس میں سی ای او سکہ کے استعفیٰ سے آیا زبردست زلزلہ

دیش کی دوسر سب سے بڑی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی انفوسس میں جاری اتھل پتھل نے صرف کمپنی کے اندر ہی زلزلہ لا دیا ہے بلکہ دیش کے شیئربازار میں بھی بھاری ہلچل مچادی ہے۔ این آر نارائن مورتی کی رہنمائی میں انفوسس کے پرموٹروں اور کمپنی کے سی ای او وشال سکہ کی قیادت میں ڈائریکٹربورڈ کے درمیان ٹکراؤ پچھلے ایک سال سے جاری تھا لیکن حال ہی میں مورتی کے ایک ای ۔میل نے اس کشیدگی کو انتہا پر پہنچادیا۔ جس کو میڈیا میں بھی لیک کردیا گیا۔ جس سے حالات اور خراب ہوتے چلے گئے۔ آخر کار وشال سکہ نے جمعہ کے روز استعفیٰ دے دیا۔ استعفے کے چلتے کمپنی کے شیئروں میں تیزی سے گراوٹ آئی اور ایک دن میں سرمایہ کاروں کے 30 ہزار کروڑ روپے ڈوب گئے۔ کمپنی میں3.44 فیصدی کی حصہ داری رکھنے والے نارائن مورتی پریوار کو بھی 1 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ استعفیٰ کے پیچھے تین چار وجہ بتائی جاتی ہیں۔ سکہ کے پیکیج پر نارائن مورتی کو شروع سے ہی اعتراض تھا۔ 1 اگست 2014ء کو وشال سکہ نے سی ای او کا عہدہ سنبھالا تھا۔2016ء میں سکہ کا مالی پیکیج 70 ہزار کرور کرنے پر مورتی کو اعتراض تھا۔کمپنی نے بتایا یہ پیکیج پرفارمینس سے جڑا ہے۔ اس دوران

چین جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن کیا وہ حملہ کرے گا

پچھلے دو مہینے سے بھوٹان کی ڈوکلام سرحد پر بھارت اور چین کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال جاری ہے۔ دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں۔ اس پورے پس منظر میں بھوٹان کا کیا موقف ہے؟ آخر کیا ہے ڈوکلام کی فوجی اہمیت؟ بھوٹان اور بھارت کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں کے درمیان ایک معاہدہ بھی ہے جس کے تحت اقتصادی اور فوجی سطح پر دونوں دیش ساتھ ہیں۔ ڈوکلام سرحد پر چین کے ذریعے سڑک بنانے کو لیکر بھوٹان نے اپنا اعتراض جتایا ہے۔ بھوٹان اور چین کے مابین سفارتی رشتے نہیں ہیں۔ وہیں بھارت اور بھوٹان کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں کے درمیان 1949ء میں’ فرینڈ شپ ٹریٹی‘ ہوئی تھی اس کے تحت بھوٹان کو اپنے خارجی رشتوں کے معاملے میں بھارت کو بھی شامل کرنا ہوتا تھا۔ 2007ء میں اس معاہدے میں ترمیم ہوئی تھی۔ کیا بھوٹان اور بھارت کی قریبی چین کو کھٹکتی ہے؟ چین نے بھوٹان کے ساتھ سرحدی تنازعہ سلجھانے کی کوشش کی۔ وہ چاہتا تھا کہ اس میں بھارت شامل نہ ہو۔ حالانکہ اس معاملہ میں بھوٹان نے صاف کہا کہ جو بھی بات ہوگی وہ بھارت کی موجودگی میں ہوگی۔ 1949ء میں بھارت اوربھوٹان کے مابین جو فرینڈشپ سمجھوتہ ہوا تھا اس میں

