اشاعتیں

جنوری 30, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سب سے چھوٹی ریاست میں بڑی سیاسی جنگ!

پانچ ریاستوں کی چناو¿ میں دیش کی نگاہیں سب سے بڑی ریا ست اتر پردیش پر لگی ہوئی ہیں مگر سب سے چھوٹی ریاست گوا کا چنا وی گھماسان بھی کم دلچسپ نہیں ہے ۔بھاجپا سے لیکر کانگریس ،ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی اس گھماسان میں پیچھے نہیں ہے۔گوا میں پالہ بدلنے سے لیکر باغی تیوروں کا رنگ سب سے زیادہ حکمراں بھاجپا کو پریشان کر رہا ہے ۔گوا میں چنا و¿ میںسیا ست پالہ بدلنے کی شروعات چا ر مہینے پہلے ہی ریاست میں ترنمول کانگریس سیا سی انٹری ہوئی تھی جب اس نے کانگریس کی ہستی سابق وزیر اعلیٰ لائی جینوفلیریوں کا توڑ دیا تھا ۔ترنمول کانگریس نے بھاجپا اور ریاست کی کچھ مقامی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی توڑا مگر ریاست چنا و¿ کے اعلان کے بعد بڑے گھما سان کا سب سے بڑا نقصا ن بھاجپا کو ہوا ہے ۔ سرکار کے بڑے وزیر مائیکل لوک بھاجپا سے کھٹ پٹ کے بعد کانگریس میں جاکر اپنی بیوی دلائیل لوبو کو ٹکٹ دلانے میں کامیا ب رہے ہیں۔ مائیکل لوبو کے پالہ بدلنے سے ان کی اثر والی آدھا درجن سیٹو ں پر بھاجپاکی مشکلیں بڑھ گئی ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ منو ہر پریکر کے بیٹے اتپل پریکر کا آزاد چنا و¿ میدان میں اترنا بھی پارٹی کے چنا

رامپور کی دلچسپ سیاسی جنگ !

چناو¿ چاہے لوک سبھا کا ہو یا اسمبلی کا ۔سیا ست میں دلچسپی ڈھونڈھنے ا والوں کی نظر اتر پردیش کے ضلع رامپور پر ضرور لگی ہوتی ہے۔کیوں کہ یہاں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ رامپور میں کئی سیا سی ہستیوں کی ساکھ داو¿ پر ہوتی ہے۔ رامپور میں سپا کے بڑے نیتا اعظم خاں کو مانا جاتا ہے ۔اعظم خان پچھلے انتخابات میں اپنا سیاسی دبدبہ بر قرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں 2019کے لوک سبھا چنا و¿ میں ممبر پارلیمنٹ بننے کے بعد اعظم خان اس مر تبہ اسمبلی چنا و¿ کے میدان میں ہیں ان کے مقابلے میں کانگریس کے نواب قاضی ملک عر ف نوید میاں کو اتارا ہے ۔بھاجپاکے ٹکٹ پر اعظم خاں کے کٹر مخالف آکاش سکسینا مقابلہ کررہے ہیں سکسینا نے ہی اعظم خاں اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم اور بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے خلا ف کئی مقدمے درج کرائے ہیں ۔بسپا نے اس سیٹ پر صداقت حسین کو امید وار بنا یا ہے ۔عام آدمی پارٹی نے فیصل خان لالا پر داو¿ لگاہے ۔چنا و¿ کی تاریخ کو یا د کریں تو 1980کے بعد سے اب تک صر ف 1996میں اعظم خاں کو ہار کا سامنا کر نا پڑا تھا اس وقت اعظم خاں پچھلے 23ماہ سے جیل میں ہیں اور 100سے زیا دہ مقدمے درج ہیں ۔ ان کو اشو بناکر س

75سال پرانے پیڑوں کی حفاظت !

