اشاعتیں

دسمبر 27, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایماندار، صاف ستھری سرکار کا دعوی کھوکھلاثابت ہونے لگا

ایماندار اور سوچھ سرکار دینے کے وعدے سے شری اروند کیجریوال دہلی اسمبلی چناؤ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی ایسی جیت ہوئی تھی جو پہلے کبھی کسی بھی سیاستی پارٹی کو نہیں ملی تھی لیکن دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ اقتدار پانے کے کچھ ہی وقت میں اس سرکار کی کارگزاری، انتظامیہ اور ایمانداری کی پول کھلنے لگی ہے۔ جب سے اقتدار میں کیجریوال آئے ہیں وہ دوسروں پر تو بے بنیاد الزامات لگا کر بدنام کرنے میں جٹے رہتے ہیں لیکن اپنے آنگن میں کیا ہورہا ہے، یہ دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں سمجھتے۔ کرپشن کی تازہ مثال ہمارے سامنے آٹو پرمٹ گھوٹالہ آیا ہے۔ دہلی میں آڈ۔ ایون فارمولے کو نافذ کرنے کے لئے دہلی سرکار نے 10 ہزار نئے آٹو پرمٹ کی منظوری دی تھی۔ وہ جھگڑے کی بھینٹ چڑھتا نظر آرہا ہے۔ آٹو پرمٹ میں دھاندلی برتنے کے الزام میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے 3 افسروں کو معطل کردیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ فرضی پتے پر آٹوپرمٹ جاری کئے گئے تھے۔ اس درمیان دہلی حکومت نے نئے جاری کئے 932 پرمٹ منسوخ کردئے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قبول کیا ہے کہ پرمٹ دینے میں دھاندلی ہوئی ہے۔ بھاجپا نیتا ویجندر گپتا نے پریس کانفرنس کرکے

چھتیس گڑھ ضمنی چناؤ میں سودے بازی پر چناؤ کمیشن نے رپورٹ مانگی

چھتیس گڑھ میں پچھلے سال ہوئے ضمنی چناؤ کے دوران کانگریس کے امیدوار کو چناؤ میدان سے ہٹنے کے بدلے پیسے کی پیشکش کرنے والے ٹیپ کے سامنے آنے کے بعد بدھوار کو سیاسی ہلچل مچ گئی۔ کانگریس کے سرکاری امیدوار منتورام پوار کی نامزدگی واپسی کو لیکر میڈیا میں ٹیپ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پوار کی نامزدگی واپسی کے لئے کانگریس کو سابق وزیر اعلی اجیت جوگی اور ان کے لڑکے امت جوگی، وزیر اعلی رمن سنگھ (بھاجپا) کے داماد ڈاکٹر پنیت گپتا و دیگر کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اسی بات چیت کو ٹیپ کرلیا گیا تھا۔ معاملہ 2014 میں ہوئے اسمبلی ضمنی چناؤ کا ہے۔ غور طلب ہے کہ ایک اخبار نے ٹیپ میں خلاصہ کیا ہے جس میں مبینہ طور سے رمن سنگھ کے قریبی رشتے دار اور کانگریس لیڈر اجیت جوگی ان کے ممبر اسمبلی صاحبزادے امت جوگی و کچھ دیگر لوگوں کی بات چیت ہے۔خبر کے مطابق آرا گنج اسمبلی ضمنی چناؤ میں پیسے کے دم پر کانگریس سرکاری امیدوار منتو رام پوار کو بٹھا دیاگیا تھا، بعد میں پوار بھاجپا میں شامل ہوگئے تھے۔ ادھر بدھوار کو چناؤ کمیشن نے چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں فوراً مناسب جانچ کر 7 جنوری تک

استقبال ہے2016 ء کا سب کیلئے خوشحال ہو

سال2015ء کا اختتام ہوا اور نئے سال 2016ء کا آغاز ہوا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ نئے سال میں موسم بھی ہمارا ساتھ دے گا۔ نئے سال کے جشن میں لگے لوگوں کو ٹھنڈ زیادہ نہیں ستائے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ موسم ان لوگوں کے لئے راحت لیکر آئے گا جو ایک جنوری کو گھر سے باہر گھومنے پھرنے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں پچھلے 2-3 دنوں سے تبدیلی نظر آرہی ہے۔ ابھی ایک ہفتے تک موسم خوشگوار بنا رہے گا۔ اس کے نتیجے میں نئے سال کے جشن میں کہرا، آلودگی، بارش خلل نہیں ڈال پائیں گے۔31 دسمبر کی رات کو دہلی میں ٹھنڈ بہت زیادہ نہیں ہوگی۔درجہ حرات 7سے9 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ ایک وارننگ بھی ہے ، جشن مناتے وقت شراب پی کر گاڑی نہ چلائیں کیونکہ اگر پولیس نے انہیں پکڑ لیا تو نہ صرف ان کا ڈرائیوننگ لائسنس ہی ضبط ہوگا بلکہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ گزشتہ برسوں سے سبق لے کر اس بار دہلی ٹریفک پولیس زیادہ سختی برتے گی۔پیٹرولنگ بائیک سمیت 2 ہزار پولیس جوان خاص بڑے بازاروں اور مقامات پر تعینات ہوں گے۔ کناٹ پلیس میں 31 دسمبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد گاڑیوں پرپابندی رہی۔ یہاں اگر لوگوں کو آ

