اشاعتیں

2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مر دہ سمجھ کر لے گئے چیتا پر آنکھیں کھولی !

کینسر سے بیمار رہے ٹکری خورد گاو¿ں کے ایک بوڑھے شخص کو پانچ پہلے دوارکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علا ج کیلئے بھر تی کر ایا گیا تھا ۔رشتہ داروں کے مطابق اتوار کی صبح 9:00بجے اس بوڑھے شخص کو ڈاکٹر نے مر دہ ڈکلیئر کر دیا تھا ۔اسپتال کی خانہ پوری کے بعد اس بزرگ کی لاش لیکر ان کے گھر لے آئے جہاں انتم سنسکار سے پہلے رسم پوری کر رشتہ دار ٹکر خورد کے شمشان گھاٹ لیکر گئے تھے ۔رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ انتم سنسکار کیلئے چیتا رکھتے ہی اس بوڑھے شخص کی الٹی سانسیں لوٹ آئیں اور آنکھیں کھول دی ۔بزرگ ستیش بھاردواج(62)سال اپنے پریوا ر کے ساتھ رہتے تھے اور ان کے چچیرے بھا ئی جیتوں نے بتا یا کہ بھائی ستیش ہر یا نہ سرکار اسکول سے ٹیچر ریٹا ئر ہونے کے بعد گھر میں ہی تھے اس دوران انہیں بیمار ی لگ گئی جانچ میں انہیں کینسر ہونے کی تصدیق ہوئی اسی دوران ان کی طبیعت بگڑی اور اسپتال لئے اور ڈاکٹروں نے انہیں ڈیڈ ڈکلیئر کر دیا ۔ چیتا پر ان کی ڈیڈ باڈی رکھتے ہی بزرگ شخص کی سانس چلنے لگی اس کے بعد ان کی نبض اور ہارٹ بیٹ دیکھی تو جسم میں ہلچل ہونے پر اس کی جانکاری پولیس کنٹرول روم کو دی گئی اور پولیس کی مدد سے انہی

مدر ٹریسا آرگنا ئزیشن کے کھاتے فریز؟

مر کزی وزارت داخلہ کے ذریعے مشنریز آف چیریٹی کا غیر ملکی عطیہ (ریگولیٹری)ایکٹ کے تحت تجدید کاری کی درخواست کو خارج کر دئے جانے کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مدر ٹریسا انجمن کے کھاتے فیریز کر دئے ہیں ۔ وزارت کا کہنا کہ نا منا سب انپٹس کی وجہ سے انجمن ایس سی آر اے 2017اورغیر ملکی عطیہ ریگولیٹری قواعد 2011کے تحت درکار شرائط پوری نہیں کر رہی تھی مدر ٹریسا کے ذریعے بنائی گئی اس انجمن کھا تے بھی فیریز ہوگئے ہیں ۔وزارت کے مطابق کھاتے اس نے فیریز نہیں کئے بلکہ ایس بی آئی کے مطابق خود انجمن نے اس کیلئے درخواست کی تھی ۔وزارت نے وضاحت مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کے ذریعے عائد الزاما ت کے بعد دی ہے ۔ ممتا بنر جی نے سو شل میڈیا پر لکھا ”مرکزی وزارت داخلہ نے مدر ٹریسا کی مشنری آف چیریٹی کے بھار ت میں سبھی بینک کھاتے فیریز کر دئے ہیں “اس کے قریب 12000مریض ،ملازم وغیر ہ بغیر کھانے و دواو¿ں کیلئے مجبور ہیں ۔وزارت آگے کہا کہ انجمن کا ایف سی آر اے رجسٹریشن 31اکتوبر 2021تک ویلڈ تھا اور اس کی توسیع 31دسمبر 2021تک توسیع کر دی گئی اس کے بعد رجسٹریشن آگے بڑھا نے کیلئے مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کی ط

ایک کروڑ نوجوانوں کو مفت ٹیبلیٹ-اسمارٹ فون!

نوجوانوں کی ترقی کیلئے ہر معاملے سے واقف کرا رہی یو پی سرکار ان کی تر قی اور ان کی مضبوطی پر زور دے رہی ہے ۔ یہ کام قابل تحسین ہے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی جینتی پر گڈ گورننس دیوس پر 25دسمبر کو ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون تقسیم کر نے کے مصوبے کا آغا ز کیا لکھنو¿ کے اے بی واجپائی اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں 60,026طلبہ و طالبات کو مفت ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون تقسیم کئے گئے ۔وزیر اعلیٰ نے آغا ز کے طور پر 29طلبہ و طالبات کو خود اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ فراہم کئے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر استری شکتی پورٹل اور فلیش میں سے میسیجنگ ایپ ڈی جی شکتی کا اسٹڈی کو بھی لانچ کیا ریا ستی سرکار ریا ست کے نوجوانوں کو تکنیکی نظرئے سے مضبوط بنا نے کیلئے کام کر رہی ہے ۔اسی سلسلے میں گڈ گورننس دیوس پر ریا ست کے ہر ایک شہر کے نوجوانوں کی موجودگی میں یہ ٹیبلیٹ اسمارٹ فون بانٹے گئے اس سے ٹھیک طور سے آن لائن تعلیم اور امتحان ہو سکے گا۔ کورونا کے سیا ہ دور میں شخصی زندگی میں تکنیک کی اہمیت اور مضبوطی سے طلبہ کے امتحان نہیں ہو پارہے ہیں ۔دیہاتی علاقوں میں آن لائن پڑھا ئی سہولت کی کم

گاڑیاں کاٹ کاٹ کر جمع کی 100کروڑ کی پراپرٹی !

چو ری و لوٹ کی گاڑیا ں کاٹکر 20سال سے سوتی گنج (میرٹھ)کے کباڑی حاجی گلا نے کافی پراپرٹی بنا ئی ہے ۔پنجاب میں 100کروڑ روپے کی پراپر ٹی کا پتا چلا ہے جس کے دستاویز بھی پولیس نے اکٹھے کر لئے ہیں گلا کی پراپرٹی پہلے ہی ضبط ہو چکی ہے اب چھاو¿نی والے گودام میں بھی مال ہوگا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوتی گنج میں چوری کی گاڑیاں کٹوانے کا کام حاجی گلا شروع سے ہی کر تا تھا اس کے بعد دہلی -این سی آر میں بھی اس نے اپنا کام بڑھا لیا ۔چوری کی گاڑی کے انجنوں کی سپلا ئی سب سے زیا دہ پنجاب میں ہی کر تا تھا اب گلا مستقل طور سے پنجاب میں ہی اپنا کام کر رہا تھا ۔پولیس نے حاجی گلا اور اس کے دو بیٹوں کی بینک کھاتوں کی جانچ کی جس میں صرف 30لاکھ روپے ملے جبکہ گلا کی اکعوت جائیدا د ہے اور انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے بینک سے لین دین نہیں کر تا تھا ۔پیسہ اپنے گھر یا رشتہ دارں کے گھر رکھتا تھا اس کے چلتے اس کے پاس کبھی بینک کا نوٹس تک نہین آیا ۔چھاو¿نی کے ایک بنگلے پر بھی گلا نے قبضہ کیا ہو ا ہے جس کی قیمت 10کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ڈیفنس پراپرٹی افسر نے گلا اور اس کے بیٹوں پر مقدمہ درج کرایا ہے ان دونوں سمیت 65 کباڑیو

رشتہ داروں کو ازدواجی جھگڑوں میں زبردستی پھنسایا جا رہا ہے!

سپریم کورٹ نے جہیز ٹارچر کے ایک معاملے میں ایک مرد اور ایک عورت کے خلاف جرائم کو مقدمہ یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ ایف آئی آر میں بے ڈھنگے لگائے گئے الزاما ت کے ذریعے شوہر کے رشتہ داروں کو ازدواجی جھگڑوں ملزم بنا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے الہ باد ہائی کورٹ کے اس حکم کو خا رج کر دیا جس میں جہیز قتل معاملے میں متاثر ہ کے دیور اور ساس کو سپردگی کر نے اور ضمانت کیلئے دائر کرنے کے حکم دیا تھا ۔بنچ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد خاندان کے افرا دکے نام بے ڈھنگے حوالوں ایف آئی آر میں درج کئے گئے ہیں ۔ جبکہ دلیل ثابت ہوتاہے کہ ان کی سرگرمی ملی بھگت کا کوئی انکشا ف نہیں کرتی اس لیئے خلاف معاملے کا نوٹس لینا منا سب نہیں تھا یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کے معاملوں میں نوٹس لینے سے عدالتی کاروائی کا بے جا استعمال ہوتاہے بڑی عدالت نے کہا متوفی کے والد کے ذریعے درج کردہ شکا یت کا جائزہ لینے سے ملزم کی شمولیت انکشا ف کر نے والے کسی مخصوص الزام کا اشارہ نہین ملتاہے ۔ بنچ نے حال ہی میں ایک حکم کہا ہے کہ اس عدالت میں بار بار شوہر کے خاندان کے افراد کو ازدواجی جھگڑوں میں بے ڈھنگے حوالوں کے ذریعے ملزم بنا ن

بھا جپا کے گڑھ میں عآپ کی سیندھ!

شہر ی اور ہندو ووٹروں کے بھروسے پنجاب کی سیا ست میں جگہ تلاشنے کی کوشش کر رہی بھاجپا کیلئے چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے چنا و¿ نتیجے اس کے لئے کسی بڑ ے جھٹکے سے کم نہیں ہے ۔ بھا جپا کو چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں پہلی بار میدان میں اتری عام آدمی پارٹی نے زبر دست ٹکر دیتے ہوئے نہ صرف اسے اس مر کزی حکمراں خطہ کے اقتدار سے باہر کر دیا بلکہ پنجا ب کی اس کی سیا ست کے سپنوں پر سخت حملہ کیا ہے ۔پنجا ب میں بھاجپا کی پرانی ساتھی جماعت شرومنی اکالی دل کے زرعی قوانین کے معاملے پر بھا جپا سے نا طہ توڑنے اور کسان تحریک کے چلتے ریا ست کی سیا ست میں پیچھے چلی گئی پارٹی نے اپنی سیا سی لالچ کے چلتے کانگریس کے باغی پنجاب کے سابق وزیر اعلی ٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پنجا ب لوک کانگریس اور شرومنی اکالی دل کے باغی سکھ دیو سنگھ ڈھنسا کی پارٹی کے ساتھااتحا د کر کے اپنا سیا سی ارادہ تو ظاہر کر دیا لیکن چنڈی گڑ ھ کے ووٹروں نے جس طرح کا فیصلہ دیاہے وہ بھاجپا کے لئے ایک بڑے سبق سے کم نہیں مانا جا رہا ہے ۔ پچھلی مرتبہ مکمل اکثریت سے شہر ی حکومت بنا نے والی بھاجپا 12سیٹوں پر سمٹ گئی ۔2016میں 26سیٹوں پر ایم سی ڈی

صورتحال خطرناک ہے ،سدھری نہیںتو سینکڑوں اموات ممکن !

اومیکرون کے بڑھتے خطرے کے درمیان دہلی کے سروجن نگر مارکیٹ میں لوگوں کی بھاری ہجوم کو دیکھتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے سخت رخ اختیار کیا ہے اور کہا کہ حالات بہت ڈراونے ہیں ۔کورونا کیس کے بڑھتے اور مارکیٹ میں لوگوں کا ہجوم جاری ہے اگر وبا کاخیال نہیں رکھا گیا تو لوگ مریں گے اس کے لئے کون ذمہ دارہوگا ؟ جسٹس وپن سانجھی اور جسٹس جسمیت سنگھ نے سروجنی نگر مارکیت کی تصویریں دیکھنے کے بعد کہا کہ حالت خطرناک ہے ۔اور بھگدڑ ہوئی تو سینکڑوں جانیں جا سکتی ہیں ۔مارکیٹ میں قبضہ اور ناجائز ریڑھی پٹری سے متعلق ایک عرضی پر سماعت کے دوران اپنے حکم کی تعمیل نہ ہونے پر این ڈی ایم سی کو توہین عدالت کا نوٹس دیا اور پھر ڈی ڈی ایم اے کی حال میں ہوئی میٹنگ بتایا گیا ۔چہرے پر ماسک لگانے کے قواعد کی خلاف ورزی کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں اور جتنے چالان ہو رہے ہیں ان میں 87فیصدی چالان چہرے پر ماسک لگانے کو لیکر ہین لوگ یا تو ماسک لگاتے ہی نہیں یا ناک کے نیچے رکھتے ہیں جا کوئی فائدہ نہیں دہلی پولیس کاروائی رپورٹ بتاتی ہے کہ اپریل سے لیکر 239,738چالان ماسک نہ پہننے پر کئے گئے ہیں اس کے بعد 30186چالان سماجی دور ق

نمبر ون ہریانہ!

