اشاعتیں

جنوری 24, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

امریکہ میں پہلے سیاہ فام وزیر دفا ع بنے!

امریکی سینیٹ نے وزیر دفاع کے طور پر جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن کے نام پر مہر لگادی صدر جو بائیڈن ایک کے بعد ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں انہوں نے پہلے امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کملا ہیرث انہوںنے ان کے بعد افریقی امریکی نژاد شخص کو دیکھ کر وزیر دفاع بنایا ہے جنرل آسٹن پینٹاگان (محکمہ دفاع) میں اعلیٰ عہدے پر رہ چکے ہیں ۔ سینیٹ میں ان کے حق میں 93وو ٹ پڑے مخالفت میں صرف دو اس کے ساتھ سینیٹ نے وزیر دفاع کے طور پر توثیق کردی ۔ اس کے فوراً بعد انہیں واشنگٹن ہیڈ کوارٹر سروسیز کے اگزیکٹو ڈائرکٹر ٹا م موئٹ نے عہدے کا حلف دلایا پھر ان کو خفیہ اپڈیٹ سے واقف کرایا گیا ۔ نائب صدر کلا ہیرث آسٹن کی ایک تقریب میں ان کو عہدے راز داری کا حلف دلائیں گی ۔صدر جو بائیڈن نے آسٹن کے نام کی توثیق کیلئے سینیٹ کا شکریہ ادا کیا دیش کے نئے وزیر دفاع آسٹن نے ٹویٹ کر کے کہا کہ وزیر دفاع کے طور پر مجھے خدمت سونپنا بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں چلئے کام شروع کرتے ہیں آسٹن اپنے ملازمت عہد میں متعدد بڑے عہدوں پر رہے اور نسلی امتیاز کی بندشوں کو پار کرتے ہوئے یہاں تک پہونچے 2016میں فوج کے چار ستار

کسان آپ کو ختم کردیں گے ،یہ صرف شروعات ہے !

زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر مظاہرے کر رہے کسانوں کی تحریک کی چمک آہستہ آہستہ پورے دیش میں پھیل رہی ہے دہلی کے بعد مہاراشٹر کے کسانوں کے ایک بڑے جتھے ممبئی کے آزاد میدان میں ہلا بولا ۔ممبئی کے آزاد میدان میں ہزاروں کسانوںنے اکٹھے گروپ میں چل رہی کسان تحریک کو حمایت دی ہے اور مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے کسان ممبئی پہونچ گئے تھے پولس نے ریلی کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ساو¿تھ ممبئی کے آزاد دمیدان اور اس کے آس پاس علاقوں کی سیکورٹی کا مخصوص انتظام کیا ۔ ایس آر پی ایف کے جوان تعینات ہیں ساتھ ہی ڈرون کا بھی استعمال کیا ۔آل انڈیا کسان سبھا نے دعویٰ کیا ہے ناست وغیرہ علاقوں سے پندرہ ہزار کسان ممبئی آئے سرکار کی اتحادی جماعت کانگریس کی ریاستی یونٹ کسان ریلی کی پہلے ہی حمایت کرچکی تھی ۔ اور کسانوں نے کٹارا گھاٹ سے نکالے گئے سات کلو میٹر لمبے مارچ میں مہیلا کسان بھی شامل ہوئیں اس کی قیادت اے آئی کے ایس کے قومی صدر اشوک دھاولے اور کسان گوجر کے جنرل سیکریٹری اجیت نوالے نے کی اس کے علاوہ سی ٹو سے وابستہ مزدوروں نے بھی کسانوں پر پھول برسا کر خیر مقدم کیا اور اس کو این سی پی کے

