اشاعتیں

فروری 7, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پاکستان کی راہ پر چلی نیویارک اسمبلی !

نیویارک اسمبلی میں ہر سال 5فروری کو کشمیر امریکہ دیوس منانے کا ریزولیشن پاس کیا گیا ہے نیویارک اسٹیٹ گورنر اینڈریوز وایومی نے اسٹیٹ اسمبلی میں ہر 5فروری کو کشمیر امریکہ دیوس منانے کی تجویز رکھی تھی ۔جسے پاس کر دیا گیا ہے ۔5فروری کو پاکستان بھی یوم کشمیر مناتا ہے اور جیسے ہی نیویارک اسٹیٹ اسمبلی مین کشمیر -امریکہ دیوس منانے کی تجویز پاس کی گئی تھیک ویسے ہی نیویارک میں تعینات پاکستانی سفیر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تجویز پاس ہونے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے ۔اور اس تجویز کو اسمبلی کے ممبر نادر سمیچ اور دیگر12ممبران نے رکھوایا تھا تجویز میں کہا گیا ہے کشمیری فرقہ نے ہر مشکل کو پار کیا ہے ۔اورعزم کا ثبوت دیا ہے اور اپنے آپ کو نیویارک نژاد فرقوں کے ایک ستون کے طور پر پیش کیا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ نیویارک اسٹیٹ وراثتی تہذیب اور ذات و مذہبی شناختوں کو تسلیم کرکے سھی کشمیری لوگوں کی مذہبی اور آمدو روفت و اظہار رائے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کی حمایت کرنے کے لئے کوششیں واشنگٹن میں مقیم ہندوستانی سفارت خانہ کے ایک ترجمان نے اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کشمیر امریکہ دیوس سے متعلق نیوی

مہوا موئیترا کیخلاف تحریکیں مخصوص حق کی خلاف ورزی کا نوٹس؟

لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے ایڈرس پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران ترنمول کانگریس کی فائر بینک ایم پی مہوا موئترا کی زبردست تقریر نے مودی سرکار کو دھو کررکھ دیا ہے ۔یہ تقریر اتنی تلخ تھی کہ لوک سبھا میں موجود حکمراں پارٹی کے ایم پی تلملا اٹھے اور اپنی تقریر کے دوران مہوا موئترا نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو لیکر بھی تبصرہ کیا تھا اس کا بھاجپا ممبران اور حکومت کی طرف سے احتجاج کیاگیا ۔پارلیمانی امور وزیر (مملکت) ارجن میگھوال نے ان کے تبصرہ پر اعتراض جتایا اور کہا اس طرح کا تذکرہ نہیں کیا جاسکتا اس پر چئیر پر بیٹھے چیئرمین این کے پریم چندرن نے کہا کہ اگر ہوا موئترا کی بات میں کچھ قابل اعتراض بات پائی جاتی ہے تو اسے ریکارڈ میں نہیں رکھا جائے گا لیکن بات یہی ختم نہیں ہوئی پارلیمانی امور پرہلا جوشی نے کہا کہ ان کے ریمارکس کو لیکر مہوا کے خلاف مخصوص حق اختیار تجویز لائی جاسکتی ہے ۔لوک سبھا میں شکریہ کی تحریک پر ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا کے تبصرے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا تھا سرکار کے وزراءاور بھاجپا ممبران پارلیمنٹ کے خلاف کاروائی کی مانگ کی تھی ۔بعد میں سرکار کے اشارے بھی کارو

ایل اے سی پر ٹینشن کم کرنے کی شروعات!

مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے کی سمت میں بھارت اور چین نے اہم قدم اٹھایا ہے ۔فوج کے ذرائع نے بتایا دونوں ملکوں کی جانب سے تعینات ٹینکوں میں کچھ کمی کی گئی ہے اس سے ایل اے سی پر جاری کشیدگی میں کمی آئے گی چونکہ دونوں ملکوں کے فوجی ایک دوسرے کی رینج میں تھے اس سے پہلے چین نے کہا کہ پنگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی کنارے میں چین اور بھارت کے فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں کو پیچھے کرنے کی کاروائی شروع ہو گئی ہے ۔چین کے اخبار گلوبل ٹائمس نے دعویٰ کیا ہے پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی کنار ے سے ہندوستانی اور چینی فوجی پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔بیشک مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول یعنی ایل اے سی پر بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان پیچھے ہٹنے کی کاروائی شروع ہو گئی ہے ۔لیکن ابھی یہ شروعارت ہے اور دونوں ملکوں میں پوری طرح تعطل ختم ہونے میں لمبا وقت لگے گا ۔فرنٹ لائن پر ابھی فوجی تعینات ہیں ۔اور پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے اہم مورچوں پر ہندوستانی فوجی بھی موجود ہیں ۔بتا دیں کہ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ چین اور بھارت کے فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں کے درمیان پینگونگ جھیل کے سا

قدرت نے برپایا قہر تو دیو دوت بنے جانباز!

قدرت نے جب قہر برپایا تب تب ہمارے بہادر جوانوں کے جانباز دیو دوت بن کر متاثرین کی مدد کیلئے آکھڑے ہوئے دوسروں کی جان بچانے میں ان جانبازوں نے اپنی ہی جان کی بازی لگا دی ۔ چمولی ضلع کی رشی گنگا وادی کے تپوون علاقے میں آئے سیلاب سے بھی جان و مال کا بھاری نقصان ہوا اور تپون ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ وآس پاس کے علاقے میں تباہی کا منظر چھا گیا ۔ قدرتی آفت میں مرے و لاپتہ لوگوں کی ابھی بھی تلاش جاری ہے فوج و اایئر فورس آئی ٹی بی پی ، این ڈی آر ایف و ایس ڈی آر ایف کے جوان قریب ڈیڑھ کلو میٹر لمبی تپون سرنگ میں زندگی اور موت سے لڑ رہے لوگوں کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں اب مسلح فورس کے جواب بھی راحت رسانی و بچاو¿ کام میں شامل ہیں ۔ وہیں پولس اور مقامی انتظامیہ اور آفت مینجمینٹ سے جڑے لو گ بھی راحت و بچاو¿ کے کام میں ان دیو دوتوں کےساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر قد م سے قدم بڑھا رہے ہیں صبح میں سورج کی کرن دکھائی دینے سے پہلے ریزکیو آپریشن شروع ہوجا تا ہے رات کو تاریکی تک جاری رہتا ہے کوشش یہی ہے کہ سرنگ میں پھنسے لوگوں کو کسی بھی حالت میں باہر نکالا جائے ٹنل میں جس طرح کیچڑ بھری ہوئی وہ اس میں ہلکے ہلکے

لال قلعہ پر جھنڈہ لہرانے کا ملزم سدھو آخر کار گرفتار!

یوم جمہوریہ پر لال قلعہ میں ہوئے تشدد اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں دہلی پولس نے اداکار دیپ سدھو کو پیر کی رات میں کرنال بائی پاس سے گزرتے ہوئے دبوچ لیا پچھلے چودہ دن سے پولس اس کی تلاش میں تھی وہ واردات کے بعد سے فرار چل رہا تھا۔ اس پر پولس نے 1لاکھ روپئے کا انعام بھی رکھا ہوا تھا۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی سندیپ یادو نے بتایا کی گرفتاری کے وقت دیپ سدھو بائی پاس پر ایک شخص کا انتظار کر رہا تھا او ر اسی کی گاڑی سے بہار کے پرنیہ فرار ہونے کے فراق میں تھا تبھی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ساڑھے دس بجے رات میں پولس موقعے پر پہونچ گئی اور اسے دبوچ لیا ۔ گرفتار کے بعد پولس نے اسے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے سات دن کی پولس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔دیپ سدھو کہ گرفتاری کا تذکرہ سندھو بارڈر پر کسانوں کے درمیان خوب جاری رہا کسانوں کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ پر جو کچھ بھی ہوا وہ کسان آندولن کی بدنامی کا اصل ذمہ دار وہی ہے کسانوں نے کہا کہ اگر منصفانہ تحقیقات ہوئی تو پوری واردات کا سچ سامنے آجائے گا اور پتہ چل جائے گا کہ دیپ سدھو کو کس نے لال قلعے بھیجا اور کس مقصد سے بھیجا ؟ کسان آندولن کے اسٹیج سے بول رہے