مرکزی حکومت کی طرف سے تیار مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے ذریعے جاری گڈ گورننس رپورٹ 2-کے گروپ اے میں شامل ہریانہ کا مقام بھلے ہی چوتھا ہے لیکن ریاست نے سٹیزن سینٹی گورننس میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ریاست نے چار نمبروں کی چھلانگ لگائی ہے ۔2019میں ریاست کی اوور آل رینکگ آٹھ تھی ۔ہریانہ میں بہتر ایک نمبر پر گجرات اور دوسرے نمبر پر مہاراشٹر اور تیسرے نمبر پر گوا رہا ہے ۔حالانکہ ریاست نے شوشل ویلفیئر پبلک سسٹم جوڈیشیلی اور پبلک انتظامیہ اور انوارمنٹ کو لیکر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس میں ہریانہ اپنے گروپ کی دس ریاستوں سے بہت ہی پیچھے ہے ۔پبلک ہیلتھ ،شوشل ویلفئر اینڈ ڈولپمنٹ سیکٹر میں گروپ اے کی دس ریاستوں میں ریاست دسویں مقام پر رہا ہے ۔پردیش پہلے نمبر ہے سٹیجن امور معاملے میں مسلسل نئے پورٹل بنائے جا رہے ہیں ۔جس سے لوگوں کو گھر بیٹھے سہولت مل رہی ہے ۔ایگری کلچر : دوسرے نمبر پر رہا ہے ۔باغبانی گھٹا ہے ۔دودھ، میٹ کے ساتھ دیگر فصل کی پیداوار بڑھی ہے فصل بیما والے کسان بڑھے ہیں ۔ہیومن ریسورسز ڈولپمنٹ : ہریانہ دوسرے نمبر پر ہے ۔اسکل ٹریننگ برھا دی ہے ۔تعلیم کی کوالٹی میں بہتری ہوئی ہے ۔خواتین اور

پنجاب کا خطرناک کاکٹیل سامنے آرہا ہے !

لدھیانہ کورٹ میں دھماکہ کرنے والے گگن دیپ کی لاش کئی ٹکڑوں میں بکھر گئی تھی اس کی پہچان جسم پر بنے ایک ٹیٹو سے ہوئی ۔لدھیانہ کورٹ کمپلیکس میں ہوئے بم دھماکہ کے لئے آر ڈی ایکس کا استعمال کیا گیا تھا ۔پنجاب پولیس کی فورنسک جانچ میںیہ انکشاف ہواہے ۔حالانکہ دھماکہ سے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے بھاری مقدارمیں آتشی سامان بہہ گیا ۔ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ معاملے کی فورنسک جانچ کرائی جا رہی ہے ۔چونکہ ٹفن بم کا بھی اندیشہ ہے ۔ڈی جی پی سدھارتھ چٹو اپادھیائے نے چنڈی گڑھ میں بتایا حملے کے پیچھے ڈرگ مافیہ بدمعاش گروہ اور پاکستان میں سرگرم خالستانیوں کاہاتھ ہے ۔شروعاتی جانچ میں جو ثبوت ملے ہیں متوفی گگن دیپ سنگھ کے سرحد پار یعنی پاکستان میں بیٹھے ڈرگ اسمگلروں سے لنک تھے ۔پولیس اس کی جانچ کررہی ہے ۔گگن دیپ سنگھ ببر خالصہ انٹر نیشنل سے جرے ہروندر سنگھ شندھا سے کنٹکٹ سامنے آرہے ہیں ۔وہیں شندھا کے لنک جرمنی میں بیٹھے خالستانی آتنکی جشوندر سنگھ ملتانی سے بھی وابسطہ بتائے جا رہے ہیں ۔دھماکہ میں مارا گیا گگن دیپ ہی بم دھماکہ کرنے کے لئے گیا تھا ۔وہ پہلے نشہ کے کیس میں بھی پکڑا گیا تھا ۔اوراس کی ڈرگ مافی

لندن میں ہر 20واں شخص کو وڈ 19-سے متاثر !

کو رونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون نے پوری دنیا میں ہل چل مچا رکھی ہے اور یوروپی ممالک زیادہ پریشان ہیں۔بر طانیہ سے سب سے زیادہ خطرناک تعداد سامنے آرہی ہے وہاں 24گھنٹے میں 1,22,186نئے کیس سامنے آئے اور یہ 137شہروں تک پھیل چکا ہے ۔لندن میں کورونا سے ہر 20واں شخص کورونا متاثر ہے ۔خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق اومیکرون کے بڑھتے مریضوں کے چلتے 3000ہزار سے زیادہ پر وازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔نیشنل ٹیلی دفتر کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بر طانیہ میں 13سے 19دسمبر کے ہفتے کے دوران 17لاکھ لوگ متاثر ہوئے ۔ایسے ہی نارتھ آئر لینڈ میں 44,900اسکوٹ لینڈ میں 89,200افراد کورونا سے متاثر ہیں2175پر وازیں دنیا بھر میں منسوخ کر دی گئی ۔جن میں امریکہ میں اکیلے 448شامل ہیں ۔چین کے شیان شہر میں کورونا انفیکشن کے مریض بڑھنے پر 26حکام کے خلاف کاروائی بھی کئی گئی ہے۔ (انل نریندر)

سڑک پر ڈاکٹر ،تڑپ رہے مریض!

اتر پر دیش کے ہمانشوکو بلڈ کینسر ہے اس کے جسم میں ہر ہفتے پلیٹ لیپس کم ہوجاتی ہیں جس کے لئے انہیں فاضل پلیٹ لیٹس کی ضرورت ہوتی ہے ۔جمعرا ت کو اپنے گاو¿ں سے دہلی آئے مریض کے ابھیشیک نے بتایا کہ وہ دو دن تک دہلی کے اسپتالوں میں چکر لگاتے رہے پر انہیں کہیں علاج نہیں ملا آخر میں ایمس کی ایمرجنسی میں قریب چار گھنٹے انتظار کے بعد ان کا نمبر آیا پتا چلا کہ مریض کی حالت بہت نازک ہے اور آنا فاناً یہاں ڈاکٹروں نے مریض کی جان تو بچالی لیکن اب ڈاکٹر انہیں دوسری جگہ لے جانے کو کہہ رہے تھے ابھیشیک کا کہنا ہے کہ وہ ہمانشو کو لیکر ڈاکٹروں سے اپیل کر چکے ہیں لیکن ان کی کوئی نہیں سن رہا ۔ابھیشیک اور ہمانشو کی طرح ہزاروں مریض ان دنو ں اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔پچھلے 10دن سے ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں جس کے چلتے مریضوں کا علا ج نہیں ہو پا رہا ہے جس وجہ سے ایمس اور صفدر جنگ اسپتالوں کے کچھ ڈاکٹر اپنے گھروں پر ہی علا ج کر رہے ہیں ۔ڈاکٹروں کا احتجاج اس لئے جاری ہے کہ اس سال نیٹ -پی جی کاو¿نسلنگ میں دیری ہورہی ہے۔یہ معاملہ سپریم کورٹ میںزیر سماعت ہے عدالت میں اگلی سماعت 6جنوری کو ہونی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا

نوٹ گنتے گنتے ہانپ گئیں نوٹ کاو ¿نٹنگ مشینیں !

سماج وادی عطر بنا نے والے کاروباری پیوش جین کے گھر اور دفا تر پر ٹیکس چوری معاملے میں کاروائی جمعہ کو بھی جاری رہی یہاں ملی نقدی کو گننے میں مشینیں بھی ہانپ گئی اور گرم ہوکر کئی مرتبہ تو مشینیں بند ہو گئیں ۔اس پر جانچ ٹیم کو 13اور مشینیں منگانی پڑی نوٹوں کو رکھنے کیلئے 80باکس منگائے گئے اور ان کو رکھنے کیلئے کنٹینر منگایا گیا ۔جی ایس ٹی انٹیلی جنس احمدآباد کی ٹیم نے دو دن میں 175کروڑ روپے کی نقدی ملنے کی تصدیق کی ہے ۔امکانی طور پر ریا ست میں اتنی بڑی برآمدگی کانپور و اتر پر دیش کی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے ۔چھاپے کے بعد دوسرے دن کسٹم اور انکم ٹیکس کے حکام جانچ کیلئے پہونچے پیوش جین فرار ہے جبکہ بیٹے پریاش جین کو ہراست میں لے گیا ہے پیوش اصلا ً قنوج کا باشندہ ہے وہاں بھی اس کی کمپنیاں ہیں ۔عطر کاروباری پیوش جین کے گھر ہوئی کاروائی کو لیکر طرح طرح کی باتین شروع ہو گئی ہیں کہا جارہا ہے کہ پیوش جین کے بہانے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے سب سے بڑے قریبی اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پشپراج جین عرف پمپی جین کو اکھلیش کا خزانچی اور پیوش جین کا قریبی ما نا جاتا ہے ۔کچھ دن پہلے جس طرح سے

لو جہاد پر پہلی سزا !

لو جہاد کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے ضلع عدالت نے ملزم کو دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ساتھ ہی تیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی ۔ رقم میں سے بیس ہزار روپے متاثرہ کو بطور گزارہ دئیے جائیں گے ۔یہ معاملہ 15 مئی 2017 کا ہے ۔یہ جوہی تھانہ علاقہ کی کچی بستی کی ایک لڑکی کا ہے ۔جاوید نام کے ایک لڑکے نے خود کو ہندو بتاتے ہوئے اسے اپنا نام منا بتایا بعد میں دونوں کی نزدیکیاں بڑھنے لگیں اورآپس میں لوافیئرہوگیا ۔ملزم لڑکی کو جھانسہ دے کر اسے اپنے ساتھ بھگا لے گیا ۔بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بعد متاثرہ کے خاندان والوں نے تھانہ میں کیس درج کرایا پولیس نے اگلے ہی دن ملزم کوگرفتار کر لڑکی کو برآمد کر لیا ۔متاثرہ کی ماں کی تحریر پر پاسکو ایکٹ سمیت ریپ کا مقدمہ درج کر ملزم کو جیل بھیج دیا تھا ۔معاملے میں 164 کے تحت دئیے گئے بیان متاثرہ لڑکی نے بتایا جاوید نے خود کو ہندو بتا کراس سے دوستی کی تھی اس کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گیا ۔جب وہ اس کے گھر پہونچی تو اس نے اپنا اصلی نام بتا کر نکاح کرنے کے لئے کہا لیکن لڑکی نے انکار کر دیا ۔ڈی سی پی کرائم دلیپ کمار نے بتایا کہ متاثرہ سے مذہب کی پہچان چھپا کر فریب کیا گیا

جان ہے تو جہان ہے !چناو ¿ ٹالنے کی صلاح!

دیش میں کورونا کا اومیکرون ویرئینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس درمیان الہ آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ میں کورونا کی تیسری لہر سے جنتا کو بچانے کے لئے سیاسی پارٹیوں کی ریلیوں پر روک لگائی جائے ۔عدالت نے وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ چناو¿ ٹالنے پر غور کریں ۔چونکہ جان ہے جہان ہے ۔دراصل ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو جمعرات کو جیل میں بند ایک ملزم کی ضمانت پر سماعت کررہے تھے ۔عدالت نے کہا گرام پنچایت چناو¿ میں کورٹ اینگل اسمبلی چناو¿ میں کورٹ کا موقف تھا کہ اسمبلی چناو¿ میں کافی لوگ متاثر ہوئے تھے ۔اس سے لوگ بھی موت کے منھ میں گئے اب پھر یوپی میں اسمبلی چناو¿ قریب ہیں اس کے لئے سبھی پارٹیاں ریلیاں نکڑ سبھائیں کرکے لاکھوں لوگوں کی بھیڑ اکھٹی کررہے ہیں یوپی میں کورونا پروٹوکال کی تعمیل ممکن نہیں ہے ۔اسے وقت سے پہلے نہیں روکا گیاتو حالت دوسری لہر سے زیادہ خطرناک ہوگی ۔چناو¿ کمشنر سے درخواست ہے کہ وہ پارٹیوں کوحکم دیں کہ وہ کمپین دور درشن یا اخبارات کے ذریعے کریں ۔ممکن ہو تو فروری میں ہونے والے چناو¿ کو ایک دو مہینہ کے لئ

ایودھیا میں زمین گھوٹالے کاسوال!

ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کے تعمیر کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کچھ رسوخ دار لوگوں نے بڑے پیمانہ پر مندر کمپلیکس کے آس پاس زمینیں خریدے جانے کی خبر پریشان کرنے والی ضرور ہے ۔اچھا ہے کہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ سرکار نے بلا تاخیر اس معاملے کی تفیش کے احکامات دے دئیے ہیں ۔ریاست کے محصول محکمہ میں اسپیشل سکریٹری سطح کے افسر سے کی جانے والی جانچ کی رپورٹ ایک ہفتہ میں آنے والی ہے ۔ایک انگریزی اخبار میں رام مندر کے پانچ کلو میٹر کے دائرے میں زمین خریدے جانے کی یہ خبر چھپتے ہی اپوزیشن نے بھی اس پر تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اسے گھوٹالہ بتاتے ہوئے مندر میعاس کے ذریعے بے جااستعمال کا الزام لگایا ۔اور کہا سپریم کورٹ کو اس کا خود نوٹس لے کر اس کی جانچ کرانی چاہیے ۔ایودھیا میں زمین گھوٹالے کی اخلاقی ذمہ داری وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہی نہیں بلکہ وزیراعظم مودی تک کی ہے ۔پرینکا کا کہنا ہے کہ رام مندر کے لئے دیش کے تقریباً ہر پریوار نے چندہ دیا ۔اور لوگوں کی عقیدت پر چوٹ پہونچائی جا رہی ہے ۔دلتوں کی زمین خریدی گئی جو قانون کے تحت خریدی نہیں ج

مکیش چندر شیکھر کے راز کھولیں گی نورا فتیحی!

200کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے اس معاملے میں جیل میں بند ٹھگ مکیش چندر شیکھر کے خلاف فلم اداکارہ نورا فتیحی سرکاری گواہ بن گئی ہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نو را فتیحی سے اس معاملے میں پہلے ہی پوچھ تاچھ کر لی ہے اس سے پہلے چندر شیکھر نے ای ڈی کو دئے بیا نے میں جیکلن فر نانڈیز اور نو را فتیحی کے علاوہ شلپا شیٹھی ،شردھا کپور ،ہرمن بویجا جیسی کئی بالی ووڈ ہستیوں کانام لیا تھا اب اس معاملے نو را فتیحی کے سرکاری گواہ بننے سے مکیش چندر شیکھر کی مشکلیںایک با ر پھر سے بڑھتی نظر آرہی ہے مکیش نے رین بخشی کے سا بق بانی کو جیل سے باہر نکا لنے کا جھا نسا دیکر 200کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے اور یہی پیسہ وہ فلمی اداکاروں پر لوٹا رہا تھا ۔مکیش نے جیل سے فون پر کئی اداکا راو¿ں سے رابطہ قائم کیا اور خود کو بہت بڑا آدمی بتاکر انہیں اپنے جال میں پھسایا تھا انہیں مہنگے تحفے دئے ان میں گاڑی اور ہوائی سفر کا خرچ بھی شامل ہے ۔دعویٰ ہے کہ نیہا کپور اور نو را فتیحی نے مکیش سے جیل میں جا کر کئی بار ملا قا ت بھی کی تھی ذرائع نے بتا یا کہ نو را فتیحی نے پوچھ تاچھ کے دوران کہا تھا کہ افسر مکیش چند

حد بندی کمیشن کی سفارشوں میں مچا واویلا!

جموں کشمیر میں جلد سیاسی عمل شروع ہونے کے امکان پر حد بندی کمیشن کی تجا ویز نے گر می پید ا کر دی ہے ۔ اس نے ریا ست کی سیا ست کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے اس میں ایک حصہ جموں ہے جس کے نیتا ابھی بھی کم حصہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف کشمیر ی لیڈر و کشمیر کے سیا سی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ تجویز کشمیر کے چنا وی نقشے کو بدل کر رکھ دے گی جو کشمیر یوں کو منظور نہیں ہوگی در اصل حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی سیٹو ں کو نئے سرے سے تعین کر نے کے مقصد سے تشکیل جموں خطے میں چھ مزید سیٹیں اور کشمیر وادی میں ایک فاضل سیٹ کی تجویز رکھی ہے۔ نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی سمیت کشمیر کے تقریباً ہر ایک سیا سی پارٹی نے ان تجا ویز کی مخالفت کرنا شروع کر دی ہے۔کمیشن نے پیر کو دہلی میں ہوئی میٹنگ میں سبھی ممبران کے ساتھ اسمبلی میں سیٹوں کے الاٹمنٹ کی نئی تجاویز کو شیئر کیا ہے ۔سبھی سے 31دسمبر تک رائے مانگی گئی ہے ۔جموں کی 37سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو جائےگی اور کشمیر کی 46سے بڑھ کر 47ہو جائے گی مقبوضہ کشمیر کیلئے الگ سے 24سیٹیں ریزرو ہیں ۔ نیشنل کانفرنس کے نیتا اور سا بق وزیر اعلیٰ عمر عبد

مجیٹھیاپرڈرگس کا مقدمہ درج !

پنجا ب کی سیا ست میں نیا دھماکہ ہو گیا ہے چنی سرکار نے آدھی رات کو اکالی لیڈر اور سابق وزیر مجیٹھیا کے خلاف کیس درج کر دیا ہے یہ کیس مہالی میں بیو رو آف انویسٹیگیشن نے اسٹیٹ کرایم پولیس تھانے میں درج کرا یا ہے۔ مجیٹھیا کے خلا ف ڈرگس کیس کو لیکر مسلسل الزام لگائے جا رہے تھے ۔یہ کیس این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے ۔ داخلہ محکمہ سمبھا ل رہے ڈپٹی سی ایم سکھبندر سنگھ رندھا وا نے کہا کہ مجیٹھیا کو گرفتا ر کیا جائے گا ۔ اگر نشہ کر نے والے گرفتار ہو سکتے ہیں تو ان کو بھی کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اکالی دل کو مجیٹھیا کے خلا ف کیس کی بھنک پہلے ہی لگ چکی تھی ،مجیٹھیا رو پوش ہو گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پنجاب سے باہر جا چکے ہیں ان کے ساتھ کوئی پولیس کا جوان نہیں ہے۔ وہ صر ف سیکورٹی فورس کے جوانون کو ساتھ لیکر گئے ہیں ۔ پورے معاملے کی جانچ کیلئے پنجاب سرکا رنے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ہے جو مجیٹھیا جو گرفتا ر کر نے کیلئے کا روائی کرے گی ۔ اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل نے کانگریس کا چیلنج قبول کر لیا ہے اور معاملے کو کورٹ میں دیکھیں گے اس کے علا وہ صا ف چیلنج کر دیا ہے کہ ان کی سرکا

31برسوں میں آتنکی تشدد میں 1724افراد کا قتل !

کشمیر میں پچھلے 31برسوں میں دہشت گردوں نے کل 1724قتل کئے ہیں ۔ ان میں 89یعنی 5فیصد کشمیر ی پنڈت شامل ہیں ۔ اسی میعاد میں 1,54,161لوگوں نے کشمیر وادی سے ہجرت کی ہے اس میں سب سے زیادہ 88فیصد لو گ ہندوں رہے ہیں یہ انکشا ف پانی پت کے آر ٹی آئی رضا کار کپور کی طرف سے لفٹننٹ گورنر اور ایڈمنسٹریٹر جموں وکشمیر کے ذریعے آر ٹی آئی کی طرف سے ملی اطلا ع سے ہوا ہے۔ باقی 12فیصد دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہیں ان میں زیادہ مسلمان ہیں حالاںکہ جو جانکاری ہندوں بتا کر دی گئی ہے اس کے لئے آرٹی آئی میں سوال کشمیری پنڈتوں سے متعلق پوچھا گیا تھا جس میں یہ بھی بتا یا گیا کہ ہر رجسٹرڈ کشمیر کو حکومت کی طرف ہر مہینے 3250روپے 9کلو چاول 2کلو آٹا 1کلو چینی ملتی ہے ۔ مرکزی سرکا ر کی طرف سال 2010سے 2011اور 2020سے 2021تک سبھی ہجرت شدہ کشمیریوں پر کل قریب 5476.58کروڑ روپے خرچ کئے گئے ان میں سے 1857.43کروڑ روپے کی نقد مدد دی گئی جبکہ 2100کروڑ روپے کی غذائی ساما ن تقسیم کیا گیا ۔بہر حال 106.42کروڑ روپے شہریوں کی قفالت اور باز آبادکا ری پر خرچ کئے کشمیر سے آر ٹی آئی میںملی اطلاع کے مطابق پچھلے 31برسوں میں ہجرت کا اشو جاری ہے

دہلی اور نا رتھ انڈیا میں ٹھنڈ کا قہر !

پہاڑوں پر مسلسل ہو رہی برف باری سے دہلی سمیت پورا شمالی بھار ت سردی کی زد میں ہے ،دہلی میں سرد لہر جاری ہے ۔ موسم محکمہ کا خیا ل ہے کہ اگلے کچھ دنو ں تک سر د لہر سے راحت ملتی نہیں دکھا ئی رہی ہے اپنی سردیوں کےلئے بدنام رہی دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 3.1ڈگری سیلسئس تک گر چکا ہے ۔ یہ موسم دہلی -این سی آر کے باشندوں کیلئے دوہری مصیبت لے کر آیا ہے ایک تو پہلے سے کہرا اور آب وہوا کی کوا لیٹی خرا ب ہونے سے پریشا ن ہے اوپر سے مسلسل گرتا درجہ حرا رت میں صبح میں ٹھٹھرن محسوس کی جارہی ہے ۔ اترا کھنڈ میں بھی کڑا کے کی سردی جاری ہے ۔ میدانو ں میں سر د لہر اور پہا ڑوں میں اوس پڑ نے کے سبب دشواریاں بر قرار ہیں ۔ اگلے کچھ دنو ں تک کہیں کہیں برف باری اور بارش کا اندیشہ جتا یا جا رہا ہے۔ وہیں برف باری میں دھوپ نکلنے سے بقدر راحت ملی ہے ۔جمو ں و کشمیر میں سب سے زیادہ ٹھنڈ کے دن یعنی چلے کی جاڑے کی شروعات ہو گئی ہے ۔ دہلی میں محکمہ موسم کے بطابق اگلے کچھ دنوں میں مغربی خطے میں سر د لہر بڑھنے سے موسم میں اتا ر چڑھا و¿ رہے گا ۔آسمان میں بادل چھا ئے رہیں گے صبح میںہلکا کہرا رہے گا۔ اسکائی میٹ کے موسم کے

اب جمع کنندگان کا پیسہ نہیں ڈوبتا !

وزیر اعظم نریندر مودی نے بیمہ سیکٹر میں جمع قانون میں اصلاحات سے کھاتے داروں کا اعتماد بڑھنے کا ذکر کیا اور کہا کہ سرکار کے اقدامات کے سبب بینکوںکے ڈوبنے پر اب کھاتے داروں کا پیسہ نہیں مر تا اور ان کی جمع رقم کا بر وقت اور ٹھیک طریقے سے ادائے گی کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے جمع بیمہ پیمنٹ گارنٹی پروگرام میں کہا کہ ایک وقت کھاتے داروں کو ڈوبنے والے بینکوں سے اپنا پیسہ واپس لینے کیلئے کافی جد جہد کر نی پڑ تی تھی ۔غریب اور درمیانے طبقے برسوں تک پریشانی سے لڑ تے رہے لیکن سر کار کے جمع بیمہ اصلاحات سے کھاتے داروں کا بینکنگ سسٹم کے تئیں بھروسہ بڑھا ہے ۔ پارلیمنٹ نے اگست میںجمع بیمہ و قرض گارنٹی قاعدہ (ترمیم)بل 2021 کو پاس کیا تھا اس کے تحت کسی بینک پر ریزرو بینک کی روک کے بعد کسی بینک کو 90دنو ں اندر جمع کنندگان کو ان کی جمع میں سے پانچ لاکھ روپے تک کی رقم کی ادائے گی کی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم کہا کہ ایک لاکھ سے زیا دہ کھاتے داروںکو ان کا پھنسا ہوا پیسہ واپس ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو بچا نا ہے تو کھا تے داروں کو سیکورٹی دینی ہوگی اورہم نے بینکوںبچا کر انہیں یہ ضمانت دی ہے مالی جمع خرچ اور

ممتا سرکار کو سپریم کورٹ نے دیا زبردست جھٹکا !

