اشاعتیں

ستمبر 6, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آکسفورڈ ویکسین سے دنیا بھر کو بہت امید تھی !

کورونا انفیکشن دن بدن بڑھتا جا رہا ہے بھارت میں ایک دن میں کووڈ19کے سب سے زیادہ 95735مریض سامنے آنے سے کل مریضوں کی تعداد 44لاکھ سے پار ہو گئی ہم بہت تیزی سے دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں نمبر ون ہونے جا رہے ہیں اسی دوران پوری دنیا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار تھا ہمیں بہت امید تھی کہ کیا آکسفورڈ کورونا ویکسین آنے والی ہے شاید اس سے کورونا انفیکشن رک جائے لیکن ہماری امیدوں کو فی الحال جھٹکا لگا ہے ۔برطانیہ میں ایک شخص کے سنگین طور سے بیمار ہونے کے بعد آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کو وی شیڈ کے تیسرے مرحلے کا نتیجہ دنیا بھر میں روک دیا گیا ہے ۔برطانیہ میں ٹی کے کے مضر اثرات کی جانکاری نہ دینے کے سبب بھارت میں اس ویکسین میں تیسرے مرحلے کا تجربہ کر رہے پونے کے انسٹی ٹیوٹ کو ڈرگ کنٹرورل جنرل آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے اس کے جواب میں سیرم نے کہا کہ وہ بڑی دوا کے قواعدی ہدایت کی تعمیل کریں گے ویکسین بنا رہی فارمہ کمپنی ایسٹرا جنیکا کے مطابق والنٹریر کو ٹی کے کے سائڈ ایفکٹ ہوا تھا اس کی جانچ جاری ہے ۔حالانکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے انسانوں پر تجربے میں نتیجے اچھے ملے تھے ۔تیسرے

سوشانت کی موت کے 84دن بعد گرل فرینڈ گرفتار !

بالی اوڈ ادا کار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے 84ویں دن بعد ان سے جڑے ڈرگس کیس میں سوشانت کی گرل فرینڈ کو منگل کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا نارکوٹیکس کنٹرول بیرو نے ان سے تین دن چلی 20گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا گیا اور ڈرگس سینڈیکٹ کا حصہ بتایا۔ این سی بی کا الزام ہے کہ معاملہ سے وابستہ جو ڈرگس ڈیل ہوئی ہے اسکو ریا نے فائیننس کیا ہے عدالت نے اسکو جو ڈیشیل حراست میں بھیج دیا گیا ہے ڈرگس سے جڑے ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک اور کئی دیگر لوگ وائسٹ ایپ چیٹ لیک ہونے کے بعدنارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگ اینگل سے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ،ریا چکرورتی پر این سی بی نے سنگین الزام لگائے ہیں اور کہا کہ وہ ڈرگس سنڈ یکٹ کی سرگرم ممبر ہے اور کافی عرصے سے نشیلی سامان کے لین دین میں ملوث تھی یہی وجہ رہی کہ این سی بی کورٹ نے ان کی ضمانت عرجی خارج کر دی این سی بی نے صاف کہا کہ وہ (ریا)ڈرگس خریدنے اور بیچنے کے لئے پیسوں کا لین دین کر رہی تھی اس نے خود بتایا کہ وہ بھائی شووک چکرورتی ہاﺅس منیجر سیمول مرانڈا ،دیپش ساونت کو ڈرگس مانگنے اور پیسے پہنچانے کےلئے ہدایت دیتی تھی دیپش ،شووگ کو این سی

45برس میں پہلی بار چلی گولیاں !

چین نے ایک مرتبہ پھر اپنے قول سے برعکس کام کرنے کی حماقت کی ہے ۔پہلے 29-30اگست کو لداخ کے پین گونگ علاقہ میں اس نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی اب واقعہ کے دس دن کے اندر ہی اس نے ایل اے سی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہندوستانی جوانوں کے روکنے پر فائرنگ بھی کی تھی ۔سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان ایل اے سی پر 45برس میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب محافظوں نے ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے)نے پیر کو شام قرب چھ بجے لیجانگ لا کے پاس گھسنے کی کوشش کی جس سے ہمارے بہادر جوانوں نے ناکام کردیا ۔حکمت عملی دور سے اہم ان چوٹیوں کو قبضانے کی منشا سے آئے فوجیوں نے اس موقع پر دس سے پندرہ راو¿نڈ ہوائی فائر بھی کئے اس کے بعد پیگونگ جھیل کے پاس یورال کے رجانگلہ میں دونوں دیشوں کی فوجیں آمنے سامنے آگئی ہیں ۔نارتھ میں مخبری چوٹی کے پاس پچاس سے ساٹھ چینی فوجی بھالے اور دھاردار ہتھیاروں سے لیس ہو کر آئے تھے ۔ہندوسانی فوج نے بتایا پی ایل اے فوجیوں نے ایل اے سی سے لگی ہماری چوکی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی پندرہ جون کو گلوان وادی میں چینی فوجیوں نے پتھروں سے حملہ کیا تھا جس میں ہماری

اب دہلی بن گیاہے منشیات کا ہب!

نشہ کے کاروبار کا مکڑ جال دہلی میں پھیلتا جارہا ہے ۔نوجوان پیڑی سے لیکر عورتوں تک کو اس نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔راجدھانی میں ڈرگس کی کھپت بڑھتی جا رہی ہے دیش کی مختلف ریاستوں کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی نشہ آور چیزوں کی کھیپ دہلی آرہی ہے ۔یہاں سے دوسری ریاستوں میں بھی سپلائی ہو رہی ہے ۔دائرکٹریٹ آف ریونیو انٹیلی جینٹس (ڈی آر آئی )،نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این اسی بی )،دہلی پولیس کی کرائم برانچ کا نارکوٹرکس سیل اور اسپیشل سیل سمیت مقامی پولیس تک مسلسل دھر پکڑ میں لگی ہوئی ہے لیکن راجدھانی میں یہ کالا کاروبار پاو¿ں پھیلاتا جارہا ہے ڈی آر ائی نے نوی ممبئی کے نہاوا شیوا روڈ سے حال ہی میں ایک ہزار کروڑ روپئے مالیت کی ایک سو اکیانوے کلو گرائم ہیروئن پکڑی تفتیش میں سامنے آیا کہ اس کے تار دہلی سے جڑے ہیں ۔دہلی میں امپوٹر سکھا بھاٹیا سمیت تین لوگوں نے یہ کھیپ آہستہ آہستہ پائپوں کے اندر افغانستھان سے منگائی تھی یہ پہلی بار نہیں ہے جب دہلی کے تار بیروں ملک سے جڑے ہیں ۔دسمبر 2019میں این سی بی نے 13سو کروڑ روپئے کے انٹرنیشنل ڈرگس گینگ کا پردہ فاش کر دیا تھا ۔آسٹریلیا سے 57کلو کوکنگ اور 200کلو دوس

گولیوں سے بھون کر کنر گمن گا قتل!

دہلی کے شہادرا کے جی ٹی وی انکلیب علاقہ میں سنیچر کی رات اسکوٹی سوار بدمعاشوں نے ایک کنر گرو کی اس کے گھر کے باہر گولیاں برسا کر قتل کر دیا ۔متوفی کی شناخت گاو¿ں ڈھور ،پوڑی گڑھوال (اتراکھنڈ)باشندہ ایکتا جوشی 38سال کی شکل میں ہوئی ہے ۔ابتدائی جانچ کے بعد رنجش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے پولیس حکام کا کہناہے جانچ میں ایکتا کے چیلے میں (ششیہ )تعاون نہیں کررہے ہیں ۔پولیس کے مطابق ایکتا پیدائشی طور پر کنر (ہجڑا)تھی ۔بارہویں کلاس پاس کرنے کے بعد اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ دیاتھا اور دہلی آگئی وہ اپنی گرو انیتا جوشی اور اس کے گود لئے تین بچوں کے ساتھ ڈی ڈی اے جنتا فلیٹ جی ٹی وی انکلیب میں رہتی تھی ۔انیتا نے اعلان کررکھاتھا کہ اس کے بعد وہی گرو بنے گی فی الحال سارا کام وہی سنبھال رہی تھی سارے کنر ایکتا کو ہی اپنا بڑا گرو ماننے لگے تھے ۔سنیچر کی شام انیتا ،اشیش و ایکتا (گرو کے بچے )کسی سے ملنے گئی تھی ۔رات قریب 8:15پر وہ اپنی کار سے گھر پہونچے تو وہاں طاق میں بیٹھے اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے ایکتا پر چار راو¿نڈ فائرنگ کی تین گولیاں لگنے سے وہ ادھمری ہو گئی اور گر گئی آن فانا ً میں ایکتا کو پاس

ایک طرف وہ ،دوسری طرف ہم !