ہستیوں کے ٹویٹ کی جانچ کرے گی مہاراشٹر سرکار!

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے بھارت رتن لتا منگیش کر ، سچن تیندلکر کے ساتھ ہی اکچھے کمار سمیت مشہور ہستیوں کی طرف سے کسانوں کے خلاف مظاہرے کے سلسلے میں دئےے گئے ٹویٹ کی جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔ دیش مکھ نے اسے بہت ہی سنگین بتاتے ہوئے خفیہ محکمے کو ٹویٹ کے پسے منظر کی جانچ کرنے کے احکامت دیئے ہیں ان ٹویٹس کے لبو و لہجے ایک جیسے ہیں۔ اور ایک ہے وقت میں پوسٹ کئے گئے ہیں ۔ جسے لیکر شبہ ظاہر کیا گیا ہے اس وجہ سے جانچ کو کہا گیا ہے کانگریس کے ترجمان سچن ساونت اور دیگر کانگریس لیڈروںنے کسان آندولن پر پاپ سنگر ریحانہ کے ٹویٹ کے جواب میں کئی ہستیوں کے ٹویٹ کی بھی شکایت مہاراشٹر کی موجودہ ادھو ٹھاکرے سرکار سے کی تھی انہوں نے الزام لگایا ہے اس میں کچھ ایسے لفظ ہیں جو شبہ پیدا کرتے ہیں ۔ سرکار اب ان ہستیوںکے ٹویٹ کی جانچ کرکے کسی نتیجے پر پہونچنے کی کوشش کرے گی کہ کیا ان فلمی ستاروں نے کسی دباو¿ میں آکر یہ ٹویٹ کئے تھے یا نہیں کانگریس نتیاو¿ںنے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلمی ہستیوں کی جانب سے مرکزکی بھاجپا رہنمائی والی سرکار کی حمایت میں دباو¿میں آکر ہوسکتا ہے ٹویٹ کئے گئے ہوں ۔ کانگری

یہ کسانوں کی سرمایا داروں سے آزادی کی لڑائی ہے !

مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف بہادر گڑھ ۔دہلی بارڈر پر واقع ٹکری میں دھرنے پر بیٹھے ایک اور کسان نے اتوار کو پھانسی لگا کر خود کشی کر لی پولس نے بتایا کہ کسان نے ایک سوسائیڈ نوٹ چھوڑا ہے ، جس میں مرکزی سرکار کے خراب رویے سے پریشان ہونے کی بات لکھی ہے اس نے بتایا متوفی کی پہچان ہریانہ کے جند ضلع کے سنگھوال گاو¿ں کے باشندے 52سالہ کرم ویر سنگھوال کے طور پرہوئی ہے پولس نے بتایا کہ رات میں ہی وہ اپنے گاو¿ں سے ٹکری بارڈر آیا تھا اور وہ اتوار کو بہادر گڑھ کے بائی پاس بنے نئے بس اسٹینڈ کے پاس ایک پیڑ پر پلاسٹک کی رسی کا پھندہ گلے میں ڈال کر جان دے دی بھارتی کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اتوار کو بھوانی کے کتلانا میں مشترکہ محاذ کی طرف سے منعقدہ کسان ریلی میں گئے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کو منسوخ نہ ہونے پر اناج کو روپئے کی طرح سنبھال کر تجوری میں رکھنا پڑے گا جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں ہوجاتے تب تک گھر واپسی نہیں ہوگی۔ یہ کسانوں کی سرمایا داروں سے آزادی کی لڑائی ہے ٹکیت کا کہنا تھا کہ کچھ لیڈروں نے کسانوںکے سکھ اور غیر سکھ میں باٹنے کی کوشش کی تھی لیکن و

ہر سیکینڈ 1.81لاکھ روپئے کماتے ہیں بیزوس !