نجی اسکولوں کی فیس بڑھانے کی نہ تو مجبوری ہے اور نہ ہی کوئی تُک

راجدھانی دہلی میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کے اشو پر اسکول انتظامیہ اور دہلی سرکار آمنے سامنے ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں میں فیس اضافہ کے معاملے میں دہلی حکومت نے اسٹینڈ لے لیا ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ حکومت کا نجی اسکولوں کا زبردستی ایکوائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ لیکن انہیں زیادہ وصولی گئی فیس والدین کو واپس کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے حکومت راجدھانی کے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کا کھاتہ چیک کرے گی۔ سرکار کی کوشش یہ پتہ کرنے کی ہوگی کہ عدالت کے حکم پر اسکولوں نے والدین کو فیس لوٹائی ہے یا نہیں۔ جمعہ کے روز نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ اسکولوں کے خلاف آنے والی شکایتوں کو سرکار سنجیدگی سے لے رہی ہے۔جلد ہی اسکولوں کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ ان اسکولوں نے چھٹے پے کمیشن کی سفارشوں کو لاگو کرنے کے لئے فیس بڑھائی ہے۔ بعد میں یہ مانا گیا تھا کہ یہ اضافہ جائز نہیں تھا اور ان اسکولوں کو فیس واپس کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے فیس نہیں لوٹائی۔ کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ بتادیں دہلی ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں

ٹرینوں میں بڑھتاعدم تحفظ: آئے دن مسافروں سے لوٹ مار

میرا بھارت مہان میں ریل گاڑی سے سفر کرنے والے مسافر کہیں بھی محفوظ اب نہیں رہے۔ نہ اسٹیشن کے اندر اور نہ ہی ٹرینوں کے اندر۔ راجدھانی کے اہم ترین نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی پچھلے مہینے چھینا جھپٹی اور بچہ کے اغوا جیسی وارداتوں کو انجام دیا گیا۔ بیحد محفوظ مانے جانے والی ٹرین راجدھانی کے ایئر کنڈیشن ڈبوں میں اب تک کی سب سے بڑی چوری کی خبر آئی ہے۔ ممبئی سے دہلی آرہی اگست کرانتی راجدھانی ایکسپریس میں بدمعاشوں نے7 ایئر کنڈیشن کوچ کے مسافروں کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپئے کی نقدی اور زیور ،گھڑیاں اور موبائل پر ہاتھ صاف کردیا۔ یہ واردات مدھیہ پردیش کے رتلام کے پاس ہوئی۔ بدمعاشوں نے راجدھانی کے اے سی۔2 اور اے سی ۔3 ٹیئر کوچ کو نشانہ بنایا۔ واردات کو دیررات 2سے3 بجے کے درمیان انجام دیاگیا۔ قریب 25 مسافروں نے پرس ،زیور اور دیگر بیش قیمتی سامان لوٹے جانے کی بات کہی ہے۔ڈی سی پی (ریلوے) پرویز احمد کے مطابق منگلوار۔ بدھوار کی رات واردات کو انجام دیاگیا۔ کچھ مسافروں کی مطابق اسی ٹرین میں ایک دو دن پہلے بھی چوری ہوئی تھی لیکن واردات کو دبا دیا گیا۔ ایک سینئرافسر سے بھی اس معاملہ میں پوچھ تاچھ کی جائے

اب تک اچھوتا رہا اسپین دہشت گردی کا شکار بنا

یہ سبھی کو معلوم ہے کہ خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے نشانے پر یوروپ ہے پچھلے کچھ عرصہ سے یوروپ کے مختلف ملکوں میں آئی ایس حملے کررہا ہے۔ تازہ معاملہ اسپین کا ہے۔ اسپین میں کچھ ہی گھنٹے کے فرق میں مسلسل دو آتنکی حملہ ہوئے۔ جمعرات کو شام 4:50 منٹ پر ایک سفید وین نے تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ اس حملہ کی زد میں 18 دیشوں کے شہری آگئے۔ ان میں جرمنی، رومانیہ، اٹلی، الجزائر اور چین جیسے دیش شامل ہیں۔ یہ حملہ بارسلونا کے مشہور ٹورسٹ مقام لاس انبلاس میں ہوا۔ جو بارسلونا شہر کے سینٹر میں واقع ہے۔ 1.2 کلو میٹر لمبا راستہ ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مراکش میں پیدا ہوئے ایک شخص اور نارتھ افریقہ میں جنم لئے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ نام نہاد اسلامک اسٹیٹ نے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ پچھلے ایک سال میں یوروپ میں کئی شہروں میں بھیڑ کے دوران گاڑی چڑھانے یا دوڑانے کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔ پیرس میں بھی 9 اگست 2017 ء کو ایک شخص نے کچھ فوجیوں پر ڈی ایم ڈبلیو گاڑی دوڑادی۔ اس میں 6 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ لندن میں 3 جون2017 کو تین جہادیوں نے لندن پل پر لوگوں پر