ہندوستانیوں میں اور چینیوں میں کتنا فرق ہے ایک طرف وہ دوسر ی طرف ہم ،اروناچل پردیش کے کانگریس ممبر اسمبلی نیناگ ایرنگ نے پیر کو دعویٰ کیا چین کے فوج نے ریاست کے پانچ لڑکوں کو اغوا کر لیا ہے ۔یہ واقعہ سبن سٹی ضلع کے ناموںعلاقہ کا ہے ان کے مطابق تاگن فرقہ کے کچھ لڑکے جمع کو جنگل میں شکار کے لئے گئے تھے تبھی چینیوں (فوجیوں )نے انہیں یرغمال بنا لیا ۔دو کسی طرح سے بچ کر واپس آئے تو تب جاکر واقعہ کا پتہ چلا پاس ہی دھار سے ممبر اسمبلی ایرنگ نے ٹوئیٹ میں پی ایم او کو ٹیگ کرتے ہوئے مانگ کی کہ چین کی فوج کو منھ توڑ جواب دینا چاہیے پولیس نے واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے پچھلے مارچ میں چین کے فوجیوں نے اکیس سالہ لڑکے کو کنٹرول لائن کے قریب اساپلہ سیکٹرمیں پکڑا تھا اس وقت بھی دو لڑکے کسی طرح بچ نکلے تھے پکڑے گئے لڑکے کو چینی فوج نے 19دن بعد چھوڑ ا تھا اب ہمارے فوجیوں کی سنئیے لداخ سیکٹر میں کشیدگی کے درمیان ہندوستانی فوج نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے سکھم کی برفیلی پہاڑیوں میں بھٹکے تین چینی شہریوں کی جان بچائی ہے یہ واقعہ تین ستمبرکا ہے چین کے دو آدمی اور ایک عورت راستہ بھٹکتے ہوئے نارتھ سکھم کے پٹھا

راجناتھ کے ایران دورے کی اہمیت !

ماسکو سے لوٹتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اچانک ایران پہونچ کر بھارت سے اس کے باہمی رشتوں میں گرماہٹ بڑھا دی ہے ۔راجدھانی تہران پہونچتے ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ہم منصب ورگیڈئیر جنرل عامر ہاشمی سے بات چیت کو بے حد فائدے مند قرار دیا ہے ۔ان کا ایران جانا ڈپلومیسی کے لحاظ سے بہترین قدم مانا جائیگا ۔فطری طور پر اس ملاقات سے چین اور پاکستان کی بھنویں تن گئی ہوں گی ۔مگر ڈپومیسی کی تقاضہ یہی کہتا ہے کہ اپنے دوست ممالک سے مسلسل بات چیت بنائے رکھنی چاہیے کیونکہ اس سے ہی رشتوں کو نئی تقویت ملتی ہے ۔ایران دورہ ان کا کوئی پہلے سے طے پروگرام نہیں تھا لیکن ایرانی وزیردفاع عامر ہاشمی کی درخواست پر تہران گئے تھے ایسا کرکے بھارت نے ایک بار پھر ایسا پیغام دیا ہے کے اس کے لئے ایران کی اہمیت پہلے ہی جیسی ہے پچھلے کچھ عرصہ میں امریکہ کے دباو¿ میں بھارت کو ایران سے تیل نا خریدنے دوری بنانے کے جس طرح فیصلے کرنے پڑے اس سے دنیا بھر میں یہی پیغام دیا گیا تھا کہ بھارت اور ایران کے رشتہ اب پہلے جیسے نہیں رہ گئے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین سے ایران سے تعلق بڑھانے شروع کر دئیے حال ہی میں ایران نے بھ