ہر یانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایک نئی انوکھی پہل کی ہے ہر یانہ میں75سال پرانے پیڑوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ریا ستی حکومت ہر سال 2500روپے پینشن دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بدھوار ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے پرسلطان پور نیشنل ٹورزم پارک میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہاکہ دیکھ بھال کرنے والوں کو پینشن دینے والا ہر یا نہ دیش کا پہلا راجیہ ہے ۔اس موقع مرکزی وزیر جنگلیا ت و ماحولیا ت بھوپیندر یا دو نے کہا کہ آج گجرات دکھاڑیاں پکچھی وہار اور اتر پردیش کے بکھیرا پکچھی وہار کے رامسر استھلوںمیں شامل کیا گیاہے ۔دیش میں رامسر سائٹ کی جگہ پر ہر ہزاروں پرندے چرندے آتے ہیں۔ سلطانپور میں 100سے زیادہ نسلوں کے پرندوں چرندوں کی آمد ہوتی ہے وہیں منڈر واس میں بھی 80کے قریب مختلف نسلوں کے 40ہزار پرندے آتے ہیں ۔دونوں جھیلوں کے آ س پاس کے علاقے کو ہوم اسٹے پالیسی کے تحت ڈیولپ کیا جائے گا ۔ان کے آس پاس کے دیہات میں دیہاتیوں کے یہاں سیاح ٹھہر سکیں گے اور اس سے وہ دیہی تہذیب کو بھی ٹھیک ٹھا ک طریقے سے سمجھ سکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کھٹر نے کہاکہ پونڈ اتھارٹی بناکر 1900تالابوں اسی سال ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا یا ہے ۔ اس کے سا

اکیلے کار چلاتے وقت ماسک پر لگا بریک !

دہلی ہائی کورٹ نے کورونا کے دوران اکیلے کار چلاتے وقت ماسک لگانے کے دہلی حکومت کے فرمان کو بے تکا قرار دیا ہے اور سرکار کا یہ فیصلہ سمجھ سے با ہر ہے اور اب تک کیوں لاگو ہے؟ یہ دہلی سرکا رکا حکم ہے آپ اسے واپس کیوں نہیں لیتے ؟یہ کیا بات ہوئی کہ آپ اپنی کار میں اکیلے بیٹھے ہیں اور آ پ کو ماسک بھی لگا نا ہے ۔ دونفری بنچ نے کہا کہ آپ اس مسئلے پر سرکا رسے جواب لیکر صاف کریں ۔دہلی سرکارکی نمائندگی کررہے وکیل نے کورٹ میں ایک واقعہ کا ذکر کیا جس میں ماسک نہ پہننے کے سبب ایک شخص کا چالان کاٹ دیا گیا ۔دراصل یہ شخص اپنی ماں کے ساتھ کار میں تھا اور یہ کافی پی رہے تھے اس وقت کھڑکی کا شیشہ بند تھا۔ سماعت کے دوران دہلی سرکار کی سینئر وکیل راہل مہر انے ہائی کورٹ کے سنگل جج کے ساتھ اپریل 2021کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کار چلاتے وقت ماسک نہ پہننے پر چالان کاٹنے کے دہلی سرکار کے فیصلے پر مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔وکیل نے کہا تھا کہ کار میں اکیلے بیٹھے شخص کا بھی 2000ہزار روپے کا چالان کیا جا رہا ہے ۔سنگل جج کا حکم بہت ہی مایوس کن تھا انہوں نے قدرتی آفت جب ڈی ڈی ایم اے نے حکم پا

ایک بار پھرحوثیوں نے ابو ظہبی پر حملہ کیا!

متحدہ عر ب امارات نے کہا ہے کہ اس نے یمن کے حوثیوں باغیوں کی طرف سے داغی گئی ایک بیلسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے ۔یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیل کے صدر عما رات کے دورے پر ہیں یہ کسی اسرائیلی صدر کا پہلا یو اے ای دورہ ہے۔میزائل کے کسی کے زخمی ہونے یا مرنے کی خبر نہیں ہے بتایا گیا ہے کہ میزائل کا ملبہ ایک باہری علاقے میں جنگلوں میں گرا حالاںکہ دھماکے میں یہ صاف نہیں کیا گیا کہ میزائل کا نشانہ ابو ظہبی یا دوبئی کا نشا نہ بناکر حوثیوں نے حملہ کیا تھا ۔اسرائیل کی خبر رساں ایجنسی واچ کے مطابق دیش کی جہار رانی اتھارٹی نے کہا کہ حملے باوجود دیش میں ہوائی سروس ٹھیک ٹھار ک جاری ہے ۔پیر کو یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی صدر رزاق ہر زوک ابو ظہبی میں یو اے ای حکمراں شیخ محمد بن زید النیحان کے ساتھ سیکورٹی اور باہمی امور پر بات چیت کر رہے تھے ۔صدر ہر زوک نے رات ابو ظہبی میں گزاری ۔اسرائیل صدارتی دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ حوثی حملے کے باوجود صدر اپنا امارات کا دورہ جاری رکھیں گے اور ساتھ خبر دار بھی کیا تھاکہ یواے ای میں مسلسل میزائل یا ڈرون حملوں کا خطرہ ہے۔ حوثیوں نے شہریوں کیلئے خطر