یہ دیپ سدھو کون ہے ؟

26جنوری کو دہلی کے تاریخی لال قلعے پر نشان صاحب (سکھوں کا دھارمک کیسری جھنڈہ)اور کسانوں کے ہرے لال پیلے جھنڈوں کا پھیرایانے والا دیپ سدھو آج کل سرخیوں میں چھایا ہوا ہے ۔ بی بی سی نے تفصیل سے بتایاہے کہ دیپ سندھو کون ہے ؟جب لال قلعے پر جھنڈہپھیرایا جا رہا تھا تب یہ وہاں موجود تھا اور جھنڈ ہ پھیرایایا جارہا تھا تب وہ ویڈیو بنا رہا تھا اس کے بعد سے وہ سرخیوں میں چھایا ہوا ہے آئیے، کسان آندولن میں دیپ سدھو کی شرکت اور سیاستدانوں اور فلم دنیا کے لوگوں کے ساتھ ان رشتوں پر ایک نظر ڈالیں ۔دیپ سدھو ستمبر2020میں کسان آندولن میں شامل ہوا اور جلد ہی سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرانے میں کامیاب رہے دیپ کا انگریزی میں پولس حکام کے ساتھ بحث کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے یہ ایک انقلاب ہے وہ مسئلے کو سنجیدگی کو نہیں سمجھتے تو یہ کرانتی اس دیش اور ساو¿تھ ایشا کی زمینی سیاست کو تشریح کرے گی ۔ اس ویڈیو کے بعد اس نے قومی سطح پر سرخیاں بٹوری ۔ جب کسان انجمنوں نے دیپ سدھو کو تو دور کردیا تو سوشل میڈیا پر اس بارے میں خوب بحث ہوئی سماجی کار کن اور پیسے سے وکیل سمرجیت کور گل

لالو یادوکا گردہ صرف25فیصدکام کررہا ہے !

چارہ گھٹالے میں سزا کاٹ رہے آر جے دی چیف لالو پرساد یادو دہلی کے ایمس اسپتال میں زیرعلاج ہیں ڈاکٹروں کے مطابق ان کا گردہ 25فیصدی کام کررہا ہے ان کا کریٹی نائن بڑھا ہوا ہے ۔امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر راکیش یاد واور دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے ان کو نمونیا بھی ہے لیکن ان کی طبیعت بقدر بہتر ہے ۔ساتھ ہی ان ٹی ایل سی بھی بڑھا ہوا ہے چھاتی میں انفیکشن ہے لالو جی کو 20سال سے شوگر و دل کی بیماری ہے جن کا علاج چل رہا ہے ۔اور ان کی صحتیابی کے لئے ڈاکٹر سبھی ٹیسٹ کررہے ہیں ۔پروٹولول کے تحت ان سے ملنے والوں پر روک ہے صرف خاندان کے لوگ ہی ان سے ملنے یا ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں ۔بتادیں طبیعت بگڑنے پر انہیں رانچی سے دہلی لایا گیا تھا یہاں ایمس کے کارڈیو تھیرپی سینٹر کے آئی سی یو میں داخل ہیں ۔وہیں لالو کے ایمس آنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جلد صحتیابی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا وے ان سے اس لئے فون پر بات نہیں کرتے کیوں کہ ان کی طبیعت کے بارے میں معلومات ملتی رہتی ہیں ۔ (انل نریندر)

بات تو دور ،نظریں بھی نہ ملائیں!

وزیراعظم نریندر مودی سنیچر کے روز مغربی بنگال کے دورے پر گئے تھے اور پروٹوکول کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان کے ساتھ موجود تھیں ۔دونوں لیڈروں کے بیچ سے مشکل سے قریب 5فٹ کا فاصلہ تھا لیکن سیاسی آئیڈیا لوجی کی دوری اور بات چیت کی کمی کیمرے کے سامنے آخر کار دکھائی دے گئی ۔دراصل پی ایم مودی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی پر کولکاتہ نیشنل لائبریری گئے تھے یہاں ان کے ساتھ ریاست کے گورنر جگدیپ دھنکڑ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود رہیں ۔اور لائبریری میں ریاست کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔نیتا جی کو شردھانجلی سے لے کر باہر آنے تک وزیراعظم نریندر مودی ممتا بنرجی کے درمیان کوئی بات چیت ہوتی نہیں دکھائی دی ۔وزیراعظم وہاں موجود افسران سے لائبریری اور نیتا جی سبھا ش چندر بوس سے جڑی معلومات لیتے دکھائی دئیے لیکن ممتا نے ان سے کوئی بات نہیں کی ۔حالانکہ دونوں لیڈروں کے درمیان زیادہ دوری نہیں تھی اس کے باوجودی ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملائیں ۔اس دوران دونوں نیتا ہی ایک دوسرے سے برعکس سمت میں دیکھتے نظر آئے یہ بات ضروری ہے کہ لائبریری سے باہر آنے سے پہلے ممتا بنرجی اور اور گورنر دھنکڑ کے درمیان ک