روس اور بیلا روس تانا شاہوں کے قبضہ میں

سابق سووئیت یونین کے دیش رہے بیلا روس میں برسوں سے اقتدار میں جمے ڈکٹیٹر صدر شکام شوکو 9اگست کو ہوئے متنازعہ انتخابات کو لیکر بڑے احتجاج کا سامنا کررہے ہیں بیلا روس می ہزاروں افراد سڑکوں پر اتر آئے اور چناوی دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ۔بیلا روس کی حالت 1989کی بغاوت کی یاد دلاتی ہے ۔صدر کو چنوتی دینے والے افراد سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں ۔کہیں ان کو یہ احتجاج مہنگا نا پڑ جائے ۔تقریباً یہی حال روس کا بھی ہے ۔دونوں ملکوں کے برسوں سے برسر اقتدار تانہ شاہوں کے خلاف ناراضگی بڑھتی جارہی ہے ۔روسی شہر میں کئی ہزار لوگ مقامی گورنر کی گرفتاری اور مرکزی حکومت کی منمانیوں کی مخالفت کررہے ہیں روس کے صدر ولاد میر پوتن گھبرائے ہوئے لگتے ہیں ان کے سب سے قریبی حلیف الیکسی برلن ،جرمنی کے ایک اسپتال میں زندگی اور موت سے لڑرہی ہیں ۔انہیں زہر دیاگیا ہے ۔پوتن اور بیلا روس میں الیگزینڈر لوکان شوکو دمن کاری اور اپنے حمایتیوں کو سرپرستی دئیے ہوئے ہیں دونوں نیتا سووئیت یونین کے زوال کے بعد سے پیدا بد امنی سے راحت دلانے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے لوکا ن شوکو نے شووئیت یونین جیسے حالات جاری رہنے کی بات کہی تھی لیکن

سرکار نے کارپوریٹ قرض کی وصولی ٹالنے کی کوشش کی

رزرو بینک آف انڈیا کے سابق سینئرحکام نے دیش کے اقتصادی نظام پر انگلی اٹھائی ہے ۔آر بی آئی کے سابق گورنر ارجیت پٹیل اور ڈپٹی گورنر ویرل اچاریہ نے دیش کی اقتصادی حالت پر سخت نکتہ چینی کی ہے ۔دونوں نے اپنی الگ الگ کتابوں میں بینکنگ سسٹم میں سرکار کے زبردست مداخلت کی اسٹوریاں بیان کی ہیں ۔پٹیل نے اپنے استعفیٰ کی وجہ تو نہیں بتائی لیکن لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار نے جب نئے دیوالیہ قانون کو کمزور بنانے کی کوشش کی تب پٹیل کا فرض جواب دے گیا ۔مودی سرکار نے ہی یہ قانون نافذ کیا ہے ۔دی ایمپائر اسٹیٹکس میں لکھتے ہیں کہ کیسے سرکار نے بنیوں پر دو کھرب روپئے کے اور ادائیگی کی میعاد بڑھانے کے لئے رزرو بینک پر دباو¿ ڈالا تھا اب تک ہوئے قاعدوں کو بہتر بنانے کے بجائے آرام سے چلنے کا ماہول بنایا گیا ۔ایسا ہی پٹیل نے اپنی کتاب ہندوستانی جمع کنندگان کو وقف میں لکھتے ہیں کس طرح ان کے پیسہ کا سرکا ر کنٹرول بینکوں اور دیگر مالی اداروں نے مشتبہ مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے ۔سیاسی طور پر موضوع رشتہ رکھنے والے ریاستوں ،کمپنیوں اور کئی شئیر بازار کے لئے جمع کنندگان کے پیسہ کا استعمال ہوا ہے اس وجہ س