جنگل راج کی یاد دلاتا بہار میں قانون و نظم

قریب ڈیڑھ مہینے پہلے پانچویں بار بہار کی کمان سنبھالنے والے گڈ گورننس بابو عرف نتیش کمار کی رہنمائی میں مہا گٹھ بندھن کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ریاست میں بگڑتے قانون و نظم کا بن گیا ہے جو کہ لالو کے دور کے بہار میں جنگل راج کی یاد تازہ کرتا ہے۔ بہار میں پچھلے چار دنوں میں 3 قتل ہوچکے ہیں۔ بہار کے ویشالی ضلع میں ایک ٹیلی کمیونی کیشن انجینئر کی لاش ملی ہے۔ انکت جھا(42 سال ) نامی اس شخص کی گلا کاٹی لاش ملی تھی۔ پچھلے 4 دنوں میں یہ تیسرے انجینئرکا قتل ہے۔ دو دن پہلے دربھنگہ میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں دو انجینئروں کا دن دہاڑے قتل کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کو نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لینے کا موقعہ مل گیا۔ کہا جارہا ہے کہ ان تینوں کا قتل رنگ داری(زرفدیہ) نہ دئے جانے کے سبب ہوا ہے۔ اگر یہ صحیح ہے تو اس سے گڈ گورننس بابو کے دعوؤں کی پول کھولتی ہے۔ حیرانی اس بات کی ہے کہ ریاست میں 2005 سے سڑک پروجیکٹس سے وابستہ اس پرائیویٹ کمپنی نے رنگ داری کو لیکر اس کے انجینئروں کو دھمکائے جانے کی نہ صرف شکایتیں کی تھیں بلکہ جس جگہ اس کا کام چل رہا ہے وہاں کچھ سکیورٹی ملازم بھی تعینات کئے گئے تھے جنہیں بعد میں وہاں

ملائم سنگھ یادو بنام اکھلیش یادو

اترپردیش میں حکمراں پارٹی سماجوادی پارٹی کے اندر کھینچ تان بڑھتی جارہی ہے۔ ایک طرف باپ بیٹے یعنی ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو میں ٹکراؤ چل رہا ہے تو دوسری طرف ورکر اور چھٹ بھیا نیتا اعلی کمان سے بغاوتی سر دکھانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ بیچارے اکھلیش آدھا کام کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی ان کی ٹانگ کھینچ لیتا ہے۔ ملائم اور اکھلیش میں ٹکراؤ کا یہ عالم ہے کہ سپا چیف کے آبائی گاؤں سیفئی میں سالانہ ہونے والا کلچرل فیسٹول سے بھی اس مرتبہ وزیر اعلی اکھلیش یادو غائب رہے۔ حالانکہ مکھیہ منتری کے سیفئی مہا اتسو افتتاحی تقریب میں نہ پہنچنے کے بارے میں سرکاری طور سے تو کوئی جانکاری نہیں دی گئی لیکن پارٹی ذرائع کی مانیں تو اکھلیش پارٹی کے پردیش صدر بھی ہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ ان کے قریبی سمجھے جانے والے دو مسلم نوجوان لیڈر سنیل یادو اور سجن اور آنند بھدوریہ کے نکال دئے جانے سے صاف ہے کہ سجن سپا چھاتر سبھا کے قومی پردھان تھے جبکہ بھدوریہ لوہیا واہنی کے قومی صدر رہ چکے ہیں۔ ایٹہ کے پارٹی ایم ایل اے رامیشور یادو کے بیٹے سبوت یادو کو بھی ایتوار کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹ

تنازعات سے شروع ہوا برس اور تنازعوں میں ہی ختم ہوا

سال 2014ء کے لوک سبھا چناؤ میں ملی کراری ہار کے بعد کانگریس کو بیشک اس سال بہار میں اتحاد کے ساتھ اقتدار میں سانجھے داری کانگریس کے لئے بیشک ایک امید کی کرن ضرور نظر آئی لیکن اسے چھوڑ دیں تو یہ برس پارٹی کیلئے جدوجہد بھرا رہا۔ اس سال کا خاتمہ دونوں کانگریس صدر اور نائب صدر کیلئے اچھا نہیں رہا۔ دہلی اسمبلی چناؤ میں اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی آندھی نے بھاری جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس کیلئے راحت کی بات صرف اتنی تھی کہ بھاجپا بھی بری طرح سے شکست خوار ہوئی۔ سال کے ابتدا میں 56 دن کی اپنی پراسرار چھٹیاں گزارنے کے باوجود راہل گاندھی نے پارٹی میں اپنی اہمیت بنائے رکھی اور سونیا گاندھی کانگریس پارٹی کی کمان راہل گاندھی کی مرضی کے مطابق کبھی بھی انہیں سونپنے کوتیار دکھائی دیں۔ لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کو 44 سیٹوں تک محدودکردینے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے ماں بیٹا ہوا بنے رہے۔ سرکار اور حکمراں بھاجپا بالواسطہ غیر بالواسطہ طور پر گاندھی خاندان کو نشانہ بناتے رہے۔ اس سال کے دوران راہل نے آگے آکر مورچہ سنبھالا اور وہ مودی اور ان کے حکومت کے طریقے و پالیسیوں کے تیز ترار تنق

کھودا پہاڑ نکلی چوہیا، وہ بھی مری ہوئی

کھودا پہاڑ اور نکلی چوہیا وہ بھی مری ہوئی۔ یہ حال ہوا ہے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کا جو پچھلے کئی دنوں سے مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے تھے۔ پچھلے کئی دنوں سے کیجریوال اینڈ کمپنی نے نہ تو وزیر اعظم کو چھوڑااورنہ ارون جیٹلی کو۔ نکلا کیا؟ دہلی و ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے معاملوں میں دہلی سرکار کی خود جانچ کمیٹی نے اپنی رپورٹ دے دی ہے اس سرکاری رپورٹ میں مرکزی وزیر ارون جیٹلی کا نام کہیں بھی نہیں ہے۔ دہلی سرکار کے ویجی لنس محکمے کے پرنسپل سکریٹری چیتن سانگھی کی رہنمائی والی تین نفری کمیٹی کی 237 ویں رپورٹ میں کہا گیا ہے ڈی ڈی سی اے پر بڑی تعداد میں الزامات کودیکھتے ہوئے بی سی سی آئی کو اس کرکٹ ادارے کو فوراً معطل کیا جائے۔ رپورٹ میں جیٹلی کا تذکرہ کئے بغیر کمیٹی ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں کئی ریمارکس دئے گئے ہیں۔ جیٹلی 1999ء سے2013ء کے درمیان جب ڈی ڈی سی اے کے چیئرمین تھے تو یوپی اے عہد میں سنگین دھوکہ دھڑی کی جانچ دفتر کے ذریعے کی گئی ۔ جانچ میں بھی ارون جیٹلی کے خلاف کچھ نہیں پایا گیا ت

روس ہمیشہ بھارت کا بھروسے مند دوست رہا ہے

عالمی پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روس دورہ اہمیت سے کم نہیں مانا جاسکتا۔ آج نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اس وقت دنیا کے سب سے دو بڑے قد آور لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی کڑی محنت اور پختہ عزم کا کئی بار ثبوت دیا ہے۔ اس لحاظ سے وزیر اعظم مودی نے صحیح ہی کہا ہے کہ میں اور پوتن ایک جیسے ہیں۔ پی ایم نے پوتن اور اپنے سیاسی سفر کے درمیان یکسانیت بتاتے ہوئے کہا کہ پوتن نے بھی 2000 ء میں کمان سنبھالی تھی اور میں نے2001 ء میں۔ میں نے پی ایم اٹل بہاری واجپئی کے ڈیلیگیشن کا حصہ بن کر بطور وزیر اعلی روس کا دورہ کیا تھا وہ میری اور پوتن کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔ جب بھی میں روس جاتا ہوں میرے دماغ میں یہ خیال آتا ہے کہ میں نے اس دورہ میں تھوڑی دیر کردی۔ دوسرا مجھ میں تھوڑی ہچکچاہٹ بھی ہے۔ مگر میں اس بات سے بھی خوش ہوں کہ ایک دوست کے گھر جارہا ہوں۔ مشکل گھڑی میں ملی روس کی سپورٹ پر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کو کبھی یہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں پڑی کہ روس کچھ معاملوں پر ہمیں حمایت دے گا یا نہیں۔ روس بھارت کا ایک مضبوط اور بھروسے مند دوست رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان صحیح معنوں میں فوجی سانج

ہر سال نابالغ بچے بچیاں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہوتے ہیں