کسوٹی پر ہوگا یوگی سرکار کے وزراءکاکام کاج!

اسمبلی چناو¿ میں یوگی سرکار کے کام کاج کا بھی امتحان وزیر اعظم نریندرمودی وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ کی مقبولیت تو اپنی جگہ ہے لیکن خود بھی وزراءکی پرفارمنس کی پرکھ جنتا کرئے گی۔ چناوی نیا کو پار لگانے میں آٹھ وزیر پہلے مرحلے میں اس طرح کی اگنی پرکشا دینے جارہے ہیں۔چناو¿ میں ان دنوں مفت بجلی کا اشو بھی ہے اور گنا کسانوں اور جانوروں گوونش ،آشرے استھل کا بھی ان دنوں بہت تذکرہ ہے ان وزراءمیں وزیر گنا سریش رانا ،و پشو پالن منتری لکشمی نارائن چودھری کے کام کاج کا امتحان ہونا ہے ۔اس کے علاوہ وزیر مملکت آزاد کمرشل تعلیم کپل اگروال بھی میدان میں ہیں پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کے11اضلع کی 58سیٹوں کیلئے ہورہے چناو¿ میں ان وزراءکا وقار جوڑا ہوا ہے۔ ریاستی سرکا ر کے وزیر ہونے کے ناطے بھاجپاکو ان سے امیدیں ہیں اور ان کی چناو¿ پر سب کی نگاہیں لگی ہیں۔ پچھلے چنا و¿ کے وقت سپا سرکار میں تھی اس میں شیو پال یادو، رام گووندچو دھری ،درگا یادو ،محبوب علی ،رگھوراج پرتاب سنگھ ،منوج پانڈے،نتن اگروال ،اعظم خان ،پارس ناتھ یادو و شرندر یادو دللئی سمیت ایک درجن وزیر جیت گئے تھے لیکن دو درجن سے زیا دہ وزیر چنا و¿

جب وزیر اعظم گھر چھوڑ کر خاندان سمیت فرار ہوئے !

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے گھر والوں نے زبردست مظاہرے کی وجہ سے دیش کی راجدھانی اوٹا وا میں اپنے گھر کو چھوڑ دیا ہے اور ایک نا معلوم جگہ پر شفٹ ہو گئے ہیں بتا یا جاتا ہے کہ کورونا ویکسین منڈیٹ اور دیگر پبلک ہیلتھ پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل پر ہزاروں ٹرک ڈرائیور اور دیگر مظاہرین نے راجدھانی شہر میں اکٹھا ہوکر اور پی ایم ٹروڈو کے آپ پاس علاقے میں ان ٹرک ڈرائیورں نے قریب 20کلو میٹر تک کی لمبی لائن بنادی ۔کینیڈا ریڈیوکے مطابق ڈرائیور اور مظاہرین ویکسین منڈیٹ پابندیوں کو ختم کرنے کی مانگ کی ان ٹرک مالکوں کو ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر انسانوں میں سے ایک الون مسک کی بھی حمایت رہی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کینڈائی ٹرک مالکوں کا ہنگامہ اور اب اس کی گونج امریکہ تک سونی جارہی ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کی مخالفت کووڈ وبا ءسے بچاو¿ کے لئے ویکسین لگوانے کے قواعد کو لیکر ہے اس کے تحت وہ ویکسین لگوائے بغیر کسی دوسرے صوبے میں نہیں جا سکتے احتجاج کے چلتے وہ اپنے پریوار میں اکیلے کمانے والے ہیں یہ کہنا ہے احتجاجی ٹرکوں کے مالکوں کا ۔ (انل نریندر)

کیا 2017کے حلف نامے کو واپس لیگا مرکز !

دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو مر کزی سرکار سے یہ بتانے کیلئے کہاہے کہ کیا وہ اپنے 2017کے اس حلف نامے کو واپس لینا چاہتی ہے جس میں اس نے شادی شدہ بدفعلی کو جرم ڈکلیئر کرنے کی مخالفت کی تھی عدالت میں داخل حلف نامے میں مر کز سے کہا تھا ازدواجی بد فعلی کو جرم کی زمرے میںنہیں لایا جا سکتاہے کیوں کہ یہ شادی کے نظام کو کمزور کر سکتاہے جسٹس راجیو شکدھرر اور سی ہری شنکر کی بنچ نے ازدواجی بد فعلی کو جرم ڈکلیئر کرنے کی مانگ کو لیکر داخل عرضیوں پر سماعت کے دوران مر کزی سرکار نے اس بارے میں نوڈل افسران سے گائڈ لائن لینے کیلئے اور 31جنوری کو ہوئی سماعت پر اپنی رائے رکھنے کو کہا تھا بنچ نے یہ ہدایت تب دی جب عرضی گزار این جی او آر ٹی آئی فاو¿نڈیشن اور آل انڈیا ڈیموکریٹک وومنس ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش کرونا نندی نے یہ صاف کرنے کی درخواست کی کہ کیا وہ مرکزی سرکار کے ذریعے اب تک داخل تحریری دلیل اور حلف ناموں کے حساب سے اپنا رخ اپنا یا مرکز اسے واپس لے رہی ہے ۔ اس پر جسٹس شکدھرنے ای جی شرما سے نوڈل افسر سے ہدایت لینے اور پیر کو ہوئی سما عت میں جج نے کہا کہ آخر آپ کیا چاہتے ہیں؟ آج یہ اہم ہے کیوں کہ مرکز نے

فری گفٹ کے وعدوں پر سپریم کورٹ سخت !

چنا و¿ کے دوران فری میں بجلی پانی یا دیگر سہولیات دینے کا وعدہ کرنے والی سیاسی پارٹیوں کے خلاف سپریم کورٹ میںمفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مفت خوری کے وعدے کرنے والی سیا سی پارٹیوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے ۔اور چناو¿ نشان ضبط کیا جائے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن،جسٹس ایس گوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی ڈویزن بنچ نے اس عرضی سماعت کرکے مر کز و بھار ت چناو¿ کمیشن کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتے میں جواب مانگاہے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ شبہ یہ ہے کہ یہ سنگین مسئلہ ہے اسے ووٹر اور چناو¿ دونوں متاثر ہوتے ہیں لیکن کورٹ ایسے معاملوں میں کیا کر سکتی ہے؟مفت اسکیموں کی وجہ سے باقاعدہ بجٹ سے آگے خرچ بڑھ رہا ہے ۔حالاںکہ پھر بھی یہ کرپٹ برتاو¿ نہیں ہے لیکن انتخابات کی منصفائیت کو ضرور متاثر کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کے سامنے بھاجپا نیتا و وکیل اشونی اپادھیائے نے یہ عرضی دائر کی ہے اور کہا کہ چنا و¿ سے پہلے ووٹروں کو لبھانے کیلئے سیا سی پارٹیاں تحفے بانٹنے ،بجلی پانی مفت دینے اور کئی غیر قانونی وعدے کررہے ہیں ۔مثال کے طور پر عام آدمی پارٹی نے 18سال یا اس سے زیادہ کی عمر

ہوائی مسافروں کا مہا راجہ دور شروع !