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال سرکا رکے ذریعے پیگاسس معاملے کی جاسوسی کے الزامات کے جانچ کیلئے اس کے ہی ریٹائرڈ جسٹس مدن بی لوکٹ کی رہنمائی میں قا ئم جانچ کمیشن کو کسی بھی طرح کی کاروائی روک لگادی ہے ۔ ریاستی حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ اب کمیشن پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے اس کے بعد عدالت نے کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے چیف جسٹس این وی رمن کی بنچ نے اس عرضی پر نو ٹس لیا ہے جس میں کہا گیا کہ مغربی بنگال سرکار کی یقین دہا نی کے بعد کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے ۔حالاں کہ ریا ستی حکومت نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ جانچ کمیشن پیگاسس معاملے کی ابھی جانچ نہیں کرے گا۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جانچ کمیشن نے راہل گاندھی ، پرشانت کشور سمیت دیگر کو جانچ کیلئے پیش ہونے کو کہا ہے اس دوران سپریم کورٹ میں مغربی بنگال سرکار کی طرف سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے سوال کیا اور یاد دلایا کہ آپ نے تو بھروسہ دلایاتھا کمیشن کو تحمل برتنے کو بتائیں گے معاملے میں کسی حکم کی ضرورت نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس کے بعدحکم پاس کر دیا غور طلب ہے کہ 27اکتوبر کو سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں تکنی

کیپٹن اور بھاجپا میں اتحاد !

پنجاب اسمبلی چنا و¿ کو لیکر بھاجپا اور کیپٹن امریندر سنگھ کی نئی پارٹی کے درمیا ن اتحا دکا باقاعدہ اعلان ہو گیا ہے ۔پنجاب ایک ایسی ریا ست ہے جہاں بی جے پی کے لئے اقتدار پانا پہا ڑ توڑنے جیسا ہے لیکن کانگریس کے بڑے لیڈر اور پنجاب کی سیا ست کے کھلاڑی کیپٹن کو اپنی ٹیم کا بنا کر بی جے پی نے کو شش تو شروع کر دی ہے اور اکیلے اپنے دم پر چنا و¿ لڑکر نہ تو کیپٹن امریندر سنگھ ہیٹرک لگا پاتے اورادھر اکالی دل کے بغیر بی جے پی کیلئے پنجاب کا قلعہ فتح کر نا ایک سپنا بن کر رہ جاتا ۔ ایسے میں انڈین پالیٹیکل لیگ کی یہ نئی ٹیم اب کانگریس عام آدمی پارٹی اور اکالی دل -بسپا کیلئے بھی بڑی چنو تی بن سکتی ہے ۔ بی جے پی کے نظریے سے دیکھیں تو یہ صحیح حکمت عملی ہے ۔ پارٹی نے پنجاب کے شہری ہندوو¿ں کی نمائندگی کی ہے اور کیپٹن کے ساتھ ہاتھ ملا کر وہ سکھ کوٹے کو بھی لبھا نے میں کارگر ہوگی ۔ اس علاوہ کیپٹن پر دیش کے تین حصے -مالوا ،ماگھا اور دوابا کی زمینی سیا ست کو باریکی سے سمجھنے کے ساتھ ہی یہ بھی جانتے ہیں کہ پچھلے چنا و¿ میں کانگریس کہاں کہا ں کمزور تھی اور اب اس اتحا د کو انہوں نے کیسے مضبو ط کر نا ہے ۔ وہ

پا کستا نی سرزمین کا استعما ل کرتے ہیں آتنکی گروپ !

امریکی وزارت خارجہ نے دہشت گردی 2020پر ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستا ن کو آڑے ہا تھوں لیا اس کے مطابق بھار ت کو نشانہ بنا رہے آتنکی گروپ پاکستانی سر زمین سے اپنی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان نے آتنکی تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر اور 2008میں ممبئی حملے کے سازشی سید میر سمیت دیگر دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دہشت گردی پر کنٹری رپورٹ 2020میں یہ انکشا ف کیا ہے اس کے مطابق افغان طالبان اور حقانی نیٹورک سمیت افغا نستا ن مخالف گروپوں کے ساتھ بھار ت کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ لشکر طیبہ مسعود اظہر جیسے دہشت گردوں پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مالی کاروائی فورس کی ورکنگ پلان کو پورا کرنے کی سمت میں 2020میں مزید پیش رفت کی لیکن ورکنگ پلا ن کے کاموں کو پور ا نہیں کیاایف ٹی اے ایف کی گرے لسٹ میں بنا ہے تازہ رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ آتنکی تنظیم آئی ایس میں بھار تی نزا د 66لڑاکے بھی شامل ہیں۔ (انل نریندر)

اتر پردیش چنا و ¿میں چھا پو ں کی انٹری !

اتر پر دیش میں اسمبلی چنا و¿ کی تیا ری ہائی وولٹیج کمپین کے درمیان چھاپے ماری کی انٹری ہو گئی ہے۔ سپا نیتا اکھلیش یادو کے قریبی ساتھیوں کے گھروں اور دفتروں پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں نے یو پی کی سیا ست میں ایک نیا رنگ دے دیا ہے ۔ سپا اسے بھاجپا کا گھٹیا ہتھکنڈہ بتا رہی ہے وہی محکمہ کی طرف سے اشارہ ہے کہ بڑی گھٹیا بھاجپا کی سا زش ہے ۔ نکم ٹیکس محکمے کی طرف سے اشارہ ملا ہے کہ بڑی بے نامی رقم جمع کر نے کی اطلاع کی بنیا د پر چھا پے ماری ہوئی ہے۔ جمعہ کو سپا کے قومی جنرل سیکریٹری راجیو رائے کے گھر چھاپے پڑے انکو گھر میںنظر بند کر کے ان کے گھر میں بینک دستاویز اور زیورات اور شیئر وں میں سرمایہ کاری کے بارے میں جانچ پڑ تال کی اور ان کے لیپ ٹا پ سمیت کئی دستاویز ضبط کر لئے چھاپہ ماری کے دوران ان کی فیزیوتھیرپی چل رہی تھی چھاپے ماری کی خبر ملتے ہی سیکڑوں ورکر پہونچے اور ہنگامہ شروع کر دیا راجیو رائے کے گھر کے باہر پی اے سی تعینا ت کر دی گئی اور سی او سی ٹی دھننجے مشرا شہر کے چار تھانوں کی فورس کے ساتھ وہاں ڈٹے رہے ۔ سپا کے لیڈروں کا کہنا کہ سیاسی بد نیتی کے چلتے یہ چھا پے ڈالے گئے اس کے علاو

خطرہ بن سکتے ہیں بے ادبی کے واقعات !

پنجاب کے گورودواروں میں 24گھنٹوں کے اندر بے ادبی کے دو واقعات کا ہونا شدید تشویش کا باعث ہے ۔ پنجاب میں اسمبلی چنا و¿ قریب ہیں ایسے میں امرتسر کے بعد کپور تھلا میں بے ادبی کے واقعات خوشحال پنجاب کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتے ہیں پہلے ہی پنجاب ماضی میں ایسے کالے دور جھیل چکا ہے جس سے نکلنے کیلئے پنجاب کو دہائیاں لگ گئیں ۔ اب چنا و¿ سے پہلے اچا نک بے ادبی کے واقعات ہونے کے پیچھے سیا ست یعنی پنجاب کے ہندو-سکھ بھائی چارے پر کالے داغ نہ چھوڑ دے اس پیچھے بھی کوئی وجہ رہی ہوگی لیکن سماج کے تئیں فکر مند لوگوں میں سوال اٹھنے لگا ہے کہ اتنی کٹر پسندی کہی سماج کیلئے خطرنا ک ثابت نہ ہو؟کچھ ایسے ہندو-سکھ بھائی چارے میں دراڑ ڈالنے کی کو شش ہو سکتی ہے ۔ لوگوں کے دلوں نا معلوم خوف بھی گھر کر نے لگا ہے جس کو اچھا اشارہ نہیں مانا جا سکتا ہے کیوں کہ ایسے واقعات پنجاب کے ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اس کی گہری جانچ ہونی چاہئے تاکہ پتا چل سکے کہ لوگوں کے جذبات کو بھڑ کانے اور سماجی بھائی چارے کو نقصا ن پہونچانے والے یہ واقعات منظم سازش کا حصہ تو نہیں ہیں ۔ ایسے میں پتہ لگا نا ضروری ہے کہ اس طرح کے واقعات

روہنی کورٹ دھماکہ ملزم نے ریموٹ سے کیا تھا!

دہلی کی روہنی کورٹ میں ہوئے بم دھماکہ کی جانچ کررہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ایک سینئر سائنسداں کو گرفتار کیا ہے ۔اس کا نام بھوشن کٹاریہ ہے جو اشوک وہار کا باشندہ اور ڈی آر ڈی او میں کام کرتاہے ۔جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے ملزم نے پڑوسی وکیل سے رنجش کے چلتے اسے مارنے کے لے سازش رچی تھی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانا نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار ملزم بھار ت بھوش کٹاریہ سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے ایک پڑوسی وکیل سے شخصی دشمنی کے سبب عدالت میں اس کے بیٹھنے کی جگہ کے پاس آئی ڈی سے بھرا ایک بیگ رکھا تھا اور ریمورٹ کے ذریعہ دھماکہ کیا جانا تھا ۔دھماکہ کی جگہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کمیروں کی جانچ میں پتہ چلا جب سائنسداں عدالت میں داخل ہوا تھا اس کے پاس دو بیگ تھے جب باہر نکلا تو اس کے پاس صرف ایک ہی بیگ تھا اس کے پاس ملزم سے پوچھ تاچھ کی گئی اس نے واردات میں ملوث ہونا مان لیا ۔دونوں وکیل اور اس میں کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہا ہے ۔اور ایک دوسرے کے خلاف چار پانچ مقدمہ بھی چل رہے ہیں ۔پولیس کمشنر نے بتایا جانچ کے دوران روہنی بم دھماکہ کی گتھی سلجھانے کے لئے عدالت

اب 21برس ہوگی لڑکیوں کی شادی کی عمر!

دیش میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر اکیس سال ہونے جارہی ہے پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان مرکزی کیبنٹ نے لڑکیوں کی شادی آئینی عمر 18سال سے بڑھا کر لڑکوں کی طرح 21برس کرنے سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔مرکزی سرکار اطفال وواہ انسداد قانون 2006میں سلسلے میں قانون میں ترمیم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے اسی سیشن میں بل لاسکتی ہے ۔کم از کم عمر حد کی تبدیلی کا یہ فیصلہ جیا جیٹلی کی کمیٹی کی سفارشوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔پچھلے سال بنی اس کمیٹی کو یہ دیکھنا تھا کہ شادی اور زچگی کی عمر کا ماہ اور نوزائدہ بچے کی صحت اور مختلف ہیلتھ پیچیدگی جیسے نوزائدہ بچوں کی شرح اموات وغیرہ پر کیسا اور کتنا تعلق ہے ؟ جنسی برابری کی سمت میں واقف اہم قدم ہے ۔وزیراعظم مودی نے 2020میں یوم آزادی پر لال قلعہ سے اپنی تقریر میں اس کے بارے میں اعلان کیا تھا یہ قدم اس لحاظ سے بھی اہم ہے کیوں کہ قریب 13برس پہلے آئینی کمیشن نے لڑکے لڑکیوں دونوں کے لئے شادی کی قانونی عمر 18سال کرنے کی سفارش کی تھی ۔اپنے آپ میں یہ تجویز ترقی پسند ہے ۔آج جب ہر سیکٹر میں لڑکے اور لڑکیوں کو لیبل پلینگ فیلڈ مہیا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔تب ک

پروانچل میں وزیراعظم کے دوروں کی اہمیت!

کاشی وشوناتھ دھام کے کوریڈور کے افتتاح کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے لئے دو دن کا وقت نکالا پچھلے دو مہینوں میں وزیراعظم نے پروانچل کا یہ چھٹا دورہ کیا ہے ۔بنارس میں کاشی وشوناتھ مندر ہندوو¿ں کی آستھا کا ایک بڑا مرکز رہا ہے ۔اس نظریہ سے کوریڈور کے سنگ بنیاد اور افتتاح دونوں ہی بھاجپا حکومت کے پورا ہونے کو یوگی سرکار کے ایک بڑے کارنامہ کے طور پر پیش کررہی ہے ۔وزیراعظم جس طرح سے بار باراترانچل کے دورے کررہے ہیں ۔وہ اس علاقہ کی مسلسل بڑھتی سیاسی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے ۔اتر پردیش پروانچل کے چار اہم سیاسی علاقوں جیسے بندیل کھنڈ ، اودھ اور مغربی اتر پردیش میں اسمبلی سیٹوں کے لحاظ سے پروانچل کافی اہم ہے ۔پچھلے دو مہینوں میں بی جے پی نے پروانچل میں پورا انتظامیہ اور سیاسی طاقت جھونک دی ہے ۔2022کے اسمبلی چناو¿کوڈ آف کنڈکٹ لگنے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اس لئے بی جے پی اپنے تمام بڑے منصوبوں کا آغاز مودی سے کروا رہی ہے ۔ایسے پروجیکٹوں کی فہرست کافی لمبی ہے ۔وزیراعظم پہلے 20اکتوبر کو گورکھپور سے لگے کوشی نگر ضلع میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی نقاب کشائی کی تھی ۔اس کے ب

ناسا کے اسپیس کرافٹ نے سو رج کو چھو ا!