لال قلعہ کے وقار پر چوٹ!

پچھلے دو مہینہ سے کسان تحریک بڑے صبر و ڈسپلن سے جاری تھی لیکن یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر پریڈ میں کیسے اپنی سمت سے بھٹک گئی ۔یہ سوال آج سب پوچھ رہے ہیں ؟ کافی تنازعہ اور مشقت کے بعد کسان لیڈروں کو ٹریکٹر پریڈ کی تحریری اجازت ملی اور آپسی اتفاق رائے سے پریڈ کے راسطے طے ہوئے تھے لیکن اندر خانہ کسان لیڈروں کو اس بات کا احساس ہوا تھا کہ شام کچھ باہری عناصر کسانوں کی آڑ میں گڑبڑی کر سکتے ہیں اس لئے کسان لیڈر باربار آندولن کررہے کسانوں سے اپیل کررہے تھے کہ وہ کسی بھی شکل میں تشدد نہ کریں ۔بدامنی نہ پھیلائیں لیکن 26جنوری کو جو ہوا وہ شرمشار ہے ۔زرعی قوانین کے خلاف آندولن کررہے مظاہرین نے ساری مریادائیں بھول کر تشدد برپا کردیا ۔72ویں یوم جمہوریہ کی چمک کو ان بد امن عناصر نے ملیا میٹ کر دیا ۔منگل کو جس طرح سے بلوائیوں نے لال قلعہ پر قبضہ کیا اور دہلی کی سڑکوں پر قہرام مچایا ،اس سے غیر ملکی میڈیا نے بھارت کی ساخ کو خراب ہی کیا ہے ۔پاکستان میں بھی جشن منایا گیا لال قلعہ پر تو تاریخ کو داغ دار کر دیا گیا ۔جس مقام پر اور پول پر وزیرا عظم 15اگست کو ہر سال ترنگا پھیراتے آرہے ہیں وہاں نشان صاحب (گورودواروں

جب ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ساتھ نیوکلیئر کوڈ بٹن لے گئے !

امریکہ میں جو بائیڈن نے بدھ وار کے روز صدر کے عہدے کا حلف لے لیالیکن اس سے پہلے سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاو¿س سے رخصت ہوگئے اور امریکہ میں پرانے صدر کو عہدے چھوڑنے سے پہلے نئے صدر کہ حلف لینے کے ساتھ ہی نیوکلیئر پاور کی بھی منتقلی ہوتی ہے۔لیکن دیش کی تاریخ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ٹرمپ بغیر نیوکلیئر کویا فٹ بال دیئے بغیر وائٹ ہاو¿س چھوڑ کر چلے گئے جس وجہ سے ٹرمپ کے پاس موجود یہ نیو کلیئر کوڈ بے اثر ہوگیا اور نیا کوڈ بائیڈن کے پا س آگیا، لیکن ٹرمپ کی اس کاروائی کو سبھی نے حیرانی جتائی دراصل نیوکلیئر پاور والے کالے رنگ کے ایک برفکیس میں یہ کوڈ بند ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی صدر کے پاس دو نیوکلیئر کوڈ اور دو سیٹ نیو کلیئر لانچ کوڈ رکھے ہوتے ہیں جسے نیوکلیئر بسکٹ بھی کہا جاتاہے یہ امریکی صدر کے پاس ہمیشہ رہتی ہیں اسکے زریعہ امریکی صدر محکمہ دفاع(پینٹا گن)کو نیوکلائی حملے کا حکم دیتے ہیں ۔ حالانکہ یہ برفکیس بھی ایک دوسرے کے پاس چلا جاتا ہے حالانکہ اس بار ایسا نہیں ہوپایا کیونکہ ٹرمپ نے نئے صدر کے حلف برداری میں شامل نہیں ہوئے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کسی پرانے صدر نے نئے صدر کو نیوکلیئر لا