دنیا کے سب سے امیر شخص 57سالہ جیف بیزوس اپنا رول بدل رہے ہیں اور پچھلے ہفتے انہوں نے ایمزون کا سی ای او کا عہدہ چھوڑ کر نگراں چیئر مین کی ذمہ داری سنبھالیں گے پچیس سالوں سے جیف بیزوس خلائی پروگراموں سے وابستہ کمپنی بلو اوریجن ، ارتھ فنڈ ،دا واشنگٹن پوسٹ اخبار پر توجہ دینا چاہتے ہیں ۔ بیزنس انسائڈر کے مطابق بیزوس نے 2020میں ہر سیکینڈ 1.81 لاکھ روپئے کمائے اور وہ ہمیشہ وقت سے آگے چلتے ہیں ۔ 1982میں ہائی اسکول میں زیر تعلیم بیزوس نے کہا تھا کہ زمین محدود ہے اگر دنیا کی آبادی اور معیشت مسلسل بڑھتی رہی تو خلاءمیں جانا ہی واحد راستہ بچے گا۔ اسی نظریہ کو لیکر سال 2000میں انہوں نے بلو اوریجن بنائی تھی ااس کے دو سال بعد ایلن مسک نے اسپیس ایکس نام کی کمپنی قائم کی تھی لیکن وہ کچھ خاص نہیں کر پائی مانا جارہا ہے کہ خلا ءمیں امکانات کو دیکھتے ہوئے بیزوس اس طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔ بلو اوریجن اسی سال اپریل سے سیاحوں کو خلاءمیں بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے بیزوس چاند پر کالونی بسانا چاہتے ہیں ۔ ایمزون بیزوس ایک لیب کہتے ہیں ۔ جہاں گراہکوں سے برتاو¿ جڑے ہوئے تجربے حاصل ہوتے ہیں ہر گراہنک کے برتااو¿

ایک بار پھر بھاجپا نے پریورتن یاترا کا داو ¿ں چلا!

مغربی بنگال کے نادیہ ضلع سے سنیچر کو بھاجپا کی پریورتن یاترا کی شروعات پارٹی صدر جے پی نڈا نے کی تھی انہوںنے ممتا بنرجی سرکار پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کو وزیر اعظم کسان یوجنا سے دور رکھا اسمبلی چناو¿ کے بعد بنگال کی عوام ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی کو الوداع کہہ دے گی وہیں مالدہ کہ ایک ریلی میں نڈا نے پوچھا بنگال میں جے شری رام کے نعروں پر ممتا کو غصہ کیوں آتا ہے ؟ اس دوران بھاجپا صدر نے کسانوں کے ساتھ کھچڑی اور سبزی بھی کھائی اپنے سیاسی زمین مضبو ط کرنے وجنتا تک پہونچنے کیلئے بھاجپا کا یاترا و¿ں کا پرانا فارمولہ ہے جو اسے سیاسی فائدہ دیتا رہا ہے لیکن حالات ایسے بنے ہیں بھاجپا نے سب سے پہلے1990میں رام رتھ یاترا سے سیاسی پرواز شروع کی تھی تب صدر لال کرشن اڈوانی تھے اس پہلی رتھ یاترا میں موجود وزیرا عظم نریندر مودی بھی اہم رول میں تھے اور اس کے بعد ایڈوانی اور دیگر نیتاو¿ں نے مختلف عنوانات سے آدھا درجن سے زیادہ یاترائیں نکالیں اور بھاجپا کا مینڈیٹ بڑھایا اور دیش کے کونے کونے تک پارٹی کو پہونچا دیا ۔ حالانکہ یہ یاترئیں سیاسی تنازع اور ٹکراو¿ ک

چمولی میں آبی قہر نے کیدارناتھ حادثے کی یاد تازہ کردی!