دیش کی پہلی سرکاری جہا زی کمپنی ایئر انڈیا کی قریب 69سال بعد گھر واپسی ہو گئی ہے ۔مرکزی حکومت نے جمعرات کو ٹاٹا گروپ کے ہاتھ میں ایئر انڈیا کو سونپ دیاہے ۔حالاںکہ ابھی ایئر انڈیا کی پروازے اب ٹاٹا کے بینر تلے نہیں اڑیں گی لیکن بہت جلد ایسا ہونے کی امید ہے ایئر انڈیا کے بور ڈ میں موجود سرکاری ممبر سمیت سبھی نے استعفی دے دیا ہے ٹا ٹا سنس کے ذریعے بنائے گئے نئے بورڈ نے ایئر انڈیا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔اب نئے اعلیٰ افسران اور ملازمین کی تقرریا ں ہوں گی ۔نئے مالک ٹا ٹا گروپ کیلئے سب سے بڑی چنوتی یہ ہے کہ اس کو ہورہے روز قریب 20کروڑ روپے کے خسارے کو فائدے میں بدلنا ہوگا ۔لاکھوں کروڑوں روپے کے قرض میں دبی کمپنی کو قرض سے نجات دلا نا ہوگا۔ اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہ کرتے ہوئے جہاز کے اندر سواو¿ں کو عمدہ کرنا ہوگا۔ ایئر انڈیا کے قیام کے ساتھ ہی ہوائی مسافروں کا بھی مہاراجہ دور شروع ہو گیاہے اس کا اندازہ تب لگے گا جب آپ ایئر انڈیا کی کسی پرواز سے سفر کریں گے ۔جمعہ سے ایئر انڈیا کی پروازوں میں 84سالہ رتن ٹا ٹا کے آواز میں ایک آڈیو پیغام کے ساتھ آپ کے سفر کا آغا ز ہوگا۔ اور پھر

لٹتی رہی عورت کی عصمت ،لوگ تماشا ئی بنے رہے !

جس وقت راجدھانی دہلی یوم جمہوریہ کا جشن منا رہی تھی اسی دوران دن دہاڑے ایک عورت کی عزت تار تار ہو رہی تھی خاتون کو پہلے اغوا کیا گیا ،مار ا پیٹا گیا ،چہرے پر کالک پوتی گئی اور جوتوں کی مالا پہنا کر سڑک پر گھمایا گیا ۔اس عورت پر تب کیا گزری ہوگی اس اندازہ ہی لگایا جا سکتاہے۔ رونگٹے کھڑے کرنے والی اس واردات میں بہت سی خواتین نہ صر ف کھڑی تھیں بلکہ وہ اس نابالغ ملزموں کو اس عورت کے ساتھ بد فعلی کر نے کے لئے اکسا رہی تھی ۔تکلیف دہ پہلو یہ بھی ہے کہ یہ سب لوگ دیکھتے ہوئے بھی تماشائی بنے رہے اور یہ عورت مدد کیلئے چلا تی رہی لیکن کوئی اس کی مدد کیلئے آگے نہ آیا ۔جو اطلاعات سامنے آئیں ہیں ان سے پتا چلتاہے کہ اس کے پڑوس میں رہنے والا ایک لڑکا اسے پسند کر تاتھا اس کے انکار کئے جانے کے بعد اس لڑکے نے پچھلے سال 12نومبر کو خودکشی کرلی تھی۔لڑکے کی موت کیلئے اس کے رشتہ دار اس لڑکی کو ذمہ دار بتا رہے تھے وہ کسی بھی طرح کا بدلا لینا چاہتے تھے ۔ پہلی بات تویہ ہے کہ اگر اس لڑکے کی خودکشی میں کسی بھی شکل میں اس لڑکی کا کوئی رول نہیں تھا ۔اسکی جانچ اور سزا دینے کی ذمہ داری پولیس اور عدالت کی ہے ۔سڑک پر

افریقہ میں برقینو میں تختہ پلٹ کے واقعات بڑھے !

مغربی افریقی دیش برقینو فرانسو میں تختہ پلٹ ہو گیا ہے جمہوری طریقے سے چنے گئے صدر راک یا رتھ کرسچن کو بیگو کو تختہ پلٹ کے بعد سے ان کو کسی نا معلوم جگہ رکھنے کا دعویٰ کیا جارہا تھا ۔یعلی اور گنی کے بعد سے ڈیڑھ بر س میں تختہ پلٹ کے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملے تیسری مغربی افریقی ملک ہے جہاں دو کروڑ والے اس برقینو فرانسوکو کچھ وقت پہلے ہی مضبوط دیش مانا جا تا تھا لیکن گزشتہ 2016سے اسلامی انتہا پسند جہادیوں سے لڑ رہا ہے ۔ اسے فوجیوں نے تختہ پلٹ کرنے ایک وجہ بتایا افریقی ملکوں میں فوجی تختہ پلٹ کے واقعات بڑھے ہیں ۔پچھلے سال سوڈان میں دو مرتبہ تختہ پلٹ کی کوشش ہوئی جو ناکام رہی ۔دوسرا تختہ پلٹ میں جنرل عبدالفتح برحان نے سرکا و فوج اور شہریو کے نمائندوں کو خود ساختہ کونسل کو توڑ دیا جس میں فوج و شہریوں کا ملا کر بنا ئی گئی تھی ۔اس افریقی دیش گنی میں فوجیوں نے تختہ پلٹ کر کے صدر عرفہ کوڑے کو حراست میں لے لیا اور آئین کو غیر آئینی ڈکلیئر کر دیا ۔پہلاتختہ پلٹ 1953-54اور اسکے بعد 1977-1994میں تختہ پلٹ ہوا 1990سے 2019یعنی 19برسوں میں 113بار تختہ پلٹ کا ریکارڈ بنا ہے ۔ (انل نریندر)