دہلی میں کووڈمریض40فیصدی باہر ی ہیں

کووڈ 19-کے علاج کے لئے دہلی کے اسپتالوں میں داخل ہونے والا ہر چوتھا مریض باہر کا ہے ۔دس اگست سے لیکر 28اگست کے درمیان دہلی میں ایڈمٹ ہونے والے مریضوں سے باہری مریضوں کا تناصر چالیس فیصدی تک پہونچ گیا ہے کوئی دن ایسانہیں ہواجب باہر کے مریضوں کا اوسط تنا صر 25فیصدی سے کم ہو یہ ہی نہیں دیش کا سب سے بڑا اسپتال ایمس سے لیکر پرائیویٹ اسپتال میکس ،اپولو کے ڈاکٹر بھی مان رہے ہیں کہ ان دنوں دہلی میں داخل ہونے والے 40فیصد مریض دہلی سے باہر کے ہیں ۔اس سے کہا جا سکتا ہے دہلی میں بڑھتے مریضوں کی تعداد کے پیچھے یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے جس وجہ سے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی تھی ۔اس وقت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اگر دہلی کے اسپتالوں کو کھول دیا جائے تو باہری مریضوں سے یہ بھر جائیں گے ۔لیکن آہستہ آہستہ یہ تعداد بڑھتی چلی گئی ۔دس اگست کو دہلی میں باہر سے آئے مریضوں کا ایڈمیشن اوسط 40.6فیصد پہونچ گیا اس دہلی میں کل 325مریض ایڈمٹ ہوئے جس میں 132مریض باہر کے تھے ایمس کے ایم ایس ڈاکٹر ڈی کے شرما کے مطابق پہلے ان کے یہاں ایڈمٹ ہونے والے کووڈ کے سبھی مریض دہلی سے لئے جا رہے تھے۔وہیں اپولو

ناروے اور سوئڈن میں اسلام مخالف ریلیاں!

یوروپ کے کئی ملکوں میں کچھ مسلم کٹر پسندوں نے کئی مرتبہ تشدد و آتش زنی کا سہار الیا ہے ،انگلینڈ و جرمنی ،فرانس میں تو آئے دن اسلامک کٹر پسند کوئی نہ کوئی حرکت کرتے رہتے ہیں ۔لیکن سوئڈن اور ناروے ان امن پسند ملکوں میں شامل ہوتا ہے جہاں اس طرح کے کوئی واقعات نہیں ہوئے لیکن اب خبر آئی ہے کہ دونوں ملکوں میں بھی نسلی تشدد جاری ہے ۔ناروئے کی راجدھانی اوسلو میں اسلام مخالف ریلی کے دوران پر تشدد جھڑپیں ہوئیں اور حکام نے فوراََ ہی ریلی کو ختم کرا دیا اس کا انعقاد اسٹاف اسلامیائی جنریشن آف ناروے گروپ نے پارلمینٹ کے پاس دھرنا دیا اس ریلی کے احتجاج میں سینکڑوں لوگ سڑکوں پر اتر آے اس دوران انہوںنے کہا کہ ذات پرستی کرنے والے لوگ نہیں چاہیے۔جس وجہ سے آمنے سامنے بھیڑ جمع ہونے سے حالات بگڑ گئے ۔اور پولیس پر انڈے اور ان کی کھڑی کردہ اڑچنوں کو ہٹا دیا پولیس کو تشدد پر کنٹرول کرنے کے لئے دونوں گرپوں پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور کئی لوگ گرفتار کئے گئے ۔پولیس کے مطابق ڈینمارک کے باشندے ایٹی مسلم لیڈر اس موسو مالیو ریلی کرنا چاہتے تھے انتظامیہ نے اس کی منظوری نہیں دی ۔بہرحال ان ملکوں میں تشدد سے نمٹنے کے لئ

کسی کے باپ میں دم ہے تو مجھے ممبئی آنے سے روکے!

سوشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کے بیانات نے جمعہ کے روز نیا موڑ لے لیا کنگنا اور شیو سینا نیتا سنجے راوت میں تکرار بڑھ گئی ہے ۔اور مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ بھی یہ کہہ کر تنازعہ کا حصہ بن گئے کہ جسے ممبئی پولیس سے ڈر لگتا ہے اسے یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ،سوشانت کی موت کے بعد سے ہی کنگنا ممبئی پولیس کی نااہلی پر حملہ آور رہی ہیں کنگنا رناوت کا ممبئی پولیس کو لے کر دیا ہو ابیان اب طور پکڑ رہا ہے ،انہوںنے کہا تھا کہ انہیں ممبئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر جیسا لگ رہا ہے ۔اس پر کئی فلمی ستاروں نے کنگنا کے خلاف ٹوئٹ کیا ہے ۔کنگنا نے کہا کہ میں ممبئی آرہی ہے کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک لے ۔راوت نے کنگنا کو مینٹل تک کہہ ڈالا ۔انہوں نے ٹی وی پر سوال کیا کہ کنگنا نے مہاراشٹر اور ممبئی پولیس کی بے عزتی کی ہے ۔اگر وہ ہماچل سرکار سے سیکورٹی چاہ رہی ہیں تو اب یہ ان کی ذمہ داری ہے ۔شیو سینا مہاراشٹر کے ایسے دشمنوں کا شراد کئے بنا نہیں مانے گی یہ وعدہ رہا کنگنا ممبئی گھس کر دکھائے ،جے ہند جے مہاراشٹر اس درمیان مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اس تنازعہ میں کنگنا کی ہم