چلو بلاوا آیا ہے ماتا نے بلایا ہے !

چلو بلاوا آیا ہے ماتا نے بلایا ہے جو جنگل میں راجا گودی میں بھیا کو لے کے آجا جیسے بھجنوں سے لوگوں کے دل میں راج کرنے والے بھجن سمراٹ نریندر چنچل کا 80سال کی عمر میں ندھن ہوگیا نریندر چنچل پچھلے کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے پچھلے تین دنوں سے وہ دہلی کے اپولو اسپتا ل میں زیرعلاج تھے نریندر چنچل نے پچھلے سال اکتوبر کو اپنے کچھ دوستوں کو سر پریا میں وہا میں واقع اپنے گھر میں بلایا تھا اس دن ان کا 80واں جنم دن تھا انہوں نے کچھ دیر بعد ہی مہمانوں کو الوداع کیا ان کی طیبعت خرا ب چل رہی تھی لیکن یہ تب کسی نے نہیں سوچا تھا کہ بیشک مندر۔مسجد توڑیں (باقی میں ،بے نام ہوگیا )باقی کچھ بچا تو مہنگائی مار گئی ۔(روٹی کپڑا مکان)تونے مجھے بلایا (آجا)چلو بلاوا آیا ہے (اوتار)جیسے صد ا بہار گیتوں اور بھجنوں کو گانے والے نریندر چنچل کچھ مہینوں بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے وہ اپنے پیچھے بیوی اور بیٹا اور بیٹی و کروڑوں چاہنے والے کو چھور گئے ہیں۔ گڑکی نگری منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے نریندر چنچل نے فلمی دنیا ممبئی سے دور دہلی میں اپنا آشیانہ بنایا تھا ان کے دل کے قریب دہلی تھی انہوں نے ہزاروں جگ راتیں

کسانوں نے ٹھکرایا سرکاری پرستاو ¿ :آندولن جاری رہے گا!

کسان انجمنوں اور سرکار کے سرمیان 11ویں دور کی بات چیت بھی کسی نتیجے پر نہ پہونچنے سے ختم ہوگئی ۔تینوں زرعی بلوں کو واپس لینے کی مانگ پر 58دنوں سے جاری آندولن کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا سرکار اپنے موقف پر اڑی رہی اور کسان انجمنیں اپنے بات پر اٹل ہیں ۔ حکومت نے آندولن کو ختم کرنے کے مقصد سے جھکتے ہوئے کسان انجمنوں کو تجویز دی کہ سرکار ڈیڑھ سال تک پر عمل رک سکتا ہے اگر کسان اپنی تحریک ختم کردیں کسانوں نے سرکار کے اقتصادی بنیاد کو ٹھکر اکر آندولن جاری رکھنے کا فیصلہ لیا کسانوں نے سرکار کی تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ انہیں زرعی قانون ہی نہیں چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سبھی فائدے کے حامل فصلوں پر ایم ایس پی کا قانون بھی ہر حال میں چاہئے در اصل سرکار کے ڈیڑھ سال تک زرعی قانون نافذ نہ کرنے کی تجویز پر کسان انجمنوں میں الگ الگ رائے تھی ان نیتاو¿ں کی ایک طبقے کی رائے تھی کہ آندولن زرعی قانون منسوخ کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور اسے منسوخ کرانے کی مانگ نہیں چھوڑی جاسکتی وہیں کسان نیتاو¿ں کا دوسرا گروپ کا کہنا تھا زرعی قانون ملتوی کئے جانے کی تجویز سرکار کی طرف سے جو دی گئی ہے وہ اب

پی پی ای کٹ پہن کر 20کروڑ روپے کی چوری !