غیر سرکار ی انجمنوں کو بیرون ملک سے پیسہ آنے کا معاملہ!

قریب چھ ہزار غیر جاٹ سرکاری انجمنوں کو بیر ون ملک سے مالی مدد کیلئے ایف سی آر اے لائسنس کو جاری رکھنے کی فریاد سے متعلق مفاد عامہ کی عر ضی پر سپریم کورٹ نے غور کرنے سے انکار کر دیاہے ۔جسٹس اے ایم خانولکر ،جسٹس سی ٹی روی کمار اور جسٹس ماہیشوری کی بنچ نے عرضی گزار انجمن گلوبل پیس انیشیٹو کی عرضی پر آخری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔عر ضی کے حق میں پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے فریا د کی تھی کہ ان انجمنوں کا دو ہفتے کے اندر درخواست دینے کی حالت میں ان کے ایف سی آر اے کی میعاد بڑھا نے دی جائے ۔غور طلب ہے کہ غیر ملکی فنڈ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی تنظیم اور این جی او کیلئے ایس سی آر اے کا ریجسٹریشن کرانا ضروری ہے ۔بنچ نے اس معاملے سولیسیٹر جنرل تشار مہتاکے بیا ن اعتماد ظاہر کیا انہوں نے دلیل دی تھی کہ طے وقت میعاد کے اندر لائسنس تجدید کرانے کیلئے جن 11594انجمنوں نے درخواست دی تھی ۔غیر ملکی عطیہ (ریگولیشن )قانو ن کے تحت ان کے ایس سی آر اے لائسنس کی میعاد بڑھا ئی جاچکی ہے بنچ نے عر ضی گزار کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ متعلقہ نوڈل افسر کو دے سکتے ہیں مہتا عرضی

دیش میں ہے مذہبی عدم رواداری کا ماحول !

سابق نائب صد ر حامد انصاری امریکہ میں بھارت مخالف ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک پروگرام میں حصہ لینے اور بھار ت کے سیا سی ہلچل پر اپنی رائے زنی تنا زعات میں گھر گئے ہیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور وشو ہندو پریشد نے اس پر تلخ نقطہ چینی کی ہے اور کہا کہ ایک شخص کی نقطہ چینی یا پاگل پن اب دیش کی تنقید کی سازش میں بدل گیا ہے ۔حامد انصاری یوم جمہوریہ کے موقع پر امریکہ میں قائم انڈین امریکی مسلم کونسل و کچھ دیگر بھار ت مخالف انجمنوں کے ذریعے ایک ورچول پروگرام میں شرکت کر رہے تھے ان کے ساتھ اداکارہ سوارا بھاسکر اور تین امریکی ممبران پارلیمنٹ جم میک گوون اور انڈیلیون اور جیمی رسکن بھی موجود تھے انصاری کے اس بیان پر مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے کا پاگل پن اب بھار ت کی نقطہ چینی کرنے کی سازش میں بدل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اقلیتوں کے ووٹ کا استحصا ل کررہے تھے وہ اب دیش کے مثبت ماحول سے فکر مند ہیں وشو ہندو پریشد چیئر مین ونود بنسل نے ٹویٹ کر کے کہا کہ حامد انصاری جیسے لوگ آئینی عہدو سے اتر تے ہی سیدھے نیچے کیوں گر جاتے