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں اتوار کے روز قدر ت نے ایک بار پھر بھاری تباہی مچا دی نیتی وادی میں رینی گاو¿ں کے بڑے حصے میں رشی گنگا کے کنارے پر صبح قریب 9:15گلیشئر کا ایک حصہ ٹوٹ کر ندی میں گر گیا جس سے زبردشت سیلاب آگیا ۔ اچانگ آئے آبی قہر سے ندی پر بن رہے این ٹی پی سی کے رشی گنگا جل بجلی پروجیکٹ پوری طرح سے تباہ ہوگیا ۔ دھولی گنگا ندی پر زیر تعمیر تپون پر بنائے جا رہے آبی بجلی پروجیکٹ کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے مقامی انتظامیہ کے مطابق ان دونوں جگہوں پر متعدد افراد کی موت ہوئی ہے تپون باندھ پر واقع ایک سرنگ سے ملبا ہٹا کر پچیس لوگوں کو بچایا گیا ان کا پتہ ان کے پاس موجود موبائل کے سگنل سے چلا حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ تروندر سنگھ راوت چمولی گئے تے وزیر اعظم نریندر مودی نے راحت رسانی پر پوری نگا ہ رکھی قریب ساڑھے چار گھنٹے کے بعد شری نگر باندھ کی جھیل میں پانی کا تیز بہاو¿آیا اور مگر حالات کنٹرول میں آگئے نہیں تو سیلاب کا اثر رشی کیش و ہریدوار تک ہوسکتا تھا ۔ تپون وشنو گاڈ میں 2978کروڑ روپئے نو رشی گنگا پروجیکٹوں میں چالیس کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے اس کے علاو

غیرمستحکم رویہ کے سبب خفیہ معلوما ت نہیں لیں گے !

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف تحریک ملامت کی کاروائی شروع ہونے سے پہلے بائیڈن انتظامیہ ان سے ایک بڑا حق چھیننے کی تیاری میں ہے امریکہ کے صدور کو عہد ہ میعاد ختم ہونے کے بعد بھی اکثر خفیہ اطلاعات اور خفیہ راز کے بارے میں جانکاریاں دی جاتی ہیں ۔ حالانکہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سابق صدرٹرمپ کو ان کے غیر مستقل مجازی کے سبب خفیہ معلومات نہیں دی جانی چاہئے انہوں نے سی بی سی نیوز کو دئے گئے انٹر ویو میں کہا میں یہ قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ ان سے خفیہ معلومات شیئر کرنے کی ضرورت نہیں اور انہیںخفیہ معلومات دینے کی کیا اہمیت ہے ؟ وہ کیا اثر ڈال سکتی ہیں اس کے بجائے حقیقت تو یہ ہے کبھی بھی ان کی زبان پھسل سکتی ہے اور وہ کچھ بھی راز کھول سکتے ہیں ۔ جمعہ کو بائیڈن کے انٹرویو کے کچھ حصے دکھائے گئے اس میں بائیڈن نے یہ سب باتیں کہیں وہیں وائٹ ہاو¿ س کے ترجمان نے کہا تھا کہ ٹرمپ کو خفیہ معلومات شیئر کرنے کے بارے میں جائزہ لیا جار ہا ہے ۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کے کچھ ممبران پارلیمنٹ یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے بھی یہ جانکاری لیتے ہوئے سو

جو سچ بولتا ہے اسے غدا ر یا دیش دشمن مانا جاتا ہے !