امریکہ اسپیس ایجنسی نا ساکے خلائی شٹل پا رکرسولر پروب نے سورج کو چھونے کا حیر ت انگیز کارنامہ کر دکھا یا ۔ اس وقت تک نا ممکن مانا جانے والا یہ کارنامہ خلائی شٹل نے 8مہینے پہلے یعنی اپریل میں ہی حاصل کر لیا تھا لیکن خلا ءمیں کروڑوں کلو میٹر کی دوری پر واقع اس شٹل گاڑی سے جانکاری پہونچنے اور اس کے بعد اس معلومات کا تجزیہ کرنے میں سائنسدانوں کافی وقت لگ گیا ۔ ناسانے اپنا پارکر سولر پروب خلائی شٹل 20اگست 2018کو لانچ کیا تھا اس کا کہنا ہے کہ پارکر پروب سے جو جانکاری ملے گی اس سے سورج کے بارے ہماری نئی رائے قائم ہوگی ہارورڈ اسٹروفیزکس سینٹر کی ٹیم نے پروب میں ایک لگے ایک اہم آلہ سولر پروب کپ کو بنا یا ہے اس کپ سے سورج کے وایو منڈل سے ذرات کو اکٹھا کر نے کام ہو رہاہے ۔اسی سے پتا لگا نا ہے کہ اسپیس کرافٹ سورج کے وایو منڈل کے باہر ی سطح تک پہونچنے میں کامیا ب رہی سولر پروب کا یہ کارنامہ فیزیکل ریویو سینٹر میں ریسرچ کا ہے ۔ انل نریندر)

پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے !

پاکستان ایف بی آر کے سابق چیئر مین شبر زیدی عمران خان کی سر کار میں ہی 10مئی 2019سے 8اپریل ،2020تک ایف بی آر کے چیئر مین تھے۔پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئر مین شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کا یہ دعوی ٰ سب کچھ ٹھیک ہے اور چیزیں اچھی ہو رہی ہیں یہ ساری باتین جھوٹ ہیں شبر زیدی نے یہ بات حال ہی میں ہمدرد یو نیورسیٹی میں ایک لیکچر میں کہی حا لاں کہ اب زیدی نے ٹویٹر پر اسے لیکر صفائی پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر کے تین منٹ کے کلپ پر ہی بات ہو رہی ہے اور نہوں نے صرف مسائل کے حل کی بات کہی تھی اور کس نے قرض لیا تھا اس پر طعنی دینے سے کوئی بات نہیں بنے گی یہ پاکستان کا قرض ہے سو د شرحوں پر فیصلہ دلائل کے طریقے سے ہو نا چاہئے ۔دنیا کے کسی بھی ملک کی ترقی اس کے برآمدات کے دم پر ہوتی ہے ہمیں برآمدات کو ٹھیک کر نا ہوگا اور ریمٹنس کے نظرئے سے باہر نکلنا ہو گا اس سے دیش نہیں چلے گا۔ ہمیں اپنی پروڈکٹس کو برآمد کرانا ہے نہ کہ کام کرنے والے لوگوں کو اکسپورٹ کر نا ہے ۔ افغانستان میں جب تک جمہوری سرکار نہیں آئے گی تب تک پاکستان

ایک ماہ میں 25لاکھ شادیاں!

گزشتہ ایک ماہ ہوئی زبردست شادیوں کے چلتے سونے کی ڈیمانڈ زبردست رہی اس لئے پہلے تہواروں کی سیزن میں بھی بھار ی سونے کی مانگ دیکھی گئی تھی ۔2021میں تقریبا 900ٹن سونا درآ مد کرنے کا اندازہ ہے جو مقدار کے لحاظ سے پچھلے سات سال میں سب سے زیا دہ ہے ۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 350ٹن اور 2019کے مقابلے میں 79ٹن زیادہ ہے وسط نومبر سے اب تک دیش میں 25لاکھ سے زیا دہ شادیاں ہوئی ہیں ۔ نتیجتاًسونے چاندی اور زیو رات کا بازار گراہکو ں سے گلزار ہے ڈھیڑ سال سے بھی زیا دہ عرصے تک زیا دہ شادی بیا ہ کی خریداری کیلئے ترس رہے زیورات کاروباری بڑی ڈیمانڈ پوری کر نے میں لگے ہوئے ہیں ۔دراصل پچھلے سال کووڈ وباءکے چلتے دھوم دھام سے ہونے والی شادیوں پر روک لگی ہوئی تھی اور کورونا کے خوف کی وجہ سے شادیا ں ٹل گئی تھیں اب شادیوں کی چھوٹ ملنے کے بعد شادیوں کی بکنگ اور شادیوں کی جھڑی لگی ہوئی ہے ۔ یلو میٹل پر نظر رکھنے والے ایک کنسلٹنٹ نے کہا کہ سونے کے دام گھٹنے کے علا وہ بڑھے ہیں اور اب ڈیما نڈ نے بھی بکری بڑھا دی ہے لیکن سونے کی مانگ بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پچھلے سال ٹلی شادیا

لکھیم پور سانحہ لاپرواہی نہیں ،سازش!

لکھیم پورکھیری معاملے میں اسپیشل تفتیشی ٹیم یعنی ایس آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد حالات بالکل پلٹ گئے ہیں ۔ایس آئی ٹی نے بڑا انکشاف کیا ہے اس کے مطابق تین اکتوبر کو مرکزی وزیر مملکت داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا نے سوچی سمجھی سازش کے تحت احتجاجی چار کسانوں کو اپنی گاڑی سے کچل کر مار ڈالا تھا ۔یہ واردات کسی لاپرواہی کی وجہ سے نہیں بلکہ منصوبہ بند طریقہ سے انجام دی گئی ۔اس کے بعد بھڑکے تشدد میں بھی چار لوگوں کی جان چلی گئی تھی ۔ایس آئی ٹی نے د ومہینہ بعد ایک ایف آئی آر کی دفعات میںبھی تبدیلی کر دی اور اسے غیر ارادتاً قتل کے بجائے قتل کا کیس مانا عدالت نے بھی اسے منظوری دے دی ہے ۔ایف آئی آر میں آشیش مشرا عرف مونو بنیادی ملزم ہیں ۔دفعات میں تبدیلی کے بعد آشیش مشرا سمیت 14ملزمان پر اب قتل کے ساتھ اقدام قتل کا بھی کیس چلے گا ۔منگل کو اجے مشرا و ساتھی ملزمان کو کورٹ میں پیش کر نئی دفعات میں وارنٹ جاری کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ۔اس درمیان منتری اجے نے جیل میں بیٹے سے ملاقات کی ۔ایس آئی ٹی ٹیم نے اسے غیر ارادتاً قتل کے بعد اس کو قتل کا کیس مانا ہے اور اس کی اس واردات کی مختلف دفعات میں ک

روہنی کورٹ میں آئی ڈی سے ہوا تھا دھماکہ !

دہلی کی روہنی کورٹ میں جمعرات کو ہوئے بم دھماکہ سے کھلبلی مچ گئی تھی بم کو ایک بیگ میں چھپا کر رکھا گیا تھا ۔ یہ دھماکہ کورٹ نمبر 102میں ہوا تھا ۔اس میں نائب کورٹ کے ہیڈ کانسٹبل راجیو زخمی ہو گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق انہیں بم دھماکہ میں نکلے چھرے لگے ہیں ۔وہیں ایک شخص بھی معمولی طور پر زخمی ہوا ۔دھماکہ کے بعد روہنی کورٹ میںبھگ دڑ مچ گئی ۔لوگوں میں کورٹ میں فائرنگ کی افواہ تیزی سے پھیلی مگر کچھ دیر بعد پوزیشن صاف ہو گئی ۔پولیس کے علاوہ فائر سروس کی سات گاریاں موقع پر پہونچی ۔واردات کے پیچھے آتنکی کنکشن ہونے کی بات سے انکار نہیں کیا ۔دھماکہ آئی ڈی سے ہوا تھا اور اس میں 300گرام بارود کا استعمال کیا گیا تھا ۔اسے ٹفن میں رکھا گیا تھا ۔پولیس کی جو جانچ سامنے آئی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحیح طریقہ سے بم نہیں بن سکا تھا اس وجہ سے بڑ ا حادثہ ٹل گیا ۔ابھی تک پولیس کو بم بارود رکھنے والے کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔موقع واردات سے کالے رنگ کا ڈیوائس ملا ہے پولیس اسے آتنکی حملہ نہیں مان رہی ہے ۔ساتھ ہی بم میں شیشے کے ٹکڑے بھی ڈالے گئے تھے جس طرح سے یہ بم تیار کیاگیا اگر وہ صحیح سے بن جاتا

چار دھام :راشٹر رکچھا کا پتھ!

سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ میں فوجی طور سے اہم چار دھام پروجیکٹ کاما ل ویور روڈ کو چوڑا کرنے کا راستہ صاف کر دیا سپریم کورٹ نے منگلوار کو مال ویور کو 5.5میٹر کے بجائے 10میٹر چوڑ ا بنا نے کی اجازت دے دی ۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ،جسٹس سریا کانت اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے ایک رضا کار تنظیم کی عر ضی میں اٹھا ئے گئی اعتراضات پر مر کزی سرکا ر کو راحت دے دی ہے ۔اب رشی کیش ،بدری ناتھ- ہائیوے رشی کیش -گنگوتری اور انک پور -پتھوڑ ا گڑھ کو دو دو لین بڑھا یا جاسکے گا۔ عدالت نے کہا کہ دیش کی حفاظت کیلئے ضروری پروجیکٹوں کی جوڈیشل جائزہ نہیں لیا جا سکتا عدالت اپنے جائزے میں فوج سیکورٹی اداروں کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتی اس نے یہ بھی کہا کہ سڑ ک کی چوڑا ئی بڑھانے میں ڈیفنس وزارت کی کوئی غلط منشا نہیں ہے ۔ جون2013میں کیدار ناتھ میں آئی قدرتی آفت کے قریب تین سال بعد 2016میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بارہ ماسی سڑک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔اتراکھنڈ میں چار دھام -گنگوتری ،یمنوتری،کیدار ناتھ اور بدری ناتھ کو جوڑنے والی قریب 900کلو میٹر لمبے سڑک پروجیکٹ کے تحت قومی شاہراہ کی چوڑائی کو دو گنا کر نے اور

تم پر ناز ہے ہرناز سندھو!

بھارت کی اکیس سالہ لڑکی ہرناز سندھو مس یونیورس چنی گئی ہیں ۔اسرائیل کے علات میں سترہویں مس یونیورس مقابلے میں بیس سال بعد یہ تاج بھارت کے نام سجا ہے ۔ان میں پہلے 1994میں سسمیتا سین نے اور 2000 میں لارا دتا نے یہ خطاب جیتا تھا ۔جس سال لارا نے یہ خطاب جیتا تھا اسی برس ہرناز سندھو پیدا ہوئی تھی ۔میکسیکو کی سابق مس یونیورس 2020 انڈیا اینڈ انڈیا میزا نے ہر ناز کو تاج پہنایا ۔اس جیت کے بعد ہرناز کا ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر دیشا باسیوں کا دل جیت رہا ہے جس میں وہ چگدے انڈیا کہتے ہوئے اس موقع پر سیلی بریٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔خطاب جیتنے کے بعد ہرناز نے کہا کہ 21 سال بعد ہم کو بھارت جانے کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔میری جیت کی کامنا اور پرارتھنا کرنے والے سبھی لوگوں کو بہت سارا پیا ر موڈل اور ایکٹر ہرناز سندھو چنڈیگڑھ کی رہنے والی ہیں اور 30ملکوں کی پریوں کو مات دے کر انہوں نے یہ خطاب حاصل کیا ۔مقابلہ کے آخری دور میں پوچھا گیاتھا کہ جوان عورتیں جو دباو¿ محسوس کررہی ہیں اس سے نمٹنے کے لئے انہیں کیا صلاح دیں گی اس کا جواب تھا نوجوان خود پر بھروسہ کریں آپ اہل ہیں اور یہی آپ کی خوبصورتی بڑھاتا ہے ۔دوس

گوادر تحریک ک آگے جھکی عمران سرکار !

پاکستان کی بندرگاہ شہر گوادر (بلوچستان میں قریب ایک مہینہ سے جاری سرکار مخالف مظاہرے کے بعد وزیراعظم عمران خاں نے آخر کار ٹوئیٹ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ گوادر کے مظاہرین کی جائز مانگوں پر غور کررہے ہیں ۔ٹرولرس کے ذریعے ناجائز طور سے مچھلی پکڑنے والوں پر کاروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سے اس بارے میں بات کریں گے ۔دن بدن تیز ہوتے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے دیگر ضلعوں کے علاوہ پولیس فورس بھی گوادر بھیجنے کی تیاری جاری ہے ۔اس کے علاوہ کچھ دنوں سے بھاری تعداد میں مقامی لوگوں کے گوادر کو ایک دو تحریک میں شامل ہونے کے سبب سرکار کی تشویش بڑھ گئی تھی ۔چین کے ساتھ پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم گوادر کے لوگ اپنے حق کے لئے سڑکوں پر اترے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جن میں انگریزی اخبار ڈون کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شامل ہزاروں لوگ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی دستیاب کرانے اور ٹرولر مافیہ کو ختم کرنے کی مانگ کررہے تھے ۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنل (بلوچستان ) کے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا مظاہرہ حقیقت میں صوبائی اور فیڈرل حکومت کے خلاف

اب سری نگر میں پولیس بس پر حملہ!

پارلیمنٹ پر حملے کی برسی پر سری نگر کے باہری علاقہ جیون میں دہشت گردوں نے پیر کی شام پولیس بس پر حملہ کر اندھادھند گولیاں برسائیں جس میں جموں کشمیر پولیس کے دو جوان مارے گئے اور دیگر 12پولیس والے زخمی ہو گئے ۔یہ حملہ شام کے قریب سات بجے جیون کے پمپا چوک روڈ پر انجام دیا گیا اس حملے کے بعد کئی سوا ل کھڑے ہو گئے ہیں ۔جس جگہ پر یہ حملہ ہوا اس پورے علاقہ میں سخت حفاظتی انتظامات کر دئیے گئے ہیں ۔جیون علاقہ کی واردات سے پہلے سری نگر کے رنگ رائٹ علاقہ میں پولیس نے دو شدت پسندوں کو مڈبھیڑ میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا ۔دو دن پہلے ہی اننور کشمیر کے بانڈی پورہ علاقہ میں جموں کشمیر پولیس کے دو جوان اور ایک آتنکی حملے میں مارے گئے تھے ۔گزشتہ کچھ مہینوں میں کشمیر میں عام لوگوں کے قتلوں نے بھی سیکورٹی کی اتنی بڑی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تھے ۔جموں کشمیر کے سابق ڈائرکٹر جنرل شیخ پال ویدھ نے ایک ایجنسی کو بتایا اتنے بڑی سیکورٹی زون میں اس طرح کا آتنکی حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا جسے روکا جانا چاہیے تھا ۔ایک تو یہ علاقہ شہر کا مضافاتی علاقہ ہے دوسری بات یہ کہ اس علاقہ میں ہمیشہ پولیس جوان تعینات رہتے ہیں ۔علاق

امریکہ میں 40 طوفانوں میں 17موتیں!

امریکہ میں جمعہ کو آئے طوفان نے بھاری تباہی مچائی ہے ۔بتایا جاتا ہے چھ امریکی ریاستوں میں چالیس مرتبہ طوفان کی زد میں لوگ آچکے ہیں ۔اور اس سے الگ الگ علاقوں میں متعدد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔بہت سے زخمی بھی ہونے کی خبر ہے ۔امریکی کینٹ کی ریاست میں 80لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔امریکی صدرنے ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی ہے سب سے زیادہ تباہی فلوریڈا میں ہوئی ہے ۔وہاں کے کینٹ کی کے گورنر این ڈی ویریشیئر نے کہا کہ ہمار اخیال ہے اس واقعہ سے مارے جانے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے ۔اور یہ کینٹ کی تاریخ میں سب سے مشکل راتوں میں سے ایک ہے ۔ریاست میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے ۔دور دور تک اجاڑ کا منظر ہے ۔لوگوں نے ملبہ ملبہ میں اپنا اپنا ساما ن ڈھونڈا امریکہ کے صدر بائیڈن نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔اور کہا کہ نیشنل گارڈس کو طوفان زدہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے ۔ایمازون کے چیف بیجوش نے اس ساہنے پر گہرہ افسوس جتایا اور کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کو کھونے کافی دکھی ہیں ۔اور ہماری ہمدردیاں متفی کے کنبوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ہیں ۔ (انل نریندر)

سعودی عرب نے تبلیغی جماعت کو دہشت گردی کا دروازہ قرار دیا!

سعودی عرب نے تبلیغی جماعت کو سماج کے لئے خطرہ اور دہشت گردی کے انٹری دروازوں میں سے ایک بتاتے ہوئے اس پر پابندی لگا دی ہے ۔سعودی اسلامی امور کے وزیرڈاکٹر عبداللہ لطیف الشیخ نے انٹرنیٹ میڈیا پر یہ بات ڈکلیئر کی ہے انہوں نے مساجد کے اماموں سے بھی کہا کہ وہ نماز جمعہ کے دوران تقریر میں لوگوں کو تبلیغی جماعت سے دور رہنے سے آگاہ کرین ۔واقف کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے پابندی لگائے جانے کے بعد تبلیغی جماعت دنیا بھر سے آہستہ آہستہ سمٹنے لگے گی ۔چونکہ اسے سب سے زیادہ مالی مدد خلیجی ممالک کے ادارو سے ملا کرتی تھی ۔اسلام کی شدھی کرن کے نام پر تقریباً سو سال پہلے بھارت میں شروع کی گئی اس تحریک کے خلاف کئی اور دیش بھی اہم قدم اٹھا سکتے ہیں ۔حالانکہ پاکستان ، بنگلہ دیش ،ملیشیا ،انڈونیشیا جیسے ملکوں کو ایسا کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے چونکہ وہاں تبلیغیوں کی بڑی تعداد ہے ۔سعودی عرب کے اسلامی امور وزارت نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ سرکار نے اماموں کو بھی ہدایت دے دی ہے کہ وہ لوگوں کو یہ بتائیں کہ تبلیغی جماعت کس طرح سے سماج کے لئے خطرہ ہے ۔وزیرالشیخ نے یہ بھی ہدایت دی کہ اس تنظیم کو گمراہ

دیش کا پہلا ندی جوڑو پروجیکٹ !

سیلاب اور خوشک سالی سے بے حال ہمارے دیش کو بڑی راحت ملنے کا راستہ کھل گیا ہے ۔دیش کا پہلا اہم ترین ندی جوڑو پروجیکٹ 16سال کے لمبے انتظار اور اتر پردیش و مدھیہ پردیش میں پانی کے تنازعہ کے سلجھنے کے بعد وجود میں آرہا ہے ۔مرکزی کیبنیٹ نے 44,605کروڑروپے کے کے این بیتو ا لنک پروجیکٹ کو بدھوار کے روز اپنی منظوری دے دی ہے ۔اسے آٹھ سال میں پورا کرنے کا نشانہ طے کیا گیا ہے ۔پروجیکٹ سے 10.62لاکھ ہیکٹیئرزمین کی سینچائی ہوگی ۔اور 103میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوگی ۔وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بدھوار کو ہوئی کیبنیٹ میٹنگ میں منظور کیا گیا ۔اس پروجیکٹ سے مدھیہ پردیش کے بڑے علاقہ میں کسانوں کو سیچائی کے لئے پانی مل سکے گا ۔اور پروجیکٹ میں 27میگا واٹ سولر اینرجی بھی پیدا ہوگی ۔پروجیکٹ کا کام شروع کرنے کے لئے کے این بیتو لنک پروجیکٹ اتھارٹی بنائی جائے گی ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان ،پردیش بھاجپا صدر وشنو دت شرما اور آبی وسائل ابھی بھی تلسی کلاور نے کہا کہ اس سے پورے بندیل کھنڈ کو پروجیکٹ سے فائدہ ملے گا ۔پردیش کے چھتر پور پنہ اور ودیشا شی پوری داتیہ اور ساغر دمو ا وغیرہ اضلاع کو زمین کی سیچائی کے

ہفتہ میں صرف ساڑے چار دن کام ہوگا!

متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2022سے ہفتہ میں صرف ساڑے چار دن کام ہوگا باقی ڈھائی دن چھٹی رہے گی ۔جمعہ کو آدھا دن ہی کام ہوگا ۔یعنی ہاف ڈے ورکنگ رہے گا ۔سنیچر اتوار کو پوری طرح چھٹی رہے گی ۔اس کے پہلے اتوار سے جمعرات تک کام ہوا کرتا تھا اور جمعہ و اتوار چھٹی رہتی تھی ۔اور جمعہ کو دوپہر میں یہ ہفتہ شروع ہوگا جو مسلم ممالک میں نماز کا وقت ہوتا ہے ۔اس کا مقصد ورک لائف بیلنس اور مالی دشواریوں میں بہتری لانا ہے ۔تاکہ کام کا بوجھ نہ بڑھے ۔دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پانچ دن ورکنگ ڈے کا کلچر ہے یہاں اب جنوری سے سرکار دفتروں کے لئے بھی یہ سسٹم لاگو ہوگا ۔نیا ورکنگ کلینڈر یکم جنوری سے لاگو کرنے کا پلان اس لئے بنایا گیا تاکہ اسے نافذ کرنے میں دکت نہ پیش آئے ۔یہاں ملازمیں کے لئے جس طرح کے قواعد ہیں ان کی بنیاد پر یہ مانا جارہا ہے کہ جلد ہی دیش کا پرائیویٹ سیکٹر بھی اسی طرح کے قدم اٹھائے گا ۔ڈبلیو ایم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے اقتصادی نظریہ سے یہ نیا سسٹم یو اے ای کو ورلڈ مارکیٹ کے ساتھ وہیں بہتر طریقہ سے جوڑے گی ۔اس کے ساتھ ہی دیش کی اقتصادی طاقت مضبوط کرنے کے لئے ہماری پرفارمنس کو بڑھانے میں بھی م

علی اکبر نے چھوڑا اسلام!

ملیالم فلم ساز علی اکبر نے بیوی سمیت اسلام ترک کرنے کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ندھن پر انٹرنیٹ میڈیا پر کچھ لوگوں کے ذریعے بیہودہ رائے زنی کرنے اور خوشی منانے سے ناراض ہو کر لیا ہے ۔علی اکبرنے یہ اعلان جمعہ کو انٹرنیٹ میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کیا ۔اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج سے مسلمان نہیں ہوں میں ایک ہندوستانی ہوں ۔سنیچر کو انہوں نے بتایا کہ وہ ہندو دھرم اپنائیں گے ۔اور اب ان کا نام رام سنگھ ہوگا ۔اپنے ویڈیو کلپ میں جنرل راوت کی موت سے متعلق خبر رپورٹ کے نیچے ایموجی سے خوشی ظاہر کرنے والوں کی سخط نکتہ چینی کی اور کہا میں اب ان ملک دشمن عناصر کیساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا اے این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سرکار ایسے عناصر کا پتہ لگا کر ان کو سزا دینی چاہیے ۔مسلم سماج کے بہت سے مذہبی علماو¿ں نے اس طرح کی پوسٹ دیکھیں لیکن کسی نے رد عمل ظاہر نہیں کیا ایسے میں اسلام دھرم میں حصہ نہیں بنا رہ سکتا ہے ۔بتا دیں فلم ساز سے سیاست داں بنے علی اکبر نے اسی سال بھاجپا کے ریاستی کمیٹی کے ممبر کی شکل میں بھی سبھی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ (انل نریندر)

جہیز پرتھا کیسے دور ہو ؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ اس بات مین کوئی شبہہ نہیں ہے کہ جہیز ایک سماجی برائی ہے ۔لیکن اس بات کو لیکر سماج کے اندر تبدیلی ہونی چاہیے جو خاتون پریوار میں آئی ہے اس کے ساتھ اس طرح کا رویہ اپنایا جاتا ہے ۔اور کس طرح لوگ اس کی عزت کراتے ہیں بڑی عدالت نے کہا کہ عورتوں کی حالت پر دھیان دئیے جانے کی ضرورت ہے قانون ہونے کے باوجود جہیز جیسی سماجی برائی کے قائم رہنے پر سپریم کورٹ نے قانون پر پھر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔آئینی کمیشن کو پورے پش منظر کیساتھ اس پر غور کرنا چاہیے ۔حالانکہ عدالت نے جہیز قانون کو اور زیادہ اثر دار بنانے کے لئے حکم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین سازیہ کے دائر اختیار میں آتا ہے ۔عدالت نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز آئینی کمیشن کو دے دیں ۔آئینی کمیشن ان پر غور کرے گا ۔عرضی میں کی گئی یہ مانگیں ہر ایک ریاست اور سرکاری دفتر میں انفارمیشن افسر کی طرز پر جہیز انسداد افسر ہونا چاہیے جو جہیز انسداد قانون کو سخطی سے لاگو کرے جہیز نا لینے کا سرٹیفکیٹ یہ افسرجاری کرے اور شادی کے رجسٹریشن کے لئے یہ سرٹیفکیٹ ضروری کیا جائے ۔سرکار نوکری اور سرکاری اسکیمیوں کے لئے ی

ورون سنگھ کی سلامتی کیلئے کریں دعائ!

تمل ناڈو کے کنور میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں محذ زندہ بچے دیوریا کے رہنے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ان دنوں لائف سپورٹ پر ہیں ان کی سلامتی کیلئے دعاو¿ں کا سلسلہ جاری ہے ان کے آبائی گاو¿ں کے ساتھ دیگر جگہوں پر بھی لوگ انوشٹھان کر رہے ہیں جمعرات کی دوپہر سی ایم کا پیغام لیکر ڈی ایم آشی توش رنجن اور ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشر ان کے گھر کنہولی گاو¿ں پہونچے وزیر اعلیٰ نے اس دکھ کی گھڑی میں پریوار کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا کہ ریاست کی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ رودر پور کوتوالی علاقے کے کنہولی گاو¿ں کے باشندے ورون سنگھ(۰۴)ولد کرنل کے پی سنگھ ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ہیں ان کی تعیناتی تمل ناڈو کے ویلنٹن اکیڈمی میں ہے وہیں ان کے ساتھ اہلیہ گیتانجلی اور بیٹا و بیٹی بھی ہیں ان کے والد کرنل کے پی سنگھ فوج سے ریٹائر ہیں ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچے شخص گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو اچھے علاج کے لئے بنگلورو لے جایا گیا سرکار ذرائع کا کہنا ہے انڈین ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بنگلورو کمانڈ ہسپتال میںبہتر علاج کے لئے کوہمبتور سے ہوائی جہاز سے یہا

تنازعات کی علامت بنے وسیم رضوی!

پچھلے ڈیڑھ دھائی سے اتر پردیش سنی وقف بورڈ سے وابستہ رہے ہیں وسیم رضوی نے اب ہندو دھرم اپنا لیا ہے ان کا نیا نام جتیندر نرائن سنگھ تیاگی ہے بھلے ہی انہوں نے اسلام ترک کے سناتن دھرم اپنا لیا ہے لیکن وہ اپنے اسلام مخالف بیانوں اور سر گرمیوں کے سبب وہ مسلم پرسنلا بورڈ کے نیتاو¿ں کی آنکھ کی کر کری ہمیشہ بنے رہے ہیں یہ وہی وسیم رضوی ہے جنہیں 2004میں شیعہ پیشوا اور امام جمعہ مولانا کلب جواد کی سفارش پر یوپی شیعہ وقف بورڈ کا چیئر مین بنایا گیا تھا لیکن بعد میں حالات ایسے بدلے کہ خود مولانا کلب جواد کو رضوی کی مخالفت میں سامنے آنا پڑا اور ا ن کی ہی مانگ پر رضوی کے خلاف شیعہ وقف بورڈ میں کرپشن کے معاملوں کو لیکر 2017میں یوگی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سی بی آئی جانچ شروع ہوئی کبھی نو مسجدوں کو ہندوں کو سونپے جانے اور کبھی قطب منار کو ہندوستان کی فرنگی کا داغ بتا کر کبھی رام جنم بھومی بابری مسجد تنازع میں سپریم کورٹ تک میں ہوئی قانونی لڑائی میں کئی بار متنازع بیان دیئے یوپی کے مدرسوں کو آتنکوادی پناہ گاہ قرار دینا اسلامی پرچم پر بنے چاند ستارے کے دائرے میں قابل اعتراض باتیں کہنا ، قرآن شریف

آ ءاب لوٹ چلیں۔۔۔۔!

راجدھانی کی سر حدوں پر 378دنوں سے ڈٹے کسانوں کی مانگوں پر مرکزی حکومت کی یقین دہانی کے آخر کار جمعرات کے روز ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ متحدہ کسان مورچہ نے آندولن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سندھو ٹکری و کنڈلی ، غازی پور سر حد پر کسانوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور گلے ملے مٹھائیاں باٹیں اور اس کے بعد وہاں سے تمبو بھی ہٹنے لگے کسانوں نے سنیچر سے گھر واپسی شروع کر دی ہے پنجاب میں بوائی کا موسم ہے لیکن اس ریاست کے لوگ ابھی تک اس درد کو نہیں بھلا پائے جو انہوں نے پچھلے ایک سال سے سہا ہے بھارت کے غذائی بھنڈار میں بڑا حصہ دینے والے پنجاب کے کسان پچھلے ایک سال سے راجدھانی دہلی کی سر حدوں پر ان تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے نظر آئے جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے پارلیمنٹ میں پاس کرایا تھا مرکزی سرکار نے بھلے ہی تینوں متنازع زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے اوردونوں فریق کے درمیان کھینچ تان کم ہوتی دکھائی دی لیکن پنجاب کے درجنوں کنبوں کے لئے اس بات کو کوئی ماننے والا نہیں رہ گیا کہ دو پریوار ہیں جنہوں نے اپنوں کو کسان آندولن کے دوران کھویا ہے اور جن کے ممبران کسانوں کی احتج

جانبازکو آخری سیلوٹ !

تامل ناڈو کے کنور علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثہ نہ صرف حیران کن بلکہ سنگین تشویش کا موضوع بھی ہے اس ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس جنرل وپن راوت ، و ان کی اہلیہ و ان کی سیکورٹی میں طعینات دیگر افسر سفر کرر ہے تھے ۔ پالیٹ ٹیم سمیت کچھ چودہ لوگ ان کے اس میں سوار تھے جنرل راوت کنوڑ کی ڈیفنس اکیڈمی میں لکچر دینے جا رہے تھے دہلی سے سلور تک ایئر فورس کے جہاز سے گئے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر نے ولینٹن اکیڈمی کے لئے اڑان بھری تھی ۔ بیچ راستے میں ہیلی کاپٹر پر اصرار ڈھنگ سے تباہ ہو گیا خراب موسم اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے لیکن اس کے اصل اسباب کا تبھی پتہ چلے گا اگر منصفانہ طور سے جانچ ہو ۔ فطری طور پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ ایم آئی سریز کا انتہائی جدید ہیلی کاپٹر آخر حادثے کا شکار کیسے ہو گیا سینا کے اس فوج ہیلی کاپٹر کو بہت بھروسے مند مانتی ہے اس میں ایک نہیں دو انجن ہو تے ہیں نا گزیں حالات میں ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرا انجن خود بخود کام کرنا شروع کر دیتا ہے اس طرح سے اس کے حادثے کا شکار ہونے کا امکان کم رہتا ہے اس کے علاوہ اس میں جدیدترین سازو سامان لگے ہیں جن کے ذریعے بہت ساری اطلاعات ایک دم دی جا

دیش میں 13اکھاڑے ،کروڑوں کی جائداد !

اکھاڑے کا مطلب سادھوو¿ں کا ایک ایسا دل جو استر اور شا ستر ودیا میں رنگا ہو تا ہے ۔ یہ روا یت ہزا روں برس سے چلی آئی ہے۔ روایت ہے کہ ہندو دھرم کی حفاظت کیلئے آدی گورو شنکر آچاریہ نے ہی پہلا اکھاڑا بنا کر سادھوو¿ں کو شاستر کلا کی شکشا دی تھی ۔ حال میں تسلیم شدہ 13اکھا ڑے ہیں یہ الگ الگ مت کو اپنا تے ہیں شیو مت ،ویشنو مت اور اداسین پنت ،زیا دہ تر اکھاڑوں کی بنیا د یو پی ،اتراکھنڈ اور گجرات میں ہے ۔ رپو رٹ کے مطا بق 2019میں کننر اکھاڑے کو بھی سرکاری منظور ی ملی تھی ۔ ایسے میں دیش میں خا ص طور پر 14اکھا ڑے کہے جا سکتے ہیں ۔ کئی بر س پرا نے ہونے کے سبب زیادہ تر اکھا ڑوں کے پاس کافی زمین ہیں کئی سارے اکھاڑے ہیں جو مندروں کو بھی چلاتے ہیں مندروں میں آنے والا چندا کروڑوں میں پہونچ جاتا ہے اس کے علا وہ اکھاڑے کو لاکھوں لو گ مانتے ہیں اسی وجہ سے ان کی سیا سی رسوخ بھی ہوتے ہیں جس وجہ سے دھرم گوروو¿ں کے پاس نیتا و¿ں کا آنا جانا لگا رہتا ہے ۔پروچن اور بھجن کرنے والے سنت ہو ں یا کوئی اور ان کے لاکھوں کروڑوں ماننے والے ہونے سبب پارٹیا ں ان اکھاڑوں سے اچھے تعلق بنا کر رکھتی ہیں ۔کمبھ ہو یا اردھ کمب

اتر پر دیش میںچناوی ماحول گرمایا !

وزیر اعظم نریند ر مودی کے گورکھپور دورے اور سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو ،اور آر ایل ڈی کے چیف جینت چو دھری کی میرٹھ میں ریلی سے منگل کے روز یو پی کا سیا سی ماحول گرمایا گیا وزیر اعظم نے بغیر نام لئے سپا پر تلخ نکتہ چینی کی اور بولے اپنی تیجو ری بھر نے اور دہشت گردوں پر مہر بانی دکھا نے والے ریا ست کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں ۔ وزیر اعظم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ لال ٹوپی والے ریڈ الرٹ ہیں انہیں صر ف لال بتی کیلئے اقتدار چاہیے انہوں نے آگے کہا کہ آج پورا یو پی جانتا ہے لال ٹو پی والوں کو صر ف لا ل بتی سے ہی مطلب رہا ہے۔ انہیں مافیا و¿ں کو چھو ٹ دینے کیلئے ،زمین قبضہ کر نے کیلئے اور دہشت گردوں جیل سے چھڑا نے کیلئے سرکار چاہیے ۔اپو زیشن پر بھی انہوں نے کہا کہ سب جانتے تھے کہ گو رکھپور کو یو ریا کارخا نے اور ایمس کی کتنی ضرور ت تھی اور آئی سی ایم آر کا زونل میڈیکل ریسرچ سینٹر کو قوم کو وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے کسانوں کے ساتھ چھل کیا کسان نہیں بھول سکتے کیسے ان کو پیسہ ادائیگی کیلئے رلا دیا گیا پیسہ قسطوں میں ملتا تھا اور پیسہ ملنے میں مہینو ں لگ جاتے تھے جب پیسوں

پاکستان میںسری لنکائی شہری کا پیٹ پیٹ کر قتل !

سری لنکا کی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم مہیندر راج پکچھ نے پاکستان میں سری لنکائی شہری کو پیٹ پیٹ کر مار دیئے جانے کے واقعے پر مذمت کی ہے اور امید جتائی ہے کہ وہاں کے وزیر اعظم متاثر ہ کے خاندان کو انصاف دلانے کے لئے قصو ر واروں کوقانون کے شکنجے تک پہونچائیں گے اور باقی مقیم سری لنکائی شرہیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اپنے عزم کو بنائے رکھیں گے سنیچر کو ایک بے رحمانہ واقعے میں کٹر پسند اسلامی پارٹی کے حمایتوں نے ایک سری لنکائی شہری تریلا کمارا دیوا وندنا کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کے بعد لاش کو جلا دیا تھا ان لوگوں نے توہین اسلامات کے الزامات کو لیکر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک کپڑہ کار خانے پر حملہ کیا تھا وہاں سری لنکا کی باشندہ دیو وندنا لاہور کے قریب ہی سیال کوٹ ضلعے میں کپڑا کار خانے میں جنرل مینیجر کے طور پر کام کر تے تھے ۔ سری لنکائی سرکار اور اپوزیشن متحد ہو کر سری لنکائی حکام سے پاکستان میں سری لنکا کے باقی ورکروں کی حفاظت یقینی کرنے کے لئے اسلام آباد کے ساتھ بات چیت کرنے کی درخواست کر رہے تھے وزیر اعظم راج پکچھ نے ٹویٹ کیا پاکستان میں شدت پسند کے ذریعے پرینکا دیو وندنا پر بے رحمانہ اور

عرش سے فرش تک ریلائنس کیپٹل کی کہانی !

قرض میں ڈوبے ہوئے صنعت کار انل امبانی کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ریزروبینک آف انڈیا نے قدم اٹھاتے ہوئے ریلائنس کیپٹل کے بورڈ کو بھنگ کر کے بینک آف مہاراشٹر کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوگیشور رائے کو ایڈمنسیٹریٹر مقرر کر دیا ہے آخر وجہ کیا رہی ہے کہ 2007میں 3.87روپئے فی شیئر کے اونچی سطح پر پہونچنے والی کمپنی کے شیئر 2021آتے آتے صرف 1905روپئے ہی رہ گئے ستمبر تک چالیس ہزار کروڑ روپئے کا قرض ریلائنس کیپیٹل پر چڑھا ہوا ہے ۔ ریلائنس کیپٹل نے 27نومبر اسٹاک ایکسچنز کو جانکاری دی کی وہ ایکسیس بینک اور ایچ ڈی ایف سی کے 624کروڑ روپئے کے لون کے بیاض دینے میں لا چار ہے یہ بیاض اسے 31اکتوبر تک دینا تھا ایچ ڈی ایف سی کا 4.73کروڑ روپئے اور ایکسس بینک کا 71لاکھ روپئے کا بیاض دینا تھا ریلائنس کیپیٹل پر 28فروری 2021کو کمپنی پر کل بقایہ 20,643 کروڑروپئے کا تھا قابل ذکر ہے انل امبانی کی مالیاتی کمپنی ریلائنس کیپیٹل اچھی پر فارمینس کر تی رہی لیکن بعد میں اسے کمپنی نے کئی موقع پر گھاٹا اٹھایا ہے وہیں بیاض دن بدن بڑھا شری رام کیپیٹل جیسی کمپنیاں اچھا کرتی چلی آرہی ہیں نقدی کی قلت کے سبب انل امبا

روس اور بھارت رشتے وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں !

ویزر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان پیر کو 21ویں ہند روس سالانہ چوٹی ملاقات ہوئی دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے دستک کے بعد بھی روسی صدر ولا دیمیر پوتن کا بھارت آنا اس لئے اہم ہے کیونکہ پچھلے دو برسوں میں انہوں نے صرف دو بار ہی بیرونی دورہ کیا ہے پوتن بھلے ہی کچھ گھنٹوں کے لئے بھارت آئے مگر ان کا دورہ دونوں ملکوں کے رشتوں کی مضبوطی اور مسلسل دلچسپی کو نشان دہی کرتا ہے ۔ پوتن کے دورہ بھارت ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہند بحر الکاہل خطے میں کشیدگی بڑھی ہوئی ہے اور افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے شک و شبہات کا ماحول بنا ہوا ہے حالانکہ ان کا یہ دورہ بہت مختصر رہا لیکن اس کی اہمیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کہ اسی موقع پر دونوں ملکوں کے وزراءخارجہ و وزراءدفعہ سطح پر بھی بات چیت ہوئی ہے دونوں ملکوں کے درمیان یہ عزم ان قیاس آرئیوں کو بے بنیاد ثابت کرنے والا ہے کہ بھارت امریکہ کی طرف کچھ زیادہ ہی جھک رہا ہے اور اسی سلسلے میں روس کو نظر انداز کر رہا ہے چین اپنی فروغ وادی پالیسیوں کو مسلسل انظام دے رہا ہے پچھلے کچھ دہائیوں میں کئی بنیادی باتوں میں تبدیلی

ریزیڈینٹ ڈاکٹرس کی ہڑتال !

کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون دیش میں دستک دے چکا ہے اس پر دیش بھر کے ریزیڈینٹ ڈاکٹر سنیچر وار سے ہڑتال پر ہیں نیٹ پی جی کاو¿نسلنگ میں ہو رہی دیری کے خلاف یہ ہڑتال جاری ہے لیکن 27نومبر سے جاری ہڑتالی ڈاکٹر وزارت صحت کی یقینی دہانی کے بعد کام پر لوٹ آئے تھے لیکن ابھی بھی اسپتالوں میں او پی ڈی بند ہے جونیئر ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی مانگیں نہیں پوری ہوتی ہیں تو وہ بھی ہڑتال پر چلے جائیں گے دہلی کے صفدر جنگ اور جی ٹی بی اسپتالوں میں مریض پریشانی کا سامنہ کر رہے ہیں یہاں آج ریزیڈینٹ ڈاکٹروں نے او پی ڈی کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی ڈیوٹی کا بھی بائیکاٹ کیا بہر حال ابھی پتہ نہیں لگ سکتا ہے کہ ہڑتال جاری ہے یا ختم ہوگیا وہیں ڈاکٹروں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم فورڈ کا کہنا ہے کہ دیش میں ڈاکٹروں کی کمی ہے جو ریزیڈینٹ ڈاکٹر ہیں ان پر کام کا بوجھ ہے اور اسپتال ان کے سہارے چل رہا ہے اس سے فیزیکل اور دماغی طور پر دکت پیدا ہوتی ہے اور لیکن نئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہیں ہو رہی ہے نیٹ کاونسلنگ کا راستہ ہے جس سے ڈاکٹروں کی بھرتی آسان ہو جا تی ہے لیکن ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک نیٹ کاو¿نسلنگ

ڈرگ اسمگلنگ اور ڈارک نیٹ !

ناجائز ڈرگ کارو بار کے معاملے میں ڈارک نیٹ کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے سیکورٹی ایجنسیوں کو دھڑلے سے کیونکہ پکڑ بننے کے لئے زیادہ تر معاملوں میں اسمگلنگ کا اس کا استعمال ہو رہا ہے ایجنسیاں مافیہ گروپوں کی حکمت عملی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس طرح کے سافٹ ویئر اور تکنیکی اسپشیلٹی پر زور دے رہی ہیں جس سے اس چکرویو کا پتہ لگانے مین کامیابی ملے بھارت امریکہ سنگا پور سمیت مختلف دیشوں کے ڈارک نیٹ کے ذریعے نا جائز کاروبار پر کاروائی کرنے کا چلن بڑھ رہا ہے وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ اسمگلر ڈارک نیٹ کے ذریعے کرپٹو کرنسی کا استعمال کر کے اپنا نا جائز کاروبار کر رہے ہیں سرکار کرپٹو کرنسی کے لئے مجوزہ نئے قوانین میں اس تشیوش کو شامل کر رہی ہے سیکورٹی ایجنسیاں بھی ٹریننگ پر دھیان دے رہی ہیں جس سے اس ٹول کو سمجھ کر ایسے جرائم پر نکیل کی حکمت عملی کے تحت دیگر ایجنسیاں قائم کی جا سکیں نا جائز ڈر گ نیٹ ورک سے جڑے جرائم پیشہ افراد ایسے سافٹ ویئر کا استعمال انٹر نٹ کے تحت کرتے ہیں جسے پکڑنا تیسرے فریق کے لئے استعمال نہیں ہوتا نئے سافٹ ویئر کے ذریعے ایجنسیوں کی پکڑ سے بچنے کی کوشش کی جات

آسام رائفلس کی بھاری چوک !

نا گالینڈ کے ووٹنگ کے تریو علاقے میں سنیچر کی شام چار بجے آسام رائفلس کے جوانوں کی فائرنگ کے واقعے میں اب تک 17لوگوں کی جان جا چکی ہے اس میں ایک فوج کا جوان بھی شامل ہے ہم جانچ کر رہے ہیں یہ کہنا غلط پہچان کی وجہ سے ہوا یا کوئی اور وجہ ہے وہیں ناراض دیہاتیوں نے اتوار کو آسام رائفلس کے کیمپ پر حملہ بول دیا جوابی کاروائی میں تین اور شہریوں کی مو ت ہوگئی اور حملے میں فوج کا ایک جوان بری طرح زخمی ہو گیا تھا جس نے بعد میں دم توڑ دیا ادھر ، آسام رائفلس کے افسر کہتے ہیں کہ ہم انتہا پسند سر گرمیوں کو لیکر خفیہ اطلاع ملی تھی اسی بنیاد پر اسپیشل آپریشن کا پلان بنایا تھا مگر جو واقعہ ہوا اور اس کے بعد جو دنگا بڑھکا اسے لیکر بہت دکھ ہے معاملے کی اعلیٰ سپہی جانچ کی جا رہی ہے مارے گئے سبھی شہریوں کا پیر کی صبح انتم سنسکار کر دیا گیا اطلاع کے مطابق یہ واردات سنیچر کو میانمار سے لگے مون ضلع کے تری اور موٹنگ گاو¿ں کے درمیان ہوا جب گھات لگا کر بیٹھے آسام رائفلس کے جوانوں نے ایک کوئلہ کھدان میں مزدوروں کو واپس ان کے گاو¿ں لے جا رہے تھے تو ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی جس میں 13لوگوں کی مو ت ہوگئی اور کئ

ایودھیا کیلئے پہلی تیرتھ یاترا ٹرین روانہ !

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مر کزی حکومت پر الزام لگا یا کہ مکھیہ منتری تیرتھ یو جنا کے تحت ایودھیا روانہ ہونے والے یا تریوں کیلئے سفدر جنگ ریلوے اسٹیشن پر منعقد پروگرام روک دیا ۔عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے ریل منتری سے سوال کیا کہ پروگرام میں اڑچن کس کے حکم پر ڈالی گئی ؟ اس سے پہلے قریب ایک ہزار یا تریوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن سے ایودھیا کیلئے جانے والی پہلی ٹرین پر جاکر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تیرتھ یا تریوں سے ملا قات کر خو شی ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ بڑھا پے میں کسی کو تیرتھ یا ترا کا موقع مل جائے تو اس کی خوشی کا ٹھکا نہ نہیں رہتا ۔ کو رونا دور میں ملتوی اس تیرتھ یوجنا کو دوبارہ شروع کیا گیا اس کےلئے دہلی سرکار نے صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن پر پر وگرام کیا تھا لیکن مر کزی حکومت نے ایسا کر نے سے منع کر دیا ۔ کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ مر کز کو ایسا نہیں کر نا چاہیے ۔ اسٹیشن پر خوشی کا ماحول تھا تیر تھ یاتریوں نے جم کر جے شری رام کے نعرے لگائے اور اس یوجنا کی تعریف کی اور کہا کہ ہم اروند کیجریوال اور دہلی سرکار کے حکام کے ذریعے تیر تھ یا ترا کے انعقاد کیلئے مبا رک با د دیتے

ممبر اسمبلی خو دکو قانون سے بالا تر مانتے ہیں!

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پر دیش کے سابق ممبر اسمبلی حسرت اللہ شیر وانی کی ضما نت عرضی خارج کر دی ہے ۔ کاس گنج کی سیشن عدالت نے شیر وانی کو پولیس حوالات میں ایک شخص پر حملہ کرنے کا قصو روار قرا ر دیا تھا جج محمد اسلم نے شیر وانی کی ضما نت عرضی خارج کر تے ہوئے کہا کہ ممبر اسمبلی اور سیا سی لوگ خود کو قانون سے بالا تر مانتے ہیں اس مسئلے کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا اور اس سے سختی سے نمٹے جانے کی ضرور ت ہے اپیل کنندہ شیر وانی 30اکست 2012کو واردات کے وقت ممبر اسمبلی تھے عدالت نے کہا کہ قانو ن کے بے جا استعمال کا اشو اسمبلی میں اٹھا نا ان کی ذمہ داری تھی اس کے بجائے انہوں نے قانون کو ہی اپنے ہا تھ میں لے لیا اور متا ثر کو حوالات میں ڈلوا دیا یہ حرکت پولیس مشینری کا بجا استعمال ہے اس لئے ان کی حر کت ہمدردی برتنے لائق نہیں ۔ قابل ذکر ہے اپر ضلع و سیشن جج نے 25اگست 2021کو اپیل کنندہ شیر وانی اور دیگر سات لوگوں کو اقدام قتل کے جرم میں قصو ر وار قرار دیا تھا اور دو سال سخت جیل کی سزا سنا ئی تھی اور ایک ایک ہزار روپے جرمانہ بھی۔ مقدمے کے مطابق اسی معاملے میں شمشا دنا می شخص کو پولیس نے حوالات میں