جھگیوں میں بسے 10لاکھ افرادبے گھر ہو کرکہاں جائیں گے؟

ریلوئے بیشک بلٹ ٹرین چلانے کی اسکیم تیار کر رہا ہے لیکن راجدھانی دہلی میں ہی 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلانا لوکو پائلٹوں کو بھاری پڑتا ہے ،ریل کی پٹریوں کے کنارے بسی جھگیاں اس میں رکاوٹ بنتی ہیں ۔کئی بار جھگیوں کو ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن سیاسی پارٹیوں کی دخل اندازی سے جھگیاں ہٹاﺅ کارروائی ٹھنڈے بستے میں چلی گئی ۔اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ریلوئے جھگیاں ہٹانے کی کارروائی میں لگ گیا ہے ۔حالانکہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ریل پٹری کے کنارے بسی 48ہزار جھگیوں کو دوبارہ سے کہاں بسایا جائے ؟ناردن ریلوئے پی آر او دیپک کمار کا کہنا ہے کہ سپریم کی حکم کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی ضروری قدم اُٹھائے جائیں گے ۔ریلوئے پولیس بھی اس کام میں لگے گی ۔بتا دیں کہ 59.88ایکٹر زمین پر یہ جھگیاں بسی ہیں سگنل کے پاس تک قبضہ ہے ۔جھگیوں کے سبب اس روٹ پر سفر کرنا بھی مسافروں کی حفاظت خطرے کی گھنٹی ہے ۔جب بھی شتابدی ،راجدھانی جیسی تیز رفتار ٹرینیں گزرتی ہیں تو پتھر پھینکے جاتے ہیں ۔وندے ماترم ٹرین پر بھی پتھر بازی کی خبریں آئی تھیں کئی بار تو جھگیوں میں مقیم لوگوں پر بھی چڑھ جاتی ہے ،ریلوئے حکام کا کہن

آخر محدود وقفہ سوالات پر راضی ہوئی حکومت

پہلے خبر آئی تھی پارلیمنٹ کے مانسون شیشن میں نا تو وقفہ سوال ہوگا اور ناہی غیر سرکار بل لایا جاسکے گا ۔کورونا وبا کے اس دور میں پیدا غیر معمولی حالات کے درمیان ہونے جارہے اس شیشن میں وقفہ صفر سولات بھی محدود کر دیا گیا ہے ۔اور وقفہ سوالات کے انتظام کی کاروائی سے ہٹائے جانے پر احتجا ج کرتے ہوئے ترمل کانگریس اور ڈیرک ابروس نے کہا اس سے اپوزیشن ممبران کے ذریعے سرکار سے سوال پوچھنے کے اپنے حق کو کھو دے گی ۔انہوں نے ٹوئیٹ کر کہا وبا جمہوریت کا قتل کرنے کا بہانہ بن گئی ہے ۔اگر ماضی میں وقفہ سوالات نہیں ہوا گو اسپیشل مقصد کیلئے بلائے گئے تھے لیکن آنے والے شیشن تو باقاعدہ ایک آئینی کاروائی کا حصہ ہے ۔لوک سبھا میں کانگریس کے نیتا ادھی رنجن چودھری نے پچھلے ہفتہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ پارلیمنٹ شینشن میں ممبران کے سوال پوچھنے اور اشو اٹھانے کے حق میں کٹوتی نا کی جائے اور یہ عوام کے نمائندوں کے حق میں نہیں ہوگا اب یہ خبر آئی ہے کہ سرکار اب یہ محدود سوال اٹھانے پر راضی ہو گئی ہے اور سرکار غیر اندارج سوال دینے کو بھی تیار ہے ۔کچھ ضمنی سوال ایسے ہوتے ہیں جن کا وزیرصرف

بدلہ لینے کیلئے کھول رہا ہے تبتیوں کا خون

مشرقی لداخ کی برفیلی چوٹیوں کے پار چین کے قبضہ والی اپنی سرزمیں کو واپس لینے کے لئے تبتی شیروں کا خون کھول رہا ہے ۔تبت سے ہجرت کر آئے لداخ میں سینکڑوں تبتی خاندانوں کی تیسری پیڑ ی اس وقت چین سے اپنا گھر واپس لینے کے لئے فوج کے ساتھ اسپیشل فرنٹ ائیر فورس کے پیرا کمانڈوں کی شکل میں ڈرائیگن کے خلاف میدان میں ہیں ۔اور یہ سیدھے فورس وزارت داخلہ کے ماتحت ہے ۔لداخ کے پین گون جھیل کے جنوبی کنارے سے لگے علاقہ میں بھارت کے اسپیشل فرنٹ ائیر فورس کے ڈولپمنٹ ریجمنٹ کی کمپنی لیڈر نیما توزن سنیچر کی رات شہید ہو گئے ۔نیما کی ترنگے میں لپٹی ہوئی لاش کے لے شہر سے چھ کلو میٹر دور ان کے گاو¿ں لائی گئی ۔تبت کی ضلع وطن پارلیمنٹ کی ممبر نام ڈول لگیاری کے م طابق یہاں پر تبتی بودھ روایتوں کے ساتھ ان کاا نتم سنسکار کیا گیا ۔نام ڈول لگیاری کے مطابق کبھی آزاد ملک لیکن اب چین کے علاقہ تبت کے نیما توزن بھارت کے اسپیشل فرنٹ ائیر فورس کی ڈولپمنٹ ریجمنٹ میں کمپنی لیڈر تھے دو دن پہلے چینی فورس پی ایل اے کے ساتھ پینگون جھیل علاقہ میں ہوئی جھڑپ میں جان چلی گئی ۔ہندوستانی فوج نے اس معاملے پر کسی طرح کی رائے زنی نہیں کی ۔

ایودھیا میں رام مندر کا نقشہ پاس ہو گیا

وزیرا عظم نریندر مودی کے ایودھیا میں رام مندر کے پوجن کے 29دن بعد بدھوار کو مندر کا نقشہ پاس ہوگیا اور شاندار مندر کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوگیا ۔ایودھیا ڈولپمنٹ بورڈ کی میٹنگ میں سبھی ممبران نے کچھ منٹوںمیں اسے منظوری دے دی ۔شری رام جنم بھومی تیرتھ زون ٹرشٹ نے رام مندر کے ساتھ ہی پوری ستر ایکڑ کی زمین کا نقشہ پاس کرایا ہے ۔اس کے لئے ٹرسٹ نے 2.11کروڑ روپئے ڈولپمنٹ فیس اور لیبل سیز پندرہ لاکھ روپئے بینک گرافٹ اور الیکٹرونک ٹرانسفر کے ذریعے جمع کر ادئیے گئے ہیں اب جلد مندر تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی شروع ہو جائےگی ۔ٹرسٹ کے ممبران نے بتایا ایک کھدائی مشین کانپور سے پہلے آچکی ہے ۔اور دوسری چنئی سے روانہ ہونی ہے ۔اور دس دن میں ضروری سبھی مشینیں ایودھیا پہونچ جائیں گی ۔کولنگ میں زمین کے اندر بننے والے کھمبوںمیں لوہے کا استمال نہیں ہوگا کھمبوں کے بننے کے بعد اس پر کیپ بنے گا ۔اور اس پر پلیٹ فارم تیار ہوگا وغیرہ وغیرہ اس طرح سے مندر کی شکل دے دی جائے گی ۔پلیٹ فارم زمین کی سطح سے قریب قریب 19فٹ اونچا ہوگا ۔رام مندر تعمیر کے لئے لارسن اینڈ ٹربو کی مشینں آرہی ہیں ۔مندر کے پورے پانچ ایکڑ میں ساٹ