شیو سینا ایم پی سنجے راوت نے جمعہ کو ریپبلک ٹی وی کے چیف ارنب گو سوامی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا انہوں نے راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے ایڈریس پر شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر پردھان کہہ رہے ہیں کہ سچ سنا کرو اس سے نجات حاصل ہوتی ہے ہم تو چھ سال سے سچ سن رہے ہیں ۔ اور جھوٹ کو بھی سچ مان رہے ہیں ۔ لیکن آج جو دیش میں ماحول ہے اس میں جو سچ بولتا ہے اسے غدار یا ملک دشمن کہا جاتا ہے ۔ جو سرکار سے سوال پوچھتا ہے اور پر ملک دشمن کو مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے ہمارے ایوا ن کے ساتھی سنجے سنگھ پر دیش دشمن کا مقدمہ ہے اور وہیں نام ور صحافی راج دیپ سر دیشائی جسے سرکار نے پدم شری دیا ہے اس پر بھی ملک سے بغاوت کا مقدمہ لگا دیا گیا ہے ،ششی تھرور جنہوں نے اقوام متحدہ میں بھارت کیلئے کام کیا ان پر یہی مقدمہ عائد کردیا گیا ہے ۔ ایسے ہی سندھو بارڈ رپر روپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے ساتھ بھی ایسا کیا گیا ہے ۔ سنجے راوت نے کہا ہمارے قانون کی کتاب میں آئی پی سی کی ساری دفعات ختم کر دی گئیں ہیں اور صرف ملک دشمن کا قانون برقرار رکھا گیا ہے مودی کو زبردشت اکثریت ملی ہے ہم اس بات کو مانتے ہیں لیک

مرکز کی تجویز سے دہلی سرکار سے ٹکراو ¿ بڑھے گا!

جب سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی ہے اختیارات کو لیکر آئے دن ٹکراو¿ کے حالات بنے رہتے ہیں ۔ لفٹیننٹ گورنر کے بہانے مرکز اور ریاستی سرکار کے اختیارات کا معاملہ بہت بڑھ گیا تو سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی اور کچھ وقت تک پھر حالات بحال ہوگئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا جس سے اختیارات کا صاف طور پر بٹوارہ ہو یہی وجہ ہے کہ کچھ وقفے کے بعد پھر کوئی ایسا اشو یا نکتہ سامنے آجاتا ہے جس پر دہلی اور مرکزی سرکار کے دمیان کھینچ تان بڑھنے لگتی ہے اب بدھ کے روز مرکزی حکومت نے جس طرح لیفٹننٹ گورنر کو زیادہ اختیارات دینے کی ایک تجویز کو کیبنٹ نے منظوری دی ہے اس سے صاف ہے کہ دہلی سرکار کے ساتھ ایک بار پھر ٹکراو¿ کے حالات بنیں گے دہلی کے لیفٹننٹ گورنر و دہلی حکومت کے اس دمیان اختیارات کو لیکر جاری جنگ کے درمیان اب مجوزہ بل میں ایل جی کو دہلی سرکار کو طے حد میں آئینی اور انتظامی تجاویز پندرہ دن پہلے بھیجنے ہونگی ایسے اشو پر جس پر ایل جی اور دہلی سرکار کے نظریات ایک جیسے نہیں ہونگے اسے آخری منظوری کیلئے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجنے کی سہولت تو ہے ہی ۔نئے تجویز میں کہا گیاہے جب تک صدر فیصلہ نہیں لیتے ای

نئے میسجنگ ایپ کا سہارا لیتے آتنکی !