اپنوں کی تلاش میں قریب20 برسوں کے بعد گیتا بھارت لوٹی تو دہلی سے اندور تک خوشیاں منائی جانیں لگیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت وزیر اعلی اروندکیجریوال نے نہ صرف گیتا بلکہ اس کے ساتھ آئے ایدی فاؤنڈیشن کے ممبران سے گیتا کے پاکستان میں رہائش کے بارے میں تفصیلات سنیں۔ گیتا تو خوش نصیب ہے اور ہائی پروفائل کیس ہونے کے سبب اسے اپنے رشتے داروں سے ملوانے کیلئے بھارت سرکار و پورا دیش ساتھ کھڑا ہوگیالیکن آج بھی دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ ایسی سینکڑوں گیتا گمشدگی کے اندھیروں میں کھوئی ہوئی ہیں۔ ان کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے۔ خاندان در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور ڈھونڈنے میں لگے ہیں۔ ایک رضاکار تنظیم ’نو سرشٹھی‘ نے بچوں کی گمشدگی سے متعلق معلومات کیلئے اطلاعات حق (آرٹی آئی) کا سہارا لیا ہے۔جواب میں دہلی پولیس نے بتایا کہ پچھلے برس 1 جنوری سے31 دسمبر 2014ء کے درمیان 18 برس کی عمر تک کے 3409 گمشدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد لڑکیوں کی رہی ہے۔ گذشتہ برس2050 لڑکیاں لا پتہ ہوئی ہیں جبکہ 1359 لڑکے لاپتہ ہوئے۔بچوں کی گمشدگی کے معاملے میں دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر باہری ا

پرانے بھروسے مند روس سے رشتوں میں نیا باب!

روس ایک ایسا ملک ہے جس نے ہندوستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ کئی موقعے آئے جب بھارت اپنے آپ کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔ پہلے سوویت یونین اور پھر بعد میں روس نے بھارت کو تنہا ہونے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے روس دورے سے پرانے دوست کے ساتھ نئے رشتوں میں تازگی آگئی ہے۔ آج ایک طاقتور اور بااثر دیش کے طور پر ابھر رہے روس کے صدر ودلایمیر پوتن کی قیادت میں نئی توانائی ملی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کی طرح پوتن بھی دلیر لیڈر ہیں جو کوئی بھی قدم اٹھانے سے نہیں گھبراتے،ضرورت کے حساب سے جو بھی قدم روس کے مفاد میں ہو اٹھا لیتے ہیں، چاہے کسی کو پسند آئے یا نہیں۔یہ بھی صحیح ہے سوویت یونین کی تقسیم کے بعد امریکہ آج ترجیحات کے حساب سے اول ہوگیا ہے۔ بھارت ۔ روس کی دوستی پرانی اور آج بھی برقرار ہے۔ وزیر اعظم مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 16ویں ہند۔ روس چوٹی کانفرنس کے موقعے پر ڈیفنس اور نیوکلیائی سمجھوتوں سمیت کل16 معاہدوں پر دستخط کئے۔ معاہدوں کے بارے میں غور کریں تو وہ مودی کے ’’میک ان انڈیا‘‘ کے پیش نظر بھارت میں اقتصادی خاکے کو مضبوطی دیتے ہیں۔ سب سے پہلے اہم یہ ہے کہ جو بھی سمجھوتے بھارت اور روس کے درمیا

بدمعاشوں کا بڑھتا حوصلہ: کورٹ میں فائرنگ

آج کل ان مافیہ اور بدمعاشوں کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ یہ اب عدالت کے اندر بھی گولہ باری سے نہیں ڈرتے۔راجدھانی میں اپنی نوعیت کی پہلی واردات میں مجسٹریٹ کے سامنے قتل ہوگیا۔گھناؤنے جرائم میں لڑکوں کو بالغوں کی طرح سزا دینے کے لئے پارلیمنٹ میں قانون پاس ہونے کے ٹھیک24 گھنٹے بعد 4 نابالغوں نے اس ہمت بھری واردات کو کڑکڑ ڈوما عدالت میں انجام دے ڈالا۔ بدھ کے روز کڑکڑ ڈوما کورٹ میں رونگٹے کھڑے کردینے والی اس واردات میں ہتھیاروں سے مسلح بدمعاشوں نے کٹہرے میں کھڑے ایک بدمعاش پر گولیوں کی بوچھار کردی۔ بدمعاش کو بچانے کے چکر میں دہلی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل رام کنور مینا شہید ہوگیا۔واردات کے بعد ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن دو بدمعاشوں کو کورٹ روم میں ہی لوگوں نے دبوچ لیا اور پیٹ پیٹ کر ادھ مرا کردیا۔ دیگر دو بدمعاشوں کو وکیلوں نے گھیر کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چاروں ملزم نابالغ ہیں۔ کڑکڑ ڈوما کورٹ کی چھٹی منزل پر73 نمبر کورٹ کے میٹرو پولیٹن کرمنل مجسٹریٹ سنیل گپتا کی عدالت میں بدنام زمانہ بدمعاش عرفان عرف چھینو پہلوان کی پیشی تھی۔ اس درمیان ایک لڑکا وہیں پر کھڑا رہا