دہلی کے علاقے کالکاجی میں واقع انجلی جیولری شورام میں 20کروڑ روپے مالیت کے زیورات کی چوری ہوئی تھی شورام کے الیکٹریشین شیخ نور رحمان (25سال نے اس اکیلے اس واردات کو انجام دیا تھا )پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے پندرہ گھنٹوں میں ملزم کو کرول باغ علاقہ کے اس کے دوست کے گھر سے اسے گرفتار کرکے سونے و ہیرے سے بنے 25کلو زیورت برآمد کر دکھائے ۔راجدھانی اسے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی چوری بتایا جارہا ہے ۔ملزم کی یہ پہلی واردات تھی اس نے پی پی ای کٹ اور دوسرے اوزار وغیرہ آن لائن خریدے تھے واردات کے بعد وہ جیولیری شوروم کے باہر بیٹھے مسلح پانچ سکیورٹی گارڈ کے سامنے سے نکلا تھا ۔جوائنٹ پولیس کمشنر شبھاشیش چودھری نے بتایا کہ ملزم شیخ نوررحمان نے پوری پلاننگ کے ساتھ واردات کو انجام دیا واردات کے ملزم نے پی پی ای کٹ پہنی اور ماسک لگایا اورشوروم کا ملازم ہونے کی وجہ سے اسے پتہ تھا قیمتی جیولری کہا رکھی جاتی ہے شوروم سے وہ صرف مہنگی جیولری ہی چرا کر لے گیا تھا ۔کمشنر نے بتایا منگلوار کی صبح 11:30بجے شوروم کھلنے پر چوری کا پتہ چلا ۔شورام کے منیجر ابھیجیت چکرورتی نے کالکاجی ایس ایچ او کو سندیپ گھئی کو اس کی ا

کملا دیوی ہیرث!

امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن کر تاریخ رقم کرنے والی محترمہ کملا دیوی ہیرث نے کہا ہے ان کی والدہ نے مسلسل ان پر اپنا بھروسہ بنائے رکھا اور ان کے اس بھروسہ نے انہیں اس اونچے مقام تک پہونچایا ہے اور اپنی ماںکو اس بات کا کریڈٹ دیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو یہ بات یاد دلائی کہ بھلے ہی ہم ینتر آکا ر اپنے سپنے تعبیر کرنے والے ہو سکتے ہیں لیکن ہم آخری نہیں ہوں گے ہیرث نے اپنی سورگیہ ماں شاملہ گوتھاتن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کرئیر کے دوران سین فرانسیکو میں فرسٹ خاتون ڈسٹرک اٹارنی سے لے کر کیلوفونیا کی فرسٹ خاتون اٹارنی جرنل کے طور پر خدمات انجام دینے تک اور امریکی سینٹ میں کیلیفورنیا کی فرسٹ سیاہ فام خاتون کے طور پر نمائندگی کرنے تک ہمیشہ ہی اپنی ماں کی ان باتوں کو یا درکھا ،کملا دیوی ہریث کے عہدے کا حلف لینے کے بعد پہلا تبصرہ تھا : ہم امریکن خواب دیکھتے ہی نہیں بلکہ انہیں پورا بھی کرتے ہیں ۔56سالہ ہیرث نے ایک ساتھ کئی ریکارڈ توڑے ہیں ، وہ پہلی خاتون اور پہلی سیاہ فام وائس پریسیڈنٹ ہیںایک ہندوستانی-امریکی کی شکل میں اس عہدے پر پہونچنے والی پہلی خاتون ہیں ۔کملا د