واٹس ایپ جیسے میسجنگ سروس کو لیکر بحث جاری ہے ۔ اس درمیان خبر ملی ہے پاکستان میں سرگرم آتنکی تنظیموں نے ایک نئے ایپ کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے ان میں ترکی کی ایک کمپنی کی طرف سے بنایا گیا ایپ بھی شامل ہے جموں کشمیر کے سینئر سیکورٹی افسران نے بتایا کہ دہشت گردوں کےساتھ ہوئی موڈ بھیڑ میں ملے ثبوتوں اور سرینڈر کرنے والے دہشت گردوں سے پاکستانی تنظیموں کی ناپاک سازش پر ملی جانکاری کی بنیاد پر تین نئے میسجنگ ایپ کا پتہ چلا ہے جن میں اسے ایک امریکہ اور دوسرا یوروپی کمپنی نے بنایا ہے تیسرا ایپ ترکی کی کمپنی نے بنایا ہے ۔ کشمیر وادی میں کارندوں کی بھرتی میں لگے آتنکی لگاتار ان تینوں ایپ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ لیکن حفاظتی نظریہ سے ان کے نام نہیں بتائے گئے ہیں ۔ یہ نئے ایپ انٹرنٹ کی کم رفتار میں بھی کام کر سکتے ہیں ان کا ان علاقوں میں بھی استعمال ممکن ہے جہاں صرف سن 2000کی دھائی میں دستیاب ڈاٹا فور گلوبل ایولوشن یا 2Gانٹرنیٹ سروس دستیاب ہو ۔ معلوم ہو کہ مرکزی سرکار نے 2019میں جموں کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد وہاں انٹرنیٹ سروس ٹھپ کر دی تھی سال 2020کی شروعات میں وادی میں 2G سروس بحا ل

کورونا کی زد میں آچکے ہیں 30کروڑ ہندوستانی !

آل انڈیا میڈیکل سائنس ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر)کے تازہ سروے (سیرو)میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دس برس یا اس سے 21فیصدی آبادی کے ماضی میں کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آنے کے ثبوت ملے ہیں اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں اصلاً کورونا انفیکشن متاثرین کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے پچھلے ہفتے سامنے آئے سیرو لوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق دیش میں اب تک 30کروڑ آدمی یعنی ہر چوتھا شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے حکومت نے سنیچر کو بتایا کہ آئی سی ایم آر کا تیسرا قومی سیرو سروے 7دسمبرسے 8جنوری کے درمیان کیا گیا تھا ۔ سروے پیش کرتے ہوئے آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے بتایا کہ اس میعاد میں 18برس و اس سے زیادہ عمر کے 28,589؛لوگوں پر سروے کیا گیا جس میں 21.4فیصد لوگوں میں ماضی میں کورونا وائرس کی زد میں آنے کا انکشاف ہوا جبکہ دس برس سے 17برس کی عمر کے 25.3فیصد بچوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی جبکہ دیہاتی علاقو ں میں 19.1فیصد آبادی میں سارس سی او وی ۔2کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں ۔ جبکہ شہری جھگی بستیوںمیں 31.7فیصد پایا گیا ۔جبکہ 60برس سے زیادہ عمر کے 23

پاک پر ایرانی سرجیکل اسٹرائیک!

پاکستانی دہشت گردوں کے مسلسل حملے سے ناراض ایران کی فوج نے امریکہ اور بھارت کی راہ پر چلتے ہوئے مبینہ طور سے پاکستان سر حد میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کیا اور اپنے دو فوجیوں کو چھڑا لیا بتایا جاتا ہے کہ ایران کے انتہائی تربیت یافتہ ریولیشنری گارڈس نے پاکستانی آتنکی تنظیم جیش العدل کے اڈوں پر حملہ کر کے قریب ڈھائی سال سے قید میں رکھے گئے اپنے جوانوں کو چھڑالیا ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق جیش العدل ایک کٹر پسند وہابی دہشت گرد گروپ ہے جو جنوب مغربی پاکستان میں ایران کی سرحد پر سر گرم ہے ۔ فارس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جیش العدل نے ہی فروری 2019میں ایرانی فوج پر حملے کی ذمہ داری لی تھی جس میں کئی ایرانی جوان ہلاک ہوگئے تھے ایرانی فوج نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر منگل کی رات اس سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دیا ایران فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کی کاروائی کامیاب رہی اور پچھلے ڈھائی سال سے قید العد ل کے قبضے میں قیدیوں کو چھڑا لیا گیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ایرانی فوجی صحیح سلامت دیش واپس لوٹ آئے ہیں ۔ ایک ایجنسی کے مطابق 16 اکتوبر2018کو جیش العدل نے ایرانی فوج کے بارہ بارڈر گارڈس کا اغوا