Translater
26 مئی 2021
ذاتی استعمال کیلئے درآمد کنسٹریٹر پر ٹیکس غیر آئینی!
بیرون ملک سے تحفہ میں ذاتی تجربہ کے لئے ملے آکسیجن کنسٹریٹر کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی لگائے جانے دہلی ہائی کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے ۔جسٹس راجیو شنکر اور جسٹس تلونت سنگھ کی بنچ نے اس سلسلے میں یکم مئی کو جاری مرکز کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا ۔حالانکہ بنچ نے صاف کیا جو بھی شخص ذاتی استعمال کے لئے تحفہ کے طور پر بیرون ملک سے میڈیکل ساز و سامان منگائے گا اسے متعلقہ محکمہ کو لکھ کر جانکاری دینی ہوگی ۔عدالت نے یہ فیصلہ 85 سالہ بزرگ گورچرن سنگھ کی چیلنج عرضی پر سنایا ۔انہوں نے سینئر وکیل سدھیر نند راجوب کے ذریعے سے داخل عرضی میں کہا کہ ان کے بھتیجہ نے امریکہ سے ان کے ذاتی استعمال کے لئے ایک آکسیجن کنسٹریٹر بھیجا ہے جس پر 12 فیصدی جی ایس ٹی آئی جی ایس ٹی وصولہ جا رہا ہے انہوں نے بنچ کو بتایا کہ مرکزی وزارت مالیات کیطرف سے ذاتی استعمال کے لئے درآمد میڈیکل ساز و سامان پرٹیکس لگانا آئین کی دفع 14 اور 21 کی خلاف ورزی ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عطیہ میں دینے کے لئے بھیجے گئے ساز وسامان کو آئی جی ایس ٹی سے وزارت چھوٹ دے رہی ہے ۔جو امتیاز پر مبنی ہے لہذا یکم مئی کو جاری نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
20 دن بھی نہیں ٹک پائی جنگ بندی
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر بنی رضامندی بنے ہوئے 20 دن بھی نہیں ہوئے کہ دونوںدیش پھر سے آمنے سامنے آگئے ہیں ،بلکہ امریکی صدر ٹر...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
جو لوگ بھی اسرائیل اور اس کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ موساد سیاسی قتل کروانے میں ماہر ہے ۔اسرائیل کی تاریخ میں ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں